واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار



فن و فنکار یہاں آپ ساری دنیا کے فن و فنکار کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں


یورپی فلمی مورّخ لاہور میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-05-08, 06:58 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,153
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default یورپی فلمی مورّخ لاہور میں

یورپی فلمی مورّخ لاہور میں

فرانس کے فلمی مورخ اور تھری کانٹی نینٹس فلمی میلے کے منتظم فِلیپ ژلادو آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وہ اپنے ساتھ اُس پاکستانی فلم کی کاپیاں بھی لائے ہیں جِسے انھوں نے پچاس برس کی گم شدگی کے بعد لندن کے ایک تہہ خانے سے ڈھونڈ نکالا تھا۔
فیض احمد فیض کی تحریر کردہ، ہدایتکار اے۔ جے کاردار کی فلم ’جاگو ہوا سویرا‘ 1958 میں اپنی اوّلین نمائش کے بعد غائب ہو گئی تھی۔

چند ماہ قبل فرانس میں تیسری دنیا کے فلمی میلے کی تقریبات کے دوران پاکستانی سنیما کو بنیادی اہمیت دی گئی اور چند دیگر پاکستانی فلموں کے علاوہ وہاں ’جاگو ہوا سویرا‘ کی نمائش بھی ہوئی۔ گذشتہ نصف صدی کے دوران یہ پہلا موقع تھا کہ بین الاقوامی ناظرین نے پاکستانی سنیما کے اس اہم سنگِ میل کا مشاہدہ کیا۔

فرانس جانے والے وفد میں پاکستان آرٹس کونسل کے جمال شاہ، نیشنل کالج آف آرٹس کے شعبہء فلم و ٹیلی ویژن کی سربراہ شیریں پاشا اور پاکستانی فلم انڈسٹری کی نمائندگی کے لیے اداکارہ ریما شامل تھیں۔ اِن تینوں کے اصرار پر فلیپ ژلادو نے وعدہ کیا کہ وہ ’عنقریب جاگو ہوا سویرا‘ کی کچھ کاپیاں تیار کر کے پاکستان لائیں گے تاکہ نئی نسل پچاس برس پہلے کے اس شہکار سے مستفید ہو سکے اور فلم تکنیک کے طلباء بھی اپنی فلمی تاریخ کے اس عہد آفریں کارنامے سے روشناس ہو سکیں۔ فلیپ ژلادو کی پاکستان آمد پر یہ تمام توقعات پوری ہوئیں۔ فرانسیسی ماہرِ فلم نے لاہور اور کراچی میں جاگو ہوا سویرا کے کئی شو منعقد کئے۔ طلباء اور صحافیوں کے علاوہ فلموں میں دلچسپی رکھنے والے دیگر افراد نے بھی ذوق و شوق سے اس فلم کو دیکھا۔

لاہور میں اسکا اوّلین شو ساؤتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن (سیفما) کے پروجیکشن ہال میں ہوا۔ یہ نو تعمیر شدہ ہال ہر طرح کی جدید سمعی و بصری سہولتوں سے آراستہ ہے اور ڈی وی ڈی پر چلنے والی فلم دیکھ کر بھی محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہم 35 ایم ایم کے پروجیکٹر پر فلم کا اصل پرنٹ دیکھ رہے ہوں۔

سیفما کے ہال میں فلم کے اختتام پر سوال جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا اور ہال میں موجود ماہرینِ فلم نے حاضرین کے سوالات کے جواب دیئے۔

فلم ’جاگو ہوا سویرا‘ چونکہ اُس وقت کے مشرقی پاکستان میں بنائی گئی تھی اس لیے بہت سے سوالات سیاسی رنگ لیے ہوئے تھے، مثلاً یہ کہ فلم کی زبان بنگالی کی بجائے اُردو کیوں ہے؟

یہ سوال آگے چل کر مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور اردو بنگالی کے لسانی تنازعے میں ڈھل گیا جس پر انتہائی گرما گرم بحث شروع ہوگئی۔

جو لوگ جاگو ہوا سویرا کی اس نمائش سے استفادہ نہ کرسکے اُن کی فرمائش پر فلم کا ایک اور شو ہیومن رائٹس کمیشن کے ہال میں منعقد کیا گیا۔ اس بڑے ہال میں زیادہ لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی چنانچہ شائقین کی خاصی بڑی تعداد نے وہاں اِس شہکار کا نظارہ کیا۔

سنیما کا مطالعہ بطور ایک مضمون کرنے والے طلباء کے لیے اسے فلم کے ایک خصوصی شو کا اہتمام نیشنل کالج آف آرٹس میں کیا گیا۔ جس میں فلم کے علاوہ فائن آرٹس، ٹیکسٹائل، ڈیزائن اور آرکیٹیکچر کے طالب علموں نے بھی شرکت کی۔

فرانسیسی ماہرِ فلم فلیپ ژلادو نے فلم ’جاگو ہوا سویرا‘ کی کھوج میں اپنے طویل سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میری تلاش کامیاب ہوئی اور مجھے اپنی مشقّت کا پھل مل گیا کیونکہ پاکستانی، ہندوستانی اور جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے دیگر فلم بینوں نے اس گوہرِ گُم گشتہ کی بازیابی پر جس بے پایاں مسرت کا اظہار کیا ہے وہ میرے لیے زندگی کا سب سے بڑا فلمی اعزاز ہے۔

اپنی لاہور موجودگی کے دوران فلیپ ژلادو نے فرانسیسی مرکزِ ثقافت میں فلم آرٹ پر عمومی لیکچر بھی دیئے اور حاظرین کو مختصر دورانیئے کی کچھ فلمیں بھی دکھائیں۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کالج, کارنامے, کراچی, پاکستان, پاکستانی, لوگ, لندن, موقع, آج, اردو, تلاش, تحریر, جواب, خصوصی, زندگی, سفر, سوال جواب, عہد, صحافیوں, صدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سہیل احمد پی ٹی ایوارڈ شو میں محمدعمر سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 5 05-01-11 04:12 PM
’ایوانِ صدر میں بھی جئے بھٹو ہوگا محمدعدنان خبریں 1 17-06-08 08:31 AM
دل جو دیوانہ نہیں آخر کو دیوانہ بھی تھا جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 0 13-06-08 05:46 PM
پی ڈی ایف فائل اب فوکس اٹ ریڈر میں پڑھے اکرام کمپیوٹر کی باتیں 0 06-05-08 05:45 AM
یورپی لیب کے ’لانچ‘ میں تاخیر محمدعدنان خبریں 0 05-01-08 12:12 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:02 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger