چھٹے ڈیزائن کمپیٹیشن کا آغاز، 2007 کا مقابلہ پاکستانی لڑکی نے جیتا
چھٹے ڈیزائن کمپیٹیشن کا آغاز، 2007 کا مقابلہ پاکستانی لڑکی نے جیتا
ورجینا کامن ویلتھ یونیورسٹی آف آرٹ قطر کے ڈائریکٹر معمر قذافی نے کہا ہے کہ پاکستان میں چھٹے سالانہ ڈیزائن کمپیٹیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس کمپیٹیشن کا عنوان فارمولا فار سکسس The Formula For Success تجویز کیا گیا ہے جس میں پاکستان میں واقع تمام ہائی اسکول کے سینئر کلاسوں کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔ پاکستان میں یہ دوسری مرتبہ منعقد کئے جا رہے ہیں۔ قبل ازیں عرب امارات، عمان، کویت، سعودی عرب، بحرین، لبنان، مصر، شام، فلسطین اور یمن میں ہو چکے ہیں۔ 2007 میں پاکستان کی خدیجہ نے ڈیزائن کمپیٹیشن میں کامیابی حاصل کی تھی۔ یہ بات انہوں نے یہاں مقابلے کے آغاز پر اپنی پریس کانفرنس میں کہی۔ معمر قذافی نے مزید کہا کہ اس مقابلے آرٹ میں گرافک ڈیزائن، انٹیریئر ڈیزائن اور فیشن ڈیزائن شریک کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قطر کمپلیکس میں تربیت اور شریک ہونے والوں کو جو ڈگری ملتی ہے ورجینا کامن ویلتھ یونیورسٹی کے مساوی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ اس مقابلے میں شرکت کے لئے درخواستیں 31 مارچ تک ہمیں مل جانا چاہئیں، جس کے بعد یکم جون 2008 کو شرکاء کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ اس مقابلے میں منتخب طلبہ کو چار سال کا خصوصی اسکالر شپ بھی دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورجینا کامن ویلتھ اسکول آف آرٹ قطر کے تحت 4 نومبر سے 6 نومبر تک اسلامک آرٹ سمپوریم کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں دنیا بھر کے ممتاز اسکالرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورجینا اسکول آف آرٹ قطر میں طلبہ کو بہترین اور معیاری تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں معمر قذافی نے کہا کہ پاکستان میں آرٹ کا اچھا ٹیلنٹ موجود ہے لیکن انہیں پرفارمنس کے بھرپور مواقع میسر نہیں آتے تاہم ہمارے ادارے سے انہیں یہ سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ فی الوقت قطر میں 5 پاکستانی طلبہ کام کر رہے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|