واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار



فن و فنکار یہاں آپ ساری دنیا کے فن و فنکار کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں


اسماعیل گل جی کی کار برآمد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-12-07, 04:59 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,154
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اسماعیل گل جی کی کار برآمد

اسماعیل گل جی کی کار برآمد

کراچی پولیس نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی مصور اسماعیل گل جی کی گاڑی برآمد کرلی ہے جس میں خون کے دھبے پائے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گل جی کی گمشدہ کار جمعرات کو کھڈہ مارکیٹ کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔ علاقے کے لوگوں کے مطابق گاڑی تین دنوں سے وہاں لاوارث حالت میں کھڑی تھی۔

گزشتہ روز گل جی، ان کی اہلیہ اور گھریلو ملازمہ کی پراسرار اموات کے ساتھ ہی اس بات کا بھی انکشاف ہوا تھا کہ ان کی کار گھر سے غائب ہے۔

گل جی کے بیٹے امین اپنے والد کی رہائشگاہ سے متصل مکان میں رہتے ہیں۔ پولیس کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ وہ پانچ دن سے اس بات سے پریشان تھے کہ ان کے والدین کے گھر کو تالا لگا ہوا ہے اور ان کی گاڑی بھی گھر سے غائب ہے۔
بوٹ بیسن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں مدعی امین گل جی بنے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تہرے قتل کی یہ واردات اب تک معمہ بنی ہوئی ہے اور اس کی محرکات فی الوقت واضح نہیں ہوپائی ہیں۔

دریں اثناء گل جی اور ان کی اہلیہ کو جمعرات کی شام اسماعیلی برادری کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ تدفین میں عزیز و اقارب اور احباب نے شرکت کی۔

گل جی کے تین ملازموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے جو لاپتہ ہیں۔ ان میں ڈرائیور اور دو چوکیدار شامل ہے۔ حکام نے اب تک ان ملازموں کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔

کراچی پولیس کے سربراہ اظہر فاروقی کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو واقعے کی تفتیش کے سلسلے میں امین گل سے بھی پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے۔

’جس سے بھی ضروری ہوا، جو بھی ان کے رشتے دار ہیں، لواحقین ہیں، بشمول ان کے بیٹے کے، تو ان سے پوچھ گچھ ضرور کی جائے گی تاکہ واقعے کی تہہ تک پہنچا جائے۔‘

گل جی اپنی اہلیہ اور ملازمہ سمیت گزشتہ روز کلفٹن میں واقع اپنی رہائشگاہ پر مردہ پائے گئے تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تینوں کے سروں کے پچھلے حصوں پر تیز دھار آلے سے ضربیں لگائی گئی تھیں اور اس کے بعد ان کا کپڑے کی مدد سے گلا گھونٹا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق لاشیں تین سے پانچ دن پرانی لگتی تھیں۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پولیس, پوسٹ, پاکستانی, تلاش, خون, خلاف, رشتے, شام, عزیز


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عینک والا جن زارا بچوں کا پاک نیٹ 0 14-02-11 07:10 PM
عینی گواہ سیپ قہقہے ہی قہقے 0 28-01-11 11:29 PM
ترجمہ کرنے والی عینک عدنان دانی عمومی سائنس 3 03-01-11 10:58 AM
عمرو عیّار اور ملاء عمر اداس ساحل عمومی بحث 12 18-09-10 10:23 PM
حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی قربانی راجہ اکرام عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 3 29-11-09 12:00 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:50 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger