واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار



فن و فنکار یہاں آپ ساری دنیا کے فن و فنکار کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں


آروشی قتل پر فلم بنے گی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-06-08, 09:01 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,154
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default آروشی قتل پر فلم بنے گی

آروشی قتل پر فلم بنے گی

دلی سے متصل ریاست اترپردیش کے علاقے نوئیڈا میں سنسی خيز آروشی قتل پر بالی وڈ میں فلم بننے جا رہی ہے۔’محبت عشق‘ نامی اس فلم میں آروشی کا کردار ریا سین یا رشتا بھٹ ادا کریں گیں۔
بالی وڈ میں ان دنوں سچی کہانیوں پر فلم بننے کا رجحان زور پکڑتا جا رہا ہے اور آروشی قتل پر فلم بننا اسی حقیقت کا غماز ہے۔

گزشتہ ہفتے ممبئی کے مشہور نرج گرور قتل پر فلمساز مہیش بھٹ کے ذریعہ فلم بنانے کی بات سامنے آئي تھی اور اب اس سلسلے میں پروڈیوسر کمال خان نے نوئیڈا کے آروشی قتل پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

کمال خان نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اس سنسنی خیز قتل واقعہ سے کافی متاثر ہوئے ہيں اور اس موضوع کو بنیاد بنا کر فلم بنائيں گے۔

کمال کا کہنا ہے کہ فلم کی سکرپٹ تیار ہوچکی ہے اور فلم کی شوٹنگ دلی اور نوئیڈا میں کی جائے گي۔ ان کا کہنا ہے: ’ہماری پوری کوشش ہوگي کہ فلم کو بنانے میں شمالی ہندوستان کی ثقافت کا پورا خیال رکھا جائے گا۔‘

فلم میں آروشی کے کردار کے لیے کمال خان کی ریا سین اور رشتا بھٹ سے بات چیت چل رہی ہے اور بہت جلد ہی وہ اس بارے میں فیصلہ لے لیں گے۔
آروشی قتل پر بننے والی اس فلم کا اہم کردار خود کمال خان ادا کریں گے۔ جب ان سے سوال کیا گيا کہ آیا پوری فلم آروشی قتل کے سچے واقعات پر ہی مبنی ہوگی یا فِکشن کا استعمال کیا جائے گا تو ان کا کہنا تھا: ’فلم بناتے وقت تجارتی پہلوؤں کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔‘

کمال خان نے اس سے قبل بعض بھوجپوری فلمیں بنائي ہيں۔ ان کی ہندی فلم’دیش دروہی‘ نمائش کے لیے تیار ہے۔ اس فلم میں کمال خان کے علاوہ گریسی سنگھ، کم شرما اور راجا مراد اہم کردار میں ہيں۔

واضح رہے کہ پندرہ مئی کی رات کو آروشی اور اس کے خادم کا قتل گلا کاٹ کر کیا گیا تھا۔ قتل کا یہ معاملہ گزشتہ بیس دنوں سے پورے ملک کے ذرائع ابلاغ میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ اور اس کی تفتیش مرکزی تفتیش ادارے سی بی آئی کر رہی ہے۔

اس قتل معاملے میں پولیس کے اعلی افسران پر اس وقت شدید نکتہ چینی کی گئی جب ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے چودہ سالہ بچی اور گھریلو خادم کے حوالے سے نازیبا باتیں کہیں۔ بعد میں پولیس نے آروشی کے والد راجیش تلوار کو اپنی بیٹی کے قتل کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا اور انہیں جیل بھیج دیا۔ دوہرے قتل کا یہ معاملہ ابھی بھی پراسرار بنا ہوا ہے۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, پولیس, واقعات, جیل, جلد, خان, رات


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger