15سال سے سینما نہیں گئے،اب"خداکیلئے" دیکھوں گا،ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی
15سال سے سینما نہیں گئے،اب"خداکیلئے" دیکھوں گا،ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی
کراچی ( ذیشان صدیقی: اسٹاف رپورٹر) ممتاز ادیب ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی مزاح نگاری میں اپنا جدا گانہ اسلوب رکھتے ہیں۔ سفر نامے اور مختلف موضوعات پر کالموں کے مجموعے سمیت ان کی 16 کتب شائع ہو چکی ہیں۔ جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ میں اعزازی پروفیسر کی حیثیت سے تدریس فرائض میں انجام دیئے ”ہم بھی سنیما دیکھا کرتے تھے“ کے حوالے سے ڈائریکٹر ایس ایم معین قریشی نے بتاکہ 1945ء میں پہلی فلم ”رتن“ دیکھی تھی۔ اس وقت عمر 12 سال تھی۔ پھر 1952ء میں فلم ”چھوٹی بھابھی“ دیکھی جس کی ہیروئن نرگس تھیں۔ تاہم باقائدہ فلم بینی کا سلسہ 1955ء سے ہوا۔ ہمارے ایک دوست عبدالسلام فلم بینی کے بے حد شوقین تھے۔ لیکن اکیلے فلم دیکھنے سے گھبراتے تھے۔ انہوں نے ہمیں پیشکش کی۔ جس کے بعد یہ سلسلہ جاری ہو گیا۔ ٹکٹ وہی خریدتے تھے۔ 1975ء تک یہی انداز رہا۔ 1956ء میں میٹرک کیا تھا۔ جس روز انگلش کا پرچہ تھا۔ اس سے محض ایک روز قبل فلم ”مورنی“ دیکھی تھی۔ لیکن اس شوق نے پڑھائی کو متاثر نہیں کیا۔ تمام امتحانات امتیازی پوزیشن سے پاس کئے۔ ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی نے بتایا کہ فلم ” ٹیکسی ڈرائیور“ ایسی فلم ہے جو ہم نے 11 مرتبہ دیکھی۔ اس میں دیو آنند اور مدھو بالا ہیرو، ہیروئن تھے۔ بہت حسین پیئر تھا۔ اس زمانے میں فلمی گیت بھی بہت پر کشش ہوتے تھے۔ اکثر فلمیں ہم نے گانوں کے سبب ہی دیکھیں۔ طلعت محمود کی آواز پسند تھی ۔ اس زمانے میں جب دلیپ کمار کی فلم ”آن“ ریلیز ہوئی تو شائقین نے فلم بینی کے شوق میں سنیما گھروں کے آگے بستر ڈال دیئے۔ فلم بینی کے دور میں ایک بات جو ذہن نشین ہوئی وہ فلم ”محل“ کی ریلیز نشاط سنیما کی تزئین ہے، اشوک کمار اور مدھو بالا کی اس فلم کی ریلیز پر نشاط سنیما کو محل کا روپ دے دیا گیا تھا۔ ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی نے بتایا کہ پاکستان آکر یہاں پہلی فلم ”سسی“ 1955ء میں دیکھی جو بہت اچھی لگی۔ اس کے بعد ”سات لاکھ“ بھی بہت اچھی تھی۔ دائیلاگ بہت بھرپور تھے۔ مزاحیہ فلم ”ٹھنڈی سڑک“ دیکھنے کا بھی اتفاق ہوا۔ مسرت نذیر اور کمال نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ علی سفیان آفاقی کی بہت قہقہ آور دلچسپ فلم تھی۔ مزاحیہ اداکاروں میں لہری بہت اچھی کامیڈی کرتے تھے… ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی نے بتایا کہ اب تو 15 سال سے سنیما گھر جا کر فلم نہیں دیکھی۔ گھر میں بھی کم فلمیں دیکھتے ہیں۔ اب فلم ”خدا کے لئے“ کی بہت تعریف سنی ہے۔ ہمارے بچوں نے بھی بہت تعریف کی ہے اسے دیکھوں گا۔ فلم بینی کے عہد کے دوستوں کے سلسلے میں ڈاکٹر ایس ایم معین قریشی نے بتایا کہ ڈرامہ نگار اور اب سیاستدان تاج حیدر ہمارے کلاس فیلو تھے۔ وہ، ان کے بھائی جوہر حسین ، ایک چھوٹا بھائی اور عبدالسلام اکثر فلمیں ساتھ ہی دیکھتے تھے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|