| فلمی دنیا لالی وڈ ، بالی وڈ ،ہالی وڈ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2007
مقام: چاندنی چوک
عمر: 24
مراسلات: 1,857
کمائي: 19,017
شکریہ: 684
655 مراسلہ میں 1,172 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
امریکی جریدے فوربز کے مطابق گزشتہ سال سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے ہالی وڈ کے اداکار ول سمتھ رہے ہیں۔
’آئی ایم دی لیجنڈ‘ کے مرکزی کردار ول سمتھ نے 80 ملین ڈالر کمائے۔ دوسری طرف سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی اداکارہ کیمرون دیاز رہیں جنہوں نے 50 ملین ڈالر کمائے جریدے کے مطابق ول سمتھ کے علاوہ جونی ڈیپ اور ایڈی مرفی ہالی وڈ میں سب سے زیادہ کامیاب اداکار رہے۔ سمتھ نے اپنی کامیاب فلموں ’آئی ایم اے لیجنڈ‘، ’ہینکوک‘، اور ’دی پرسوٹ آف ہیپینس‘ کی بدولت یکم جون 2007 سے یکم جون 2008 تک 80 ملین ڈالر کمائے۔ کیمرون دیاز کے بعد سب سے زیادہ پیسے کمانے والی اداکارہ برطانیہ کی کیرا نائٹلے رہیں جنہوں نے 32 ملین ڈالر کمائے۔ انہیں یہ کامیابی ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کی دوسری قسط ’ایٹ دی ورلڈز اینڈ‘ کی بدولت ملی۔ ان کے علاوہ کوئی بھی دوسری برطانوی خاتون ٹاپ ٹین میں نہیں جا سکی۔ فوربز کی فہرست میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی ہیری پوٹر ناولوں کی لکھاری جے کےروئلنگ رہیں جنہوں نے کل 300 ملین ڈالر کمائے۔ پوری دنیا میں ان کی کتابوں کی 375 ملین کاپیاں بک چکی ہیں جبکہ ہیری پوٹر سیریز کی ان کی آخری کتاب ’ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہیلوز‘ کی 44 ملین کاپیاں بھی فروخت ہو چکی ہیں۔ ہیری پوٹر کا کردار ادا کرنے والے 19 سالہ ڈینیئل ریڈکلف نے 25 ملین ڈالر کمائے اور اتنے ہی ہانا مونٹانا کی اداکارہ مِلے سائرس نے کمائے۔ ہیری پوٹری میں ہرمیونی کا کردار ادا کرنے والی 18 سالہ اداکارہ ایما واٹسن نے 10 ملین ڈالر اور ران کا کردار ادا کرنے والے رپرٹ گرنٹ نے پانچ ملین ڈالر کمائے۔ شکریہ بی بی سی نیوز |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فروخت, کتابوں, نیوز, سال |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کام وہ جہاں پیسہ آتا ہو | حیدر | عمومی بحث | 37 | 25-09-10 07:05 AM |
| ہم پیسے بانٹنے چلے | گلاب خان | عمومی بحث | 2 | 09-04-10 02:59 AM |
| مجھے کمائی کے پیسے چاہیے | The Great | تجاویز اور شکایات | 9 | 21-09-09 12:35 AM |
| پیسہ ہی پیسہ | یحیٰی | دلچسپ اور عجیب | 32 | 14-11-08 07:58 PM |
| پیسہ!!!!!!!!!!!!!!!! | وجدان | عمومی بحث | 19 | 09-09-08 12:02 PM |