یش راج فلمزکی پریشانی
یش راج فلمزکی پریشانی
اس سال ایک دو نہیں چار فلاپ فلمیں دینے کے بعد یش چوپڑا اور آدتیہ چوپڑہ بہت پریشان ہیں۔ان کی صرف ایک ہی فلم کامیاب ہوئی وہ تھی شاہ رخ خان کی ’چک دے انڈیا ‘۔ یش راج نے اپنے تین لکی سٹارز شاہ رخ ، پریتی زنٹا اور رانی مکھرجی کے ساتھ ایک ہنگامی میٹنگ کی اور اس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک بار پھر خان، پریتی زنٹا اور رانی مکھرجی کو لے کر ایک فلم بنائی جائے۔ویسے آدتیہ ایک بات سمجھ میں نہیں آئی۔ اگر رانی آپ کے لیے لکی ہیں تو پھر ان کے ساتھ کی گئی دو فلمیں فلاپ کیوں ہوئیں؟
|