05-01-08, 11:48 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مولانا عبدالواحد سندھی کی برسیعلمی و ادبی خدمات پر خراج عقیدت
مولانا عبدالواحد سندھی کی برسیعلمی و ادبی خدمات پر خراج عقیدت
مولانا عبدالواحد سندھی کی برسیعلمی و ادبی خدمات پر خراج عقیدت
پنوعاقل(نامہ نگار) سندھ کے معروف ادیب، شاعر اور ممتاز عالم دین مولانا عبدالواحد سندھی کی20 ویں برسی کے موقع پر پنوعاقل کے گاؤں ہالیجی شریف میں ایک تقریب پیر عبدالغفار انڈھڑکی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ تقریب سے مولانا عبدالشکور کھو ہارو، سیف اللہ صدیقی، مولانا امداد اللہ معاویہ، مولانا عبدالباری انڈھڑ اور قاری محمد عبداللہ عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالواحد سندھی کی گرانقدر علمی و ادبی خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناقابل فراموش علمی خدمات کی وجہ سے مولانا مرحوم کانام ہمیشہ زندہ رہے گا جبکہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے موجودہ دور کے ادیب، شعراء اور مصنفین بہتر طریقے سے علمی و ادبی خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔ صدارتی خطاب کرتے ہوئے پیر انڈھڑ نے کہا کہ مولانا عبدالواحد سندھی علم و ادب کے روشن مینار تھے۔ آخر میں قرآن خوانی بھی کی گئی اور مرحوم مولانا کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
|
|
|