واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار > فلمی دنیا



فلمی دنیا لالی وڈ ، بالی وڈ ،ہالی وڈ


معیاری فلمیں بنانے سے نئے دور کا آغاز ہوگا، ریشم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-10-07, 06:32 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,129
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default معیاری فلمیں بنانے سے نئے دور کا آغاز ہوگا، ریشم

معیاری فلمیں بنانے سے نئے دور کا آغاز ہوگا، ریشم

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگیا، اب فلمساز معیاری اور انٹرنیشنل معیار کی ایسی فلمیں بنا رہے ہیں جنہیں ہم پورے اعتماد اور فخر کے ساتھ بھارتی فلموں کے مقابلے میں پیش کرسکتے ہیں۔ ریشم نے کہا کہ فلم اور سینما انڈسٹری میں تبدیلیوں کا سلسلہ چل نکلا ہے ، نت نئے موضوعات تلاش کئے جارہے ہیں۔ اب فن کاروں کا اولین فرض یہ ہے کہ وہ فارمولا اور لچر فلموں میں کام کرنے سے گریز کریں اور صرف پیسہ کمانے کو ہی مقصد نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی گزشتہ پندرہ برسوں کے دوران منتخب فلموں میں ہی کام کررہی ہوں کیونکہ میرے نزدیک پیسہ کمانے سے زیادہ اہم اپنا امیج برقرار رکھنا ہے جو میں نے سنگم، جیوا اور دوپٹہ جل رہا ہے میں کام کرکے حاصل کیا کیونکہ شائقین بھی ہمیں نئے نئے کرداروں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ یہ درست ہے کہ میں ٹی وی پر بہت زیادہ کام کررہی ہوں تاہم فلموں سے دور کبھی نہیں ہونگی تاہم وہی فلمیں کروں گی جن میں کام کرکے شائقین میں مزید پسندیدگی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جیو نے فلمی دنیا کی بحالی میں اضافہ کرنے کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ میں اس سلسلے میں اس ادارے کی کارکردگی کو سیلوٹ کرتی ہوں۔ ایک اور سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ ایسی فلمسازی کے میدان میں اترنے کا فیصلہ نہیں کیا تاہم سال رواں کے آخر تک ذاتی فلم شروع کرسکتی ہوں جس دن بھی ذاتی فلم شروع کی سب سے پہلے منفرد اور چونکا دینے والا موضوع تلاش کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں سٹیج ڈراموں میں کبھی کام نہیں کرونگی۔ انہوں نے کہا کہ فلمسازی کے میدان میں مزید لوگوں کے آنے کی ضرورت ہے کیونکہ قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میوزیکل اور حقیقت سے قریب تر موضوعات کی حامل فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہونگی کیونکہ کسی بھی فلم کی کامیابی کے لئے سب سے اہم چیز کہانی ہوتی ہے جب ہم سکرپٹ پر توجہ دینا شروع کردیں گے تو بحران سے باہرنکل جائیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فن, فرض, تلاش, جواب, سال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
" آپ اس عید پر سب سے پہلے کس سے عید ملیں گے؟ " سیپ عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 57 06-09-11 02:49 PM
پھر دو عیدیں: خیبر پختونخوا میں جمعہ اور ملک بھر میں عید ہفتے کو ہو گی جاویداسد خبریں 13 10-09-10 10:35 PM
سیلاب متاثرین کو عید سے پہلے امداد ملے گی۔۔۔۔ مگرکونسی عید سے پہلے جاویداسد خبریں 0 09-09-10 02:23 PM
سعودی عرب میں عید جمعہ کو ہو گی۔عیدکا چاند نظر نہیں‌آیا پاکستا ن کا چاند دیکھے گا جاویداسد خبریں 0 08-09-10 10:43 PM
عید کے لمحات میں سیپ شاعری اور مصوری 6 07-10-08 09:10 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:48 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger