واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار > فلمی دنیا



فلمی دنیا لالی وڈ ، بالی وڈ ،ہالی وڈ


فلمی صنعت میں مجھ سے زیادہ ذہین اداکارہ کوئی نہیں ، زاراشیخ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-12-07, 11:27 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,147
شکریہ: 17,797
12,254 مراسلہ میں 28,476 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default فلمی صنعت میں مجھ سے زیادہ ذہین اداکارہ کوئی نہیں ، زاراشیخ

فلمی صنعت میں مجھ سے زیادہ ذہین اداکارہ کوئی نہیں ، زاراشیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز اداکارہ زارا شیخ نے کہا ہے کہ اہم موضوعات اور مقصدیت کی حامل فلموں کی کامیابی سے اب مزید شہرہ آفاق موضوعات پر اہم فلموں کا آغاز ہو رہا ہے۔ جو فلمی صنعت کی احیاء کی کاوشوں کے حوالے سے حوصلہ افزا ہے۔ یہ بات انہوں نے یہاں فلمساز ندیم شاہ اور ہدایتکار اقبال کاشمیری کی نئی فلم ”دیوداس“ کے سیٹ پر جنگ کی غیر رسمی گفتگو میں کہی۔ زارا شیخ نے بتایا کہ قبل ازیں دیو داس پر کئی فلمیں بن چکی ہیں لیکن اقبال کاشمیری اسے زیادہ بھرپور اور مکمل انداز میں بنا رہے ہیں اس طرح نئی نسل دیو داس کی اصل کہانی اور واقعات سے آگاہ ہو سکے گی۔ اپنے کردار کے حوالے سے زارا شیخ نے کہا کہ میری صلاحیتوں کے مطابق دیوداس میں جیسا رول میں پر فارم کررہی ہوں، قبل ازیں بر صغیر میں کسی اور ہیروئن نے اس انداز میں پرفارم نہیں کیا ہوگا، یہ رول میرے لئے بڑے چیلنج کی طرح تھا، فلم ساز و ہدایتکار نے اس کے لئے مجھے ہی موزوں سمجھا ”دیو داس“ کسی طرح بھی پاکستان کی ایک بین الاقوامی فلم ہوگی انہوں نے بتایا کہ میرے مقابل معمر رانا اور میرا بھی ہیں۔ زارا شیخ نے بڑے دعویٰ کے ساتھ کہا کہ فلمی صنعت میں اس وقت مجھ سے زیادہ ذہین اداکارہ کوئی نہیں اس لئے اکثر فلموں میں مجھے ہی کاسٹ کیا جارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کی فلم ”کبھی پیار نہ کرنا“ بھی ریلیز کیلئے تیار ہے۔ ایک سوال کے جواب میں زارا شیخ نے کہا کہ فلمی صنعت کو اس بحران سے باصلاحیت فن کار کہانی نویس اور مکمل ہدایتکار ہی نکالنے کی موٴثر اور کامیاب کوشش کرسکتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ ماضی کی طرح مستقبل بھی تمام تر تابنا کی کے ساتھ میرا منتظر ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فن, فارم, کراچی, پاکستان, واقعات, مکمل, جواب, صلاحیتوں, صنعت, صغیر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کم وقت میں زیادہ سے زیادہ دھاگوں تک رسائی کیسے ممکن ہو بزم خیال تجاویز اور شکایات 15 25-11-11 09:40 PM
کمر اور جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد کو کام میں زیادہ سے زیادہ مصروف رہنا چاہئے وجدان دلچسپ اور عجیب 2 05-11-08 02:50 AM
بھارت مزید دس ڈیم بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے،جماعت علی ابن جلال خبریں 0 11-10-08 03:50 PM
شجاعت کراچی پہنچ گئے ، نائن زیرو اور کنگری ہاؤس جائیں گے عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:56 AM
فلمی صنعت کا بحران زیادہ فلمیں تیار کرنے سے ختم ہوگا۔ ۔ ۔نرگس محمدعدنان فلمی دنیا 0 29-09-07 11:58 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger