واپس چلیں   پاکستان کی آواز > کھیل اور فن > فن و فنکار > فلمی دنیا



فلمی دنیا لالی وڈ ، بالی وڈ ،ہالی وڈ


سنجے دت رہا، ممبئی پہنچ گئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-12-07, 04:14 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,153
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default سنجے دت رہا، ممبئی پہنچ گئے

سنجے دت رہا، ممبئی پہنچ گئے

[IMG]http://www.bbc.co.uk/worldservice/im...ay_dutt203.jpg[/IMG]

بالی وڈ اداکار سنجے دت پونے کی یرودا جیل میں سینتیس دن گزارنے کے بعد جمعرات کے روز چارٹرڈ طیارہ کے ذریعہ ممبئی میں واقع اپنے گھر پہنچ گئے۔ انہیں منگل کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔
انیس سو ترنواے میں ممبئی میں ہونے والے بم دھماکوں کے مقدمے میں انہیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں چھ برس قید کی سزا سنائی گئي تھی۔

بڑھی ہوئی داڑھی، سفید کرتا اور نیلی جینز میں ملبوس سنجے دت نے اپنے گھر کے باہر جمع اپنے پرستاروں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ وہ اپنے تمام وکلاء اور اپنی بہنوں اور دیگر قریبی رشتہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مصیبت کی ہر گھڑی میں ان کا ساتھ دیا۔

سنجے نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ذریعہ پوچھے گئے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ بہت تھک چکے ہیں اور آرام کرنا چاہتے ہیں۔

سنجے کے وکیل ستیش مانے شندے جمعرات کی صبح سپریم کورٹ اور ممبئی کی ٹاڈا عدالت سے ان کی رہائی کے احکامات لے کر پونے کی یروڈا جیل پہنچے۔ رہائی کے بعد شندے ان کے ساتھ ہی ممبئی آئے۔ انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ’سنجے ایک مضبوط انسان بن کر باہر آئے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ان کا حوصلہ بڑھا ہے‘۔

شندے کے مطابق انہوں نے ٹاڈا عدالت کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے اور جب کیس سماعت کے لیے بورڈ پر آئے گا، ان کی ٹیم اور سنجے اس کے لیے تیار رہیں گے۔ شندے کا کہنا تھا کہ اب سنجے ایک بار پھر اپنے کام پر لوٹیں گے۔ ان کی فلمیں اور ان کے دوست ان کے منتظر ہیں۔

سنجے دت کی زندگی کے گزشتہ چودہ برس میں کئی نشیب و فراز آئے ہیں۔ انیس سو ترانوے بم دھماکہ کیس میں انہیں پہلی مرتبہ انیس اپریل انیس سو ترانوے کو ماریشس سے واپسی پرگرفتار کیا گیا تھا اور اٹھارہ ماہ جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ضمانت ملی تھی لیکن اس سال اکتیس جولائی کو ٹاڈا عدالت نے انہیں غیر قانونی طور اسلحہ رکھنے کے جرم میں چھ برس قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔

سپریم کورٹ سے عارضی ضمانت ملنے کے بعد بیس اگست کو وہ ضمانت پر رہا ہوئے اور بائیس اکتوبر کو ایک بار پھر وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے۔
`

ان کے وکلاء کی ٹیم نے ان کی سزا کو ہندوستان کی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جس کی سماعت کے بعد انہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا۔اب سپریم کورٹ میں ان کے کیس کی سماعت کے لیے برسوں لگ سکتے ہیں۔

سنجے کی وکیل فرحانہ شاہ کے مطابق سپریم کورٹ میں بے شمار کیس سماعت کے انتظار میں ہیں اور عدالت پہلے زیادہ اہمیت کے حامل کیس کو سماعت کے لیے منتخب کر سکتی ہے۔سنجے کے کیس کے لیے کم سے کم دو سال کا عرصہ یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

سنجے کا شمار بالی وڈ کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ان کی رہائی سے بالی وڈ بہت خوش ہے۔ ان کی ادھوری فلموں کی وجہ سے بالی وڈ کے تقریبا سو کروڑ روپے داؤ پر لگے ہوئے تھے۔ان کی فلم دس کہانیاں نمائش کے لیے پیش ہو گی لیکن ان کی باقی فلموں میں علی باغ، مسٹر فراڈ، کڈنیپ ، ایزی انسٹالمینٹ، کابل کا گینگسٹر، میرا بھارت مہان، محبوبہ جیسی فلمیں ہیں۔سنجے کی رہائی کی خبر ملتے ہی منا بھائی سیریز کی فلم ’منا بھائی چلے امریکہ‘ بنانے کی تیاریاں بھی شروع ہو چکی ہیں۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
images, فراز, کورٹ, قید, انسان, بھائی, جیل, جواب, جرم, خوش, خبر, دھماکہ, دوست, زندگی, سپریم, سال, علی, عدالت, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger