سلمان خان اور کترینہ کیف شادی کیلئے سنجیدہ ہو گئے
سلمان خان اور کترینہ کیف شادی کیلئے سنجیدہ ہو گئے
بھارتی میڈیا میں ابھی یہ بازگشت ہی ختم نہیں ہوئی تھی کہ سلمان خان ان دنوں برازیل کی ماڈل برونا عبداللہ کے ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں کہ یہ خبر آنا شروع ہو گئی ہے کہ سلمان خان اپنی پرانی دوست اور بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف سے شادی کرنے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس بار دونوں شادی کیلئے کافی سنجیدہ ہیں اور ان دنوں سلمان اور کترینہ شادی کیلئے مناسب تاریخ ڈھونڈ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں صرف انتہائی قریبی عزیز اور دوست شرکت کریں گے۔
|