بھارتی سینماؤں میں ”محبتاں سچیاں“ کے ٹریلر دکھائے گئے
بھارتی سینماؤں میں ”محبتاں سچیاں“ کے ٹریلر دکھائے گئے
کراچی (رپورٹ جاوید رشید) جیو کے تعاون سے بننے والی پنجابی فلم ”محبتاں سچیاں“ کی بھارت میں نمائش کے لئے سینما مالکان سرگرم ہوگئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ممبئی کے ناولٹی دہلی کے گول چا، جالندھر کے ناز، لدھیانہ کے شنگھار، امرتسر کے اے تم اور پٹیالہ کے پیکا نیلی سینماؤں کے مالکان نے پاکستانی فلم ”محبتاں سچیاں“ کی نمائش کے لئے دہلی میں مرکزی فلم وزارت و سنسر بورڈ حکام اور فلم ڈسٹری بیوٹرز سے رابطے کئے ہیں، اطلاعات کے مطابق دہلی کے گول چا اور لدھیانہ کے شنگھار گروپ نے ہر قیمت پر پاکستانی فلم کو اپنے سینماؤں میں دکھانے کے لئے دوڑ دھوپ شروع کردی ہے جبکہ انڈین پکچرز کے لوگوں نے فلم محبتاں سچیاں کے ڈسٹری بیوٹرز سے بھی رابطے کئے ہیں دہلی کے گول چا سینما اور جالندھر کے مہاراجہ ناز سینما میں پاکستانی فلم ”محبتاں سچیاں کے ٹیلر دیکھائے جارہے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|