| فلمی دنیا لالی وڈ ، بالی وڈ ،ہالی وڈ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
ایشوریا رائے بے نظیر کا کردار ادا کریں گی؟ گذشتہ دنوں ممبئی کی مشہور پروڈکشن کمپنی 'یو ٹی وی' نے بےنظیر کی زندگی پر فلم بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔ افواہیں تو یہ بھی گرم تھیں کہ فلم میں مرکزی کردار سابق ملکہٴ حسن ایشوریا رائے نبھائیں گی اور یہ کہ ایشوریا بھی اِس کٹھن کردارکو فلمی پردے پر پیش کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
تاہم بےنظیر کے شوہر آصف علی زرداری کے وکیل اشیش مہتا نے یہ واضح کردیا ہے کہ بےنظیر نے اپنی زندگی میں ہی فلم بنانے کے قانونی حقوق ایک امریکی پروڈکشن ہاؤس کو سونپ دیے تھے۔ اشیش نے مزید کہا کی بالی وڈ میں اگر بےنظیر پر فلم بنانے کی کوشش کی گئی تو بھٹو خاندان اُس فلم کو بنانے کے لیے کسی بھی قسم کا تعاون نہیں دے گا۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم اور پی پی پی کی سربراہ بےنظیر بھٹو کی موت کے وقت اُن کا شمار دنیا کی چند مقبول ترین خواتین رہنماؤں میں ہونے لگا تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے سال راولپنڈی میں بےنظیر کی ہلاکت کے بعد برصغیر کی اِس نامور خاتون لیڈر کی زندگی کو فلمی کیمرے میں قید کرنے کے لیے بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ کے فلم ساز بھی خاصے بے چین ہیں۔ یو ٹی وی کے بے نظیر پر فلم بنانے کی خبر کو سن کر آصف زرداری نے اپنے وکیل کے ذریعے اِس پروجیکٹ کے لیے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار تو کردیا ہے۔ پرخبر ہے کے نیلیش مشرا کو یو ٹی وی نے فلم کی اسکرپٹ لکھنے کی ذمےداری دی ہے۔ واضح رہے کہ اِس سال جنوری میں بالی وڈ کے مشہورفلم سازمہیش بھٹ نے بھی کراچی کی 'اِسکائزاَن لمیٹڈ فلمز' کمپنی کے اشتراک سے بےنظیر کی زندگی پر فلم بنانے کی پیشکش کی تھی۔ فلم میں مرکزی کردار کے لیے ہندی فلموں کی بہترین اداکارہ شبانہ اعظمی کو سائن بھی کر لیا گیا تھا۔ تاہم پاکستان میں بےنظیر کی قریبی دوست ناہید خان بھٹ کے اِس منصوبے کے لیے آصف ذرداری کی اِجازت لینے میں ناکام رہیں۔ بقول آصف ذرداری کے وکیل اشیش مطمئن ہیں کہ مہیش بھٹ نے وعدہ کیا ہے کہ مستقبل میں بھٹو خاندان کی اجازت کے بغیر وہ بےنظیر کی زندگی پر مبنی کوئی بھی فلم نہیں بنائیں گے۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میںحُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, کراچی, پاکستان, وزیر, قید, چین, موت, آصف زرداری, بہترین, بے نظیر, حسن, خواتین, خبر, دوست, زندگی, زرداری, سال, علی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پښتو لیكلو كښے ګرانی؟ - پشتو لکھنے میں دشواری؟ | محبوب عالم | پشتو فورمز | 2 | 07-01-12 07:07 PM |
| درد کی دوائیں یا سردردی؟ | محمدعدنان | شعبہ طب | 2 | 04-09-11 03:35 AM |
| امریکی بدمعاشیاں کیا رنگ لائیں گی؟ | ALI-OAD | اپکے کالم | 0 | 27-02-11 10:11 PM |
| شہباز شریف پاکستانی ہیں یا پنجابی؟ | شریف | خبریں | 19 | 10-07-10 03:14 PM |
| ایر گن لاہور میں کہاں ملے گی؟ | محمد کاشف حبیب | خریدوفروحت | 14 | 02-02-09 06:50 PM |