واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خاص مواقع > عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ



عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ آو مل کر عید منائیں


قربانی ہو چکی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-11-09, 05:14 AM   #1
قربانی ہو چکی
بزم خیال بزم خیال آف لائن ہے 30-11-09, 05:14 AM

کسی نے بکرا لیا تو کوئی گائے کا خریدار ہوا چند ایک نے کچھ نیا کرنے کی ٹھانی اونٹ کی قربانی کی نیت کی ،غرض ہر آدمی نے اپنی جیب کے مطابق اپنے اسلامی فرض کی ادائیگی کا فرض ادا کیا بعض ان سے بھی آگے نکل گئے ایسے جانور کے طلب گار ہوئے جو دیکھنے میں اپنا ثانی نہ رکھتا ہو پھر کیمرے کی فلش روشن ہوئی مسکراتے چہروں سے تصویریں بھی بنوائی گئیں محبت کا ایک لا جواب نمونہ پیش کیا اپنے اپنے جانور کی خوبیوں اور تلاش میں پیش آنے والے مسائل کو زیر بحث لایا گیا غریبوں کو بھی یاد رکھا گیا گھر کے دروازے پہ ہر سائل کو مایوس نہیں لوٹنا پڑا جو سارا سال گوشت کے صرف نام سے ہی واقف تھے آج انہیں اسے دیکھنے اور چکھنے کا بھی موقع ملا پورا معاشرہ بھائی چارہ رواداری اور یگانگت کی تصویر بنا ہوا تھا شہروں سے گئے بیٹوں کو ماؤں کی آغوش میں کچھ سستانے کا موقع بھی ملا چھوٹے بڑے اپس میں گلے مل مل کر مبارکباد دے رہے تھے عید کا ہر گزرتا دن تھکاوٹ کا احساس مٹاتا جا رہا تھا اور آخر کار وہ دن بھی آ گیا ماؤں سے جدائی کا بیوی بچوں کو چھوڑ کو اپنی اسی منزل کی طرف لوٹ جانے کا دن گاڑیاں مسافروں سے بھری انہیں ان کی منزل پر اتار کر پھر لوٹ جاتی نئے مسافروں کو اٹھانے تاکہ وہ بھی اپنے سفر کے آغاز کے مقام تک پہنچ جائیں جہاں وہ ایک فرض کی ادائیگی کو ادا کرنے کے لئے زندگی کے پہیے کو روک کر آئے تھے ایک ایسی منزل کے راہی جہاں سے آگے جانے کے تو بہت راستے ہیں مگر پیچھے مڑنے کے لئے جلی کشتیوں کا نظارہ کرتے ہیں اور اگر لوٹنا بھی چاہیں تو امید کے جگنو چمک کر انہیں پھر ایک مبہم سی تصویر کا عکس دکھا دیتے ہیں آہستہ آہستہ آگے بڑھتے خوشیوں کی تلاش میں اپنوں کی جدائی کی قیمت میں ،خوش نصیب ہیں وہ جو دل کے رشتوں کے قریب بستے ہیں فاصلے چاہے جتنے بھی زیادہ کیوں نہ ہوں مگر محسوس انہیں ہمیشہ قریب ہی کرتے ہیں قلب کی قربتیں جسموں پربہت بھاری ہوتی ہیں اس رشتے کو ہمیشہ ساتھ رکھیں جو روح کے لئے ایک لطیف ہوا کے جھونکے کا احساس رکھتا ہے اور جو قدموں کوبھاری پن کے احساس سے نہ نکلنے دےاسے قربانی کے جزبہ سے کاٹنے کاعمل شروع کر دیں جو احساس لیکر گئے تھے اسے پلیٹوں میں سجائے گئے ضرورت سے زائد گوشت کی طرح نہیں بلکہ قربانی کے جانور کی خرید سے لیکر ذبیح کرنے تک کے عمل کے ساتھ شاخ شجر کی طرح پیوست کر لیں اور اگلے سال کی قربانی کے انتظار میں نہ رہیں بلکہ ہر آنے والا دن اسی جذبہ کا اظہار ایمان ہو تو روح پھول پنکھڑیوں کی طرح نرم محبت کی چاشنی سے لبریز ہو گی اور قدم بھاری پن کے احساس سے آزاد رہیں گے

محمودالحق

 
بزم خیال's Avatar
بزم خیال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 877
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (17-11-10), گوندل (30-11-09), محمدعدنان (01-12-09), ایس اے نقوی (01-12-09), احمد بلال (18-11-10), رانا امر (01-12-09), راجہ اکرام (06-12-09), سحر (30-11-09), شاہ جی 90 (30-11-09), عبدالقدوس (17-11-10)
پرانا 30-11-09, 06:09 AM   #2
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,611
کمائي: 172,645
شکریہ: 8,814
5,789 مراسلہ میں 21,400 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب محمود بھائی
آپ کی تحریر پڑھ کر مزہ آجاتا ہے ۔
آپ کی تحریر منفرد انداز بیان کے ساتھ ہوتی ہے ،
آپ سے امید کرتی ہوں کہ آپ پاک نیٹ پر نئے لکھنے والوں کی اصلاح کریں گے اور ان کو بہتربننے میں ان کی مدد کریں گے ۔ انشاءاللہ
شکریہ
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (01-12-09), بزم خیال (30-11-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 06:36 AM   #3
Senior Member
 
گوندل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 469
کمائي: 16,123
شکریہ: 285
376 مراسلہ میں 1,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشااللہ
اللہ آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے۔
گوندل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گوندل کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (30-11-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 01:27 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,655
شکریہ: 9,809
7,525 مراسلہ میں 22,596 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے تجویز کرتا ہوں۔ اور دوسرے انتظامیہ کے عہدے داران سے بھی گزارش ہے کہ اچھی تحریر کو سرورق کے لیے تجویز کیا کریں۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (01-12-09), احمدنواز (01-12-09), بزم خیال (30-11-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 07:57 PM   #5
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
بہت خوب محمود بھائی
آپ کی تحریر پڑھ کر مزہ آجاتا ہے ۔
آپ کی تحریر منفرد انداز بیان کے ساتھ ہوتی ہے ،
آپ سے امید کرتی ہوں کہ آپ پاک نیٹ پر نئے لکھنے والوں کی اصلاح کریں گے اور ان کو بہتربننے میں ان کی مدد کریں گے ۔ انشاءاللہ
شکریہ
بہت شکریہ سحر بہن
ایسے الفاظ میرے جیسے لکھنے والوں کے لئے آکسیجن کاکام دیتے ہیں
ابھی تو میں خود طفل مکتب ہوں بھلا کسی کی کیا مدد کر پاؤں گا
لیکن اگرپھر بھی میں کسی کے کام آ سکوں تو جو زندگی سے میں نے سیکھا شئیر کرسکتا ہوں
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 07:59 PM   #6
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : گوندل مراسلہ دیکھیں
ماشااللہ
اللہ آپ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے۔
بہت شکریہ گوندل بھائی
دعاؤں کی بہت ضرورت ہے
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 09:14 PM   #7
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ محمود بھائی
کیا بات ہے
یہ تحریر تو ایسی ہے کہ انکھوں سے چوم کر پڑھنے کو دل چاہتا ہے
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 09:14 PM   #8
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ محمود بھائی
کیا بات ہے
یہ تحریر تو ایسی ہے کہ انکھوں سے چوم کر پڑھنے کو دل چاہتا ہے
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 09:23 PM   #9
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معظم بھائی بہت شکریہ
میں دوسروں سے لاتعلقی کی زندگی نہیں گزارتا ، زندگی میں کبھی والدین سے الگ اور دور نہیں رہا مگر الگ ہو کر آدمی کیا محسوس کر سکتا ہے میں اپنے خیال کو اس جزبہ میں ڈھونڈتا ہوں
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (01-12-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 09:27 PM   #10
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا کیا کیا
یہ صرف آپ کا تخیل ہے
ہمیں یقین نہیں آتا
اگر ایسی بات ہے تو نثر کی دنیا آپ کا انتظار کر رہی ہے
میں آج یہ یقین سے کہ سکتا ہوں کہ اردو ادب کو ایک اور صدیوں یاد رہ جانے والا لکھاری مل گیا
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 09:51 PM   #11
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اردو ادب سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے شاعروں ادیبوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا سچی بات تو یہ ہے زندگی میں کبھی جاسوسی رسالہ بھی نہیں پڑھا

مگر!


زندگی کو مجھ سے زیادہ شائد ہی کسی نے پڑھا ہو
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (06-12-09)
پرانا 30-11-09, 10:02 PM   #12
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور تحریر میں یہ پختگی اور بانکپن زندگی کو پڑھنے والوں کے ہاں ہی ملتا ہے
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 10:09 PM   #13
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کی ذرہ نوازی ہے شاہ بھائی
آپ سے مکالمہ ہوا تھا اور مشورہ بھی دیا تھا یہ اس کے بعد شروع کیا ہے
جو ہے آپ کے سامنے ہے


میں اب نیٹ سے جا رہا ہوں انشااللہ پھر کسی وقت بات ہو گی
اللہ حافظ
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (01-12-09), شاہ جی 90 (30-11-09)
پرانا 30-11-09, 10:33 PM   #14
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,042
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمودالحق مراسلہ دیکھیں
آپ کی ذرہ نوازی ہے شاہ بھائی
آپ سے مکالمہ ہوا تھا اور مشورہ بھی دیا تھا یہ اس کے بعد شروع کیا ہے
جو ہے آپ کے سامنے ہے


میں اب نیٹ سے جا رہا ہوں انشااللہ پھر کسی وقت بات ہو گی
اللہ حافظ
اللہ حافظ محمود بھائی
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے
ہمیں یہ اعزاز حاصل رہے گا کہ ہم نے ایک اتنے اچھے لکھاری کو دریافت کیا
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-12-09, 07:57 AM   #15
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,427
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
اللہ حافظ محمود بھائی
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے
ہمیں یہ اعزاز حاصل رہے گا کہ ہم نے ایک اتنے اچھے لکھاری کو دریافت کیا

جیسے کولمبس نے امریکہ دریافت کیا تھا

معظم بھائی آپ تو شاہ جی 90 ہو گئے
فوٹو کہاں ہے؟
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (01-12-09)
جواب

Tags
فرض, پھول, پاک, موقع, محبت, مسائل, معاشرہ, آج, آدمی, ایمان, اسلامی, بھائی, بیوی, بچوں, تلاش, تحریر, جواب, دل, رشتے, زندگی, سفر, سال, عید, غریبوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:39 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger