واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خاص مواقع > عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ



عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ آو مل کر عید منائیں


عید نوروز کے بارے میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-03-10, 08:16 PM   #1
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,136
شکریہ: 1,882
725 مراسلہ میں 1,798 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default عید نوروز کے بارے میں

عید نوروز کے بارے میں


نوروز

فارسی کے اس لفظ کا لغوی معنی ہے ‘‘نیا دن‘‘ ۔ نوروز سال نو اور بہار کا ایک ساتھ استقبال ہے اور یہ دن مغربی چین سے ترکی تک کروڑوں لوگ 20 مارچ کو مناتے ہیں۔ نوروز شمسی سال کے آغاز اور بہار کی آمد کا جشن بھی ہے اور پورا ایران، افغانستان، تاجکستان،ازبکستان، پاکستان، بھارت کے کچھ حصوں اور شمالی عراق اور ترکی کے کچھ علاقوں میں کیلنڈر سال کا نقطہ آغاز بھی-


لوگ جشن کے اس وقت پر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے اور زور شور سے گاتے بجاتے ہیں اور اسے عید کے تہوار کی طرح منایا جاتا ہے اور اس کے ساتھ آنے والے نئے سال میں سلامتی اور ترقی کی دعائیں کی جاتی ہیں۔

نوروز

ماہر فلکیات کے لیے اب نوروز کے بالکل صحیح وقت کا تعین کرنا بھی ممکن ہوگیا ہے
اہل تشیع کے ہاں روایت ہے کہ اسی نوروز کے دن بارہویں امام حضرت مہدی ابن العسکری دنیا میں ظہور فرمائیں گے

اور اسی طرح اسلامی تاریخ میں تقویم کے اعتبار سے نوروز ہی کا دن ہے جب پہلی بار دنیا میں سورج طلوع ہوا،درختوں پر شگوفے پھوٹے،حضرت نوح کی کشتی کوہ جودی ہر اتری اور طوفان نوح ختم ہوا، نبی آخرالزمان پر نزول وحی کا آغاز ہوا،حضرت ابراہیم نے بتوں کو توڑا

کئی مسالک میں اس روز کی مخصوص عبادات بھی ہیں جن کا بنیادی وصف آنے والے سال کے لیئے خوش بختی،امن وسلامتی اور ترقی کی دعائیں مانگنا اور گزرے ہوئے وقت کے لیئے رب العزت کا شکر ادا کرنا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں چونکہ نوروز کا تہوار سرکاری طور پر منایا جاتا ہے اور ملک بھر میں عالم تعطیل ہوتی ہے،حکومتی دفاتر پانچ دن کے لۓ بند رہتے ہیں اور لوگ دو ہفتے تک خاندان کے افراد اور دوستوں کے ساتھ تفریح کرتے ہیں اور دعوتیں اڑاتے ہیں-

ایران میں نئے سال یا نو روز کا جشن تیرہ دن تک منایا جاتا ہے اور عام تعطیل ہوتی ہے۔ ان چھٹیوں کا تیرہواں دن منحوس گردانا جاتا ہے اور خاندان کے افراد اس دن گھر چھوڑ کر باہرنکل جاتے ہیں اور پورا دن گھر سے باہر کھانے پینے اور کھیلنے کودنے میں گزار دیتے ہیں اور اس طرح وہ اپنی تعطیلات کا اختتام مناتے ہیں۔
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات
عارف اقبال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-03-10), نورالدین (15-03-10), اویسی (24-04-10), ابن جلال (15-03-10), بزم خیال (14-03-10), راجہ اکرام (15-03-10), شاہ جی 90 (13-03-10)
پرانا 13-03-10, 11:01 PM   #2
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

13 کا عدد تو مغرب میں منحوس سمجھا جاتا ہے
ویسے نوروز پر کافی مفید معلومات ملیں شکریہ
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-03-10), نورالدین (15-03-10), بزم خیال (14-03-10), حیدر Rehan (17-03-10), عارف اقبال (16-03-10)
پرانا 15-03-10, 01:26 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 1,869
کمائي: 41,100
شکریہ: 10,636
1,419 مراسلہ میں 4,363 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک اختلافی موضوع ہے مگر معلومات کے لیے بہترین
کیا میں اس سلسلے میں چند سوالات اٹھا سکتا ہوں عید نورز کے حامیوں سے ۔؟
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
شاہ جی 90 (15-03-10), عارف اقبال (16-03-10)
پرانا 15-03-10, 06:01 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب عارف بھائی
لیکن اس دن کا تاریخی پس منظر ذکر نہیں کیا گیا ۔۔ کب شروع ہوا، اس کے سبب آغاز وغیرہ؟/
ایران میں اس دن کو جس جوش و خروش سے منایا جاتا ہے اس کی وجوہات یا فوائد کیا ہیں؟؟
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (15-03-10), شاہ جی 90 (15-03-10), عارف اقبال (16-03-10)
پرانا 16-03-10, 03:08 AM   #5
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,136
شکریہ: 1,882
725 مراسلہ میں 1,798 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

امید ہے آپ لوگوں کو عید نوروز کا تعارف اچھا لگا ہے اور مزید معلومات یہ ہے کہ نوروز وہ دن ہے جو اگلے سال کا آغاز اس دن سے ہے ۔فارس تہذیب کی حامل اقوام ""عید نوروز "" کو بڑے پر جوش انداز میں مناتی ہیں ۔

نۓ سال کے آغاز کی خوشی میں ایران اور فارس تہذیب کی حامل اقوام آباد اپنی تاریخی روایات کے مطابق اس روز کو ایک تہوار کے طور مناتی ہیں ۔


عید نوروز کا تہوار کہاں سے شروع ہوا اس کے متعلق مختلف قیاس آرائیاں ہیں ۔ بہت سی افسانوی داستانوں کے مطابق پیشدادی دور میں اس کا آغاز ہوا اور چوتھے جمشید بادشاہ نے اس کی بنیاد رکھی ۔

ایرانیوں کا نیا سال بہار کی آمد کے ساتھ شروع ہوتا ہے ۔ بہار کی آمد آمد ہوتی ہے اور ہر چیز نکھر جاتی ہے ۔ پورا سماں تازہ لگنے لگتا ہے ۔ ایران میں آریائی قوم کے آنے سے پہلے بھی عید نوروز کو ایک اہم ترین تہوار کے طور منایا جاتا تھا ۔ مھر داد بہار جو کہ ایک مشہور ایرانی تحقیق دان ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ نوروز کی رسم صرف ایران میں ہی نہیں بلکہ اس کو ایران کے ارد گرد کے علاقوں میں بھی منایا جاتا تھا ۔ آج بھی پاکستان اور ہندوستان میں بہار کی آمد پر جشن منایا جاتا ہے کہ جس کو ""بسنت میلا "" یا ""جشن بہاراں"" کہا جاتا ہے ۔

زمانہ جاہلیّت میں جزیرہ عرب کے لوگ بھی اس تہوار کو مناتے تھے ۔ پہلوی اور مانوی دور کی تحریروں میں بھی جشن نوروز کے متعلق ذکر کیا گیا ہے ۔ شیراز میں واقع تخت جمشید پر بھی جشن نوروز کا اہتمام کیا جاتا تھا ۔ تخت جمشید کو ھخامنشی دور میں ایک مقدس مقام کا درجہ حاصل تھا ۔ ھخامنشی دور کے بادشاہ جشن نوروز کے موقع پر مختلف اقوام کے نمائندوں از جملہ مادی، عیلامی ،بابلی، خوزی، آشوری، ھندی، تونسی، آفریقائی کو جشن میں مدعو کرتے تھے یہ سب اپنے اپنے قومی لباس میں تشریف لاتے اور جشن کے موقع پر بادشاہ کو تحائف پیش کرتے تھے ۔ اشکانی اور ساسانی دور میں بھی تاریخی روایات کے مطابق جشن کا اہتمام کیا جاتا تھا ۔

ایرانی قوم عید نوروز کو سال کے سب سے بڑے تہوار کے طور پر مناتی ہے ۔ نیا سال شروع ہونے سے پہلے ہی لوگ اپنے گھروں کی صفائی شروع کر دیتے ہیں ۔ اس کو ""خانہ تکونی "" کا نام دیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر لوگ ہر چیز نئی خریدنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ بازاروں میں گھماں گھمی دیکھنے کو ملتی ہے ۔ ایران میں ایک دلچسپ رسم یہ ہے کہ وہ سال کے آغاز پر اپنے گھروں میں دسترخوان بچھاتے ہیں جن پر سات مختلف اور مخصوص اشیاء رکھی جاتی ہیں جن کا نام جروف تہجی کے مطابق ""س "" سے شروع ہوتا ہے ۔ اس رسم کو ""ھفت سین "" کا نام دیا جاتا ہے ۔ عام طور پر یہ سات اشیاء سیب ، سبزگھاس ،سرکہ ،گندم سے تیّار شدہ ایک غذا، ایک رسیلا پھل یا بیر، ایک سکّہ اور ادرک پر مشتمل ہوتی ہیں ۔ بعض اوقات ادرک کی بجائے کوئی مصالحہ رکھ دیا جاتا ہے ۔ بہت سے لوگ قرآن کریم کو بھی اپنے دسترخوان پر رکھتے ہیں تاکہ آنے والاسال ان کے لیۓ برکات لے کر آۓ ۔ بعض ""دیوان حافظ"" یا ""شاہنامہ فردوسی"" کو دستر خوان پر سجاتے ہیں ۔ شاعری کی ان کتابوں سے شعر پڑھنا بھی رسم کا حصّہ ہے ۔

نیا سال شروع ہونےسے پہلے ہی لوگ چھوٹے گملوں میں گندم یا کوئی دوسری سبز چیز اگاتے ہیں یا بازار سے خرید کر لاتے ہیں ۔ ان گملوں کو وہ نۓ سال کے تیرویں دن تک گھر میں رکھتے ہیں بہت سے لوگ شیشے کے برتنوں میں سنہری مچھلی بھی بازار سے لاتے ہیں۔

رہی بات اس تہوار کی افادیت کی
میرے خیال میں اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ سبھی خاندان آپس میں ملتے ہیں گھر کے افراد جو دوسری جگہوں میں ہیں ایک بار پھر اپنے ماں باپ کے پاس آجاتے ہیں اور جو لوگ ایک دوسرے سے ناراض ہیں وہ آشتی یا مفاہمت کرتے ہیں اوران کے در میاں از سر نو دوستی ہوتی ہے
اور خاص طور پر صلہ ارحام کی ضرورت جو اسلام میں بہت اہم ہے اس عید میں وہ ضرورت اچھی طرح پوری ہوجاتی ہے
عارف اقبال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-03-10), نورالدین (16-03-10), راجہ اکرام (16-03-10), شاہ جی 90 (16-03-10)
پرانا 16-03-10, 12:47 PM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب یونس عارف بھائی
بڑی ہی زبردست تحریر ہے اور آپ نے بہت ساری معلومات دی ہیں اس دن کے حوالے سے، اور میرے خیال میں یہ بہت ساروں کے لئے مفید ہو گی۔ اس سے قبل میں نے کافی کوشش کی تھی اس موضوع پر کچھ جاننے کی لکن کوئی اچھی تحریر دیکھنے کو نہیں ملی ۔
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-03-10), نورالدین (16-03-10), حیدر Rehan (17-03-10), شاہ جی 90 (16-03-10), عارف اقبال (16-03-10)
پرانا 17-03-10, 01:08 PM   #7
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,463
کمائي: 45,747
شکریہ: 5,937
1,805 مراسلہ میں 4,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
13 کا عدد تو مغرب میں منحوس سمجھا جاتا ہے
13 کا عدد مغرب میں بھی منحوس سمجھا جاتا ہے ۔
حیدر Rehan آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (17-03-10), راجہ اکرام (17-03-10), شاہ جی 90 (17-03-10)
پرانا 17-03-10, 01:15 PM   #8
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

راجا نے ٹھیک کہا!
واقعی اس دن/تہوار کے بارے میں‌اس قسم کی معلومات مجھے بھی نہیں‌تھیں!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (17-03-10), شاہ جی 90 (17-03-10)
پرانا 20-03-10, 12:38 AM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
معلومات تو اچھی ہیں ، لیکن ان کے ساتھ ساتھ ہمیں یہ بھی یاد رکھنا ہے کہ ہم مسلمانوں کو صرف دو ہی ایسی تہوار دیے گٕے ہیں جنہیںہمارے لیے عید قرار دیا گیا ہے ، ان کے علاوہ کسی اور تیسرے کی گنجائش نہیں ،
انس ابن مالک رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ ''''' اہلِ جاھلیت (یعنی اِسلام سے پہلے مشرکوں اور کافروں )کے کھیلنے (خوشی منانے ) کے لیے سال میں دو دِن تھے ، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو فرمایا ((((( کان لَکُم یَومَانِ تَلعَبُونَ فِیہِمَا وقد اَبدَلَکُم اللَّہ بِہِمَا خَیرًا مِنہُمَا یوم الفِطرِ وَیَومَ الاضحَی ::: تُم لوگوں کے لیے کھیلنے (خوشی منانے )کے دودِن تھے اور اللہ نے تُمارے اُن دو دِنوں سے زیادہ خیر والے دِنوں سے بدل دِیا ہے اور وہ خیر والے دِن فِطر کا دِن اور اضحی کا دِن ہیں))))) سنن النسائی / حدیث ١٥٥٦ / کتاب صلاۃ العیدین ،السلسۃ الاحادیث الصحیحۃ/ حدیث ۱۰۶۱ ، والسلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-03-10), فیصل ناصر (20-03-10), نورالدین (20-03-10), محمد عاصم (01-05-10), راجہ اکرام (20-03-10), شاہ جی 90 (20-03-10), عبداللہ حیدر (20-03-10)
پرانا 20-03-10, 02:16 AM   #10
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,136
شکریہ: 1,882
725 مراسلہ میں 1,798 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وعلیکم السلام بھائی
عید میلاد النبی اور عید مبعث کے بارے میں کیا خیال ہے؟
حضور نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت سے بڑھ کر اﷲ کی نعمتوں میں سے کون سی نعمت ہے؟
کیا ان دنوں میں مسلمانوں کے لیے خوشیاں منانا یا مٹھائی کھلانا ٹھیک نہیں ہے؟

Last edited by عارف اقبال; 20-03-10 at 02:19 AM.
عارف اقبال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
حیدر Rehan (20-03-10), شاہ جی 90 (20-03-10)
پرانا 20-03-10, 03:03 AM   #11
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نوروز کے حوالے سے ذرا اس تھریڈ پر بھی نظر ڈال لیں
نوروز
ویسے میرا خیال ہے اسے "عید" کے بجائے جشن آمد بہار کا تہوار کہنا زیادہ مناسب ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (22-03-10), حیدر Rehan (20-03-10), شاہ جی 90 (20-03-10), عارف اقبال (20-03-10)
پرانا 20-03-10, 05:11 AM   #12
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,136
شکریہ: 1,882
725 مراسلہ میں 1,798 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
نوروز کے حوالے سے ذرا اس تھریڈ پر بھی نظر ڈال لیں
نوروز
ویسے میرا خیال ہے اسے "عید" کے بجائے جشن آمد بہار کا تہوار کہنا زیادہ مناسب ہے
آپ نے بالکل ٹھیک کہا بھائی جشن آمد بہاراچھا نام ہے اس تہوار کے لیے
ایران میں ہر جشن کو عید کہتے ہیں

الفاظ کے پیچوں میں اُلجھتے نہیں دانا
غواص کو مطلب ہے صدف سے کہ گہر سے

علامہ اقبال

«كل يومٍ لا يعصي الله تعالي فيه فهو يوم عيد»حضرت علي عليه السلام
تمام دنوں عید ہیں اگر اس میں معصیت اور گناہ نہ ہوجائے
عارف اقبال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-03-10), حیدر Rehan (20-03-10), شاہ جی 90 (20-03-10)
پرانا 20-03-10, 11:32 AM   #13
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,463
کمائي: 45,747
شکریہ: 5,937
1,805 مراسلہ میں 4,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھا یاد دلایا ۔ ۔۔ ۔

ہروہ دن عید کا دن ہے جس دن تم سے کوئی گناہ نہ ہو (حضرت علی علیہ سلام )
حیدر Rehan آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
شاہ جی 90 (20-03-10), عارف اقبال (20-03-10)
پرانا 20-03-10, 11:52 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 1,869
کمائي: 41,100
شکریہ: 10,636
1,419 مراسلہ میں 4,363 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default فارسی اسلام !

اقتباس:
انس ابن مالک رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ ''''' اہلِ جاھلیت (یعنی اِسلام سے پہلے مشرکوں اور کافروں )کے کھیلنے (خوشی منانے ) کے لیے سال میں دو دِن تھے ، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو فرمایا
((((( کان لَکُم یَومَانِ تَلعَبُونَ فِیہِمَا وقد اَبدَلَکُم اللَّہ بِہِمَا خَیرًا مِنہُمَا یوم الفِطرِ وَیَومَ الاضحَی :::
تُم لوگوں کے لیے کھیلنے (خوشی منانے )کے دودِن تھے اور اللہ نے تُمارے اُن دو دِنوں سے زیادہ خیر والے دِنوں سے بدل دِیا ہے اور وہ خیر والے دِن فِطر کا دِن اور اضحی کا دِن ہیں)))))
سنن النسائی / حدیث ١٥٥٦ / کتاب صلاۃ العیدین ،السلسۃ الاحادیث الصحیحۃ/ حدیث ۱۰۶۱ ،
اس مراسلے میں فراہم کردہ معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ اہل فارس نے خلیفۂ دوم جناب عمر فاروق کی خلافت اور خالد بن ولید اور عمر بن عاص کی مجاہدانہ کوششوں کے نتیجے میں
اسلام تو طوعاً وکرہاًً قبول کرلیا
مگر اسلام ان کے حلق سے نیچے اترا نہيں ہے
وہ لوگ آج بھی اپنے پرانے مذہب کو یاد کرتے ہيں جس کا ایک ثبوت ان کا جشن نورز منانا
باوجود اس کے نبی نے زمانۂ جاہلیت کے تمام رسوم اور عقائد کو اسلام کی آمد کے ساتھ ختم کر دیا

اس سلسلے میں اور بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں مگر پہلے آپ لوگوں کا تبصرہ در کار ہے
نورالدین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
محمد عاصم (01-05-10), شاہ جی 90 (20-03-10)
پرانا 20-03-10, 12:28 PM   #15
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے تو یہ دن زرتشت مذہب کی باقیات میں سے ہے جیسا کہ بعض کا خیال ہے
اسے اسی عقیدت کے ساتھ بطور عید منانا کیسا ہے اس حوالے سے بھی ہر انسان سوچ سکتا ہے۔

لیکن میری رائے یہ ہے کہ جس طرح ایران میں یہ دن پورے جوش و خروش سے پورے ملک میں ایک ساتھ اور ایک جیسا منایا جاتا ہے اس سے یقینا ایک قومی سوچ اور حب الوطنی پیدا ہوتی ہے۔ اور اس کا مظہر ہم مختلف مواقع پر دیکھتے بھی ہیں۔

اس طرح کا دن بطور عید نہ ہی سہی لیکن کوئی بھی قومی دن ایسا ہونا چاہیئے جسے ہم بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ ملکی سطح پر ایک ساتھ ایک جیسا منائیں تا کہ آپس کا اتفاق بڑھ سکے۔

کیا خیال ہے احباب کا
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (20-03-10), عارف اقبال (20-03-10)
جواب

Tags
blog, com, image, کرتے, گھر, پہلی, وقت, لوگ, چھوڑ, چین, ملک, ممکن, اسلامی, اسلامی تاریخ, خوش, دنیا, دعائیں, سورج, سال, شور, طور, عید, عالم, عراق, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
امریکہ میں عید کے روز قران جلایا گیا عدنان دانی خبریں 0 14-09-10 07:07 PM
عیدکارڈز کی روائت دم توڑ رہی ہے ڈاکٹرنور عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 25 11-09-09 01:24 PM
عید کارڈز!!!!!!!!!!!!!! وجدان عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 21 01-09-09 12:41 PM
روز عید شکیب جلالی Real_Light شکیب جلالی 0 23-05-08 08:00 PM
چند روز میں نوز شر یف کے پاکستان آنے امکان ،سعودی عر ب فر یقین میں کم از کم مفاہمت کرا نے میں کامیاب عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 09:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger