واپس چلیں   پاکستان کی آواز > خواتین کا سیکشن > عورت کہانی

عورت کہانی عورت کہانی

گلابی روشنیوں کی بشارت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-03-09, 10:53 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default گلابی روشنیوں کی بشارت

گلابی روشنیوں کی بشارت

گلابی روشنیوں کی بشارت

یہ ان دنوں کی بات ہے جب ہوا میری سہیلی تھی اور میرے رخساروں پر اپنے نرم ہاتھ رکھ کر اسم آگہی یاد کراتی۔۔۔پھر زرد پھولوں کی بارش سے لے کر گلابی روشنیوں کی بشارت کا سارا سفر میں نے اسی کو پہلو داد رفاقت میں طے کیا۔

یہ اور بات ہے کہ اس سفر میں کبھی کبھی یوں بھی محسوس ہوا جیسے میرادل لمبی پرواز سے تھکی ہاری چڑیا کی مانند دھڑک رہا ہے،پیشانی پر مشقت کے پسینے کے نادیدہ قطرے انگارے بن گئے ہیں،پروں سے طاقت پروازروٹھ چکی ہے،آسمانوں پر اذن سفر کا نقارہ بھی گنگ ہے اور افق ہر ہجرتوں کی طرح سرک آندھی کا غبار ٹھہر گیا ہے۔۔۔اس پر تکان کیفیت کے باوجود بھی میں جستجوئے وصال ذات کی ایک شاخ بے نمو پر آن بیٹھی ،چند لمحوں کو سہی مگر ساری عمر گزار دینے کی خواہش سے لبریز۔

خواہش سے لبریز ایسے ہی موسم خوش خیال میں سرخروئی کا نشہ وارد ہوتا اور ایسا لگنے لگتا کہ جیسے آج عشق نے پتھر سے نمی مانگ لی،انا کے دریا کا بند ٹوٹ گیا اور محبت کی وادی کے تمام دکھ بہا کے لے گیا ،فلک بوس غرور زمین بو س ہوگیا۔پہاڑ سے آبشار پھوٹ پڑی،شبنم نے الاؤ کو مسخر کرلیا،ایک ٹمٹماتا ہوا چراغ تیرہ وتارراتوں کو منور کرگیا۔خوشبو کا جھونکا محبوس جسموں اور دماغوں کو معطر کرگیا،پنچھی قفس میں پھڑپھڑاکر پرسکون ہوگیا،ایک کلی مسکرانے ،کی ابدی جزاپا گئی،ایک زخم شفیق پوروں کی جراحی سے شفایاب ہوگیا۔۔۔شاید یہ عالم جنوں تھا یا لمحہ ادراک جو بھی تھا میلے میں اکیلا کردیتا تھا۔

میلے میں اکیلا تو عشق بھی کردیتا ہے،اہل عشق۔۔۔ کہ جن کے سینوں کے اندر ھمہ وقت ایک صف ماتم بچھی ہوتی ہے،جہاں آرزوئیں آنکھوں میں آنسو لیے،بال بکھرائے،سینہ کوبی پہ مجبور بین کرتی نظرآتی ہیں اور پھر یہی آرزدگی جب حروف ومعنی اوڑھ لے تو شاعری کہلاتی ہے مکتب عشق کے صوفیوں کو خبر ہے کہ جو عشق میں دیانتدار نہیں وہ شاعری میں دیانتدار نہیں ۔

شاعری جو میرا یقین ہے کئی بار جی چاہتا ہے کہ یقین کی اس پوٹلی کو ہاتھ میں لے کر تنہائی کے جنگل میں جانکلوں جہاں وحشی خوشبوؤں کا راج ہو۔۔۔ہتھیلیوں کی تقدیر بدلتی خوشبو۔۔آنکھوں کی روشنی بکھیرتی خوشبو۔۔۔۔سینوں کی محصور کرتی خوشبو۔۔۔ہونٹوں کی شعر کہتی خوشبو۔۔۔یہی خوشبو تو ہے جومحسوسات کو پتھر کردینے والی رزق کی دوڑ میں مگن اس لڑکی کے پیروں میں حرف ومعنی کی جھانجھریں ڈال دیتی ہے جن کی چھن چھن اسے اس کے ہونے کا احساس دلاتی ہے اور روح مسکراکر پکاراٹھتی ہے۔۔۔’’اداس ہونے کے دن نہیں ہیں‘‘

یہ جو ہماری روح ہے نا!یہ چاندی کے کٹورے کی مانند ہوتی ہے جس میں ذات سے باہر کے تعصبات کی زرا سی بھی گرد ٹھہرجائے تو وجدان کا سپید میٹھا دودھ گدلا اور بے لذت ہوجاتا ہے۔

بے لذت تو زندگی بھی ہوجاتی ہے جب کہ کچھ طبقات اپنے اور خلق کے ذہن وبدن کے لئے ان دیکھی ذنجیروں کا انتظام کرنے میں منہمک رہتے ہیں اور پھر آزادی کی قدرتی تنظیم وتوانائی کے لطف کی فضا سے محروم ہوتے اور کرتے چلے جاتے ہیں۔

فضا تو وہ بھی کیسی دل میں اترجانے والی ہوتی ہے جب سردیوں کی کسی گہری اداس شب میں سنہرے الاؤ کے گرد کوئی دعا جیسی صحرائی آواز محبت کے درد میں ڈوبی پروقار سچائی کا اہتمام کررہی ہوتی ہے۔۔۔تب آسمان پر کونجیں گواہی دیتی ہیںکہ انسان کی فطری سرکشی اس کے بدن سے ہجرت کررہی ہے،انحراف اثبات میں بدل گئے ہیں،سرتسلیم خم ہوچکے ہیں،سجدے نیکیوں کی صورت جبین نیاز پر اتررہے ہیں۔

اور سیئں خواجہ فرید کی کافی حرف حرف ثواب بنتی چلی جاتی ہے۔

میڈا عشق وہ توں میڈا یاروی توں

میڈا دین وی توں ایمان وی توں

میڈا جسم وی توں میڈی روح وی توں

میڈا قلب وی توں جندجان وی توں

میڈا ذکروی توں میڈا فکروی توں

میڈا ذوق وی توں وجدان وی تو

میڈی وحشت جوش جنوں وی توں

میڈا گریہ آہ وفغان وی توں

جے یار فرید قبول کرے

سرکار وی توں سلطان وی توں

نوشی گیلانی

Last edited by ام غزل; 18-03-09 at 10:58 PM.
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-04-09), فیصل ناصر (04-04-09), منتظمین (05-04-09)
پرانا 18-03-09, 10:55 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: گلابی روشنیوں‌کی بشارت

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام غزل مراسلہ دیکھیں

پرانا 18-03-09, 11:12 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,622
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: گلابی روشنیوں کی بشارت

زبردست جناب اچھی ہے ۔۔
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (18-03-09)
پرانا 21-03-09, 05:32 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

shukriya bohat bohat,,,,,,,,,,,,,,
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 04-04-09, 07:24 PM   #5
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,592
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,625 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

انتہائی جاندار اور زبردست پڑھ کر مزہ آگیا اور پاک نیٹ پر سے یہ پہلی تحریر ہے جو میں بزریعہ ای میل اپنے ایڈریس پر ارسال کر رہاہوں آپ کو اچھی تحریر لکھنے پر مبارکباد قبول ہو
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (05-04-09)
پرانا 05-04-09, 03:29 PM   #6
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق پر اپلائی کریں ۔ مجھے ہر ایک میں کیوں لکھنا پڑھتا ہے خود ہی سرورق پر اپلائی کر دیا کریں۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (06-04-09)
پرانا 05-04-09, 05:08 PM   #7
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,592
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,625 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
سرورق پر اپلائی کریں ۔ مجھے ہر ایک میں کیوں لکھنا پڑھتا ہے خود ہی سرورق پر اپلائی کر دیا کریں۔
اگر خود ہی سرورق پر اپلائی کرنے کی اجازت مل گئی تو پھر سب تحریریں سرورق کی زینت ہی بنا کریں گی
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, لڑکی, لمحوں, محبت, آج, ایمان, انسان, تحریر, جواب, خوش, خبر, دعا, زندگی, سفر, شاعری, شعر, عالم, عشق, غرور, غزل, صف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیالکوٹ: دو بھائیوں کی ہلاکت کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ریسکیو دفتر پر حملہ گلاب خان خبریں 5 28-08-10 10:49 PM
بھارتی فوجیوں کو راشن سپلائی میں بدعنوانیوں کا انکشاف جاویداسد خبریں 0 04-08-10 07:13 PM
کراچی :میڈیا پرپابندیوں اورجیو کی بندش کیخلاف مظاہرے کرنیوالے صحافیوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج،180گرفتار،رات گئے رہائی خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 09:11 AM
سکھر:میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کی چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 10:08 AM
میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کے احتجاجی مظاہرے پانچویں روز بھی جاری خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 03:09 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger