| عورت کہانی عورت کہانی |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جی ہاں دنیا کی سب سے خوبصورت عورت کون ہو سکتی ہے؟
مجھے نہیں پتہ آ پ کیا جواب دیں گے۔ میرے نزدیک دینا کی سب سے خوبصورت عورت " میری ماں " ہے۔ میری ماں میرا سب کچھ میری دنیا میری جنت میرے ذہن میں محفوظ اپنی ماں کا سب سے پہلا عکس جو ابھر تا ہے وہ ایک شفیق، مہربان ، اور خوبصورت چہرے کا ہے جو میری آنکھو ں کو ٹھنڈ ک بخشتا ہے۔ جو میری روح تک کو سرشار کر دیتا ہے۔ میری یاداشت میں مجفوظ ایک منظر صبح دم آنکھ کھلنے اور " گھوں گھوں" کی ایک مسحورکن آواز کا ہے یہ آواز پتھر کی بنی چکی سے نکلتی تھی۔ اور صبح دم میرے بچپن میں مجھے بیدار کر تی تھی میں جب سردیوں کی صبح کو اپنا سر رضاتی سے با ہر نکالتا تو مجھے سامنے اپنی ماں چکی کو گھماتے نظر آتی ۔ میں پتہ نہیں کتنی دیر تک اپنی ماں کو دیکھتا رہتا اور چکی کی " گھوں گھوں" کو سنتے سنتے پتہ نہیں کب میری آنکھ دوبارہ لگ جا تی۔ اس دور میں ہمارے گھر میں گھر کی گندم کے روزانہ تازہ پسے ہوئے آٹے سےاور اپنے ماں کے مہربان ہاتھوں سے پکے ہوئےپراٹھے ملتے ۔ ان پراٹھوں جیسی لذت بھر زند گی بھر کسی پراٹھے میں نہ ملی۔ میری ماں صبح سویرے اٹھتی ۔ نمار پڑھتی اور پھر روزانہ کی ضرورت کا آٹا خود پیستی ۔ گاوں میں مشینی چکی تھی مگر میری ماں نے ہمیشہ اپنے ہاتھ سے پسے ہوئے آٹے کو ترجیح دی۔ دوسرا منظر جو میری یا داشت میں محفو ظ ہے وہ قران کی تلاوت کا ہے۔ جیسے ہی سورج کی پہلی کرن نکلتی ہمارے صحن میں سب سے پہلے داخل ہوئی۔ کھلا صحن جس میں ایک دیوار کے ساتھ چار پانچ چار پائیاں رکھی ہوتیں- محلے بھر کے بچے ، بچیاں آتے اور ان چارپائیوں پر بیٹھ جاتے۔ میری ماںگھر کے کا موں سے فارغ ہوتیں اور بچوں کے پاس آجا تیں۔ میں بھی ہاتھ میں قاعدہ پکڑے انہی بچوں کے بیچ بیٹھ جاتا۔ پھر میری بہت دیر تک ان بچوں کو پڑھاتی رہتیں۔ تیسرا منظر ماں کے کندھے پر سر رکھے گاوں کی گلیوں میں گھومنے کا ہے۔ میری ماں جب " نا لے پار" محلے میں اپنے رشتہ داروں کے پاس جاتی تو میں ضد کر کے انکے ساتھ جاتا اور راستے میں تھک جانے کا بہانہ کر تا۔ میری ماں مجھے اٹھا کر کندھے سے لگا لیتیں۔ اور میں اپنے گاوں کو اپنی ماں کے کندھے سے دیکھتا اور لوگوں کو ، ڈھور ڈنگروں کو ایسے چلتے پھرتے دیکھنا بہت اچھا لگتا۔ میں نے پہلی بار دینا کو ماں کے کندھوں سے دیکھا۔ اور اسکے بعد تو مناظر اتنے ہیں کہ کیا کیا بیان کریں۔۔۔ میری ماں نے مجھے اتنا پیار دیا ، اتنی دعائیں دیں کہ دنیا کی کوئی ماں کیا دے گی۔؟ اسی لئے میری ماں مجھے دنیا کی سب سے خوبصورت عورت دکھائی دیتی ہے۔ میری جب شادی ہوئی تو میں اسلام آبا د میں جاب کر رہا تھا۔ والد صاحب میری شادی سے دوسال پہلے فوت ہو گئے تھے۔ مجھے ماں نے کہا " اپنی بیگم کو اسلام آبا د لے جائو۔" میں نے کہا " صرف ایک شرط ہے کہ آپ بھی ہمارے ساتھ آئیں گی" بہت دلائل دیے میری ماں نے۔ کہا تمہارے بڑے بھا ئی کی فیملی ادھر ہے۔ میری ساری رشتہ داری ادھر ہے۔ گھر بار حویلی ، ڈنگر سب کچھ تو ادھر ہے۔ میری بوڑھی ہڈیوں میں اب اتنا دم نہیں کہ اسلام آباد جاوں۔ مگر میری ضد کے آگے بالا خر ہار مان لی ۔اور ایسی مانی کہ سالوں گذ ر گئے ابھی تک میرے پاس ہی ہیں۔ میرے بچوں کو دیکھ کر جیتی ہیں اور میں انکو دیکھ کر چند سال پہلے سیڑھیوں سے گریں تو ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔ بہت تکلیف دیکھی۔ الحمد للہ ہڈی جڑگئی اور چلنے بھرنے کے قا بل ہو گئیں۔ انکی عمر 90 سال کے لگ بھگ ہے ۔ کہتی ہیں چلنے پھر تے موت آ ئے یہی رب سے دعا ہے۔ مجھے انکی خد مت کا اتنا موقع ملا کہ رب العالمین کا شکر گذار ہوں۔ روزانہ صبح جب گھر سے نکلتا ہوں ۔ زیا رت کرکے ، دعائیں لے کے نکلتا ہوں میں کئی دفعہ انکے سامنے بیٹھ کے انہیں دیکھتا رہتا ہوں ۔ انکے جھریوں بھر ے چہرے کا حسش مجھے مسحور کردیتا ہے۔ انکے سلوٹوں بھرے ہاتھ اتنے نفیس ہیں کہ میں چوم کر آنکھو ں کو لگا تا ہوں۔ تومیں کیوں نہ کہوں دنیا کی سب سے خوبصورت عورت " میری ماں" ہے مقابلے کیلئے پیش کی گئی |
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (01-10-09), نیلم خان (12-09-09), محمدخلیل (12-09-09), ایس اے نقوی (12-09-09), ام طلحہ (15-09-09), ابو عمار (12-09-09), احمد بلال (27-10-09), اخترحسین (14-09-09), حسنین ایوب (15-09-09), راجہ اکرام (12-09-09) |
| کمائي نے ڈاکٹرنور کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 12-09-09 | مرزا محمد فاروق | میری دنیا | 150 |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
ڈاکٹر صاحب کیا خوبصورت انداز میں آپ نے اپنی ماں کے بارے میں لکھا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ انہیں صحت دیں اور ان کا سایہ ہم پر قائم رکھیں۔ آمین۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
سرورق کے لیے اپلائی کر دیا جائے فورن
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,262
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت ہی خوبصورت ہستی کے بارے میں بہت خوبصورت انداز میں لکھاہے۔
یقین مانیے ڈاکٹر صاحب، اک عصہ بیت گیا ہے روئے ہوئے، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ میرے آنکھوں میں آنسو آئیں، لیکن یہ پڑھ کر مجھے بھی ماں یاد آگئیں اور آنکھیں نم ہو گئیں۔ واقعی میری ماں دنیا کی سب سے حسین ہستی ہے، لیکن میری بد قسمتی ہے کہ میں نے زندگی کا بیشتر حصہ گھر سے دور گزارا، اور ابھی تک گھر سے بہت دور ہوں، خدمت کا موقع بہت کم ملا۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ماؤں کا سایہ ان کے بچوں پر ہمشہ رکھے، اور انہیں صحت اور تندرستی عطا فرمائے۔آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا | ڈاکٹرنور (12-09-09), نیلم خان (12-09-09), مرزا محمد فاروق (12-09-09), ایس اے نقوی (12-09-09), ام طلحہ (15-09-09), ابو عمار (12-09-09), اخترحسین (14-09-09) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 44
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,046
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,942 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
راجہ جی یہ آنسو جو ماں کو یاد کرکے آئے ہیں یہ بھی تو ایک سرما یہ ہیں۔۔۔
ویسے بھی اب تو عید آرہی ہے۔ یقینا ماں سے ملیں گے۔۔۔ خدا آ پ کی ماں کو سلامت رکھے آمین |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا | نیلم خان (12-09-09), مرزا محمد فاروق (12-09-09), ایس اے نقوی (12-09-09), ام طلحہ (15-09-09), ابو عمار (12-09-09), اخترحسین (14-09-09), راجہ اکرام (12-09-09) |
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,262
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا | ڈاکٹرنور (12-09-09), نیلم خان (12-09-09), مرزا محمد فاروق (12-09-09), ابو عمار (12-09-09), اخترحسین (14-09-09) |
|
|
#8 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 557,406
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 38,074 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#9 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 557,406
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 38,074 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: lalamusa
مراسلات: 2,361
کمائي: 27,395
شکریہ: 5,971
1,796 مراسلہ میں 3,732 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت ہی خوبصورت تحریر لکھی جناب ڈاکٹر صاحب واقعی ماں سے خوبصورت دنیا میںکوئی عورت ہو ہی نہیں سکتی ۔
ماں تیری عظمت کو سلام
__________________
مرزا محمد فاروق |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے مرزا محمد فاروق کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() |
شکریہ ڈاکٹر صاحب
میں نے وعدہ کیا تھا کہ جو رکن ماں کے اوپر کوئی بھی پوسٹ کرے گا اسکو 500 پوائینٹ دوں گا مگر آپ کی تحریر پڑھ کر مین پوائینٹ دینے کے قابل ہی نہیں رہا ماں ایک عظم ہستی ہے کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ موت کی آغوش میں جب تھک کہ سو جاتی ہے ماں تب کہیں جا کر سکون تھوڑا سا پا جاتی ہے ماں فکر میں بچوں کی کچھ اس طرح گھل جاتی ہے ماں نوجوان ہوتے ہوئے بوڑھی نظر آتی ہے ماں روح کے رشتے کی یہ گہرائیاں تو دیکھیئے چوٹ لگتی ہے ہم کو اور چلاتی ہے ماں کب ضرورت ہو میرے بچوں کو اتنا سوچ کر جاگتی رہتی ہیں آنکھیں اور سو جاتی ہے ماں جب کھلونے کو مچلتا ہے کوئی غربت کا پھول آنسووں کہ ساز پر بچے کو بہلاتی ہے ماں اپنے آنچل سے گلابی آنسوئوں کو پونچھ کر دیر تک غربت پہ اپنے اشک برساتی ہے ماں سامنے بچوں کہ خوش رہتی ہے ہر حال میں رات کو چھپ چھپ کر لیکن اشک برساتی ہے ماں ڈاکٹر صاحب آپ کو 500 کی بجائے 1000 پوائینٹ ارسال کئے جاتے ہیں اور آپ کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا |
| کمائي نے ایس اے نقوی کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 12-09-09 | مرزا محمد فاروق | سامنے بچوں کہ خوش رہتی ہے ہر حال میں | 150 |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() |
ہاں جسم تو ہوتا ہے مگر جان نہیں ہوتی
وہ گھر بھی کوئی گھر ہے جس میں ماں نہیں ہوتی .................................................. ......................... موت کی آغوش میں جب تھک کہ سو جاتی ہے ماں تب کہیں جا کر سکون تھوڑا سا پا جاتی ہے ماں فکر میں بچوں کی کچھ اس طرح گھل جاتی ہے ماں نوجوان ہوتے ہوئے بوڑھی نظر آتی ہے ماں روح کے رشتے کی یہ گہرائیاں تو دیکھیئے چوٹ لگتی ہے ہم کو اور چلاتی ہے ماں کب ضرورت ہو میرے بچوں کو اتنا سوچ کر جاگتی رہتی ہیں آنکھیں اور سو جاتی ہے ماں جب کھلونے کو مچلتا ہے کوئی غربت کا پھول آنسووں کہ ساز پر بچے کو بہلاتی ہے ماں اپنے آنچل سے گلابی آنسوئوں کو پونچھ کر دیر تک غربت پہ اپنے اشک برساتی ہے ماں سامنے بچوں کہ خوش رہتی ہے ہر حال میں رات کو چھپ چھپ کر لیکن اشک برساتی ہے ماں پہلے بچوں کو کھلاتی ہے سکون و چین سے بعد میں جو کچھ بچا ہو شوق سے کھاتی ہے ماں مانگتی ہی نہیں کچھ اپنے لئے اللہ سے اپنے بچوں کے لئے دامن پھیلاتی ہے ماں گر جوان بیٹی ہو گھر میں اور کوئی رشتہ نہ ہو اک نئے احساس کی سولہ پہ چڑھ جاتی ہے ماں ہر عبادت ہر محبت میں نہیں ہے اک غرض بے غرض ، بے لوث ہر خدمت کو کر جاتی ہے ماں بازوئوں میں کیھنچ کہ آ جائے گی جیسے کائنات اپنے بچے کے لئے بانہوں کو پھیلاتی ہے ماں زندگی کے سفر میں گردشوں کی دھوپ میں جب کوئی سایہ نہیں ملتا تو یاد آتی ہے ماں صفحہ ہستی پہ لکھتی ہے اصول زندگی اس لئے اک مکتب اسلام کہلاتی ہے ماں اس نے دنیا کو دیئے معصوم رہبر اس لئے عظمتوں میں ثانی قرآن کہلاتی ہے ماں گھر سے جب پردیس جاتا ہے کوئی نور نظر ہاتھ میں قرآن لے کر در پہ آ جاتی ہے ماں دے کے بچے کو ضمانت میں رضا پاک کی پیچھے پیچھے سر جھکائے دور تک جاتی ہے ماں جب پریشانیوں میں گر جاتے ہیں ہم پردیس میں آنسوئوں کو پونچھنے خوابوں میں آتی ہے ماں دیر ہو جاتی ہے گھر آنے میں اکثر جب ہمیں ریت پر مچھلی ہو جیسے ایسے گھبراتی ہے ماں مرتے دم تک اسکا بچہ نہ گھر پہنچے اپنی آنکھیں چوکھٹ پر رکھ جاتی ہے ماں بعد مر جانے کے پھر بیٹے کی خدمت کےلئے بھیس بیٹی کا بدل کر گھر میں آ جاتی ہے ماں دور ہو جاتی ہے ساری عمر کی اس میں تھکن بیاہ کر کے بیٹے کا جب گھر بہو لاتی ہے ماں ماں تجھے سلام |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا | ڈاکٹرنور (14-09-09), نیلم خان (12-09-09), مرزا محمد فاروق (12-09-09), اخترحسین (14-09-09), راجہ اکرام (12-09-09) |
|
|
#13 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,262
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب انجم بھائی۔۔۔
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#14 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 557,406
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 38,074 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#15 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 557,406
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 38,074 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
|
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| color, فورم, کرن, ڈاکٹرنور, قران, چین, موقع, موت, ماں, اللہ, اسلام, بچپن, بچوں, تحریر, جواب, درخواست, دعا, دعائیں, زندگی, عید, عورت, صبح, صحن, صحت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بارش کے بعد عوام کے گزرنے کا خوبصورت منظر | جاویداسد | خبریں | 11 | 23-12-10 01:15 PM |
| ایک تاج 83خو بصورت عورتیں | جاویداسد | خبریں | 7 | 05-09-10 05:06 PM |
| دنیا کی سب سے خوبصورت عورت کون | ڈاکٹرنور | اپکے کالم | 10 | 15-09-09 09:07 AM |
| مرد عورت سے زیدہ خوب صورت ہے | عبدالله | گپ شپ | 7 | 30-09-07 07:53 PM |
| خوبصورت زیورات صرف عورتوں کےلئے | کشورناہید | فیشن اور بیوٹی ٹپس | 17 | 22-08-07 01:35 PM |