واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس



عمومی سائنس عمومی سائنس


سفید کمرے کی کالی دیوار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-04-09, 07:00 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سفید کمرے کی کالی دیوار

سفید کمرے کی کالی دیوار

سفید کمرے کی کالی دیوار

پہلی قسط

چپ ٧٨٦ ، ایک ایسی مائیکرو چپ ہے جو برین کے ایک مخصوص حصے میں فکس کی جاتی ہے ، اور پھر وہ شخص ایک سنٹرل سسٹم سے منسلک ہو جاتا ہے ، جسے اپنی مرضی سے استعمال کیا جاتا ہے ،
اسے ایک یہودی سائنسدان نے اٹلی میں بنایا تھا ، جو کہ معذور افراد کو دوبارہ فعال کرنے والے دماغی سسٹم پر کام کر رہا تھا ، مگر نائن الیون کے واقعٰی کے بعد اس نے اسے اسرائیل کو دے دیا اور پھر امریکہ کی ایک انتہائی جدید لیب میں اسے مزید اضافوں کے ساتھ خود کُش بمبار بنانے کے لئے استعمال کیا جانے لگا
ایسے لوگوں کے لئے ، عرب ممالک اور وسطی ایشیائی ممالک کے علاوہ ، برصغیر پاک و ہند سے بھی لوگوں کو اغوا کیا جانے لگا ، کوشش کی جاتی کہ مذہی طور پر جذباتی نوجوانوں کو اس کام میں استعمال کیا جائے ، کیونکہ چپ کی وجہ سے وہ آسانی سے اپنے آپ کو ختم کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
مگر ایک غلطی نے اس چپ کو دنیا سے ہی مٹا دیا ، شاہد خان ، جو ایک سی آئی اے کی طرف سے بندے اٹھانے پر معمور تھا ، پشاور میں ایک لڑکے کو جب اٹھایا تو وہ بھول گیا کہ وہ لڑکا مسلمان نہیں تھا ، پشاور کے چند گنے چنے ہندو تاجروں میں سے ایک کا بیٹا تھا ، نام تھا اسکا لال خان ، دوسری غلطی یہ ہوئی کہ یہ لڑکا پڑھا لکھا تھا ، اور وہ بھی سائنس کا اسٹوڈنٹ ، جو اپنا فارغ وقت طرح طرح کے تجربات میں گذارتا تھا، مگر وہ بہت بحث کیا کرتا تھا ، کہ مسلمان اگر بہت اچھے ہیں تو پھر انکے ساتھ اتنا برا کیوں ہے ، اسی بحث مباحثے کی وجہ سے وہ شاہد خان کی نظروں میں آ گیا تھا ۔ ۔ ۔
شاہد نے اسے اغوا کر کے کابل پہنچایا اور وہاں سے ایران اور پھر ترکی کے راستے یونانی قبرص ، جہاں چپ لگانے کی لیب تھی ، لال کو بے ہوش کیا گیا ، بلڈ چیک کر کے ڈاکٹروں نے آپریشن ٹیبل پر اسے ڈال دیا ، لال کا سر پہلے ہی مونڈ دیا گیا تھا ، اسے ٹیبل پر الٹا لٹایا گیا تھا ، ایک ڈاکٹر نے اسکا سر ایک شکنجے میں جکڑ دیا تھا ، اور اسکے اوپر ایک روبوٹیک آرم کو لایا گیا تھا ، یہ ایک بہت ہی سنسیٹیو روبوٹیک آرم تھی ، جسنے سارا آپریشن خودکار طریقے سے کرنا تھا ، اور پھر ایک مارکر سے ایک ڈاکٹر نے ایک ریپورٹ کو دیکھتے ہوئے گول دائرہ سا بنایا ، اور دوسرے ڈاکٹر نے اپنے سامنے کے پینل سے ایک بٹن کو دبا دیا ، روبوٹیک آرم سے ایک نیلے رنگ کی روشنی نکلی اور پھر اسی نشان پر آ کر رک گئی ، ایک چھوٹی سی آری چلنے لگی اور ساتھ ہی سرخ رنگی کی لیزر بھی چل رہی تھی ، جو زخم سے خون کے اخراج کو روک رہی تھی ، پھر ایک انچ کا گول دائرہ سا بن گیا ائر پھر ایک روبوٹیک آرم نے اسے اٹھایا ، اور اندر سے دماغ نظر آنے لگا ، روبوٹ نے چپ اٹھائی جسکے ساتھ ریشم کی طرح تار لپٹے ہوئے تھے ، پھر روبوٹ نے وہ تار دماغ کے ساتھ منسلک کرنے شروع کر دئیے ، اسکرین پر اسکا کافی بڑا عکس نظر آ رہا تھا ، ساتھ ہی آواز آنا شروع ہو گئی ، ویلڈنگ اسٹارٹ ، ویلڈنگ کمپلیٹ ، لیفٹ آرم ٹیسٹنگ ، لال خان کا بایاں بازو اوپر نیچے ہلنے لگا ، لیٍفٹ ہینڈ ٹیسٹنگ ، لال خان اپنے بائیں ہاتھ کو موڑنے لگا ، پھر آواز ابھری ، لیفٹ تھمب ٹیسٹنگ ، انڈیکس فنگر ٹیسٹنگ ، اور اسی طرح باری باری ہر اعضاء کا ٹیسٹ ہونے لگا ، ٹیسٹنگ کمپلیٹ کی آواز آتے ہی ، روبوٹ نے ، فکسنگ چپ کمپلیٹ کا میسج دیا اور ، پھر سر کے کاٹے ہوئے حصے کو دوبارہ اسی جگہ لگا دیا گیا ، اسیمبلنگ کمپلیٹ ، اور پھر روبوٹ نے ایک اسپرے کیا ، تو جلد ایسے برابر ہو گئی جیسے وہاں کبھی کچھ ہوا ہی نا تھا ۔ ۔ ۔ پلاسٹک سرجری کمپلیٹ کی آواز آتے ہی روبوٹ آرمز ہٹ گئیں اور ایک ڈاکٹر نے اسکی آکسیجن اور دوسرے آلات کو لال خان کے جسم سے الگ کیا ، اور اسٹریچر کو دھکیلتے ہوئے ایک کمرے میں لے آئے ، جہاں اسے ایک بیڈ پر منتقل کیا گیا ۔ ۔ ۔ اور وہ کمرے کا دروازہ بند کر کے چلے گئے ، لال خان ابھی تک بے ہوش تھا ، تھوڑی دیر میں وہ ہلنے لگا اور اسنے آنکھیں کھول دیں ، اسکی آنکھوں میں ویرانی سی تھی ، وہ دیوار کی طرف دیکھنے لگا جس کا رنگ کالا تھا ، اصل میں دوسری طرف سے اسے دیکھا جا رہا تھا ، دوسری طرف ایک کنٹرول روم تھا ، جس میں مختلف لوگ اپنی اپنی اسکرینوں پر جھکے ہوئے تھے ، ایک وہیل چئیر پر ایک بوڑھا گھومتا پھر رہا تھا ، یہ ڈاکٹر گور تھا ، اس تمام پروجیکٹ کا نگران، کنٹرول روم بہت سارے ایسے کمروں سے منسلک تھا جس میں آبجیکٹ کو رکھا جاتا تھا ، ایک طرف سے دروازہ کھلا اور ایک باوردی لمبا آدمی داخل ہوا اسکے ہاتھ میں ایک فائل تھی ، اس نے ڈاکٹر گور کو وہ فائل دی اور بولا ، سر پی کے ون ون نائین ، فائنل رپورٹ ، اور فوجی انداز میں سلوٹ کر کہ چلا گیا ، ڈاکٹر نے لال خان کی طرف دیکھا جو ابھی تک صرف حیرت سے آنکھیں جھپکا رہا تھا ، ہونہ ، ماریا ، وہ اپنی وئیل چئیر کو ایک لڑکی کی ڈیسک کے سامنے لا کہ بولا ، ٹیسٹ ہم ، اوکے ڈاکٹر ، ماریا نے اپنے کی بورڈ پر انگلیاں چلانا شروع کیں ، بیٹھو ، اور لال خان اٹھ بیٹھا ، اسکی آنکھوں میں ویرانی اور بڑھ چکی تھی ، قرآن سناؤ ، وہ چپ رہا ، قرآن سناؤ ، وہ پھر چپ رہا ، ڈاکٹر ماریا نے ڈاکٹر کی طرف دیکھا ، اوکے کوئی اور کمانڈ دو ، ابھی وہ پوری طرح ہوش میں نہیں ہے
ہاتھ اوپر ، نیچے ، دیوار پر ہاتھ مارو ۔ ۔ ۔ ایسے ہی ماریا اسے ٹیسٹ کرتی رہی ، اوکے ڈاکٹر یہ بالکل کنٹرول میں ہے ، ٹھیک ہے ، اسے کیمپ میں بھجھوا دہ ، لال خان کے کمرے میں ایک نرس داخل ہوئی اور اسنے لال خان کو انجیکشن لگایا ، اور پھر دو آدمی اسے ایک اسٹرئچر پر ڈال کہ باہر لے گئے ۔ ۔۔ ادھر کنٹرول روم میں ڈاکٹر کے پاس ایک اور فائل آ چکی تھی ۔ ۔ ۔
لال خان کو جب ہوش آیا تو اسنے اپنے آپ کو اپنی گلی کے نکڑ پر ٹیک لگا پایا ، پہلے تو وہ خالی آنکھوں سے سوچتا رہا پھر وہ یک دم چونک کہ اٹھا ، اسنے سر پر ہاتھ پھیرا تو پتہ چلا کہ اسکے بال نہیں ہیں ، اسنے اپنی جیبیں ٹٹولییں سب کچھ موجود تھا ۔ ۔ ۔ رات کا وقت تھا اسنے اپنے گھر کا دروازہ کھٹکٹایا ، اوہ ۔ ۔ ۔ اسکے باپ نے دروازہ کھولا تھا اور پھر وہ اس سے لپٹ گیا ، خداوند کا کرم ہے تو صحیح سے آ گیا ، وہ اس سے سوال پوچھ رہے تھے مگر لال خان کے پاس کچھ جواب نہیں تھا ، وہ کہتا رہا کہ اسے کچھ پتہ نہیں ہے ، اور جب اسنے سنا کہ وہ ایک ہفتہ غائیب رہا ہے تو ذہن پر زور ڈالنے کے باوجود اسے کچھ یاد نہ سکا ، ہاں بار بار اسے سفید کمرے کی کالی دیوار ضرور یاد آ رہی تھی ۔ ۔ ۔ ۔


اظہرالحق۔
(جاری ہے )
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-04-09), فیصل ناصر (29-04-09), موجو (21-06-09), منتظمین (28-04-09), مرزا محمد فاروق (09-06-09), مزمل فاروق (30-04-09), احمد بلال (12-05-09), رضی (09-06-09)
پرانا 28-04-09, 07:59 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیا بات ہے اُمی بہت "فاسٹ" جا رہی ہو؟؟؟؟
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-04-09), موجو (21-06-09), ام غزل (28-04-09), رضی (09-06-09)
پرانا 29-04-09, 05:47 AM   #3
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دوسری قسط کا انتظار ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مرزا محمد فاروق (09-06-09), رضی (09-06-09)
پرانا 29-04-09, 07:49 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انشاء اللہ جلد ہی پیش کروں گی۔
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
مرزا محمد فاروق (09-06-09), رضی (09-06-09)
پرانا 29-04-09, 10:36 AM   #5
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ سچ ہے یا تخیل؟؟؟؟؟
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
مرزا محمد فاروق (09-06-09), ام غزل (29-04-09), رضی (09-06-09)
پرانا 29-04-09, 08:03 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

طلحہ باجی یہ سچ ہے اور اس کا ثبوت بھی جلد ہی پیش کروں گی
شکریہ ۔
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (30-04-09), رضی (09-06-09)
پرانا 29-04-09, 08:51 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 1,305
کمائي: 37,752
شکریہ: 245
1,034 مراسلہ میں 3,113 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھے
سوچ رھی ھوں آگے کیا ھوگا اور کیا ھو سکتا ھے ۔۔۔۔۔۔اگلی قسط کا انتظار ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Haya 786 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Haya 786 کا شکریہ ادا کیا
مرزا محمد فاروق (09-06-09), ام غزل (29-04-09), رضی (09-06-09)
پرانا 30-04-09, 02:15 PM   #8
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام غزل مراسلہ دیکھیں
طلحہ باجی یہ سچ ہے اور اس کا ثبوت بھی جلد ہی پیش کروں گی۔
نہیں بھئی یہ سچ کیسے ہو سکتا ہے؟
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (30-04-09), احمد بلال (12-05-09), رضی (09-06-09)
پرانا 09-06-09, 01:22 PM   #9
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,503
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے یہ تحریر آج دیکھی اصل میں دوسری قسط نظر سے گزری وہاں سے اسکا لنک دیکھا میں ابھی یہ سوچ رہا ہوں کیا یہ حقیقت ہے یا تخیل ۔ دوسری قسط پڑھتے ہیں پھر شاید کچھ معلوم ہو جائے ورنہ یہ بتانا آپ کی ذمہ داری رہی کہ یہ حقیقت ہے یا۔۔۔
__________________

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 21-06-09, 01:54 PM   #10
Senior Member
 
موجو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 370
کمائي: 8,482
شکریہ: 1,407
276 مراسلہ میں 813 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!
بہن جی میں‌ نے آج یہ شروع کی ہے
قدم بہ قدم ساری قسطیں‌پڑھ لوں گا
تحریر میں جاذبیت، تسلسل، اور آسانی موجود ہے ۔ الحمد للہ
باقی تبصرہ پڑھ کر
پہلی قسط پڑھ لی
یہ اظہر الحق صاحب ہیں کون؟
__________________
قولوا لناس حسنا (لوگوں سے اچھی بات کہو(

Last edited by موجو; 21-06-09 at 01:58 PM.
موجو آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
موجو کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (23-06-09)
جواب

Tags
ہندو, پاک, قرآن, لڑکی, نظر, منتقل, مائیکرو, معلوم, آپریشن, آج, آدمی, ایران, اللہ, امریکہ, اسکرین, اغوا, جواب, جلد, خون, خان, رات, شخص, غزل, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایوانِ وزیراعلیٰ پنجاب کو خواتین کی آئی ٹی یونیورسٹی بنادیا گیا عبدالقدوس خبریں 4 03-05-11 10:06 AM
ہاورڈ یونیورسٹی کے نمائندے کو معزول چیف جسٹس کو ایوارڈ دینے سے روک دیا گیا عبدالقدوس خبریں 1 01-03-11 08:30 PM
ایوان صدر اور وزیراعظم کے سکیورٹی اہلکاروں کی مکمل چھان بین شروع گلاب خان خبریں 1 01-03-11 08:25 PM
”آئیفا ایوارڈزکاؤنٹ ڈاؤن“ اور ”آئیفا ایوارڈزویک اینڈ ود اسٹارز“آج جیو سے پ عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 09:51 PM
یورو کپ فٹبال:روس، ہالینڈکو3-1شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا بیسل … یور عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 09:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger