واپس چلیں   پاکستان کی آواز > سائنس اور ٹیکنالوجی > عمومی سائنس



عمومی سائنس عمومی سائنس


بدلتا ہوا ویب دنیا کو ہلا کر رکھ دےگا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-04-09, 10:46 PM   #1
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 33
کمائي: 725
شکریہ: 0
19 مراسلہ میں 51 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بدلتا ہوا ویب دنیا کو ہلا کر رکھ دےگا

بدلتا ہوا ویب دنیا کو ہلا کر رکھ دےگا

ورلڈ وائیڈ ویب کے خالق سر ٹم برنز لی کے مطابق ویب کی دنیا میں اختراع کی رفتار وقت کے ساتھ ساتھ تیز ہو رہی ہے۔

ویب کے خیال کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر ان کا کہنا ہے کہ یہ نئی تبدیلیاں دنیا پر گہرا اثر چھوڑیں گی۔

سوئس تحقیقاتی مرکز ’سرن‘ میں جہاں انہوں نے ویب کا نظریہ پیش کیا تھا، تقریر کرتے ہوئے ٹم برنرز لی نے کہا کہ’ ویب میں ابھی سب کچھ نہیں ہو سکا ہے۔ یہ تو شروعات ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس میں آنے والی نئی تبدیلیاں دنیا کو ہلا کر رکھ دیں گی‘۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موبائل فون مستقبل کے ویب کا ایک اہم جزو ہوں گے کیونکہ’ترقی پذیر ممالک میں یہی وہ واحد طریقہ ہے جس کی مدد سے زیادہ سے زیادہ لوگ انٹرنیٹ سے مستفید ہو سکتے ہیں‘۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سر ٹم نے کہا کہ دنیا بھر کے سائنسدان ویب کی تشکیل کے عمل میں شریک ہیں۔

سر ٹم نے مارچ سنہ 1989 میں سرن میں اپنی نوکری کے دوران اپنے ساتھیوں کو مشورہ دیا تھا کہ کیوں نہ ٹیکسٹ لنکس سے مزین ایسا ہائپر ٹیکسٹ ڈیٹا بیس بنایا جائے جس کی مدد سے دنیا بھر کے سائنسدان تیزی سے معلومات کا تبادلہ کر سکیں۔ یہی وہ خیال تھا جو ورلڈ وائیڈ ویب کی تشکیل کی بنیاد بنا۔ ان کے سپر وائزر نے اس تجویز کو ایک مبہم مگر جوش دلانے والا خیال قرار دیا تھا اور اس سے اگلے ہی برس ٹم برنرز لی نے وہ سافٹ ویئر تشکیل دیا تھا جو صارفین کو انٹرنیٹ پر موجود معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

اپنی تقریر میں ٹم برنرز لی نے خبردار کیا کہ ویب کے بڑھتے استعمال کے ساتھ ایسے نظام بھی سامنے آ رہے ہیں جو کسی بھی صارف کی ویب عادات سے خود بخود اس کا شخصی خاکہ تشکیل دے لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام ویب صارفین کو اس قسم کے نظاموں سے بچ کر رہنا ہوگا۔ خیال رہے کہ حال ہی میں گوگل نے ایک ایسا نظام متعارف کروایا ہے جو کسی ویب صارف کی آن لائن مصروفیات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اسے اسی قسم کے اشتہارات کے لنک بھیج سکتا ہے۔

‭BBC Urdu‬ - ‮سائنس‬ - ‮’بدلتا ہوا ویب دنیا کو ہلا کر رکھ دےگا‘‬
ariese آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ariese کا شکریہ ادا کیا
monee3s (29-04-09), محمدخلیل (29-04-09), رضی (28-04-09)
پرانا 26-06-09, 04:47 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
Arabian's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: سرزمین پاکستان
عمر: 24
مراسلات: 132
کمائي: 1,042
شکریہ: 333
54 مراسلہ میں 83 بارشکریہ ادا کیا گیا
Arabian کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں تیار ہوں ہلنے کے لئے۔
Arabian آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 26-06-09, 06:57 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تو کوک پی لو بھائی اور بررررررررررررر
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-06-09), رضی (26-06-09)
پرانا 27-09-09, 02:42 PM   #4
Senior Member
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,054
شکریہ: 8,654
3,902 مراسلہ میں 11,175 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی خبر ہے بھائی، بہت شکریہ
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, speed, گوگل, ویب, لوگ, نوکری, موقع, موبائل, متعارف, انٹرنیٹ, بھائی, حال, خبر, رفتار, سافٹ, سالگرہ, صارفین


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تباہی کی چند تصاویر ام طلحہ میرا پاکستان 12 25-12-11 01:41 AM
اوبامہ انڈیا میں ۔۔۔۔۔۔۔ نایاب تصاویر راجہ اکرام دلچسپ اور عجیب 21 09-08-11 01:20 AM
وکی پیڈیا ویب سائٹ پر پیغمبرِ اسلام کی خیالی تصاویر شائع کرنے پر مسلمانوں کا شدید احتجاج champion_pakistani خبریں 18 21-12-10 10:29 AM
انڈیا میں عید الفطر ( تصاویر ) نورالدین عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 2 20-09-10 05:50 PM
ویب سا ئیٹ پروفشنل کمپنی سے بنوائیں ، ویب ہوسٹنگ اور ڈومین ۔۔۔۔۔۔ محمد عامر ریاض آپکے کاروباری اشتہارات 23 20-04-09 02:22 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:20 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger