| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
ہندو معاشرہ یوں تو تعلیمی طور پر بہت خواندہ ہونے کا اعلان کرتا پھرتا ہے،لیکن آج کے دور میں بھی ہندو معاشرے میں ایسی قبیح اور فضول رسمیں موجود ہیں جو مکمل جہالت کی نمائندگی کرتی ہیں، جیسےلڑکی کو شادی کے بعد آفات سے محفوظ کرنے کے لیے شادی سے قبل ہی درخت، گھڑے یا کتے سے اسکی عارضی شادی کروانا، بیٹی کو پیدا ہونے کے فورا بعد قتل کر دینا، لمبے چوڑے جہیز کا مطالبہ کرنا، ذات پات کا چکر، اور لڑکے کے والدین کا شادی کے موقع پر لڑکی والوں سے رقم کا تقاضا کرنا شامل ہیں۔
گزشتہ کچھ دنوں سے ایک ہندوستانی ٹی وی چینل پرایک پروگرام دیکھنے کا اتفاق ہوا، جس میں ملک کا ایک مشہور بزنس مین مڈل کلاس خاندانوں سے تعلق رکھنے والی ۱۷ لڑکیوں میں سے ایک لڑکی کاانتخاب ٹی وی پر براہ راست کرتا ہے۔یہ سارا سلسلہ ایک پروگرام کی کچھ اقساط کی صورت میں ریکارڈ کیا گیا، ہر اگلی قسط میں ایک ایک لڑکی کم ہوتی جاتی ہے اور آخری چند اقساط میں صرف تین لڑکیاں باقی رہ جاتی ہیں جن میں سے کسی ایک نے دلہن منتخب ہونا ہوتا ہے پھر یہ لڑکیاں اکٹھے کچھ دن لڑکے کے ساتھ گھومنے پھرنے میں گزارتی ہیں۔ اور تمام وہ رسمیں ہوتی ہیں جو شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی کے خاندان کے درمیان انجام پاتی ہیں، حتی کے بارات کے دن تک تینوں لڑکیاں دلہن بن کر شادی ہال میں موجود ہوتی ہیں، اور ان تینوں کے خاندان بارات کا استقبال بھی کرتے ہیں، جب سب مہمان آ جاتے ہیں تو تینوں دلہنوں کو سٹیج پر بلایا جاتا ہے، ان کے ماں باپ بھی ایک تقریب میں موجود ہوتے ہیں، اب ان تینوں دلہنوں میں سے ایک کو لڑکا مالا پہنا کر اپنی دلہن کے طور پر منتخب کرتا ہے جب کہ دوسری دو روتی ہوئی سٹیج سے اتر جاتی ہیں۔ اس رسم کو ہندو سوئمبر کا نام دیتے ہیں۔ انڈیا میں آجکل رئیلٹی شوز کا طوفان آیا ہوا ہے،ہر کوئی مختلف قسم کا خیال پیش کر کے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے چکر میں ہے۔ لیکن ان رئیلٹی شوز کی آڑ میں انسانی جذبات سے کھیلنا، یا لڑکیوں کو بکریوں کی طرح سجا کر لڑکے کے سامنے پیش کرنا کہ وہ ان میں سے کسی ایک کو منتخب کر لے، مجھے تو یہ طریقہ کار انتہائی غیر اخلاقی محسوس ہوا۔عام طور پر اگر کسی لڑکے یا لڑکی کا رشتہ ریجیکٹ ہو جائے تو یہ بات اسے بہت بے عزتی محسوس ہوتی ہے، لیکن ایک لڑکی کو دلہن کا لباس پہنا کر سب کے سامنے اسے ریجیکٹ کرنا کیا ایک قابل تعریف امر ہو گا؟ لیکن شاید یہ رویے ہندو لڑکیوں کے لیے ایک عام سی بات ہوں کیوں کہ وہ بچپن سے ہی ایسے رویوں کی عادی ہوتی ہے، یقینن اسلام ایک دین فطرت ہے جو عورت کو سب سے زیادہ عزت اور حقوق دیتا ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | shafresha (14-03-10), ھارون اعظم (14-03-10), منتظمین (14-03-10), راجہ اکرام (14-03-10), شاہ جی 90 (14-03-10), عبداللہ حیدر (14-03-10) |
| کمائي نے یاسر عمران مرزا کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 14-03-10 | شاہ جی 90 | لیکن شاید یہ رویے ہندو لڑکیوں کے لیے ایک عام سی بات ہوں کیوں کہ وہ بچپن سے ہی ایسے رویوں کی عادی ہوتی ہے، یقینن اسلام ایک دین فطرت ہے جو عورت کو | 50 |
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے پیش کریں۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہندو مذہب اور ہندو رسم ورواج میں شدت پسندی اورانتہا پسندی عروج پر ہے ۔۔
بالخصوص لڑکیوں اور نچلی ذات کے ہندوؤں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک دنیا سے پوشیدہ نہیں ۔۔ لیکن حیرت ہے اتنے مظالم اور انسانیت کی توہین دیکھتے ہوئے بھی مغرب اور نام نہاد انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی طرف سے کوئی صدائے احتجاج بلند نہیں ہوتی جنہیں اسلام میں خواتین کا حجاب میں رہنا اور مخلوط محفلوں کی زینت نہ بننا ہی ان پر ظلم نظر آتا ہے دیکھا جائے تو ہندوستان اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ پسماندہ ریاست ہے لیکن وہاں سب " جائز " ہے ۔ مڑوڑ صرف دنیا کو اسلام پسندوں کے خلاف ہی اٹھتا ہے ۔ حد تو یہ ہے کہ ہمارے مسلمان بہن بھائی بھی ہندوؤانہ تہذیب کے دلدادہ ہیں ۔۔ ہماری شادی بیاہ کی کوئی تقریب اس رسومات کے بغیر مکمل نہیں ہوتی جس کی وجہ سے خاندانوں میں نفرت کی آگ پھیل رہی ہے لیکن ہم اس رسومات سے جان نہیں چھڑاتے ۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں آؤ۔۔۔ |
|
|
|
| ARHAM کا شکریہ ادا کیا گیا | راجہ اکرام (14-03-10) |
| کمائي نے ARHAM کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 14-03-10 | شاہ جی 90 | دیکھا جائے تو ہندوستان اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ پسماندہ ریاست ہے لیکن وہاں سب " جائز " ہے ۔ مڑوڑ صرف دنیا کو اسلام پسندو | 50 |
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,589
کمائي: 157,728
شکریہ: 8,078
5,023 مراسلہ میں 19,305 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہمارے معاشرے میں آدھی سے ذیادہ رسومات ہندوؤں سے لی گئی ہیں ۔
میں کیبل پر انڈین پروگرام دیکھنے کے سخت خلاف ہوں لیکن ایک بات ضرور کہوں گی ، چاہے سب کو برا لگے ۔ ہمارے معاشرے میں ہندوانہ رسومات انڈین ڈراموں سے نہیں آئیں بلکہ ہماری پچھلی نسل انڈیا سے اپنے ساتھ لائی تھی ۔ ہمارے گھروں میں کیبل نہیں دیکھا جاتا ہے ۔ لیکن ہماری پچھلی نسل کی خواتین وہ ساری رسومات کرتی ہیں جو انڈین ڈراموں میں دکھائی جاتی ہیں ۔ جن میں دلہا دلہن کے سر پر پیسے وارنا ، دلہن اور دلہا کو بٹھا کر رسم کرنا ، مایوں ، مہندی کی رسومات ، سہرا باندھنا ، دلہن کو نکاح کے فوراً بعد کالی پوت یا منگل ستر پہنانا ، چوتھی کی رسم وغیرہ وغیرہ یہ رسومات کیبل سے نہیں ائیں ، یہ رسومات کیبل سے پہلے سے موجود ہیں ۔ اور لڑکی کو پسند کرنے کے لیے لڑکے کے والدین کا گھر گھر جانا بھی اسلامی اقدار میں سے نہیں ہے ۔ اور جہیز کا مطالبہ اور جہیز لینا بھی پہلے سے موجود ہے شکریہ
__________________
اے اللہ میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,262
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہندو مذہب دنیا میں پائے جانے والے تمام مذاہب میں سے سب سے پیچیدہ اور تقریبا خلاف فطرت مذہب نظر آتا ہے۔ اس کے رسوم و رواج جہاں ایک طرف انتہائی غیر فطری، غیر انسانی اور غیر اخلاقی ہیں وہیں بعض رسوم ایسی بھی ہیں جن میں بظاہر ایک کشش ہے جس کی طرف دنیا کھنچتی چلی جاتی ہے جیسا کہ پاکستان میں پائی جانےوالی بے شمار رسومات ہیں۔
ہم لوگ مسلمان ہو کر، اور ایک مکمل ضابطہ حیات رکھ کر بھی ان کی نقالی کرنے میں کوئی کراہت محسوس نہیں کرتے بلکہ اسے معیار تفاخر بنا دیا ہے۔ میں اس بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ یہ رسوم صرف کیبل سے منتقل نہیں ہوئیں بلکہ متحدہ ہندوستان کے دور سے ہی چلتی آ رہی ہیں۔ اس کی کئی ایک وجوہات میں سے ایک تو مسلمانوں کی ضعف ایمانی اور دوسرا معاشرتی لحاظ سے کمزوری اہم ترین ہیں۔ کیوں کہ بعض رسوم صرف ان کے شر سے بچنے کے لئے شروع کی گئیں جو بعد میں مستقل بن گئیں۔ اور ہندوؤں کا اثر ہم نے صرف معاشرتی رسوم و رواج میں ہی نہیں بلکہ بعض دیگر میادین حیات میں لیا ہے جس کی وجہ سے بے شمار خرافات ہمارے ہاں رواج پا چکی ہیں۔ اپنی بہنوں کے خیالات پڑھ کر خوشی ہوئی، اگر ہمارے معاشرے کی ہر خاتون کی یہ سوچ بن جائے تو کوئی بعید نہیں کہ ایک بار پھر ہم اپنے اصل کی طرف پلٹ آئیں ۔۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
میں نے جس پروگرام کا ذکر کیا اس کا ام تھا
راہول دلہنیا لے جائے گا اس کے کچھ مناظر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔یہ ساری لڑکیاں، خود کو ایکسپوز کرنے کے لیے، اپنی پہچان بنانے کے لیے اس ڈرامے کا حصہ بنی۔جو ان تصاویر سے صاف ظاہر ہے۔ کیوں کہ ہر کوئی ماڈل، ایکٹرس یا سنگر بننا چاہتا ہے، جس کے لیے ٹی وی پر ایکسپوژر بہت ضروری ہے۔ Last edited by شاہ جی 90; 14-03-10 at 09:44 PM. وجہ: بوجہ نامناسب تصاویر |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہندو, کلاس, پہلے, یوں, یا, لڑکا, چینل, نام, مکمل, موقع, ملک, ماں, معاشرہ, آج, انجام, اسلام, بچپن, تقاضا, جانے, شادی, طور, عورت, عادی, عارضی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سوچنے کی بات: آپ بھی سوچیں | حیدر | گپ شپ | 29 | 30-10-11 06:19 PM |
| ہر گستاخ رسول سن لے، ہر شاتم رسول جان لے | عبدالہادی احمد | اپکے کالم | 13 | 02-02-11 09:32 PM |
| حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا اور اس کا انجام | چیتا چالباز | اخلاق و آداب | 6 | 19-10-10 05:41 PM |
| اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم | گوندل | اخلاق و آداب | 0 | 26-10-09 12:21 AM |
| اسوہ رسول (ص) کی عظمت و اہمیت | Real_Light | پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) | 0 | 15-07-08 02:54 PM |