واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


ہم مسلمان ہیں بخشے جائینگے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-08-08, 05:37 PM   #1
Senior Member
 
راجہ صاحب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,715
کمائي: 35,872
شکریہ: 165
748 مراسلہ میں 1,727 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ہم مسلمان ہیں بخشے جائینگے

ہم مسلمان ہیں بخشے جائینگے

ہم مسلمان ہیں بخشے جائینگے

August 2, 2008 at 8:14 am | راقم : افتخار اجمل بھوپال | سماج میں شائع کیا گیا

دوسرے ممالک کے مسلمانوں کے متعلق تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن ہموطنوں کی بھاری اکثریت کو یہ یقین ہے کہ

“ہم مُسلمان ہیں ۔ ہم بخشے جائینگے”

دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیاوی کاموں میں ایسے لوگوں کا نظریہ بالکل اس کے بر عکس ہے ۔ ذہین سے ذہین طالب علم کے متعلق بھی یہ کوئی نہیں کہے گا کہ وہ بغیر تمام مضامین اچھی طرح سے پڑھے کامیاب ہو جائے گا ۔ یا کوئی شخص بغیر محنت کئے تجارت میں منافع حاصل کرے گا ۔ یا بغیر محنت سے کام کئے دفتر میں ترقی پا جائے گا

علامہ اقبال صاحب نے کیا خُوب کہا ہے ۔

عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے

قرآن شریف کے ذریعہ عمل کیلئے دیئے گئے تمام احکامات کے ساتھ کوئی نا کوئی شرط ہے جس کی وجہ سے کُلی یا جزوی یا وقتی استثنٰی مِل جاتا ہے سوائے نماز کے جس کی بیہوشی کی حالت کے علاوہ کسی صورت معافی نہیں ۔ ہمارے ہموطن ایسے بھی ہیں جو نماز بھی نہیں پڑھتے اور دعوٰی کرتے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں اور چونکہ وہ سب کچھ جانتے ہیں اسلئے اُنہیں کوئی کچھ نہیں سِکھا سکتا ۔ کیا اس سائنسی دنیا میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ ریاضی اچھی طرح پڑھے بغیر کوئی ریاضی دان بن جائے یا کیمسٹری اچھی طرح پڑھے بغیر کوئی کیمسٹ بن جائے ۔ علٰی ھٰذالقیاس ؟

اگر ہم اللہ کی کتاب کا بغور مطالعہ کریں تو ہم ہر لغو خیال سے بچ سکتے ہیں ۔

سُورت 29 ۔ الْعَنْکَبُوْت ۔ آیت 45 ۔ اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ وَأَقِمِ الصَّلَاةِ إِنَّ الصَّلَاةِ تَنْهىٰ عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ وَلَذِكْرُ اللَّہِ أَكْبَرُ وَاللَّہُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ
ترجمہ ۔ جو کتاب آپ کی طرف وحی کی گئی ہے اسے پڑھیں اور نماز قائم کریں ۔ یقیناً نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے ۔ بیشک اﷲ کا ذکر بہت بڑی چیز ہے ۔تم جو کچھ کر رہے ہو اس سے اﷲ خبردار ہے

تبصرہ ۔ اگر نماز پڑھنے والا بے حیائی اور بُرائی میں ملوث رہتا ہے تو اس میں نماز کا نہیں بلکہ نماز پڑھنے والے کا قصور ہے یعنی وہ نماز صرف عادت کے طور پر یا بے مقصد پڑھتا ہے ۔ نماز میں جو کچھ پڑھتا ہے اُسے سمجھ کر نہیں پڑھتا ۔

مسلمان ہونے کی ایک شرط یہ بھی ہے اُس کا ہر عمل اللہ کے حکم کی بجا آوری میں ہو اور اللہ ہی کی خوشنودی کیلئے ہو یہاں تک کہ وہ مَرے بھی تو اللہ کی خوشنودی کیلئے ۔

سُورت ۔ 6 ۔ الْأَنْعَام ۔ آیت ۔ 162 ۔ قُلْ إِنَّ صَلاَتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
ترجمہ ۔ کہہ دیں کہ بالیقین میری نماز اور میری ساری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا یہ سب خالص اﷲ ہی کا ہے جو سارے جہانوں کا مالک ہے

سورت ۔ 29 ۔ الْعَنْکَبُوْت ۔ آیت 2 ۔ أحَسِبَ النَّاسُ أَن يُتْرَكُوا أَن يَقُولُوا آمَنَّا وَہُمْ لَا يُفْتَنُونَ
ترجمہ ۔ کیا لوگوں نے یہ گمان کر رکھ ہے کہ ان کے صرف اس دعوے پر کہ ہم ایمان لے آئے ہیں ہم انہیں بغیر آزمائے ہوئے ہی چھوڑ دیں گے ۔

تبصرہ ۔ یہاں آزمانے سے مُراد امتحان لینا ہی ہے جس میں کامیابی کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جیسے ہر دنیاوی کام یا علم کیلئے امتحان اور مشکل مراحل میں صبر و تحمل اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے تو پھر ہم دین کو اس سے مستثنٰی کیوں سمجھتے ہیں ؟

سورت ۔ 2 ۔ الْبَقَرَة ۔ آیت 208 ۔ يَا أَيُّہَا الَّذِينَ آمَنُواْ ادْخُلُواْ فِي السِّلْمِ كَآفَّہً وَلاَ تَتَّبِعُواْ خُطُوَاتِ الشَّيْطَانِ إِنَّہُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ

ترجمہ ۔ اے ایمان والو ۔ اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاؤ اور شیطان کے راستوں پر نہ چلو ۔ بیشک وہ تمہارا کھُلا دشمن ہے

وضاحت ۔ مطلب یہ ہوا کہ اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی کے تمام احکامات کی پابندی کرو ۔

حرفِ آخر ۔ میں نے مُسلمان کے فرائض کا احاطہ نہیں کیا وہ پوری زندگی ۔ سلوک ۔ لین دین بلکہ زندگی کے ہر شعبہ کے متعلق ہیں اور قرآن شریف میں واضح طور پر مرقوم ہیں ۔


ماخذ
راجہ صاحب آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ صاحب کا شکریہ ادا کیا
وسیم (03-08-08), مون لائیٹ آفریدی (03-08-08), زندہ دل (03-08-08), شہزاد وحید (03-08-08)
پرانا 02-08-08, 06:48 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,807
کمائي: 46,479
شکریہ: 7,233
5,839 مراسلہ میں 14,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ہم مسلمان ہیں بخشے جائینگے

بھائی اس پر میں تو تھک گیا ہوں بحث کر کر کے۔
میرے خیال ہے علامہ اقبال جی کا شعر کی اس کی تفصیر ہے
__________________
جب تک میری انفریکشن ختم نہیں ہوگی میں فورم میں نہیں آونگا۔
محمدخلیل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-08-08, 10:24 AM   #3
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,745
شکریہ: 1,293
978 مراسلہ میں 1,848 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ہم مسلمان ہیں بخشے جائینگے

اچھی شیئرنگ کی ہے آپ نے۔
شکریہ
تفسیر حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-08-08, 07:39 PM   #4
Senior Member
مقبول
 
شہزاد وحید's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: Pakistan
عمر: 23
مراسلات: 195
کمائي: 2,986
شکریہ: 57
86 مراسلہ میں 207 بارشکریہ ادا کیا گیا
شہزاد وحید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں شہزاد وحید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں شہزاد وحید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ہم مسلمان ہیں بخشے جائینگے

میں تو ایک ہی مثال دیا کرتا ہوں، محمد(ص۔ل۔ع۔و( کی اور فاطمہ (ر۔ض۔ع( کی کہ محمد (ص۔ل۔ع۔و( نے اپنی بیٹی فاظمہ سے کہا تھا تو یہ مت سمجھنا کہ تو نبی کی بیٹی تو بخشی جائے گی بلکہ اگر تو بخشی گئی تو صرف اپنے صالح اعمال کی وجہ سے۔
جب نبی کی بیٹی صرف اپنے اعمال سے بخشی جائے گی تو عام لوگ کیسے صرف مسلمان ہونے یا اپنے پیر فقیر کی دعا سے بخشے جا سکتے ہیں۔

Last edited by عبدالقدوس; 03-08-08 at 09:13 PM.
شہزاد وحید آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شہزاد وحید کا شکریہ ادا کیا گیا
تفسیر حیدر (04-08-08)
پرانا 04-08-08, 01:32 PM   #5
Senior Member
 
راجہ صاحب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 1,715
کمائي: 35,872
شکریہ: 165
748 مراسلہ میں 1,727 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ہم مسلمان ہیں بخشے جائینگے

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خلیل مراسلہ دیکھیں
بھائی اس پر میں تو تھک گیا ہوں بحث کر کر کے۔
میرے خیال ہے علامہ اقبال جی کا شعر کی اس کی تفصیر ہے
دعا کریں‌ اللہ ہم سب کو صحیح رستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : تفسیر حیدر مراسلہ دیکھیں
اچھی شیئرنگ کی ہے آپ نے۔
شکریہ
پسندیدگی کے لئے شکریہ
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شہزاد وحید مراسلہ دیکھیں
میں تو ایک ہی مثال دیا کرتا ہوں، محمد(ص۔ل۔ع۔و( کی اور فاطمہ (ر۔ض۔ع( کی کہ محمد (ص۔ل۔ع۔و( نے اپنی بیٹی فاظمہ سے کہا تھا تو یہ مت سمجھنا کہ تو نبی کی بیٹی تو بخشی جائے گی بلکہ اگر تو بخشی گئی تو صرف اپنے صالح اعمال کی وجہ سے۔
جب نبی کی بیٹی صرف اپنے اعمال سے بخشی جائے گی تو عام لوگ کیسے صرف مسلمان ہونے یا اپنے پیر فقیر کی دعا سے بخشے جا سکتے ہیں۔
جب تک ہمارے مذہبی رہنما ٹھیک نہیں ہون گے ہم لوگوں کے عقائد نہیں‌بدلنے کے
راجہ صاحب آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
blog, گمان, لوگ, نماز, ایمان, اللہ, امتحان, اسلام, بھائی, جواب, حکم, دعا, زندگی, شہزاد, شخص, شعر, عبادت, صالح, صبر, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger