واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-12-09, 12:43 AM   #1
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 556,776
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 37,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
Thumbs down ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو

ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو

امریکہ افغانستان پر قابض ہے وہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے کرتا ہے اس کا بدلہ ہمارے بچوں کو شہید کر کے چکایا جائے تو یہ جائز ہے یہ ہے ہمارے دینی بھائیوں اور کچھ دوسرے دوستوں کا استدلال
راولپنڈی کی پریڈ لین کی مسجد میں خود کش حملہ آوروں نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران 40 افراد کو شہید کر دیا ایک میجر جنرل اور کئ اعلٰی فوجی افسر دہشت گردوں کا نشانہ بنے
نمازیوں کے اس اجتماع میں شہید ہونے والوں میں 17 بچے بھی تھے کیا یہ بچے امریکی تھے؟ ان کا مذہب کوئ اور تھا ان کے جسموں میں موجود خون کا رنگ حملہ آوروں کے خون سے مختلف تھا وہ کسی کافر کے گھر میں پیدا ہوئے تھے یا مسجد ضرار میں جمع ہونے والے منافقین میں شامل تھے وہ سب کون تھے؟
میری ماں بہت پہلے اس دنیا سے رخصت ہو گئ تھی وہ اپنے دو بچوں کو روتا ہوا چھوڑ گئ تھی میں اور میرا بھائ دہشت گرد کے بارود سے ٹکڑے ٹکڑے ہو کر اس کی آنکھوں کے سامنے آتے تو اس کی کیا حالت ہوتی میں نہیں جانتا بالکل نہیں‌جانتا میں سفید شرٹ میں اپنی ماں کو بہت خوبصورت لگتا تھا سوچتا ہوں کبھی سفید کفن میں اس کے سامنے آتا تو کیسا لگتا میں ماں نہیں باپ ہوں‌
میرے بچوں کی ماں کہتی ہے مجھے اپنے بچوں کو پہنچنے والی اس تکلیف کا اندازہ نہیں ہو سکتا جو اسے محسوس ہوتی ہے میں‌اس کرب سے گزر ہی نہیں سکتا جس کا شکار اسے ہونا پڑتا ہے بچے کو معمولی بخار آ جائے تو وہ رات رات بھر جاگتی ہے بچے کی آہ پر اس کا کلیجہ پھٹنے لگتا ہے میں پھر بھی نہیں جانتا کہ اس لمحے اس کے دل پر کی بیت رہی ھے میں یہ بھی نہیں جانتا وہ رات دن بچوں کی سلامتی کی دعائیں‌کیوں مانگتی ہے اس کے بچے کسی محاذ جنگ پر تو نہیں جاتے شہید بچوں‌کی ماؤ تمہارے لئے صبر کی دعا ہے تمہارا سہارا تم سے چھین لیا گیا تمہارے بچے اب جنت میں رہتے ہیں وہ تمہاری دعاؤں کے محتاج نہیں رہے وہ اب کبھی نہیں مریں گے وہ موت کے دکھ سے ہمیشہ کے لئے آزاد ہو گئے اب تو تمہیں قرار آ جانا چاھیئے کہ وہ سارے دکھوں اور تکلیفوں سے آزاد ہو گئے انہیں بخار آئے گا تو تمہیں ان کے لئے راتوں کو جاگنا نہیں پڑے گا وہ گھر سے نکلیں گے تو ان کی سلامتی کے لئے دعائیں نہیں مانگنا پڑیں گی وہ تو چین کی نیند سو گئے تمہاری آنکھوں سے نیند کیوں‌دور ہے؟ اب تم بھی آرام سے سو جاؤ
کالعدم تحریک طالبان کے ولی الرحمان کا کہنا ہے کہ پریڈ لین کی مسجد کو اس لئے نشانہ بنایا گیا کہ یہ فوجیوں کی مسجد ہے ولی الرحمان تم عالم دین ہو نہ مدبر تم میں معمولی سا بھی شعور ہوتا تو زمین پر فساد پھیلانے والے گروہ کا حصہ نہ بنتے خدا ایسے لوگوں‌پر لعنت بھیجتا ہے میں پوچھتا ہوں بے گناہوں کا خون بہانے کا کیا جواز ہے کیا تمہیں شک تھا کہ شہید ہونے والے بچے اپنے بڑوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاک فوج میں شامل ہو جائیں گے انہوں نے یہ ٹھان رکھا تھا کہ وہ اس وطن کے دشمنوں سے لڑیں گے کیا ان سب کی ماؤں‌کی بھی یہ ہی خواہش تھی کہ وہ ان کو پال پوس کر ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بھجوا دیں گی بہت سے بچے شہادت کی آرزو رکھتے ہوں گے میری قوم کے بچوں تمہاری آرزو پوری ہو گئ تم جنت میں جا چکے ہو تمہاری مائیں خدا سے زندگی کی بھیک مانگنے سے آزاد ہو گئیں تمہیں تیار کرکے سکول بھیجنے کے جھنجٹ سے بھی ان کی جان چھوٹ گئ سکول سے واپسی تک تمہاری حفاظت کے لئے اب وہ کبھی پریشان نہیں ہوں‌گی
مسجد میں شہید ہونے والے سارے بچے مسلمان تھے اس خود کش حملے کو جائز قرار دینے والے کا نام بھی مسلمانوں جیسا ہے شدت پسند دعوٰی کرتے ہیں کہ وہ پکے مسلمان ہیں میں تسلیم کرتا ہوں کہ ھم گناہ گار ہیں لیکن مسلمان ہیں‌میرے مذہب نے مجھے یہ بتایا ہے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے یہ کیسے پکے مسلمان ہیں جو پوری انسانیت کے قتل کو بھی جائز سمجھتے ہیں جن حملہ آوروں کہ بھجوایا ہو گا وہ بھی مسلمان ہی ہوں‌گے انہیں بھی یہ بتایا گیا ہو گا کہ وہ سیدھے جنت جائیں گے واہ: کیا بات ہے مرنے والے بھی جنتی اور مارنے والے بھی جنتی ۔ ٹھیک ہی تو ہے دوزخ تو صرف کافروں کا ٹھکانہ ہے مسلمانوں کے لئے صرف جنت ہے
امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا اس کی فوجیں اب بھی نہ صرف وہاں‌موجود ہیں بلکہ اان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں لڑائ جاری ہے ایک سابق فوجی دوست نے خوشخبری سنائ کہ افغانستان میں القاعدہ کی جیت ہو گئ ہے فاضل دوست اور ان کے ہم خیالوں‌کو القاعدہ کی جیت مبارک ہو یہ ان کے لئے خوشی کا مقام ہے ایک کافر ان کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہو گیا لیکن میری ناقص عقل یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ جب القاعدہ کو افغانستان میں‌فتح مل چکی ہے تو پھر امریکہ وہاں سے بھاگا کیوں نہیں ۔ میڈیا میں تو کچھ اور قسم کی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ القاعدہ کے لوگ افغانستاں سے فرار ہو کر یمن اور صومالیہ میں پناہ لے رہے ہیں‌ شاید جیت اسی کو کہتے ہوں گے ۔ بڑے لوگوں کی بڑی باتیں ۔
سر فروشان وطن ملا کنڈ میں شدت پسندوں کو مار بھگانے میں کامیاب رہے جنوبی وزیرستان میں حتمی کامیابی زیادہ دور نہیں ہے شدت پسند کہتے تھے وہ بڑے بہادر ہیں یہ بہادری کا کیا انداز ہے کہ معصوم اور بے گناہوں کو لہو رنگ کر دیا جائے اس دھرتی پر دھماکے کئے جائیں بم پھوڑے جائیں خود کش حملوں میں ہر چیز تباہ کر دی جائے میری دھرتی کے جوان تمہارے علاقوں میں گھس کر جرات اور جانفشانی سے لڑ رہے ہیں‌۔ وہ جان ہتھیلی پر لئے پھرتے ہیں میرے وطن کے سجیلے جوان تمہارے سامنے ہیں تم کیسے بہادر ہو کہ چوہوں‌کی طرح چھپ کر وار کرتے ہو میرے بچوں کے معصوم جسموں کو بارود سے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے ہو ۔ ہمت ہے تو کم از کم اپنےمیدان میں تو پاک فوج کے جوانوں کا مقابلہ کرو ۔ تم تو وہاں سے بھی بھاگ رہے ہو
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملک دشمنوں کو چیلنج کیا ہے ان کا کہنا ہے " ہم اسلام اور پاکستاں‌کی عظمت کے لئے جئیں گے اور مریں گے" جنرل صاحب پوری قوم ان دہشت گردوں کے خلاف اپنی پاک فوج کے ساتھ ہے اپنے بچوں کی موت کیسے بھلائ جا سکتی ہے آپ نے ساتھ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے تو سن لیں " یہ میرا اور آپ کو وطن ہے ہمارے معصوم بچوں کو شہید کرنے والوں کا نہیں"
مجھے یقین ہے کرائے کے قاتل زیادہ دیر اس قوم کا مقابلہ نہیں‌کر پائیں‌گے ۔ وہ بھاگ رہے ہیں‌ان کے مقدر میں رسوائ اور ذلت آمیز موت ہے انہیں اس انجام سے کوئ نہیں بچا پائے گا ۔ میرے وطن کی سرحدوں کے رکھوالو تمہاری قربانیاں رائیگاں نہیں‌جائیں‌گی تمہاری موت شہادت کی موت ہو گی اور تمہاری زندگی غازی کی زندگی ہو گی تمہیں وطن کا بچہ بچہ سلام پیش کرے گا ان کا تو کوئ نام لینے والا بھی نہیں ہو گا
پریڈ لین مسجد میں شہید ہونے والے بچو تمہیں جگنوؤن کے تتلیوں کے دیس جانا تھا ماؤں نے تمہارے ماتھوں پر بوسہ دے دیا ہے تم اپنے پیاروں کو روتا ہوا چھوڑ گئے ہو لیکن یقین رکھو تمہارے قاتل مریں گے تو ان کی موت پر رونے والا بھی کوئ نہیں ہو گا


بشکریہ روزنامہ ایکسپریس
نیلم خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
25 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (10-12-09), Nasiwise (23-10-10), shafresha (09-12-09), فاروق سرورخان (09-12-09), فرحان دانش (25-12-09), گوندل (09-12-09), پاک سپائی (09-12-09), پاکستانی لڑکی (09-12-09), یاسر عمران مرزا (19-02-10), وجدان (09-12-09), منتظمین (09-12-09), محمد علی75 (12-12-09), محمدمبشرعلی (20-10-10), مدثر حسین (17-12-09), مرزا عامر (26-07-10), معظم (09-12-09), ایس اے نقوی (09-12-09), تانیہ رحمان ستارہ (09-12-09), حیدر Rehan (18-12-09), خالد حسین (26-09-11), راجہ اکرام (09-12-09), عامرشہزاد (09-12-09), عائشہ صادق (13-10-10), عدنان دانی (09-12-09), عروج (19-10-10)
کمائي نے نیلم خان کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
09-12-09 ایس اے نقوی ہمیں ماتھے پہ بوسہ دو 150
پرانا 09-12-09, 12:45 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,147
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,715 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس تحریر کے لکھنے والے اور پیش کرنے والے دونوں‌کو میرا سلام!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (10-12-09), فاروق سرورخان (09-12-09), پاک سپائی (09-12-09), نیلم خان (09-12-09), مدثر حسین (17-12-09), مرزا عامر (26-07-10), ایس اے نقوی (09-12-09), حیدر Rehan (18-12-09), عائشہ صادق (13-10-10), عروج (19-10-10)
پرانا 09-12-09, 01:07 AM   #3
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوبصورت تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (09-12-09), نیلم خان (09-12-09), مدثر حسین (17-12-09), مرزا عامر (26-07-10), عروج (19-10-10)
پرانا 09-12-09, 01:33 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,937
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوبصورت تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عامرشہزاد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (09-12-09), نیلم خان (09-12-09), مدثر حسین (17-12-09), عروج (19-10-10)
پرانا 09-12-09, 01:42 AM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,189
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,061 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (10-12-09), فاروق سرورخان (09-12-09), نیلم خان (09-12-09), محمد علی75 (12-12-09), مدثر حسین (17-12-09), مرزا عامر (26-07-10), ایس اے نقوی (09-12-09), خالد حسین (26-09-11), عائشہ صادق (13-10-10), عروج (19-10-10)
پرانا 09-12-09, 01:47 AM   #6
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,460
کمائي: 64,517
شکریہ: 2,889
1,795 مراسلہ میں 4,491 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس موضوع پر اتنا کچھ لکھا جا چکا ہے کہ مزید کیا کہے انسان، عجیب بے حسی اور لاقانونیت کا دور ہے کہ ہر شے عقل سے بالاتر ہے۔ ہمارے حکمرانوں سے لے کر علماء کرام اور برائے نام طالبان تک ہر شخص بس انسانیت کی دھجیاں بکھیرنے میں لگا ہے۔ کوئی ملک کے نام پر تو کوئی دین کے نام پر اور کوئی جنت کے نام پر۔۔
میں تو رو رو کے اللہ تعالٰی سے التجا کرتا ہوں کہ باری تعالٰی ہم کمزور ہیں نادان ہیں ، اگر جانے انجانے میں ہم سے ایسے گناہ ہو گئے جو قابل گرفت تھے ، اللہ تو رحمان ہے رحیم ہے ، ہماری جانوں پر رحم فرما، ہم پر نرمی فرما۔ تو ہی تو آسرا ہے ہمارا ، تیرے سوا ہم کس کو پکاریں ، کس سے مدد طلب کریں ، یا اللہ صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما دے ۔ ہمیں ویسا بنا دے جیسا تو چاہتا ہے تیرے لیے کچھ مشکل نہیں۔
اللہ ہماری حالت پر رحم فرما۔
اللہ ہماری حالت پر رحم فرما۔
اللہ ہماری حالت پر رحم فرما۔

آمین یا رب العا لمین
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc
معظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے معظم کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (10-12-09), فاروق سرورخان (09-12-09), پاک سپائی (09-12-09), نیلم خان (09-12-09), مرزا عامر (26-07-10), ایس اے نقوی (09-12-09), عروج (19-10-10)
پرانا 09-12-09, 02:11 AM   #7
Senior Member
 
تانیہ رحمان ستارہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,702
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں خود کچھ کہنے اور سننے کی حالت میں نہیں ہوں ۔۔پھر بھی نیلم کی کوشش کے لیے دعا گو ہوں ۔
تانیہ رحمان ستارہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (10-12-09), پاک سپائی (09-12-09), نیلم خان (09-12-09), مدثر حسین (17-12-09), مرزا عامر (26-07-10), ایس اے نقوی (09-12-09), عروج (19-10-10)
پرانا 09-12-09, 08:52 AM   #8
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت شکریہ نیلم آپکا
اور امید ہے کہ آپ آئندہ بھی ایسے ہی لکھتی رہا کریں گے ویسے سچ یہ ہے کہ آپ نے مجھے حیران بلکہ پریشان کر کے رکھ دیا ہے دوسروں کا پتہ نہیں جب سے آپ ممبر بنی ہیں تب سے لے کر آج تک آپ نے ایسی شئیرنگ نہیں کی جو چند دنوں سے کر رہی ہیں گڈ شاباش
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (10-12-09), پاک سپائی (09-12-09), نیلم خان (09-12-09), مدثر حسین (17-12-09), مرزا عامر (26-07-10), ام طلحہ (09-12-09), عائشہ صادق (13-10-10), عروج (19-10-10)
پرانا 09-12-09, 09:30 AM   #9
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لمحہ فکریہ ہے ہمارے لئے
اللہ ہمارے بچوں پر رحم کرے۔
اتنی اچھی شئیرنگ پر مبارک ہو نیلم!!
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (10-12-09), نیلم خان (09-12-09), مدثر حسین (17-12-09), مرزا عامر (26-07-10), ایس اے نقوی (12-12-09), عروج (19-10-10)
پرانا 09-12-09, 09:39 AM   #10
Member
اجنبی
 
پاک سپائی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مراسلات: 39
کمائي: 878
شکریہ: 72
31 مراسلہ میں 102 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ہم سب پہ رحم فرمائے
پاک سپائی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے پاک سپائی کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (09-12-09), مدثر حسین (17-12-09), مرزا عامر (26-07-10), ایس اے نقوی (12-12-09), عروج (19-10-10)
پرانا 09-12-09, 09:41 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,251
کمائي: 25,779
شکریہ: 6,463
2,601 مراسلہ میں 7,615 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
پریڈ لین مسجد میں شہید ہونے والے بچو تمہیں جگنوؤن کے تتلیوں کے دیس جانا تھا ماؤں نے تمہارے ماتھوں پر بوسہ دے دیا ہے تم اپنے پیاروں کو روتا ہوا چھوڑ گئے ہو لیکن یقین رکھو تمہارے قاتل مریں گے تو ان کی موت پر رونے والا بھی کوئ نہیں ہو گا[/COLOR]
لاہور کی مون مارکیٹ میں ہونے والے دھماکہ میں چھوٹے چھوٹے بچوں کے جوتے اور کپڑے ہر طرف دیکھے جاسکتے ہیں۔ لگتا یہ ہے کہ یہ بچوں کے کپڑوں اور جوتوں کی مارکیٹ تھی۔

جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ امریکہ یا پاکستانی فوج کا کارنامہ ہے ان کو دوبارہ سوچنا چاہئیے۔ مسجدوں اور مارکیٹوں پر روزانہ حملہ کسی فوج کا کام نہیں ہوسکتا۔ اس کے پیچھے صرف اور صرف طالبان ہیں۔ جو اپنے نام سمیت اس کا اقرار کرتے ہیں۔

بنیادی طور پر وہ چند سزائیں جن کو طالبان نے اپنے مقصد کے لئے استعمال کیا وہ اسلام کی کتب سے ضرور ہیں لیکن وہ ایک اسلامی نظام نہیں۔ بہت سے لوگ جذبات میں مبتلا ہیں کہ سب مسئلوں کا علاج سخت سزائیں ہیں۔ سخت سزاؤں کے نفاذ سے کوئی معاشی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ کوئی بہتر حکومت نہیں آئے گی۔

بہتر معیشیت، آج کی ضرورت ہے ۔ اس کے لئے محنت کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ سخت سزاؤں کی۔ روپے کی گردش میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ عام آدمی کا پیمانہ ء علم اس قدر کم ہے کہ وہ یہ سوچ ہی نہیں‌سکتا کہ اس "اسلامی نظام " کے نعرے کے پیچھے جو طالبان لگا رہے ہیں کسی مسئلہ کا حل نہیں اس لئے کہ یہ اسلامی نطام بھی نہیں کہ چند سزائیں‌ نافذ کردی جائیں ۔ بغیر کسی مناسب حکومت کے۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 09-12-09 at 09:56 AM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (10-12-09), نیلم خان (09-12-09), مدثر حسین (17-12-09), مرزا عامر (26-07-10), ایس اے نقوی (12-12-09), حیدر Rehan (18-12-09), عروج (19-10-10)
پرانا 09-12-09, 11:16 AM   #12
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 556,776
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 37,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
اس تحریر کے لکھنے والے اور پیش کرنے والے دونوں‌کو میرا سلام!
سلامت رہیں شافریشہ بھائ اپنی دعاؤں‌میں یاد رکھئے گا
نیلم خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (10-12-09), محمد علی75 (12-12-09), مرزا عامر (26-07-10), ایس اے نقوی (12-12-09), خالد حسین (26-09-11), عائشہ صادق (13-10-10), عروج (19-10-10)
پرانا 09-12-09, 11:17 AM   #13
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 556,776
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 37,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Adnandani مراسلہ دیکھیں
بہت خوبصورت تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بہت بہت شکریہ
اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے آمین
نیلم خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (10-12-09), محمد علی75 (12-12-09), مدثر حسین (17-12-09), مرزا عامر (26-07-10), ایس اے نقوی (12-12-09), خالد حسین (26-09-11), عائشہ صادق (13-10-10), عروج (19-10-10)
پرانا 09-12-09, 11:18 AM   #14
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 556,776
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 37,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عامرشہزاد مراسلہ دیکھیں
بہت خوبصورت تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت شکریہ ۔
نیلم خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (10-12-09), محمد علی75 (12-12-09), مدثر حسین (17-12-09), ایس اے نقوی (12-12-09), خالد حسین (26-09-11), عائشہ صادق (13-10-10), عروج (19-10-10)
پرانا 09-12-09, 11:19 AM   #15
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 556,776
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 37,948 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
سرورق کے لیے پیش کریں۔
حوصلہ افزائ کا بہت شکریہ ۔
نیلم خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (10-12-09), محمد علی75 (12-12-09), مدثر حسین (17-12-09), ایس اے نقوی (12-12-09), خالد حسین (26-09-11), عائشہ صادق (13-10-10), عروج (19-10-10)
جواب

Tags
پیاروں, پاکستان, پسند, قدم, چین, نیند, نماز, موت, مقابلہ, منافقین, ماں, مسجد, انسان, امریکہ, اسلام, بچوں, جیت, خون, خلاف, خدا, رات, زندگی, طالبان, عقل, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
گئے موسم میں جو کھلتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ M.UMER پروین شاکر 0 14-06-09 11:00 AM
ایک دعا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر کرتے تھے احمد بلال علوم قرآن کریم 2 26-05-09 04:47 AM
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نور تھے یا بشر؟؟؟؟؟ میاں شاہد عقیدہ رسالت 65 09-04-09 04:55 PM
مرزاکے نزدیک حضور صلی اللہ علیہ وسلم سور کی چربی استعمال کرتے تھے غازی اسلام عقیدہ رسالت 0 27-03-09 04:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger