واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


ھائے میری ماں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-09-09, 04:05 PM   #1
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 36,971
شکریہ: 4,903
808 مراسلہ میں 1,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ھائے میری ماں

ھائے میری ماں

جب تو پیدا ہوا کتنا مجبور تھا
یہ جہاں تیری سوچ سے بھی دور تھا

ہاتھ پاؤں بھی تب تیرے اپنے نہ تھے
تیری آنکھوں میں دنیا کے سپنے نہ تھے

تجھ کو آتا صرف رونا ہی تھا
دودھ پی کے کام تیرا سونا ہی تھا

تجھ کو چلنا سکھایا تھا ماں نے تیری
تجھ کو دل میں بسایا تھا ماں نے تیری

ماں کے سایے میں پروان چڑھنے لگا
وقت کے ساتھ قد تیرا بڑھنے لگا

آہستہ آہستہ تو کڑیل جوان ہو گیا
تجھ پہ سارا جہاں مہربان ہو گیا

زورِ بازو پے تو بات کرنے لگا
خود سجنے لگا خود ہی سنورنے لگا

اک دن اک لڑکی تجھ کو بھا گئی
بن کے دلہن وہ تیرے گھر آ گئی

اپنے فرض سے تو دور ہونے لگا
بیج نفرت کا خود ہی تو بونے لگا

پھر تُو ماں باپ کو بھی بھولنے لگا
تیر باتوں کے پھر تو چلانے لگا

بات بے بات ان سے تُو لڑنے لگا
قاعدہ ایک نیا تو پھر پڑھنے لگا

یاد کر تجھ سے ماں نے کہا اک دن
اب ہمارا گزارہ نہیں تجھ بن

سن کے یہ بات تُو تیش میں آ گیا
تیرا غصہ تری عقل کو کھا گیا

جوش میں آ کے تو نے یہ ماں سے کہا
میں تھا خاموش سب دیکھتا ہی رہا

آج کہتا ہوں پیچھا میرا چھوڑ دو
جو ہے رشتہ میرا تم سے وہ توڑ دو

جاؤ جا کے کہیں کام دھندہ کرو
لوگ مرتے ہیں تم بھی کہیں جا مرو

بیٹھ کر آہیں بھرتی تھی ماں رات بھر
ان کی آہوں کا تجھ پر ہوا نہ اثر

اک دن باپ تیرا چلا روٹھ کر
کیسی بکھری تھی تری ماں ٹوٹ کر

پھر وہ بھی بس کل کو بھلاتی رہی
زندگی اس کو ہر روز ستاتی رہی

اک دن موت کو بھی ترس آ گیا
اس کا رونا بھی تقدیر کو بھا گیا

اشک آنکھ میں تھے وہ روانہ ہوئی
موت کی اک ہچکی بہانہ ہوئی

اک سکون اس کے چہرے پہ چھانے لگا
پھر تو میت کو اس کی سجانے لگا

مدتیں ہو گئیں آج بوڑھا ہے تو
ٹوٹی کھٹیا پہ پڑا بوڑھا ہے تو

تیرے بچے بھی اب تجھ سے ڈرتے نہیں
نفرتیں ہیں، محبت وہ کرتے نہیں

درد میں تو پکارے کہ اؤ میری ماں
ترے دم سے روشن تھے دونوں جہاں

وقت چلتا رہتا ہے وقت رکتا نہیں
ٹوٹ جاتا ہے وہ جو کہ جھکتا نہیں

بن کے عبرت کا تو اب نشان رہ گیا
ڈھونڈ! زور تیرا کہاں رہ گیا

تو احکامِ ربی بھلاتا رہا
اپنے ماں باپ کو تو ستاتا رہا

کاٹ لے تو وہی تو نے ہی بویا تھا جو
تجھ کو کیسے ملے تو نے کھویا تھا جو

یاد کر کے گیا دور، تو رونے لگا
کل جو تو نے کیا آج پھر ہونے لگا

موت مانگے، تجھے موت آتی نہیں
ماں کی صورت نگاہوں سے جاتی نہیں

تو جو کھانسی تو اولاد ڈانٹے تجھے
تو ہے ناسور، سکھ کون نانٹے تجھے

موت آئے گی تجھے مگر وقت پر
بن ہی جائے گی قبر تیری مگر وقت پر

قدر ماں باپ کی اگر کوئی جان لے
اپنی جنت کو دنیا میں پہچان لے

اور لیتا رہے وہ بڑوں کی دعا
اس کے دونوں جہاں، اس کا حامی خدا

یاد رکھنا تو آسمان کی اس بات کو
بھول نہ جانا رحمت کی برسات کو






with thanks from pakistani-08-10-2006

Last edited by اخترحسین; 07-09-09 at 04:09 PM.
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے اخترحسین کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی لڑکی (07-09-09), منتظمین (07-09-09), ایس اے نقوی (07-09-09), سحر (08-09-09)
پرانا 07-09-09, 07:20 PM   #2
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ اختر بھائی آپ کا بے شک آپ نے لنک مجھے میسج نہیں کیا پھر بھی آپ کو پاک نیٹ انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے وعدے کے مطابق 500 پوائینٹ ارسال کئے جاتے ہیں آپ کا بہت شکریہ نہایت اچھی پوسٹ کرنے کا
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (07-09-09)
پرانا 07-09-09, 10:00 PM   #3
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 36,971
شکریہ: 4,903
808 مراسلہ میں 1,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ پاک نیٹ انتظامیہ اور انجم بھائی آپ سب کا
اخترحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 07-09-09, 10:04 PM   #4
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 36,971
شکریہ: 4,903
808 مراسلہ میں 1,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

موت مانگے، تجھے موت آتی نہیں
ماں کی صورت نگاہوں سے جاتی نہیں


ماں

کتنا سکون ملتا ہے اس نام کے لینے سے

پنجابی میں کہتے ہیں ھائے ٹھنڈ پے گئی
اخترحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
کمائي نے اخترحسین کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
08-09-09 ایس اے نقوی شکریہ 20
جواب

Tags
color, magenta, pakistani, فرض, پہچان, پوسٹ, پاک, لڑکی, نفرت, موت, ماں, محبت, انتظامیہ, بھائی, دل, رات, عقل, عبرت, غصہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:03 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger