واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


کیا آپکو معلوم ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-12-07, 09:22 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,523
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default کیا آپکو معلوم ہے؟

کیا آپکو معلوم ہے؟

اگر آپ بی بی سی اردو کی ویب سائٹ اکثر دیکھتے ہیں، تو حالات حاضرہ کے بارے میں آپ کی معلومات یقیناً اچھی ہوگی۔
لیکن کیا آپ صرف خبر میں ہی الجھ کر رہ جاتے ہیں؟ یا ’بٹوین دی لائنز‘ بھی پڑھتے ہیں؟ حسب ذیل سوالوں میں سے آپ کتنوں کا جواب دے سکتے ہیں؟ اپنی’ قابلیت‘ کا اندازہ خود ہی لگا لیجیے۔ زیادہ تر سوال گزشتہ چند دنوں میں ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبروں سے لیے گئے ہیں۔

(1) نواز شریف معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودہری سے کیوں ملنا چاہتے ہیں؟

(a) یہ معلوم کرنے کے لیے کہ جب سابقہ عدلیہ بحال ہو تو پی سی او کے تحت حلف لینے والے ججوں کے ساتھ وہ کیا سلوک کیا جائے؟
(b) یہ پوچھنے کے لیے کہ لیے جسٹس چودہری اپنی بحالی کے لیے سپریم کورٹ سے ہی کیوں رجوع نہیں کرتے؟
(c) یہ پوچھنے کے لیے کہ سپریم کورٹ پر نواز لیگ کے کارکنوں کا حملہ زیادہ اچھا/موثر تھا یا صدر مشرف کا؟
(d) ان میں سے کوئی نہیں

(2) صدر مشرف فوج کے سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کے باوجود آرمی ہاؤس خالی کرنےسے کیوں انکار کر رہے ہیں؟

(a) کیوں کہ آرمی ہاؤس سے ان کی( بچپن کی) یادیں وابستہ ہیں؟
(b) کیوں کہ وہ اب بھی فوج کے سربراہ ہیں یا سمجھتے ہیں کہ وہ ہیں؟
(c) کیونکہ وردی اتر گئی پر۔۔۔؟
(d)تاکہ ان دونوں میں سے ایک مکان کرائے پر دیا جاسکے؟

(3) بینظیر بھٹو نے وطن واپسی کے بعد کہا کہ وہ حکومت سے ڈیل کرنے کے بجائے پاکستان کی جیلوں میں قید رہنا پسند کریں گی۔ آٹھ سال کی جلا وطنی کے بعد انہیں یہ خیال کیوں آیا؟

(a) کیونکہ پہلے انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ پاکستان میں بھی جیلیں ہوتی ہیں؟
(b)انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ بد عنوانی کے معاملات میں مطلوب ہیں؟
(c)انہیں معلوم نہیں تھا کہ وہ بدعنوانی کے الزامات سے بچنے کے لیے بیرون ملک رہ رہی ہیں؟

(4) نواز شریف کہتے ہیں کہ گیدڑ کی سو سال کی زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے۔ اس بات کا خیال انہیں کب آیا؟

(a) سعودی شاہی خاندان کے محل میں جلا وطنی قبول کرنے کے بعد؟
(b)پاکستان کی جیل میں کچھ وقت گزارنے کے بعد لیکن انہوں نے یہ بات اپنے سینے میں چھپائے رکھی۔
(c)ان میں سے کوئی نہیں کیونکہ (انہیں اب بھی دونوں میں فرق نہیں معلوم)

(5)امریکہ کی سولہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کا متفقہ خیال ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کا منصوبہ کئی سال پہلے ہی ترک کر دیا تھا۔ وہ اس نتیجے پر کیسے
پہنچے؟

(a) وہ ایران کے صدر احمدی نژاد کی بات پر بھرپور بھروسہ کرتے ہیں جو ہمیشہ سے یہ ہی دعویٰ کرتے آرہے تھے۔
(b) وہ عراق میں رسوائی کے بعد اس نتیجے پر پہچے ہیں کہ جوہری ہتھیار ہوتے ہیں نہیں، لہذا کوئی انہیں بنا بھی نہیں سکتا۔
(c)ان کو یہ بات پہلے سے ہی معلوم تھی، بس ماحول ایسا پیدا کرنا چاہتے تھےکہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا جواز پیدا کیا جاسکے۔

(6) یہ معلوم ہوجانے کے باوجود کے ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا، صدر جارج بش اس بات پر کیوں مصر ہیں کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی جائیں۔

(a) تاکہ ایران کو بم نہ بنانے کی سزا دی جاسکے
(b)تاکہ ایران مشتعل ہوکر جوہری بم بنانے کا پروگرام دوبارہ شروع کر دے
(c)کیونکہ صدر بش کبھی کوئی کام ادھورا نہیں چھوڑتے، اگر کسی کو برباد کرنا ہے تو کوئی کثر نہ چھوڑی جائے

اپکے جوابات کا انتظار رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
چاچا کمال کا شکریہ ادا کیا گیا
arslansun (28-02-09)
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, پسند, ویب, قید, نواز شریف, منصوبہ, معلوم, ایران, امریکہ, اردو, بچپن, ترک, جواب, خلاف, خبر, زندگی, سپریم, سال, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:37 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger