| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم !
اقتباس : اسلام کا نظام فکر اور طریقہ کار وہ ہے جو ہم کو انبیاء علیہم السلام کی سیرتوں میں ملتا ہے ۔ہم خواہ کسی ملک اور کسی زمانے میں ہوں اور ہمارے لیے گردوپیش زندگی کے مسائل و معاملات خواہ کسی نوعیت کے ہوں ‘ ہمارا مقصد و نصب العین وہی ہے جو انبیاء کا تھا اور اس منزل تک پہنچنے کا راستہ وہی ہے جس پر انبیاء ہر زمانے میں چلتے رہے وہی لوگ تھے جن کی اللہ نے رہنمائی کی تھی ‘ لہٰذا ان کی ہدایت کی پیروی کرو ۔ الانعام ہمیں زندگی کے سارے معاملات کو اسی نظر سے دیکھنا چاہیے جس سے انھوں نے دیکھا ۔ ہمارا معیار قدر وہی ہونا چاہیے جو ان کا تھا اور ہماری اجتماعی پالیسی انہی خطوط پر قائم ہونی چاہیے جن پر انھوں نے قائم کی تھی ۔ اس مسلک کو چھوڑ کر اگر ہم کسی دوسرے ملک کا نظریہ اور طرز عمل اختیار کریں گے تو گمراہ ہو جائیں گے ‘ یہ بات ہمارے مرتبے سے فروتر ہے کہ ہم اس تنگ زاویے سے معاملات دنیا ہر نگاہ ڈالیں جس سے ایک قوم پرست یا ایک جمہوریت پسند ‘ یا ایک اشتراکی ان کو دیکھتا ہے ۔ جو چیزیں ان کے لیے بلند ترین منتہائے نظر ہیں وہ ہمارے لیے اتنی پست ہیں کہ ادنٰی التفات کی بھی مستحق نہیں ۔ اگر ہم ان کے سے رنگ ڈھنگ اختیار کریں گے ‘ انہی کی زبان میں باتیں کریں گے اور انہی گھٹیا درجے کے مقاصد پر زور دیں گے جس پر وہ فریفتہ ہیں تو اپنی وقعت کو ہم خود خاک میں ملا دیں گے ۔ شیر اگر بکری کی سی بولی بولنے لگے اور بزغالوں کی طرح گھاس پر ٹوٹ پڑے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ جنگل کی بادشاہی سے وہ آپ ہی دستبردار ہو گیا اب وہ اس کی توقع کیسے کر سکتا ہے کہ جنگل کے لوگ اس کی وہ حیثیت تسلیم کریں جو شیر کی ہونی چاہیے ۔ اللہ نے ہمیں اس سے بہت اونچا منصب دیا ہے ۔ ہمارا منصب یہ ہے کہ ہم کھڑے ہو کر تمام دنیا سے غیر اللہ کی حاکمیت مٹا دیں اور اللہ کے بندوں پر اللہ کے سوا کسی کی حاکمیت باقی نہ رہنے دیں ۔ یہ شیر کا منصب ہے اور اس منصب کو ادا کرنے کے لیے کسی قسم کی خارجی شرائط درکار نہیں ہیں بلکہ صرف شیر کا دل درکار ہے ۔ وہ شیر ‘ شیر نہیں جو اگر پنجرے مین بند ہو تو بکری کی طرح ممیانے لگے اور شیر وہ بھی نہیں جو بکریوں کی کثرت تعداد کو دیکھ کر یا بھیڑیوں کی چیرہ دستیوں کو دیکھ کر اپنی شیریت بھول جائے ۔۔
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں آؤ۔۔۔ |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا | shafresha (15-02-10), فیصل ناصر (15-02-10), ھارون اعظم (16-02-10), محمدمبشرعلی (15-02-10), محمدخلیل (15-02-10) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
میں حزب اللہ کے ساتھ ہوں
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
سرورق کے لیئے اپلائی کیا جائے
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے محمدمبشرعلی کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| color, ہماری, کار, پسند, لوگ, نگاہ, چھوڑ, نظر, مقصد, ملک, مسائل, اللہ, اتنی, جائیں, جائے, خود, دیکھا, دیں, دل, دنیا, درکار, رنگ, راستہ, زندگی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سبحان اللہ ۔۔۔کیا جمہوریت پسندی ہے۔۔۔ | جاویداسد | خبریں | 0 | 28-11-10 06:35 PM |
| عسکریت پسند لینے کیلئے پاکستان کو بھاری دی اور ڈرون حملے کرائے:بش | جاویداسد | خبریں | 1 | 10-11-10 10:13 PM |
| دیرمیں 23شدت پسند جاں بحق۔ 275افغانی اسلحہ سمیت گرفتار | جاویداسد | خبریں | 0 | 07-07-10 06:30 PM |
| لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 07-12-07 09:27 AM |
| انتخابات سے انتشار بڑھے گا،جمہوریت پسند جماعتیں بائیکاٹ کر یں،عمران خان | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 23-11-07 10:25 AM |