واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


نوروز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 22-03-09, 07:25 AM   #1
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,759
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 36,998 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default نوروز

نوروز

کچھ عرصہ پہلے یہ مضمون پڑھا تھا فورم میں موضوع دیکھ کر یاد آیا
تو ڈھونڈ ڈھانڈ کر نکال لیا




یہ دن مغربی چین سے ترکی تک کروڑوں لوگ 20 مارچ کو مناتے ہیں۔ نوروز شمسی سال کے آغاز اور بہار کی آمد کا جشن بھی ہے اور ایران، افغانستان، تاجکستان،ازبکستان، پاکستان، بھارت کے کچھ حصوں اور شمالی عراق اور ترکی کے کچھ علاقوں میں کیلنڈر سال کا نقطہ آغاز بھی-

لوگ جشن کے اس وقت پر ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے اور زور شور سے گاتے بجاتے ہیں اور اسے عید کے تہوار کی طرح منایا جاتا ہے اور اسکے ساتھ آنے والے نئے سال میں سلامتی اور ترقی کی دعائیں کی جاتی ہیں۔

ماہر فلکیات کے لیے اب نوروز کے بالکل صحیح وقت کا تعین کرنابھی ممکن ہوگیا ہے

نوروز کی روایات کے مطابق 2008میں وقت نوروز پر اس سال کا بادشاہ مشتری زعفرانی لباس زیب تن کیئے کندھے پر زرد شالہ لیئے،تیر کمان ہاتھ میں تھامے،گھوڑے پر سوار تخت پر جلوہ افروز ہو گا۔

اہل تشیح کے ہاں روایت ہے کہ اسی نوروز کے دن بارہویں امام حضرت مہدی ابن العسکری دنیا میں ظہور فرمائیں گے اور اسی طرح اسلامی تاریخ میں تقویم کے اعتبار سے نوروز ہی کا دن ہے جب پہلی بار دنیا میں سورج طلوع ہوا،درختوں پر شگوفے پھوٹے،حضرت نوح کی کشتی کوہ جودی ہر اتری اور طوفان نوح ختم ہوا، نبی آخرالزمان پر نزول وحی کا آغاز ہوا،حضرت ابراہیم نے بتوں کو توڑا اور مقام غدیر خم پر ولایت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب کا اعلان ہوا۔

کئی مسالک میں اس روز کی مخصوص عبادات بھی ہیں جن کا بنیادی وصف آنے والے سال کے لیئے خوش بختی،امن وسلامتی اور ترقی کی دعائیں مانگنا اور گزرے ہوئے وقت کے لیئے رب العزت کا شکر ادا کرنا ہے۔


آئیے نوروز کی تاریخ پر ایک مختصر سی نظر ڈالتے ہیں کہ اس دن گولڈ فش نوروز کی علامت بھی سمجھی جاتی ہے۔

ہزاروں برس پہلے قدیم فارس میں شروع ہونے والا یہ تہوار موسم سرما کے اختتام پر زندگی کے از سر نو جاگنے کی نوید دیتا ہے- یہ زرتشت مذہب کا حصہ بھی رہا اور پھر اسلامی سلطنت کا بھی - کہا جاتا ہے کہ بیماری اور بدقسمتی سے پیچھا چھڑانے کے لۓ آگ کے الاؤ کو پھلانگنا اور اس جیسی کئی رسومات ایران کے زرتشتی ورثے کا حصہ سمجھی جاتی ہیں-قدیم فارس میں زرتشت تہذیب زندگی کی تخلیق کا جشن اپنے دیوتا اہورا مزدا کو بھینٹ چڑھا کر منایا کرتی تھی۔

قدیم زمانے میں سیانوں کا خیال تھا کہ سورج زمین کے گرد گردش کرتا ہے اور نوروز ہر سال کے دوران آنے والا وہ مقام یا وقت ہے جب سورج برج دلو کو چھوڑ کر برج حمل میں داخل ہوتا ہے اور اس لیے اس مقام یا مرحلے کو موسم بہار کا مقام اعتدال بھی کہا جاتا ہے۔گویا دوسرے الفاظ میں نوروز سخت موسم سرما کے بعد موسم بہار کی نوید ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں چونکہ نوروز کا تہوار سرکاری طور پر منایا جاتا ہے اور ملک بھر میں عالم تعطیل ہوتی ہے،حکومتی دفاتر پانچ دن کے لۓ بند رہتے ہیں اور لوگ دو ہفتے تک خاندان کے افراد اور دوستوں کے ساتھ تفریح کرتے ہیں اور دعوتیں اڑاتے ہیں-

ایران میں نئے سال یا نو روز کا جشن تیرہ دن تک منایا جاتا ہے اور عام تعطیل ہوتی ہے۔ ان چھٹیوں کا تیرہواں دن منحوس گردانا جاتا ہے اور خاندان کے افراد اس دن گھر چھوڑ کر باہرنکل جاتے ہیں اور پورا دن گھر سے باہر کھانے پینے اور کھیلنے کودنے میں گزار دیتے ہیں اور اس طرح وہ اپنی تعطیلات کا اختتام مناتے ہیں۔

افغانستان میں چند برس سے دوبارہ یہ تہوار اہتمام سے منایا جاتا ہے کیونکہ طالبان انتظامیہ نے اس تہوار کو غیر اسلامی قرار دے کر ممنوع قرار دیا تھا - اب نہ صرف وہ پابندی اٹھا لی گئی ہے بلکہ ملک کے عبوری رہنما خود نوروز کے اہتممام میں آگے آگے ہیں-

مزار شریف میں (ایک روایت کے مطابق)حضرت علی کے مقبرے میں ایک رسم کی ادائیگی سے جشن نوروز شروع ہونے کا سرکاری طور پر اعلان کرتے ہیں-اس موقع کے لۓ شہر کی گلیاں اور بازار سجاۓ جاتےہیں اور آس پاس کے علاقوں سے بھی لوگ تہوار میں شریک ہونے کے لۓ مزار شریف آ تےہیں-اس روز کی مناسبت سے پھلوں، سبزیوں اور پھولوں کی خریداری عروج پر ہوتی ہے اور شہر میں سیکیورٹی کا انتظام بھی بہتر بنایا جا تاہے ۔

وسطی ایشیا میں نوروز منانے کا رواج سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد ہی شروع ہوا لیکن اب تک لوگ اس کے نہ صرف عادی ہو گۓ ہیں بلکہ آذربائیجان میں تو رسومات کئی ہفتے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہیں- اس بار بھی نوروز سے بہت پہلے ہی جگہ جگہ لوگ آگ کے الاؤ جلا کر اور بچے گھر گھر ٹافیاں مانگ کر اس دن کی تیاری کرتے رہے ہیں-

پرانے وقتوں کے فارس میں جشن نوروز کا آغاز توپ داغ کر کیا جاتا تھا اور ریاست کا سربراہ قوم سے خطاب کیا کرتا تھا۔ ایران میں یہ رواج اب بھی قائم ہے۔



ایرانی نوروز کے رواج سوفرے ہفت سین یا سین سے شروع ہونے والے سات کھانوں کی میز کو ایک تاریخی اہمیت حاصل ہے۔
یہ بھینٹ یا نذرانہ مختلف علامتی اشیاء سے سجی سات سینیوں پر مشتمل ہوتی تھی۔ یہ اشیاء زندگی میں سچ، انصاف، مثبت سوچ، اچھے عمل، خوش قسمتی، خوشحالی، سخاوت اور بقاء کی علامت کے طور پر شامل کی جاتی تھیں۔

آج کے دور میں بھی یہ رواج ’سوفرے ہفت سین‘ کی صورت میں زندہ ہے۔ سوفرے ہفت سین یا سِن کا مطلب سات سین کی میز ہے ۔ ’س‘ اردو کی طرح فارسی زبان کا ایک حرف ہے اور سوفرے کا مطلب میز ہے جس پر سات ایسے کھانے سجائے جاتے ہے جن کے نام حرف ’س‘ سے شروع ہوتے ہیں۔

یہ میز عام طور پر ہاتھ سے بنُے کپڑے سے ڈھانکی جاتی ہے جسے ’ترماہ‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے اوپر دعاؤں کی کتاب رکھی ہوتی ہے جسے ’کلام اللہ‘ کہتے ہیں اور اس کے علاوہ زندگی کے عکس کی علامت کے طور پہ ایک آئینہ بھی رکھا جاتا ہے۔

ان چیزوں کے ساتھ ساتھ موم بتیاں، کنبہ کے ہر فرد کے نام کا ایک رنگا ہوا انڈا، آنے والے سال میں خوشحالی کی علامت کے طور پر روایتی مٹھائیاں اور روٹی بھی سجائی جاتی ہیں۔

نوروز کے وقت سے کچھ پہلے پورا کنبہ اس میز کے گرد بیٹھتا ہے اور گھر کا بڑا دعاؤں کی کتاب سے نئے سال کی دعا پڑھتا ہے۔

اس دوران وہ کتاب کے مختلف صفحوں کے درمیان کچھ رقم بھی رکھتا جاتا ہے جو بعد میں خاندان کے افراد میں تقسیم کردی جاتی ہے۔ یہ شکرانے کا ایک انداز ہے۔ پھر ایک روایتی کھانا پیش ہوتا ہے جو مچھلی، چاول، ہرا دھنیا، خراسانی اجوائین اور پیاز پر مشتمل ہوتا ہے۔

میز پر ایک اور اہم چیز سنہری مچھلی کا پیالہ ہے۔ قدیم فارس میں یہ عقیدہ بھی رائج تھا کہ نئے سال سے کچھ پہلے یہ مچھلی ساکت ہوجاتی ہے اور نیا سال شروع ہوتے ہی اس میں دوبارہ جان آجاتی ہے۔

نوروز کا ایک اور دلچسپ رواج آگ پر سے پھاندنا ہے۔ آجکل یہ رواج کچھ زیادہ عام نہیں، زیادہ تر کنبے صرف موم بتیاں جلالیتے ہیں یا لکڑی کی کچھ شاخوں کی مدد سے ایک چھوٹا سا الاؤ جلالیاجاتا ہے۔
یہ رواج قدیم فارس کی یادگار کے طور پر اب بھی رائج ہے۔

اسی دن کے حوالے سے فال گوش ایک اور قدیم روایت ہے جو نوجوان لڑکیاں اپنے ہونے والے شوہروں کے بارے میں جاننے کے لئے اختیار کرتی ہیں۔فال گوش کے لئے ایسی لڑکیاں ایک اندھیرے کونے میں چھپ کر راستے پر آتے جاتے لوگوں کی گفتگو سنتی ہیں اور اس گفتگو کی صحیح تفسیر سے وہ اپنے مستقبل کے بارے میں جان سکتی ہیں۔


بشکریہ
صفدر ھمٰدانی
علمی اخبار
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-03-10), نورالدین (20-03-10), منتظمین (23-03-09), wajee (22-03-09), ام طلحہ (02-04-09), راجہ اکرام (24-03-09), عارف اقبال (20-03-10)
پرانا 22-03-09, 07:47 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,135
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,713 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چھا گئے گُرو! اچھا کیا جو حوالہ بھی دے دیا، گُڈ !
تو معلوم یہ ہوا کے یہ ایک غیر اسلامی تہوار ہے جسے اسلامی جمہوریہ ایران میں بڑے شایانِ شان طریقے سے منایا جاتا ہے۔
یار تو نے تو انجم شاہ صاحب کام کام مشکل کردیا!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (20-03-10), محمد عاصم (01-05-10)
پرانا 22-03-09, 07:56 AM   #3
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,759
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 36,998 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

او بھائی
کیوں مروائے گا یار
یہ تہوار مذہبی سے زیادہ روایتی کہلائے گا

ویسے جہاں تک میرا گمان ہے صفدر ھمٰدانی کا تعلق بھی فقہ اہل تشیع سے ہے ان کے کئی اور مضامین بھی پڑھے ہیں میں نے

مجھے لگتا ہے انجم شاہ کا کام آسان ہوگیا ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (20-03-10)
پرانا 22-03-09, 08:35 AM   #4
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,135
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,713 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جی نہیں‌فقہ اہل تشیع نے بڑے بڑے نام پیدا کئے ہیں۔ بائیں بازو کی تنظیمیں ہوں، شاعری ہو، منطق ہو یا لاجک یہ سب میں آگے ہیں اور جن لوگوں سے میں واقف ہوں وہ سب اہل علم و عزت لوگ ہیں۔ جناب صفدر ھمٰدانی صاحب نے بھی اسے "اسلامی" یا "مذہبی" ثابت کرنے کی کوشش نہیں کی۔ یہ بات اُن کے علمی قد میں‌اضافہ کرتی ہے۔
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (20-03-10)
پرانا 22-03-09, 09:01 AM   #5
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,759
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 36,998 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسی بات نے مجھے یہ مضمون پوسٹ کرنے پر آمادہ کیا
آپکی اس بات سے متفق ہوں کے فقہ اہل تشیع میں دانشوروں کی ایک بڑی تعداد ہے ان میں ایک بڑا نام رئیس امروہوی بھی ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (20-03-10)
پرانا 22-03-09, 01:03 PM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,135
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,713 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

امروھے کا ایک اور لعل جناب عالی مرتبت جون (ایلیاء رئیس امروہوی کے بھائی‌‌) بھی ہیں، ہم تو انھی کے تیر قلم کے مارے ہوئے ہیں۔
ع زمین کھا گئ آسمان کیسے کیسے!

Last edited by shafresha; 23-03-09 at 04:39 PM.
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (20-03-10)
پرانا 22-03-09, 04:53 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,614
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اے بھائی بہت ہی عمدہ معلومات زبردست
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (22-03-09), نورالدین (20-03-10)
پرانا 22-03-09, 05:47 PM   #8
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,759
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 36,998 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
اے بھائی بہت ہی عمدہ معلومات زبردست
آجکل ہو کہاں بھائی لفٹ ہی نہیں کراتے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (20-03-10), wajee (22-03-09)
پرانا 22-03-09, 11:52 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,614
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے فیصل بھائی کیا بات کردی آپ نے !! آپ ہمیں لفٹ‌ ہی نہیں دیں رہیں ہیں بس پاس سے ہی ہو کر گزر جاتے ہو
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-03-09), نورالدین (20-03-10)
پرانا 23-03-09, 04:27 AM   #10
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,759
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 36,998 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھا جی
شایدمصروفیت کی وجہ سے ایسا ہو
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (20-03-10)
پرانا 25-03-09, 03:49 PM   #11
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,759
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 36,998 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (20-03-10)
پرانا 20-03-10, 11:50 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 1,869
کمائي: 41,089
شکریہ: 10,636
1,419 مراسلہ میں 4,361 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Smile اہل فارس کا اسلام ؟؟

اقتباس:
انس ابن مالک رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ ''''' اہلِ جاھلیت (یعنی اِسلام سے پہلے مشرکوں اور کافروں )کے کھیلنے (خوشی منانے ) کے لیے سال میں دو دِن تھے ، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو فرمایا ((((( کان لَکُم یَومَانِ تَلعَبُونَ فِیہِمَا وقد اَبدَلَکُم اللَّہ بِہِمَا خَیرًا مِنہُمَا یوم الفِطرِ وَیَومَ الاضحَی ::: تُم لوگوں کے لیے کھیلنے (خوشی منانے )کے دودِن تھے اور اللہ نے تُمارے اُن دو دِنوں سے زیادہ خیر والے دِنوں سے بدل دِیا ہے اور وہ خیر والے دِن فِطر کا دِن اور اضحی کا دِن ہیں))))) سنن النسائی / حدیث ١٥٥٦ / کتاب صلاۃ العیدین ،السلسۃ الاحادیث الصحیحۃ/ حدیث ۱۰۶۱ ،
اس مراسلے میں فراہم کردہ معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ اہل فارس نے خلیفۂ دوم جناب عمر فاروق کی خلافت اور خالد بن ولید اور عمر بن عاص کی مجاہدانہ کوششوں کے نتیجے میں
اسلام تو طوعاً وکرہاًً قبول کرلیا
مگر اسلام ان کے حلق سے نیچے اترا نہيں ہے
وہ لوگ آج بھی اپنے پرانے مذہب کو یاد کرتے ہيں جس کا ایک ثبوت ان کا جشن نوروز منانا
باوجود اس کے نبی نے زمانۂ جاہلیت کے تمام رسوم اور عقائد کو اسلام کی آمد کے ساتھ ختم کر دیا

اس سلسلے میں اور بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں مگر پہلے آپ لوگوں کا تبصرہ در کار ہے
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
نورالدین کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم (01-05-10)
جواب

Tags
color, فورم, گمان, لوگ, چین, نظر, موقع, ممکن, آئینہ, انتظامیہ, اردو, اسلامی, اسلامی تاریخ, خوش, دعائیں, زندگی, سال, شہر, شور, طالبان, عید, علی, عالم, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک سبق آموز کہانی wajee اردو ادب سے اقتباسات 6 12-10-10 04:43 PM
نوروز Real_Light شعر و شاعری 1 22-03-10 04:23 PM
فوج نے اپنی حدود سے تجاوز کیا:فرحت اللہ بابر کی ہرزہ سرائی حیدر خبریں 0 09-10-09 09:52 AM
جشن آزادی کارڈز!!!!!!!!!!!! وجدان 14اگست 3 03-08-09 06:51 PM
چند روز میں نوز شر یف کے پاکستان آنے امکان ،سعودی عر ب فر یقین میں کم از کم مفاہمت کرا نے میں کامیاب عبدالقدوس خبریں 0 22-11-07 09:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:58 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger