| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اس پوسٹ میں ہم آپ کو ایک نئی پوسٹ بنانے کے بارے میں بتائیں گے۔
اس پوسٹ کو پڑھنے سے پہلے ضروری ہے کے آپ یہ بات جان لیں کے یہ مضمون اُردو کی سیکنڈ لاسٹ (Second Last) کتاب جسکا ترجمہ آپ "قبل از آخیر" بھی کرسکتے ہیں کے لیئے لکھا گیا ہے ، حالانکہ یہ کتاب نہ ابھی تک چھپی ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس کے چھپنے کے کوئی امکانات ہیں۔ چلیئے تو شروع کرتے ہیں۔ .1 پوسٹ کو لکھنے/بنانے سے پہلے ضروری ہے کے آپ اپنی پوسٹ کا کوئی اچھا سا نام سوچ لیں یہ نام ایسا ہونا چاھیئے کے پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز کو وزٹ کرنے والا آپ کی پوسٹ کا عنوان دیکھ کر اُسے پڑھنے پر مجبور ہو جائے مثلا "مجھے پڑھنا ضروری ہے "،" آخری چانس"،"عبرت ناک واقعہ"وغیرہ۔ اب آپ کہیں گے کے یا کیا بات ہوئی بھئی مضمون ایسا ہے تو اُس کا مواد بھی ایسا ہی ہونا چاھیئے۔ تو جناب اس کا جواب ہے کے پوسٹ کے عنوان کا پوسٹ کے متن سے میل کھانا ضروری نہیں اگر ہماری بات پر یقین نہ ہو تو آپ دوسری پوسٹس کو دیکھ سکتے ہیںآپ کو سینکڑوں نہیں تو درجنوں مثالیں ہماری بات کے ثبوت میں مل جائیں گی۔ آپ دور کیوں جاتے ہیں اس وقت بھی ہمارے ملک خداداد میں ایک "بڑی"مذہبی تنظیم کے سربراہ ہزاروں نہیں تو سینکڑوں "کتابوں"کے مصنف ہیں اور آپ جناب کی کتابوں کے نام ملاحضہ فرمائیے، "وفادار اوٹنی"، "بھیانک اژدھا"، "موت کی تکالیف"،"شرارتی بچہ"، ٹی وی کی تباہ کاریاں"وغیرہ وغیرہ۔ آپ زرا اِن کتابوں کی ضخامت اور مواد کا معیار دیکھ لیجیئے ہماری بات کی صداقت آپ پر سورج کی طرح روشن ہو جائے گی۔ .2 آپ کی پوسٹ جتنی زیادہ ہوں گی اُتنے ہی آپ کو پوانٹس ملیں گے تو لہذا معیار کے بجائے مقدار پر دھیان دیجیے پھر دیکھیئے گا اگر آپ کے کھاتے میں رقم ہزاروں میں نہ پہنچ جائے تو ہمارا نام بھی ۔ ۔ ۔ نہیں۔ .3 پوسٹ کے متن کے مواد کے حصول کے لیئے آپ درجِ ذیل حربے اپنا سکتے ہیں: .i گوگل پر جائیے اور کچھ بھی انٹ کا شنٹ لکھیئے اور نتائج کے ظہور کا انتظار کیجیئے۔ نتائج آنے کے بعد متعلقہ ویب سائیٹس کو باری باری ایک نئے TAB میں کھولتے رہیئے جلد ہی آپ کو کوئی نا کوئی ایسی بات یا تصویر مل جائے گی جو آپ کے خیال میں ابھی تک عوام الناس کی نگاہوںسے اوجھل تھی اور یہ اب آپ کی ذمہ داری ہے کے آپ اُسے سب کے نظارے کے پیش کریں۔ آپ اس سلسلے میں مختلف جانب سے آنے والی میل کا انتخاب بھی کرسکتے ہیںچوں کے آپ یہ سمجھتے ہیں کے وہ میل اس ملک میں صرف آپ تک ہی پہنچ رہی ہیں لہذا ان میلز میں موجود مواد بھی آپ کی پوسٹ کی زینت بن سکتا ہے۔ .ii مشہور ویب سائیٹس (ہم یہاں پر کسی سائیٹ کا نام نہیں دے سکتے ورنہ حاسدین یہ سمجھیں گے کے ہم اُس سائیٹ کی پروموشن کررہے ہیں) جہاں پر امیجز یعنیٰ تصاویر اَپ لوڈ کی جاتیں ہیں کا وزٹ کریں اور اُن تصاویر کو اپنی پوسٹ میں استعمال کریں۔ .iii اس کے علاوہ اگر آپ کو گرافک ڈیزائینگ کا شوق ہے تو پھر سمجھئیے کے آپ کا نصف کام تو ہو ہی گیا۔ اب آپ کو کرنا یہ ہے کے اخباری تراشے یا کسی رسالے میں موجود اقوال زریں یاکسی مقدس تحریر کو اِن پیچ میں ٹائپ کریں اور پھر اسے کورل ڈرا میں امپورٹ کرکے کچھ اچھے سے ایفیکٹ وغیرہ دے کر اپنی پوسٹ میں اَپ لوڈ کردیں۔ .iv اگر آپ کو شاعری کا شوق ہے تو پھر سمجھیئے کے مزا آ گیا۔ اپنی کسی بھی غیر مطبوعہ و غیر منظورہ نظم کو ٹائپ کرکے بھی آپ ایک بلکہ کئی پوسٹس بنا سکتے ہیں ، رہی بات اوزان ، ردیف و قافیہ کی تو یہ آپ پڑھنے والوں پر چھوڑ دیجیئے اگر نظم یا غزل اُنھیں پسند آئی تو وہ خود ہی ردوبدل کرلیں گے۔ .v آپ دیگر فورمز کے مندرجات کو بھی کاپی پیسٹ کرسکتے ہیں اور وہ بھی بنا کوئی حوالہ دیئے بغیر (ہم یہاں پر وکیپیڈیا کا حوالہ بھی دیتے مگر چوں کے فورم کے منتظمین نے وکیپیڈیا سے مواد کاپی پیسٹ کرنے پر پابندی لگادی ہے لہذا آپ اس ٹپ سے محروم ہوچکے ہیں)۔ .vi چھٹا یا آخری حربہ، آج کل آپ کو اپنے موبائل فون میں روزانہ کتنے ہی میسج ایسے ملتے ہوں گے جن میں کوئی نہ کوئی لطیفہ بیان کیا گیا ہوتا ہے ۔ آپ ان میسجز کو بھی اپنی پوسٹ کی زینت بنا سکتے ہیں۔ اُمید واثق ہے کے اب آپ "نئی اٹریکٹیو"پوسٹ بنانے کا طریقہ سیکھ چُکے ہوں گے لہذا دیر کس بات کی یہ بس ابھی سے شروع ہو جائیں اور ایک دن میں کم از کم ایک درجن پوسٹ تو بنا ہی ڈالیں۔ نوٹ: اس مضمون کو پڑھ کر دی گئی ہدایات پر عمل کرنے والا اپنی پوسٹ کا خود ذمہ دار ہوگا۔ Last edited by shafresha; 29-03-09 at 02:42 AM. وجہ: چند تصیحات |
|
|
|
| 20 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | champion_pakistani (16-03-09), proiub (04-11-10), skjatala (30-04-11), فیصل ناصر (15-03-09), فریدون (26-01-11), وسیم (26-04-09), منتظمین (16-03-09), محمدخلیل (14-03-09), مرزا محمد فاروق (04-06-09), مرزا عامر (02-09-10), آصف رضا (31-01-12), ایس اے نقوی (09-05-09), احمد نذیر (03-10-11), اخترحسین (09-10-09), بلال اویسی (10-12-10), بالا کوٹ (18-09-09), رضی (25-09-09), سحر (17-04-09), سعود (26-04-09), طارق راحیل (22-03-09) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,962
کمائي: 276,586
شکریہ: 33,183
12,655 مراسلہ میں 36,972 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت اچھے !
Last edited by فیصل ناصر; 15-03-09 at 12:45 AM. |
|
|
|
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
فیصل ناصر شکریہ میرا خیال ہے کے میرا مدعا آپ کی سمجھ میں آ گیا!
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
کیا بات ہے آپ کی!
اب اُن دوستوں کے جواب کا انتظار ہے جو ان "ہدایات" پر عمل کررہے ہیں۔ |
|
|
|
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,962
کمائي: 276,586
شکریہ: 33,183
12,655 مراسلہ میں 36,972 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جی بڑا مشکل سوال کردیا ہے آپ نے
![]()
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
فیصل ناصر بھائی، آپ کے لیئے "اُن" کے لیئے مشکل ہے!
|
|
|
|
|
|
#8 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,962
کمائي: 276,586
شکریہ: 33,183
12,655 مراسلہ میں 36,972 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سب کے لئے !
|
|
|
|
|
|
#9 | |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,167
کمائي: 167,066
شکریہ: 9,672
7,363 مراسلہ میں 22,044 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اگرچہ نیا موضوع لکھنے پر پوائنٹس ملتے ہیں لیکن ان کی تعداد صرف پانچ ہے۔ جبکہ کسی بھی اچھے موضوع پر جس کو اراکین پڑھے اور جوابات دیں تو اپ کو نظام 250 تک پوانٹس صرف ایک موضوع پر دے دیتا ہے۔ والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (16-03-09), ایس اے نقوی (09-05-09), اخترحسین (09-10-09), بالا کوٹ (18-09-09), رضی (25-09-09) |
|
|
#10 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,216
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,159 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
کوئی بھی سرگرمی اگر کسی متعین ہدف کے بغیر سرانجام دی جائے تو طویل المیعاد نقصانات ہوتے ہیں اگرچہ بظاہر وقتی فائدہ نظر آرہا ہو۔ یہ اور اس طرح کے دیگر فورمز انسان کے اندر چپھی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں نکھار پیدا کرنے کا بہترین وسیلہ ہیں۔ اگر یہاں آنے والے نونہالان کو اس طرح صرف مقدار کا درس ملتا رہا اور معیار کو نظر انداز کرنے کی حوصلہ افزائی ہی نہیں بلکہ ترغیب بھی ملتی رہی تو اس سے کہیں بہتر ہو گا کہ فورم کو تالا لگا دیا جائے۔ اور بھی باتیں قابل توجہ ہیںلیکن سر دست یہ بات مجھے خطرناک لگی اس لئے میںنے چاہا کہ اپنی رائے کا اظہار کر دوں۔ اگر برا لگا تو معذرت۔۔۔ ۔۔و السلام ۔۔۔ |
|
|
|
|
|
|
#11 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
rajaikram بھائی آپ بھی اس پوسٹ کا غلط مطلب سمجھے زرا "فیصل ناصر بھائی" اور "منتظمین" سے پوچھ لیں پھر آپ کی غلط فہمی دور ہو جائے گی۔
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (16-03-09), ایس اے نقوی (09-05-09), اخترحسین (09-10-09), بالا کوٹ (18-09-09), رضی (25-09-09) |
|
|
#12 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,962
کمائي: 276,586
شکریہ: 33,183
12,655 مراسلہ میں 36,972 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مجھے تو یہ مضمون مزاح نگاری لگا
ایک اچھا طنز اس میں جھلکتا ہے " بیشتر نئی پوسٹ مضمون کے مطابق ہی ہوتی ہیں " اگر اس کو مزاح کے پیرائے میں لیا جائے تو مناسب ہوگا |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (16-03-09), منتظمین (16-03-09), مباح (27-05-09), ایس اے نقوی (09-05-09), اخترحسین (09-10-09), بالا کوٹ (18-09-09), راجہ اکرام (16-03-09) |
|
|
#13 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,216
شکریہ: 24,741
15,343 مراسلہ میں 39,159 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اگر یہ واقعی مزاح نگاری ہے تو اسے اسی زمرے میں ہونا چاہیے۔ اور مزاح نگاری کے حوالے سے اچھا ہے۔ لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو یقینا یہ معماران قوم کی صلاحیتوں کا قتل عام ہے۔
منتظمین بھائی بھی اگر اس حوالے سے اپنی رائے ظاہر کر دیں تو اشکال دور ہو جائے گا۔ ۔ |
|
|
|
|
|
#15 |
|
Administrator
![]() |
میرے خیال سے انتظامیہ کو اس بارے میں سوچنا چاہیئے یہ باتیں لگ تو مزاق رہیں ہیںلیکن ان میں ایک خقیقت ہے
__________________
[SIGPIC][/SIGPIC] |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے زبیر کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (16-03-09), ایس اے نقوی (09-05-09), اخترحسین (09-10-09), اسحاق علی (30-01-12), بالا کوٹ (18-09-09) |
![]() |
| Tags |
| فورمز, کتابوں, پوسٹ, پاکستان, پسند, ویب, لطیفہ, موبائل, موت, ماں, مزاح, آج, انتظامیہ, اردو, اسلامی, تحریر, تعلیم, تصویر, تصاویر, جواب, جلد, شاعری, غزل, صداقت, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| Kali Siradas System کے تحت سیلف ڈیفینس سیکھیں! | shafresha | کھیل اور کھلاڑی | 1 | 16-06-11 12:43 PM |
| پوسٹ کو کسی دوسرے سیکشن میں منتقل کیسے کروں ؟ | مسافر | Ask Experts ماہرین کی رائے | 4 | 06-08-09 04:24 PM |
| مہمند ایجنسی : سیکورٹی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خود کا ہتھیاروں سے حملہ | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 07-01-08 08:34 AM |
| پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ برائے امراض سینہ و تپ دق کے نتائج میں سنگین غلطی | عبدالقدوس | طالب علموں کی بیٹھک | 0 | 26-10-07 07:07 AM |
| بچوں سے سیکھیں | Ashfaq Ahmed | اسلامی نظریہ حیات | 0 | 10-10-07 01:16 PM |