| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,035
کمائي: 21,476
شکریہ: 3,240
791 مراسلہ میں 2,315 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
حضور اکرم
ذاتی شجاعت میں بھی یکتا تھے اور بطور سپہ سالار بھی آپ ص: کی جنگی قابلیت اور مہارت بے مثال تھی ایک غزوہ سے واپسی پر دوپہر کے وقت درخت کے نیچے اکیلے استراحت فرما رہے تھے۔ تلوار درخت سے لٹک رہی تھی ایک دشمن نظر بچا کر وہاں پہنچ گیا۔ تلوار سونت کر کہا اب تجھے کون بچا سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا اللہ۔ اور اس جلال سے فرمایا کہ اسکے ہاتھ سے تلوار گر پڑی آپ نے تلوار اٹھا لی اور فرمایا اب تجھے کون بچا سکتا ہے؟ وہ منت سماجت کرنے لگا آپ نے چھوڑ دیا۔غزوہ احد کے دوران حضور زخمی حالت میں ایک ٹیلہ پر کھڑے تھے۔ چند جان نثاران اردگرد جمع تھے ابی بن خلف گھوڑا دوڑاتا وہاں پہنچا اور آنجناب ص: کو اسم مبارک سے پکارا اور مقابلہ پر للکارا ساتھیوں نے اس کا سامنا کرنے کی اجازت چاہی مگر حضور نے فرمایا اس نے مجھے پکارا ہے میں ہی اسکا مقابلہ کروں گا چنانچہ آپ زخمی حالت میں ٹیلہ سے نیچے آئے ابی سوار تھا اور سر سے پاؤں تک آہن میں غرق آنجناب نے اسی کا نیزہ چھین کر اس سے اسکی گردن پر ہلکا سا کچوکا دیا وہ گھوڑے سے نیچے آرہا اور چیخنے چلانے لگا بعد میں اسی زخم سے واصل جہنم ہوا۔حضوراکرم نے اپنی دس سالہ مدنی زندگی میں ستائیس غزوات میں بہ نفس نفیس حصہ لیا اور قیادت فرمائی اورپینتیس جنگی مہمات (سرایا) بھیجیں مفتوحہ علاقہ دنوں پر تقسیم کیا جائے تو 274 مربع میل یومیہ بنتا ہے دس برس میں دس لاکھ مربع میل سے زیادہ علاقہ زیر نگیں کسی معرکہ میں شکست نہیں اتنی بڑی کامیابی اور جانوں کا اتنا کم زیاں‘ ہے کہیں مثال ایسی حربی قیادت کی؟ ہر معرکہ میں نیا انداز تھا بدر اقدامی جنگ کی بہترین مثال ہے مدینہ منورہ سے اسی میل باہر نکل کر قلیل نفری اور بہت کم ہتھیاروں کیساتھ لیس تین گنا دشمن کو شکست فاش دی۔ احد میں یہ سبق دیا کہ اگر کسی کی کوتاہی سے وقتی طور پر پسپائی ہوجائے تو حالات کو کیسے سنبھالا جا سکتا ہے۔آنجناب آخر دم تک میدان میں قائم رہے۔ یہاں تک کہ دشمن میدان سے فرار ہو گیا۔ غزوہ خندق دفاعی جنگ کی بہترین مثال ہے۔ سارا عرب چڑھ آیا تھا حضور نے پہلے خندق کھود کے دفاعی انتظام کیا پھر جنگ کو لمبا کرکے دشمن کو تھکا دیا ان کیلئے حصول رسد کو مشکل بنا دیا پھر انکے اندر پھوٹ ڈلوا کر انہیں تتر بتر کر دیا۔فتح حدیبیہ میں جسے قرآن پاک میںفتح مبین کہاگیا ہے۔ حضرت خالد کی زیر قیادت بھیجے گئے کفار کے گھوڑ سوار دستہ اور مکہ مکرمہ کے درمیان فروکش ہوکر شہر اور اسکے دفاعی دستہ کا رابطہ منقطع کردیا لیکن اسکے باوجود نرم شرائط پر صلح کرلی جو بعد میں مسلمانوں کیلئے بہت مفید ثابت ہوئیں۔ حنین میں آنجناب نے خودسواری آگے بڑھاکر اپنی ذاتی شجاعت سے شکست کو فتح میں تبدیل کر دیا۔
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز Last edited by ابن آدم; 27-06-09 at 11:02 PM. |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا | Arabian (01-07-09), arshad khan (10-07-09), فیصل ناصر (28-06-09), ابو عمار (03-09-09), رانا امر (26-08-09), رضی (28-06-09), عبداللہ حیدر (31-08-09) |
| کمائي نے ابن آدم کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 28-06-09 | فیصل ناصر | میرے آقا کی شجاعت | 100 |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,962
کمائي: 276,582
شکریہ: 33,165
12,655 مراسلہ میں 36,972 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جزاک اللہ
ابن آدم بھائی بہت ہی اچھا اور معلوماتی مضمون ہے اللہ آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,605
کمائي: 40,474
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھائی بہت اچھے بس ذرا تحریر پر ایک نظر دوبارا دوڑائیں املاء کی کچھ غلطیاں ہیں وہ ٹھیک کر دیں۔
__________________
![]() اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
|
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() |
جزاک اللہ آدم بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاک, قرآن, نظر, مکہ, مقابلہ, اللہ, بہترین, بھائی, تحریر, زندگی, شہر, صلح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کیا باجماعت نماز تراویح بدعت ہے؟ | عبداللہ حیدر | ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں | 15 | 31-08-10 12:28 AM |
| ::::: اچھی بدعت اور بری بدعت :::::: | عادل سہیل | ایمان | 95 | 03-08-09 06:51 PM |
| گڈ بدعت اینڈ بیڈ بدعت | sahj | مذہبی مسائل اور ان کا حل | 40 | 26-07-09 10:52 AM |
| ::: نعت ::: | ابو کاشان | شعر و شاعری | 1 | 24-12-07 09:41 AM |
| جیو پر پابندی کیخلاف درخواستیں،سندھ ہائیکورٹ میں5بار سماعت کے بعد ناقابل سماعت قرار دے کر خارج | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-12-07 09:28 AM |