واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث

عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے

میری امی سب سے اچھی سب سے پیاری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-09-09, 11:38 AM   #1
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,543
شکریہ: 50,033
10,122 مراسلہ میں 32,017 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default میری امی سب سے اچھی سب سے پیاری

میری امی سب سے اچھی سب سے پیاری

مجھے دو تھپڑ لگا کر میری ماں سو گئی بدر
اک بار میں نے کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے ماں

قصے کہانیوں میں پڑھا کرتے تھے کہ ماں اپنے بیٹے کو "میرا لال" کہہ کر بلاتی تھی۔ میں نے اپنی ماں سے کہہ دیا کہ ماں مجھے بھی "لال" کہہ کر بلایا کرو۔اماں نے جوتیوں سے اتنی پٹائی کی کہ میں "لالو لال" ہو گیا۔ تب سمجھ میں آیا کہ قصے کہانیوں کی مائیں بھی بس قصہ کہانی ہوا کرتی ہیں۔ ہماری ماں نے ماشااللہ سے اپنی دہشت خوب قائم رکھی اور اسی مقصد کے لیے جوان ہونے تک اپنے تمام بچوں کو گوڈے تھلے دبا کر خوب چمڑیسا کرتی تھیں۔ اسی لیے آج بھی ہمارے بھائی 50 سال کے ہو جانے کے باوجود اماں کی آواز سن کر لرز جاتے ہیں۔

ایک مرتبہ ہمارے معصوم دل میں خواہش جاگی کہ چلو نہر پر نہا کر آتے ہیں۔ چلے گئے۔ واپسی پر ہمارے محلے دار نے معنی خیز نگاہوں سے اشارہ کیا کہ محتاط رہنا۔ ہمارا بڑا بھائی بھی ساتھ تھا۔ ہم کو حوصلہ تھا کہ نہیں آج ظلم کی روایت نہیں دوہرانے دیں گے۔ آگ تاریخ کو بدل دیں گے۔ میں بھائی کا ہاتھ پکڑے ہوئے ۔ ۔ ۔ یا پتا نہیں بھائی میرا ہاتھ پکڑے ہوئے گھر میں داخل ہوا۔ اماں شاید کمرے میں تھیں اور کمرے کے دروازے پر ان کی جھلک دکھائی دی۔ میں نے گھبرا کر بھائی سے ہاتھ چھڑوایا اور کہا کہ میرے تو پیٹ میں درد ہے میں تو باتھ روم جا رہا ہوں۔یہ کہہ کر باتھ روم میں چلا گیا۔ باہر سے نہ جانے کیوں کافی دیر تک جھاڑو دینے کی آواز آتی رہی۔ میں حیران ہو کر سوچتا رہا کہ یہ اماں کو اس وقت کیوں جھاڑو دینا یاد آ گیا۔ خیر یہی کوئی 1 گھنٹے بعد میں باتھ روم سے باہر نکلا تو دیکھا اماں باہر ہی دالان میں بیٹھی ہیں اور جھاڑو ساتھ ہی رکھا ہے۔ انہوں نے جابرانہ نگاہوں سے مجھے دیکھا اور نزدیک آنے کا اشارہ کیا۔ میں سمجھا کہ شاید کہیں گی کہ جھاڑو سائیڈ پر رکھ آؤں ۔خراماں خراماں ۔ ۔ ۔ اماں کے پاس پہنچا تو یکایک مجھ پر جھاڑو برس پڑے ۔ کتنی دیر جھاڑو سے میری صفائی کی گئی مجھے یاد نہیں ۔ تاہم سارا وقت مجھے یہی خیال آتا رہا کہ اتنی صفائی اماں دالان کی کر لیتیں تو کم از کم گھر تو صاف ستھرا ہوتا۔ مگر نہیں اماں کو تو ہماری صفائی کی پڑی تھی۔ حالانکہ ہم تو نہر سے پاک صاف ہو کر آ رہے تھے اور اگر مزید پاک صاف ہونے کی ضرورت تھی بھی تو باتھ روم کس مقصد کے لیے ہوتے ہیں۔ مگر اماں کو کون سمجھائے۔وہ ایسا کام خود کرنے کی قائل تھیں۔

خیر اپنی اچھی طرح صفائی کروا کر میں اپنے بگ برادر کے پاس چھت پر چلا گیا اور ہم دونوں اپنے اپنے دکھڑے رونے لگے۔ ہم نے وہاں بیٹھ کر پلان بنایا کہ اس ظلم کی حد ہو گئی۔ اب ہمکو شادی کر لینی چاہیے۔ بھایئ تو اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا اور سنا ہے اب وہ اپنی بیگم سے ااسی طرح مستفید ہوتا ہے یعنی اسکی زندگی میں تو کوئی بدلاؤ نہیں آیا کہ میئں اس ؂سے انسپائر ہو کر حالات کے خلاف بغاوت کر دیتا۔ میں نے یہی سوچ کر حالات سے سمجھوتا کر لیا کہ چلو "نئی" سے "نت نئی" قسم کی مار کھانے سے بہتر ہے "آزمائے ہوئے کو ہی آزمایا جائے"

جوانی میں شوق جاگا کسی لڑکی سے دوستی کی جائے۔ اس دور میں انٹر نیٹ اس مقصد کے لیے سب سے بڑا ہتھیار تھا۔ خیر سے ہم بھی اس بحر ظلمات میں کود پڑے اور گوہر مقصود کی تلاش شروع کر دی۔ کافی تلاش بسیار اور لڑکی نما لڑکوں سے گپ شپ کرنے کے اور اس سے قبل کے ہم کو یقین ہو جاتا کہ انٹرنیٹ پر لڑکی نما مخلوق نہیں پائی جاتئ ۔ ۔ ۔کہ اچانک ہم کو ہماری منزل مقصود مل گئی اور ماشا اللہ سے ایک لڑکی سے چیٹنگ شروع ہو گئی۔ ہم اپنی اس خوش قسمتی پر پھولے نہ سمائے۔ گپ شپ چلتی رہی ۔ کچھھ دن بعد اس نے مری ماں کے بارے میں پوچھا ۔ ۔ ۔ تو ہمارے منھ سے سچ نکل گیا کہ میری ماں تو ہٹلر ہے ۔ اب بھی جھاڑو سے پیٹتی ہے۔ وہ دن اور آج کا دن اس لڑکی کا آئی ڈی آن نہیں ہوا۔ پتا نہیں کیوں

ہماری اماں اس قدر جابر خاتون ہیں کہ میرے دوستوں کا کہنا ہے وہ اس قدر اپنی ماؤں سے نہیں ڈرتے جس قدر میری ماں سے ڈرتے ہیں۔ اب تو انہوں نے اسی خوف میں میرے گھر کی گھنٹی بجانا ہی چھوڑ دی ہے۔باہر کھڑے ہو کر فون کر دیتے ہیں کہ باہر آؤ۔ ایک مرتبہ ایک دوست کا سامنا ہو گیا اماں سے تو اس کی باقاعدہ گھگھی بندھ گئی۔ پتا نیہیں اماں اتنی جابر کیوں ہیں۔ آج بھی افطاری میں پکوڑئے گن کر دیتی ہیں ۔حد ہو گئی بھی اب ایویں ای لالچ میں موقع دیکھ کر بچوں کے پکوڑؤں پر ہاتھھ صاف کرنا پڑتا ہے۔ اس بے ایمانی کی زمہ دار اماں ہیں میں صاف بتائے دیتا ہوں۔

ایک مرتبہ ہمارا جھگڑا گلی کے ایک بد معاش سے ہو گیا۔ ہم تو اماں کے جبر تلے اس قدر دبے ہوئے تھے کہ سوچا جانے دو پتا نہیں کیوں منمنا رہا ہے۔کچھھ سمجھ ہی نہیں آ رہی تھی کہ اسکا مقصد کیا ہے۔ اماں کو دوسرے دن پتا چلا تو اس کے گھر جا کر دھمکی لگا آئی کہ کسی خیال میں نہ رہنا میرے ایک بیٹے کو مارؤ گے تو کیا ہوا میرے پاس اور بھی ہیں۔ تمہارا تو اکیلا ہے۔ اس دن کے بعد اس بدمعاش کی شکل نہیں دکھائی دی۔ پتا نہیں مزید بیٹے تلاش کر رہا ہوگا۔
ایسا نہیں ہے کہ اماں محض ظلم و جبر کا ہئ شاہکار ہے اماں ہم سے بہت محبت بھی کرتی ہے۔ اس کا کئی مرتبہ عملی مظاہرہ بھی ہوتا ہے۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے اماں نے مجھے اپنی گود میں سلایا تھا۔ اسی طرح ایک دفعہ کا ذکر ہے انہوں نے میرے سر میں تیل ڈالا تھا۔ اسی طرح ایک دفعہ کا ذکر ہے انہوں نے مجھے میری غلطی پر مجھے کچھھ نہیں کہا تھا۔پتا نہیں کیوں۔
میری دعا ہے کہ اللہ میرے سارے دشمنوں کی مری طرح کی ماں دے تاکہ انکو بھی لگ پتا جائے۔

میری امی
سب سے اچھی
سب سے پیاری
میری امی
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (29-10-09), shafresha (06-09-09), ھارون اعظم (27-05-10), wajee (29-10-09), ایس اے نقوی (12-09-09), ابو عمار (06-09-09), ابن جلال (06-09-09), اخترحسین (05-09-09), رانا امر (05-09-09), طاھر (05-09-09), عبداللہ آدم (27-05-10)
کمائي نے حیدر کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
01-10-09 The Great acha likha ha 30
پرانا 05-09-09, 11:41 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,543
شکریہ: 50,033
10,122 مراسلہ میں 32,017 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

Not intended for Discussion in this Topic. For Discussion Please visit
ماں کا پیار : پر امن معاشرے کے قیام کی طرف پہلا قدم
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-09-09), ایس اے نقوی (12-09-09), اخترحسین (05-09-09)
پرانا 05-09-09, 05:50 PM   #3
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 36,971
شکریہ: 4,903
808 مراسلہ میں 1,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
مجھے دو تھپڑ لگا کر میری ماں سو گئی بدر
اک بار میں نے کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے ماں

قصے کہانیوں میں پڑھا کرتے تھے کہ ماں اپنے بیٹے کو "میرا لال" کہہ کر بلاتی تھی۔ میں نے اپنی ماں سے کہہ دیا کہ ماں مجھے بھی "لال" کہہ کر بلایا کرو۔اماں نے جوتیوں سے اتنی پٹائی کی کہ میں "لالو لال" ہو گیا۔ تب سمجھ میں آیا کہ قصے کہانیوں کی مائیں بھی بس قصہ کہانی ہوا کرتی ہیں۔ ہماری ماں نے ماشااللہ سے اپنی دہشت خوب قائم رکھی اور اسی مقصد کے لیے جوان ہونے تک اپنے تمام بچوں کو گوڈے تھلے دبا کر خوب چمڑیسا کرتی تھیں۔ اسی لیے آج بھی ہمارے بھائی 50 سال کے ہو جانے کے باوجود اماں کی آواز سن کر لرز جاتے ہیں۔

ایک مرتبہ ہمارے معصوم دل میں خواہش جاگی کہ چلو نہر پر نہا کر آتے ہیں۔ چلے گئے۔ واپسی پر ہمارے محلے دار نے معنی خیز نگاہوں سے اشارہ کیا کہ محتاط رہنا۔ ہمارا بڑا بھائی بھی ساتھ تھا۔ ہم کو حوصلہ تھا کہ نہیں آج ظلم کی روایت نہیں دوہرانے دیں گے۔ آگ تاریخ کو بدل دیں گے۔ میں بھائی کا ہاتھ پکڑے ہوئے ۔ ۔ ۔ یا پتا نہیں بھائی میرا ہاتھ پکڑے ہوئے گھر میں داخل ہوا۔ اماں شاید کمرے میں تھیں اور کمرے کے دروازے پر ان کی جھلک دکھائی دی۔ میں نے گھبرا کر بھائی سے ہاتھ چھڑوایا اور کہا کہ میرے تو پیٹ میں درد ہے میں تو باتھ روم جا رہا ہوں۔یہ کہہ کر باتھ روم میں چلا گیا۔ باہر سے نہ جانے کیوں کافی دیر تک جھاڑو دینے کی آواز آتی رہی۔ میں حیران ہو کر سوچتا رہا کہ یہ اماں کو اس وقت کیوں جھاڑو دینا یاد آ گیا۔ خیر یہی کوئی 1 گھنٹے بعد میں باتھ روم سے باہر نکلا تو دیکھا اماں باہر ہی دالان میں بیٹھی ہیں اور جھاڑو ساتھ ہی رکھا ہے۔ انہوں نے جابرانہ نگاہوں سے مجھے دیکھا اور نزدیک آنے کا اشارہ کیا۔ میں سمجھا کہ شاید کہیں گی کہ جھاڑو سائیڈ پر رکھ آؤں ۔خراماں خراماں ۔ ۔ ۔ اماں کے پاس پہنچا تو یکایک مجھ پر جھاڑو برس پڑے ۔ کتنی دیر جھاڑو سے میری صفائی کی گئی مجھے یاد نہیں ۔ تاہم سارا وقت مجھے یہی خیال آتا رہا کہ اتنی صفائی اماں دالان کی کر لیتیں تو کم از کم گھر تو صاف ستھرا ہوتا۔ مگر نہیں اماں کو تو ہماری صفائی کی پڑی تھی۔ حالانکہ ہم تو نہر سے پاک صاف ہو کر آ رہے تھے اور اگر مزید پاک صاف ہونے کی ضرورت تھی بھی تو باتھ روم کس مقصد کے لیے ہوتے ہیں۔ مگر اماں کو کون سمجھائے۔وہ ایسا کام خود کرنے کی قائل تھیں۔

خیر اپنی اچھی طرح صفائی کروا کر میں اپنے بگ برادر کے پاس چھت پر چلا گیا اور ہم دونوں اپنے اپنے دکھڑے رونے لگے۔ ہم نے وہاں بیٹھ کر پلان بنایا کہ اس ظلم کی حد ہو گئی۔ اب ہمکو شادی کر لینی چاہیے۔ بھایئ تو اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا اور سنا ہے اب وہ اپنی بیگم سے ااسی طرح مستفید ہوتا ہے یعنی اسکی زندگی میں تو کوئی بدلاؤ نہیں آیا کہ میئں اس ؂سے انسپائر ہو کر حالات کے خلاف بغاوت کر دیتا۔ میں نے یہی سوچ کر حالات سے سمجھوتا کر لیا کہ چلو "نئی" سے "نت نئی" قسم کی مار کھانے سے بہتر ہے "آزمائے ہوئے کو ہی آزمایا جائے"

جوانی میں شوق جاگا کسی لڑکی سے دوستی کی جائے۔ اس دور میں انٹر نیٹ اس مقصد کے لیے سب سے بڑا ہتھیار تھا۔ خیر سے ہم بھی اس بحر ظلمات میں کود پڑے اور گوہر مقصود کی تلاش شروع کر دی۔ کافی تلاش بسیار اور لڑکی نما لڑکوں سے گپ شپ کرنے کے اور اس سے قبل کے ہم کو یقین ہو جاتا کہ انٹرنیٹ پر لڑکی نما مخلوق نہیں پائی جاتئ ۔ ۔ ۔کہ اچانک ہم کو ہماری منزل مقصود مل گئی اور ماشا اللہ سے ایک لڑکی سے چیٹنگ شروع ہو گئی۔ ہم اپنی اس خوش قسمتی پر پھولے نہ سمائے۔ گپ شپ چلتی رہی ۔ کچھھ دن بعد اس نے مری ماں کے بارے میں پوچھا ۔ ۔ ۔ تو ہمارے منھ سے سچ نکل گیا کہ میری ماں تو ہٹلر ہے ۔ اب بھی جھاڑو سے پیٹتی ہے۔ وہ دن اور آج کا دن اس لڑکی کا آئی ڈی آن نہیں ہوا۔ پتا نہیں کیوں

ہماری اماں اس قدر جابر خاتون ہیں کہ میرے دوستوں کا کہنا ہے وہ اس قدر اپنی ماؤں سے نہیں ڈرتے جس قدر میری ماں سے ڈرتے ہیں۔ اب تو انہوں نے اسی خوف میں میرے گھر کی گھنٹی بجانا ہی چھوڑ دی ہے۔باہر کھڑے ہو کر فون کر دیتے ہیں کہ باہر آؤ۔ ایک مرتبہ ایک دوست کا سامنا ہو گیا اماں سے تو اس کی باقاعدہ گھگھی بندھ گئی۔ پتا نیہیں اماں اتنی جابر کیوں ہیں۔ آج بھی افطاری میں پکوڑئے گن کر دیتی ہیں ۔حد ہو گئی بھی اب ایویں ای لالچ میں موقع دیکھ کر بچوں کے پکوڑؤں پر ہاتھھ صاف کرنا پڑتا ہے۔ اس بے ایمانی کی زمہ دار اماں ہیں میں صاف بتائے دیتا ہوں۔

ایک مرتبہ ہمارا جھگڑا گلی کے ایک بد معاش سے ہو گیا۔ ہم تو اماں کے جبر تلے اس قدر دبے ہوئے تھے کہ سوچا جانے دو پتا نہیں کیوں منمنا رہا ہے۔کچھھ سمجھ ہی نہیں آ رہی تھی کہ اسکا مقصد کیا ہے۔ اماں کو دوسرے دن پتا چلا تو اس کے گھر جا کر دھمکی لگا آئی کہ کسی خیال میں نہ رہنا میرے ایک بیٹے کو مارؤ گے تو کیا ہوا میرے پاس اور بھی ہیں۔ تمہارا تو اکیلا ہے۔ اس دن کے بعد اس بدمعاش کی شکل نہیں دکھائی دی۔ پتا نہیں مزید بیٹے تلاش کر رہا ہوگا۔
ایسا نہیں ہے کہ اماں محض ظلم و جبر کا ہئ شاہکار ہے اماں ہم سے بہت محبت بھی کرتی ہے۔ اس کا کئی مرتبہ عملی مظاہرہ بھی ہوتا ہے۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے اماں نے مجھے اپنی گود میں سلایا تھا۔ اسی طرح ایک دفعہ کا ذکر ہے انہوں نے میرے سر میں تیل ڈالا تھا۔ اسی طرح ایک دفعہ کا ذکر ہے انہوں نے مجھے میری غلطی پر مجھے کچھھ نہیں کہا تھا۔پتا نہیں کیوں۔
میری دعا ہے کہ اللہ میرے سارے دشمنوں کی مری طرح کی ماں دے تاکہ انکو بھی لگ پتا جائے۔

میری امی
سب سے اچھی
سب سے پیاری
میری امی
بھائی یہ تحریر کیا آپ کی اپنی ھے؟

ویسے ھے بہت شاندار
اخترحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے اخترحسین کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (12-09-09), حیدر (05-09-09)
پرانا 05-09-09, 09:47 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,543
شکریہ: 50,033
10,122 مراسلہ میں 32,017 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چونکہ میری امی ۔ ۔ ۔ میری اپنی ہے ۔ اسی لیے یہ تحریر بھی میری اپنی ہے
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-09-09), فیصل ناصر (06-09-09), ایس اے نقوی (12-09-09), ابو عمار (06-09-09), اخترحسین (06-09-09), سحر (08-09-09), عبداللہ آدم (27-05-10)
پرانا 06-09-09, 01:25 AM   #5
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,147
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,715 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بدر بھائی سلام،
آپ سے درجِ ذیل تھریڈ کو پڑھنے کی درخواست ہے!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (12-09-09), اخترحسین (06-09-09)
پرانا 06-09-09, 06:49 AM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,543
شکریہ: 50,033
10,122 مراسلہ میں 32,017 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
بدر بھائی سلام،
آپ سے درجِ ذیل تھریڈ کو پڑھنے کی درخواست ہے!
بھائی میں نے تو اپنی ساری عینکیں استعمال کر کے دیکھ لیں ۔ ۔ ۔ مگر آپکا درج ذیل شدہ تھریڈ نہ مل سکا۔ اب میں کیا کروں؟
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (12-09-09), ابو عمار (06-09-09), ابن جلال (06-09-09), اخترحسین (06-09-09), عبداللہ آدم (27-05-10)
پرانا 06-09-09, 11:45 PM   #7
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 36,971
شکریہ: 4,903
808 مراسلہ میں 1,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں نے بھی بغیر عینک کے غور غور سے دیکھ ڈالا ھے مجھے بھی کوئی تھریڈ نام کی چیز نظر نہیں آئی
اخترحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 07-09-09, 12:08 AM   #8
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,973
کمائي: 276,822
شکریہ: 33,221
12,660 مراسلہ میں 37,009 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اخترحسین مراسلہ دیکھیں
میں نے بھی بغیر عینک کے غور غور سے دیکھ ڈالا ھے مجھے بھی کوئی تھریڈ نام کی چیز نظر نہیں آئی
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
بھائی میں نے تو اپنی ساری عینکیں استعمال کر کے دیکھ لیں ۔ ۔ ۔ مگر آپکا درج ذیل شدہ تھریڈ نہ مل سکا۔ اب میں کیا کروں؟
میرا خیال ہے شاہد بھائی کا اشارہ اس تھریڈ کی جانب ہے

اماں (چند یادیں)
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (12-09-09), اخترحسین (07-09-09), حیدر (07-09-09)
پرانا 07-09-09, 11:06 PM   #9
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 36,971
شکریہ: 4,903
808 مراسلہ میں 1,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
میرا خیال ہے شاہد بھائی کا اشارہ اس تھریڈ کی جانب ہے

اماں (چند یادیں)
جی ھاں مجھے یقین ھے ایسا ہی ھوگا
اخترحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 08-09-09, 01:15 PM   #10
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 26
مراسلات: 2,882
کمائي: 31,247
شکریہ: 3,975
1,161 مراسلہ میں 2,345 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میری امی
سب سے اچھی
سب سے پیاری
میری امی
_________________
طارق راحیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (12-09-09), اخترحسین (12-09-09)
پرانا 12-09-09, 10:41 PM   #11
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

محترم بدر الزماں صاحب پاک نیٹ انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے وعدے کے مطابق آپ کو
ماں
پر تھریڈ لکھنے پر مبارکباد اور 500 پوائینٹ انعام ارسال کیا جاتا ہے
اور آپ کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین (12-09-09)
پرانا 12-09-09, 11:04 PM   #12
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 36,971
شکریہ: 4,903
808 مراسلہ میں 1,916 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مبارکاں بدر بھائی مبارکاں
اخترحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 13-09-09, 02:08 AM   #13
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,195
کمائي: 80,048
شکریہ: 8,654
3,901 مراسلہ میں 11,174 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپکو آپکی امی کے تھپڑ اور ماریں تو بہت یاد رہتی ہیں، اپنی پیدائش سے لے کر 2 سال تک کا عرصہ نہیں یاد، اگر یاد نہیں تو ذرا غور بھی کیجیے گا، اور اپنے ان کارناموں کی بابت اپنی امی سے بھی پوچھیے گا جن کا آپکو علم ہی نہیں ہے، آدھی رات کو آپ ہی اپنا بستر بھگو دیتے تھے تب فرشتے آکر آپکو صاف ستھری جگہ پر صاف ستھرا لباس پہنا کر نہیں لٹا کے جاتے تھے، اور جب آپ روٹی کا ٹکڑا نہیں کھا سکتے تھے، اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد رونے لگ جاتے تھے، کوئی بات کرنا بھی نہیں‌آتا تھا، تب آپ کی امی کو ہی پتہ لگتا تھا کہ آپ کو کیا چاہیے
اور بھی اتنی مثالیں دے سکتا ہوں کہ شاید جوابات کا خانہ بھر جائے مگر الفاظ ختم نہ ہوں
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (27-05-10), ایس اے نقوی (13-09-09), ام طلحہ (01-10-09), عارف اقبال (26-05-10), عبداللہ آدم (27-05-10), عبداللہ حیدر (01-10-09)
پرانا 01-10-09, 01:25 PM   #14
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
آپکو آپکی امی کے تھپڑ اور ماریں تو بہت یاد رہتی ہیں، اپنی پیدائش سے لے کر 2 سال تک کا عرصہ نہیں یاد، اگر یاد نہیں تو ذرا غور بھی کیجیے گا، اور اپنے ان کارناموں کی بابت اپنی امی سے بھی پوچھیے گا جن کا آپکو علم ہی نہیں ہے، آدھی رات کو آپ ہی اپنا بستر بھگو دیتے تھے تب فرشتے آکر آپکو صاف ستھری جگہ پر صاف ستھرا لباس پہنا کر نہیں لٹا کے جاتے تھے، اور جب آپ روٹی کا ٹکڑا نہیں کھا سکتے تھے، اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد رونے لگ جاتے تھے، کوئی بات کرنا بھی نہیں‌آتا تھا، تب آپ کی امی کو ہی پتہ لگتا تھا کہ آپ کو کیا چاہیے
اور بھی اتنی مثالیں دے سکتا ہوں کہ شاید جوابات کا خانہ بھر جائے مگر الفاظ ختم نہ ہوں
بہت دکھی دل سے سب کچھ پڑھتی چلی گئی مگر پھر مداوا ہو گیا۔
شکریہ یاسر بھائی! اسے میں آپکا احسان مانتی ہوں۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
پرانا 01-10-09, 06:46 PM   #15
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 19
مراسلات: 5,770
کمائي: 82,443
شکریہ: 2
2,016 مراسلہ میں 3,241 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب آپ نے بہت ہی اچھا لکھا ھے ۔۔۔۔۔
The Great آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, قصہ, لڑکی, نظر, موقع, ماں, محبت, آج, انٹرنیٹ, انتظامیہ, انعام, بھائی, بچوں, تلاش, تحریر, خوش, خلاف, دل, درخواست, دعا, زندگی, سال, غور, غلطی, صاف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مفت ایس ایم ایس بھیجیں، پاکستان بھیر مین کہیں بھی ، کسی بھی نیٹ ورک پر proiub ایس ایم ایس 17 27-07-11 09:07 PM
کبھی تونے خود بھی سوچا کہ یہ پیاس ھے تو کیوں ھے فرحان دانش شعر و شاعری 3 25-11-09 06:07 PM
کبھی تونے خود بھی سوچا کہ یہ پیاس ھے تو کیوں ھے The Great شعر و شاعری 0 14-08-09 07:31 PM
اے پی ڈی ایم نے سول نافرمانی اور پی سی او ججوں کے گھیراؤ کی دھمکی دید ی مسٹر گرزلی خبریں 1 21-06-08 08:16 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:51 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger