واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


فلموں کی حرمت۔۔۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-03-10, 10:29 PM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,523
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default فلموں کی حرمت۔۔۔

فلموں کی حرمت۔۔۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ،
اِنّا لَلَّہِ و اِنَّا اِلیہِ راجِعُون
أعوذُ باللہ السمیعِ العَلیم مَن الشیطٰن الرَّجیم و مِن ہَمزہِ و نفخہِ و نفثہِ
((((( وَمَن جَاء بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتْ وُجُوهُهُمْ فِي النَّارِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ::: اور جو برائی لے کر آئے گا تو اُن کے چہرے آگ میں اوندھے ڈالے جائیں گے کیا تُم لوگوں کو سوائے تمہارے کاموں کے کسی اور کام کی جزاء دی جائے گی )))))سورت النمل / آیت 90
((((( وَالَّذِينَ كَسَبُواْ السَّيِّئَاتِ جَزَاء سَيِّئَةٍ بِمِثْلِهَا وَتَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ مَّا لَهُم مِّنَ اللّهِ مِنْ عَاصِمٍ كَأَنَّمَا أُغْشِيَتْ وُجُوهُهُمْ قِطَعاً مِّنَ اللَّيْلِ مُظْلِماً أُوْلَـئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ::: اور جنہوں نے گناہ کمائے (تو ) ایک گناہ کی سزاء ایک ہی گناہ کے برابر ہے اور اُنہیں ذلت گھیر لے گی ، اُن کے لیے اللہ کے علاوہ کوئی بچانے والا نہ ہوگا گویا کہ اُن کے چہروں کوئی سیاہ رات کے کسی ٹکڑے نے ڈھانپ لیا ہو یہ ہی جہنمی ہیں اور وہ جہنم میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ))))) سورت يونس / آیت27
((((( إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ ::: بے شک جو لوگ اِیمان والے مَردوں اور اِیمان والہ عورتوں کو فتنے میں مبتلا کرتے ہیں اور پھر توبہ نہیں کرتے تو اُن کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور اُن کے لیے آگ کا عذاب ہے ))))) سورت البروج / آیت10
((((( إ ِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ::: بے شک جو یہ پسند کرتے ہیں کہ ایمان والوں میں برائی شائع ہو اُن کے لیے دُنیا اور آخرت میں شدید عذاب ہے اور اللہ جانتا ہے اور تُم لوگ نہیں جانتے )))))سورت النور/ آیت 19،
((((( مَن دَعَا إلى هُدًى كان له من الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُورِ من تَبِعَهُ لَا يَنْقُصُ ذلك من أُجُورِهِمْ شيئا وَمَنْ دَعَا إلى ضَلَالَةٍ كان عليه من الْإِثْمِ مِثْلُ آثَامِ من تَبِعَهُ لَا يَنْقُصُ ذلك من آثَامِهِمْ شيئا ::: جس نے ہدایت کی طرف بلایا تو اُس کو اُن سب کے اجر کے برابر اجر ملے گا جو اُس کی اتباع کریں گے اور کسی کے اجر میں کوئی کمی نہ ہو گی ، اور جس نے گمراہی کی طرف بلایا تو اُس کو اُن سب کے گُناہوں کے برابر گُناہ ملے گا جو اس کی اتباع کریں گے اور کسی کے گناہوں میں کوئی کمی نہ ہو گی ))))) صحیح مُسلم / کتاب العِلم کی آخری حدیث ،
(((((وَالَّذِينَ عَمِلُواْ السَّيِّئَاتِ ثُمَّ تَابُواْ مِن بَعْدِهَا وَآمَنُواْ إِنَّ رَبَّكَ مِن بَعْدِهَا لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ ::: اور جنہوں نے برائیاں کی اور پھر اُس کے بعد توبہ کی اور اِیمان لائے کہ اُن کا رب اس (توبہ )کے بعد یقیناً بہت مغفرت کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے )))))سورت الأعراف / آیت 153 ،
(((((( وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُو عَنِ السَّيِّئَاتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ ::: اور اللہ اپنے بندوں سے توبہ قبول کرتا ہے اور گناہوں سے درگزر کرتا ہے اور اُس کا عِلم رکھتا ہے جو تُم لوگ کرتے ہو ))))) سورت الشورى/ آیت 25 ،
(((((وَسَارِعُواْ إِلَى مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا السَّمَاوَاتُ وَالأَرْضُ أُعِدَّتْ لِلْمُتَّقِينَ ::: اور خوب تیزی سے جلدی کرتے ہوئےتُمارے رب کی طرف سے بخشش کی طرف بڑھو اور جنّت کی طرف بڑھو جس کی چوڑائی تمام آسمانوں اور زمین کے برابر ہے (اور جو ) تقویٰ والوں کے لیے تیار کی گئی ہے )))))سورت آل عمران/ آیت133،
(((((وَأَنِ اسْتَغْفِرُواْ رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُواْ إِلَيْهِ يُمَتِّعْكُم مَّتَاعاً حَسَناً إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى وَيُؤْتِ كُلَّ ذِي فَضْلٍ فَضْلَهُ وَإِن تَوَلَّوْاْ فَإِنِّيَ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ كَبِيرٍ ::: اور اگر تُم لوگ اپنے رب سے بخشش طلب کرو اور پھر اس کی طرف توبہ کرو تو وہ تُم لوگوں کوایک مقررہ وقت تک اچھی زندگی دے گا اور ہر فضل (کے حق ) والے کو اُس کا فضل دے گا اور اگر تُم لوگ مُنہ پھیرو گے تو میں تُم لوگوں پر بڑے دِن کے عذاب (کے وارد ہوجانے) سے ڈرتا ہوں ))))) سورت هود/ آیت 3 ،
((((( وَتُوبُوا إِلَى اللَّهِ جَمِيعاً أَيُّهَا الْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ::: اور اے اِیمان والوں سب کے سب اللہ کی طرف توبہ کرو تا کہ تُم لوگ کامیابی حاصل کر سکو ))))) سورت النور/ آیت 31 ،
(((((يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَّصُوحاً عَسَى رَبُّكُمْ أَن يُكَفِّرَ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ::: اے اِیمان لانے والو اللہ کی طرف سچی پکی توبہ کروامید ہے کہ تمہارا رب تُم لوگوں (کے اعمال ناموں میں)سے تُمارے گناہ مٹا دے اور تُم لوگوں کو باغات میں داخل کر دے جن کے نیچے سے دریا بہتے ہیں ))))) سورت التحريم/ آیت 8 ،
............................................
برستے سنگ سارے ہی شہر کے تو کچھ نہ تھا
کاش وہ ایک پتھر تیری اَور سے نہ آیا ہوتا

و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب
عادل سہیل آن لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), فیضان صديقی ,سندھ (11-03-10), فیصل ناصر (09-03-10), ھارون اعظم (09-03-10), محمدمبشرعلی (15-03-10), ابو عمار (11-03-10), راجہ اکرام (10-03-10), شاہ جی 90 (10-03-10), عبداللہ آدم (15-03-10), عبداللہ حیدر (09-03-10)
پرانا 10-03-10, 09:08 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,142
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ،

برستے سنگ سارے ہی شہر کے تو کچھ نہ تھا
کاش وہ ایک پتھر تیری اَور سے نہ آیا ہوتا
عادل سہیل بھائی السلام علیکم،
سب سے پہلے تو اس خوب صورت شعر پر میری جانب سے شکریہ قبول فرمائیے!
اس شعر سے آپ کے شعری ذوق کا اندازہ ہوتا ہے۔
میرے خیال میں‌آپ کی جانب سے ارسال کی جانی والی آیات عذابات ہمارے لیئے نہیں‌ہیں!
یا
کم از کم آپ انھیں‌ہمارے حق میں‌نہیں‌سمجھتے۔ ۔ ۔ ۔
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-03-10), شاہ جی 90 (10-03-10), عادل سہیل (11-03-10)
پرانا 10-03-10, 08:36 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,523
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
عادل سہیل بھائی السلام علیکم،
سب سے پہلے تو اس خوب صورت شعر پر میری جانب سے شکریہ قبول فرمائیے!
اس شعر سے آپ کے شعری ذوق کا اندازہ ہوتا ہے۔
میرے خیال میں‌آپ کی جانب سے ارسال کی جانی والی آیات عذابات ہمارے لیئے نہیں‌ہیں!
یا
کم از کم آپ انھیں‌ہمارے حق میں‌نہیں‌سمجھتے۔ ۔ ۔ ۔
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، شاہد بھائی ،
شعر پسند کرنے پر شکریہ ،
یہ کسی اور کا نہیں میرا ہی شعر ہے ، اور آپ تعریف کر کے یا پسند کر کے پھنس گئے ہیں
عموما کسی کے شعر کی تعریف کی جائے تو تعریف کرنے والے کو اور بھی بہت سے شعر نگلنے پڑتے ہیں ، ہضم ہوں یا نہ ہوں شاعر ان کو ٹھونس ہی دیتا ہے ، لہذا اب آپ بھی بھگتیے ،

یہ شعر دور جاھلیت کے ہیں، لہذا صرف شعر ہی سمجھیں جائیں ان کے پس پشت کسی """ ۔۔۔۔۔ """" کا وجود نہیں ، اپنی مشغولیات اور مصاحبین اور معاشرتی ماحول کا جذباتی اثر تھا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
میرے خیال میں‌آپ کی جانب سے ارسال کی جانی والی آیات عذابات ہمارے لیئے نہیں‌ہیں!
یا
کم از کم آپ انھیں‌ہمارے حق میں‌نہیں‌سمجھتے۔ ۔ ۔ ۔
صدیقی بھائی ، میں صدقء دِل سے دُعا گو ہوں کہ ان آیات مبارکہ میں جن لوگوں اور جن کاموں کے برے انجام کا ذکر ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہمارے اہل خانہ و خاندان کو اُن میں سے نہ بننے دے ، لیکن کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے ،
اور اپنے عقائد اور اعمال کو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی مقرر کردہ حدود میں رہتے ہوئے ان کی مقرر کردہ کسوٹیوں پر پرکھتے رہنا چاہیے ،
شاہد بھائی سابقہ مراسلہ میں مذکور آیات اور حدیث مبارک میں نے اللہ کے اس فرمان کے مطابق ذکر کی ہیں ((((( وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنفَعُ الْمُؤْمِنِينَ::: اور آپ یاد دہانی کروایے بے شک یاد دہانی اِیمان والوں کو فائدہ دیتی ہے ))))) سورت الذاريات/ آیات ۵۵ ،
ہم میں سے ہر کوئی دیکھ لے اور جان لے کہ وہ ایمان والوں کو کونسی راہ سجھا رہا ہے ، خیر کی یا شر کی ، نیکی کی یا بدی کی ، اچھائی کی یا برائی کی ، اور پھر خود ہی جان لے کہ یہ شر ، بدی اور برائی والے کاموں سے متعلقہ آیات اس کے لیے ہیں یا نہیں ؟
اور اگر اس کے لیے ہیں تو پھر توبہ کرنے والی آیات پر غور کرے اور ان پر عمل کرے ،
اللہ تعالیٰ ہر کلمہ گو کو ہر شر سے محفوظ رکھے ، اور بڑے بڑے شرور میں سے ایک ، بلکہ اُم الشرور یہ ہے کہ """ العُذر أٔقبحُ مِن الذِنب ::: عُذر کرنا گناہ کرنے سے زیادہ برا ہے """
یعنی گناہ کو گناہ مان لینے کی بجائے اسے درست ثابت کرنے کے لیے باتیں بنانا یا اپنے کسی گناہ کرنے کے بارے میں بہانے بنانے اُس گناہ سے زیادہ برا کام ہوتا ہے ، کیونکہ وہ درحقیقت گناہ پر اصرار ہوتا ہے اور نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی گناہ کے راستے کھولنے اور گناہ پر ان کی ہمت افزائی کرنا ہوتا ہے ،
لہذا گناہ کو گناہ جان کر اس سے باز آنے اور اللہ کی طرف توبہ کر لینے میں ہی ہم سب کے دِین دُنیا اور آخرت کی بھلائی اور کامیابی ہے ، والسلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (10-03-10), فیضان صديقی ,سندھ (11-03-10), فیصل ناصر (10-03-10), مون لائیٹ آفریدی (21-03-10), محمدمبشرعلی (15-03-10), مزمل فاروق (11-03-10), راجہ اکرام (15-03-10), سحر (11-03-10), شاہ جی 90 (10-03-10), عبداللہ آدم (15-03-10), عبداللہ حیدر (10-03-10)
پرانا 11-03-10, 12:06 AM   #4
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,142
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جزاک اللہ خیرا ، شاہد بھائی ،

عُذر کرنا گناہ کرنے سے زیادہ برا ہے۔

یعنی گناہ کو گناہ مان لینے کی بجائے اسے درست ثابت کرنے کے لیے باتیں بنانا یا اپنے کسی گناہ کرنے کے بارے میں بہانے بنانے اُس گناہ سے زیادہ برا کام ہوتا ہے ، کیونکہ وہ درحقیقت گناہ پر اصرار ہوتا ہے اور نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسروں کے لیے بھی گناہ کے راستے کھولنے اور گناہ پر ان کی ہمت افزائی کرنا ہوتا ہے۔
لہذا گناہ کو گناہ جان کر اس سے باز آنے اور اللہ کی طرف توبہ کر لینے میں ہی ہم سب کے دِین دُنیا اور آخرت کی بھلائی اور کامیابی ہے ، والسلام علیکم۔
سہیل بھائی السلام علیکم،
کیا آپ فلموں یا ٹی وی دیکھے جانے کے عمل کی حرمت کے قائل ہیں؟؟؟
کیا
مذکورہ عمل قبلِ تعزیر و تادیب ہے؟؟؟
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-03-10), شاہ جی 90 (11-03-10)
پرانا 11-03-10, 12:09 AM   #5
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
سہیل بھائی السلام علیکم،
کیا آپ فلموں یا ٹی وی دیکھے جانے کے عمل کی حرمت کے قائل ہیں؟؟؟
کیا
مذکورہ عمل قبلِ تعزیر و تادیب ہے؟؟؟
ہا ہا ہا
شافریشہ بھائی
ہن اگے ہو نا
"اب آگے آئیں نا "
یہ بحث بہت لمبی چلی جائے گی
میرے خیال میں تو اسے نہ چھیڑنا بہتر ہے
کیا خیال ہے
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-03-10), عبداللہ آدم (15-03-10)
پرانا 15-03-10, 12:32 AM   #6
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,768
کمائي: 95,693
شکریہ: 22,618
4,760 مراسلہ میں 13,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہا ہا ہا
شافریشہ بھائی
ہن اگے ہو نا
"اب آگے آئیں نا "


واہ واہ۔۔۔۔۔مزا آگیا

ان تمام چیزوں میں برائیوں کی کثرت کی وجہ سے ہی ان سے بچنے کے لیے کھا جاتا ہےورنہ ماشاءاللہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بھی تو اسی کو ذریعہ بنا کر ایک حشر برپا کر رکھا ہے دنیائے کفروشرک میں۔۔
سو میرے خیال میں استعمال پر بھی منحصر ہے لیکن 90 فیصد استعمال برا ہی ہوتا ہے۔
عبداللہ آدم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-03-10), فیصل ناصر (15-03-10), شاہ جی 90 (15-03-10), طارق راحیل (20-03-10), عادل سہیل (16-03-10)
پرانا 15-03-10, 12:45 AM   #7
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,142
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,714 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
ہا ہا ہا
شافریشہ بھائی
ہن اگے ہو نا
"اب آگے آئیں نا "
یہ بحث بہت لمبی چلی جائے گی
میرے خیال میں تو اسے نہ چھیڑنا بہتر ہے
کیا خیال ہے
آپ نے صحیح فرمایا شاہ صاحب!
میں‌اپنے سوالات سے دستبردار ہوتا ہوں!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (15-03-10), شاہ جی 90 (15-03-10)
پرانا 15-03-10, 01:49 AM   #8
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,970
کمائي: 276,803
شکریہ: 33,218
12,658 مراسلہ میں 37,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ !
امید ہے فلموں کی حرمت اور تصاویر کی حرمت کرے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوسکیں گی
کچھ مکتبہ فکر کیمرے سے کھینچی جانے والی فوٹیج کو تصویر کے بجائے عکس قرار دیتے ہیں
اس بارے میں بھی صاحب علم افراد کی رائے درکار ہے ؟
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-03-10), ھارون اعظم (15-03-10), راجہ اکرام (15-03-10), سحر (15-03-10), شاہ جی 90 (15-03-10), عبداللہ آدم (15-03-10)
پرانا 19-03-10, 09:53 PM   #9
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,300
کمائي: 86,523
شکریہ: 1,995
3,504 مراسلہ میں 12,349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Lightbulb

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
جس دھاگے میں یہ موضوع یا اس موضوع پر بات شروع ہوئی تھی وہاں آخری بات یہ تھی :::
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
سہیل بھائی السلام علیکم،
کیا آپ فلموں یا ٹی وی دیکھے جانے کے عمل کی حرمت کے قائل ہیں؟؟؟
کیا
مذکورہ عمل قبلِ تعزیر و تادیب ہے؟؟؟
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
ہا ہا ہا
شافریشہ بھائی
ہن اگے ہو نا
"اب آگے آئیں نا "
یہ بحث بہت لمبی چلی جائے گی
میرے خیال میں تو اسے نہ چھیڑنا بہتر ہے
کیا خیال ہے
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
میرا خیال ہے کہ اس موضوع کو اس کے حال پر چھوڑ دیا جائے اور فلموں کی حرمت کے لیے ایک الگ موضوع بنا لیا جائے تو بات کافی سلجھے ہوئے طریقے سے ہو جائے گی۔ شاہ فریشہ اپ یہ موضوع لگا دیں اور یہاں سے کارآمد معلومات کو وہاں منتقل کر دیں۔

والسلام
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
شاہ صاحب آپ نے درست فرمایا!

میں اپنے سوالوں‌سے دست بردار ہوتا ہوں!
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
میری پچھلی پوسٹ بھی پڑھ لیں

والسلام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ،
شاہد بھائی ، اگر کسی کام کے درست یا غلط ہونے کے بارے میں علم حاصل کرنے سے اس لیے باز رہا جائے کہ بحث ہوگی تو یقینا کبھی بھی درست اور غلط کی درست تمیز نہیں ہو سکتی ، اور درست غلط ہو جاتا ہے اور غلط درست ، جیسا کہ ہمارے اکثر معاملات میں ہو چکا ،
گو کہ فلموں کی شرعی حیثیت کے بارے میں بات یہاں فلمی دُنیا میں ہی ہونا مناسب ہے ، خواہ الگ دھاگے میں ہو یا یہیں اس دھاگے میں ، لیکن بھائی منتظمین کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے میں یہاں آپ کے سوال کے جواب میں صرف اتنا کہتا ہوں ، اور امید کرتا ہوں کہ ان شاء اللہ اتنا ہی کافی ہو گا کہ :::
فلم اور ٹی وی اور اس قسم کا کوٕئی دوسرا میڈیا بذاتہ حرام نہیں ، یعنی ان میں سے کسی چیز کو بطور صنف حرام نہیں کہا جا سکتا ، ان کے ذریعے اور ان میں دیکھے سنے جانے والے مواد کے مطابق حلال و حرام کا حکم آئے گا ، اور بلا شک و شبہ حرام کام گناہ ہے ، اور ہر گناہ کے بدلے میں آخرت کا عذاب یقینی ہے سوائے اس کے گناہ گار مرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ سے سچی توبہ کر لے اور اس کا وہ گناہ صرف اسی تک محدود رہا ہو کسی کی حق تلفی نہ ہوئی ہو ،
مختلف حرام کاموں میں سے کچھ ایسے ہیں جن پر دُنیا میں بھی سزا دیے جانے کا حکم ہے،
فلمیں ، ٹی وی اور اس قبیل کی دوسری چیزوں کو استعمال کرنے والے اور ان کو استعمال کروانے والے ایسے مسلمان جو اپنے دین کی بنیادی تعلیمات ہی رکھتے ہوں ، اُس استعمال کو خود جإئزہ لیں تو ان شاء اللہ انہیں کافی حد تک خود ہی محسوس ہو جائےگا کہ اُن کا استعمال کسی حد تک حرام ہے اور کس حد تک حلال ،
اگر مزید گفتگو کرنا ہو منتظمین بھائی کی تجویز پر غور کیا جائے ، اور اس کے ساتھ میرے مشورے پر بھی کہ اس موضوع کو یہاں فلمی دُنیا میں ہی زیر گفتگو لایا جائے ،
جی ایک بات اور ، کسی گناہ کے گناہ ہونے کا علم نہ ہونا اللہ کے ہاں اس گناہ کی سزا سے بچنے کا سبب نہیں‌ہو سکتا ، خاص طور پر جب کسی کے دل میں کسی کام کے بارے شک ہو لیکن وہ اس کام کو نہ چھوڑنے کی وجہ سے اس کام کی حقیقت جاننے سے گریز کرے کہ اگر پتہ لگ گیا تو پھنس جاوں گا ،
ان شاء اللہ میرے بھائی بہنیں یقینا اپنی آخرت کی ٍفلاح اور نجات کے خواہاں ہوں اور اپنی غلطیوں کو پہچان کر ان کی اصلاح کی قوت رکھنے والے ہوں گے ،و السلام علیکم۔

میرے خیال میں تو فلموں کے شرعی حکم کے بارے میں یہاں تک بات کافی واضح ہے لیکن اگر کسی بھائی یا بہن کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو سامنے لایے تا کہ مزید وضاحت ہو سکے ،
اور تصویر کے بارے کچھ بات چیت """ ::::::: یہ ذریعہ رزق حلال نہیں ::::::: (1)روح والی چیزوں کی تصویر سازی :::::::"""" میں موجود ہے اس موضوع کو وہی زیر بحث لایا جائے تو ان شاء اللہ زیادہ فائدہ مند ہو گا ، و السلام علیکم۔
عادل سہیل آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-03-10), فیصل ناصر (19-03-10), ھارون اعظم (20-03-10), مون لائیٹ آفریدی (21-03-10), شاہ جی 90 (19-03-10), عبداللہ حیدر (20-03-10)
پرانا 20-03-10, 03:07 PM   #10
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,587
کمائي: 157,694
شکریہ: 8,069
5,022 مراسلہ میں 19,304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ،
فلم اور ٹی وی اور اس قسم کا کوٕئی دوسرا میڈیا بذاتہ حرام نہیں ، یعنی ان میں سے کسی چیز کو بطور صنف حرام نہیں کہا جا سکتا ، ان کے ذریعے اور ان میں دیکھے سنے جانے والے مواد کے مطابق حلال و حرام کا حکم آئے گا ، اور بلا شک و شبہ حرام کام گناہ ہے ، اور ہر گناہ کے بدلے میں آخرت کا عذاب یقینی ہے سوائے اس کے گناہ گار مرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ سے سچی توبہ کر لے اور اس کا وہ گناہ صرف اسی تک محدود رہا ہو کسی کی حق تلفی نہ ہوئی ہو ،
و السلام علیکم۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عادل سہیل مراسلہ دیکھیں
[COLOR="DarkRed "] ::::::: (١) روح والی چیزوں کی تصویرسازی ::: [/COLOR]کِسی شک و شبہے کے بغیر اہل سنّت و الجماعت کے تمام مذاہب کا اِس بات پر اتفاق ہے کہ ذی روح (یعنی روح والی کوئی بھی چیز ) کی تصویر بنانا حرام ہے ، اور اِس حرام کام کے ذریعے کئی گئی کمائی بھی حرام ہے ،
::::::: (٢) رُوح والی چیزوں کی تصویروں کی خرید و فروخت :::ایسی کتابوں ، اخباروں اور رسالوں (ڈائجسٹس ، میگزینز وغیرہ )کی خرید و فروخت ، جِن میں روح والی چیزوں کی تصویریں ہوں ، اور اُن کی خرید و فروخت نہ تو واقعتا ضرورت میں شامل ہوتا ہو اور نہ ہی جِن کو استعمال کرنا مجبوری ہو ، خاص طور پر ایسی کتابیں ، اخبارات ، رسالے ، ڈائجسٹ ، وغیرہ جِن میں ایسی تصویریں ہوں جو گُناہ کی طرف مائل کرنے اور گناہ کر گذرنے کا سبب ہوتی ہیں ، ایسی کتابوں ، رسالوں اخباروں وغیرہ کی خرید و فروخت حرام ہے ، اور ظاہر ہے اِس حرام کمائی پر پلنے والے کی دُعا کیسے قُبُول ہو سکتی ہے ؟
رُوح والی چیزوں کی بلا مشروط تصویر سازی ، بلا شک و شبہہ حرام کام ہے ، مکمل اجازت صرف بغیر رُوح والی چیزوں کی تصویر بنانے کی ہے ، اور رُوح والی چیزوں کی تصویر سازی ، تصویر بازی ، اورایسی تصویروں کی تجارت ، کے بارے میں کچھ مسائل تفصیل طلب بھی ہیں اور ضروری سیکھ و سمجھے جانے والے بھی ہیں ، مثلاً ، تصویر کِس ذریعے سے بنائی گئی ؟ اور کِس مقصد سے بنائی یا بنوائی گئی ؟ وغیرہ ، اِن مسائل کے بارے میں اِنشاء اللہ پھر کِسی مجلس میں ذِکر کیا جائے گا ، فی الحال تصویر سازی کے حرام ہونے کے چند دلائل ملاحظہ فرمائیے ، جو اِس بات کو انتہائی واضح کرتے ہیں کہ تصویر سازی کِسی بھی ذریعے سے کی جائے ، حرام کام ہے ،
::: دلیل 1 ::: عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (اِنَّ اَشَدَّ الناس عَذَابًا عِندَ اللَّہِ یوم القِیَامَۃِ المُصَوِّرُونَ )( بے شک قیامت والے دِن اللہ کے پاس سب سے زیادہ عذاب پانے والوں میں سے تصویریں بنانے والے بھی ہیں ) صحیح البُخاری /حدیث ٥٦٠٦/کتاب اللباس / باب ٨٧، صحیح مُسلم / حدیث ٢١٠٩ /کتاب اللباس /باب ٢٦
::: دلیل 2 ::: عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (اِنَّ الَّذِینَ یَصنَعُونَ ہذہ الصُّوَرَ یُعَذَّبُونَ یوم القِیَامَۃِ یُقَالُ لہم اَحیُوا ما خَلَقتُم ) ( جو لوگ یہ تصویریں بناتے قیامت والے دِن اُنہیں عذاب دِیا جائے گا اور کہا جائے گا جو تُم نے تخلیق کِیا (اب ) اُسے زندہ (بھی) کرو ) صحیح البُخاری /حدیث ٥٦٠٧/کتاب اللباس / باب ٨٧، صحیح مُسلم / حدیث ٢١٠٨ /کتاب اللباس /باب٢٦،
::: دلیل 3 ::: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اِس فرمان مُبارک کی تفسیر خود ہی بیان فرمائی ، جو عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کی ایک اور روایت میں ہے کہ ::: میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سُنا کہ ( مَن صَوَّرَ صُورَۃً فی الدُّنیَا کُلِّفَ یوم القِیَامَۃِ اَن یَنفُخَ فیہا الرُّوحَ وَلَیسَ بِنَافِخٍ ) ( جِس نے دُنیا میں کوئی تصویر بنائی قیامت والے دِن اُس پر یہ لازمی قرار دِیا جائے گا کہ وہ اُس تصویر میں روح ڈالے اور وہ ایسا نہیں کر سکتا ) صحیح البُخاری / حدیث ٥٦١٨ /کتاب اللباس /باب ٩٥،
::: دلیل 4 ::: ابی جُحیفۃ رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ (اِنَّ رَسُولَ اللَّہِ صَلی اللَّہ عَلیہِ و سلم نَہی عَن ثَمَنِ الدَّمِ وَثَمَنِ الکَلبِ وَکَسبِ الاَمَۃِ وَلَعَنَ الوَاشِمَۃَ وَالمُستَوشِمَۃَ وَآکِلَ الرِّبَا وَمُوکِلَہُ وَلَعَنَ المُصَوِّرَ) ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہِ وسلم نے خون اور کُتے کی قیمت سے منع فرمایا (یعنی اِن کی خرید و فروخت سے منع فرمایا ) اور باندی (لونڈی )کی کمائی سے منع فرمایا(یعنی اُس سے کام کروا کر خواہ وہ کام حلال ہی ہو ، اُس کی کمائی اِستعمال کرنے سے منع فرمایا )، اور وشم کرنے اور کروانے والی پر لعنت کی ، اور سُود کھانے اور کِھلانے والے پر لعنت کی ، اور تصویر بنانے والے پر لعنت کی ) صحیح البُخاری /کتاب البیوع کی آخری حدیث ،
::: دلیل 5 ::: سعید بن ابی الحسن رحمہُ اللہ سے روایت ہے کہ ''' جاء رَجُلٌ الی بن عَبَّاسٍ فقال انی رَجُلٌ اُصَوِّرُ ہذہ الصُّوَرَ فَاَفتِنِی فیہا فقال لہ''' ادنُ مِنِّی '''فَدَنَا منہ ثُمَّ قال''' ادنُ مِنِّی '''فَدَنَا حتی وَضَعَ یَدَہُ علی رَاسِہِ قال ''' اُنَبِّئُکَ بِمَا سمعت من رسول اللَّہِ صَلی اللَّہ عَلیہِ و سلَّم سَمعت ُ رَسُولَ اللَّہِ صَلی اللَّہ عَلیہِ و سلَّم یَقُولُ ( کُلُّ مُصَوِّرٍ فی النَّارِ یَجعَلُ لہ بِکُلِّ صُورَۃٍ صَوَّرَہَا نَفسًا فَتُعَذِّبُہُ فی جَہَنَّمَ ) وقال ان کُنتَ لَا بُدَّ فَاعِلًا فَاصنَع الشَّجَرَ وما لَا نَفسَ لہ ''' ''' ایک آدمی ابن عباس رضی اللہ عنہُ کے پاس آیا اور کہا میںیہ تصویریں بناتا ہوں مجھے اِس کے بارے میں فتویٰ بتائیے ، عبداللہ رضی اللہ عنہُ نے کہا ''' میرے قریب آؤ '''، وہ شخص قریب ہوا ، تو عبداللہ رضی اللہ عنہُ نے پھر کہا ''' میرے قریب آؤ '''، وہ شخص اور قریب آیا تو عبداللہ رضی اللہ عنہُ نے اُس کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا ''' میں تمہیں وہ بتاتا ہوں جو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سُنا ہے کہ ( ہر تصویر ساز جہنم میں جائے گا ، اُص نے جو جو بھی تصویر بنائی ہوگی اُس کے بدلے ایک جان بنا دی جائے گی جو اُسے جہنم میں عذاب دیتی رہے گی )''' اور پھر عبداللہ رضی اللہ عنہُ نے فرمایا ''' اگرتمہارا تصویر سازی کے بغیر گذارا نہیں تو درختوں (پودوں پھولوں وغیرہ) کی تصویریں بناؤ اور ایسی چیزوں کی تصویریں بناؤ جِن میں روح نہ ہو ''' ، صحیح مُسلم / حدیث ٢١١٠/کتاب اللباس والزینۃ/باب٢٦،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اِن ارشادات سے بالکل واضح ہو جاتا ہے کہ کِسی بھی قِسم کی ''' تصویر سازی''' حرام ہے ، اور آخرت میں انتہائی شدید عذاب کا سبب ہے ، تصویر خواہ ، ہاتھ سے بنائی گئی ہو ، یا کِسی بھی آلے سے ، شرعی طور پر ایک ہی معاملہ ہے ، ۔



عادل سہیل بھائی
میرا سوال ہے کہ کیا فلمیں تصویر سازی میں نہیں آتی ہیں ۔
کیا فلمیں تصویر سازی ہونے کی وجہ سے حرام نہیں ۔ اگر حرام ہیں تو حرام چیز پر اچھا کام بھی نہیں ہوسکتا ہے ۔ اس لیے اس کو اس کے استعمال پر منحصر کرنا کیسا ہے ۔
شکریہ
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے

Last edited by سحر; 20-03-10 at 04:02 PM.
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-03-10), عادل سہیل (20-03-10), عبداللہ آدم (21-03-10), عبداللہ حیدر (20-03-10)
پرانا 20-03-10, 05:08 PM   #11
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,189
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,061 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ جو بڑے بڑے علماء ٹی وی کی سکرینوں پر جلوہ افروز ہوتے ہیں، اور بعض کا تو دل ہی نہیں کرتا کہ کبھی سکرین سے آف ہی ہو جائیں، تو اس بارے میں اپ کیا کہتے ہیں۔ تقریبا تمام مسالک کے جید علماء ٹی وی پر تشریف لاتے ہیں اور کچھ فقہوں نے تو پورے کے پورے چینل بنا رکھے ہیں۔
کیا یہ سب "حرام" کے زمرے میں ہے؟
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
رضی (20-03-10), سحر (20-03-10), عبداللہ حیدر (20-03-10)
پرانا 20-03-10, 07:45 PM   #12
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,164
کمائي: 74,705
شکریہ: 8,791
2,969 مراسلہ میں 10,824 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
یہ جو بڑے بڑے علماء ٹی وی کی سکرینوں پر جلوہ افروز ہوتے ہیں، اور بعض کا تو دل ہی نہیں کرتا کہ کبھی سکرین سے آف ہی ہو جائیں، تو اس بارے میں اپ کیا کہتے ہیں۔ تقریبا تمام مسالک کے جید علماء ٹی وی پر تشریف لاتے ہیں اور کچھ فقہوں نے تو پورے کے پورے چینل بنا رکھے ہیں۔
کیا یہ سب "حرام" کے زمرے میں ہے؟
اس بارے میں میرے پاس علماء کے ایک اجلاس کی مفصل رپورٹ موجود ہے، اسے یہاں لگانے کے لیے صاحب مضمون کی اجازت کا انتظار کر رہا ہوں۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-03-10), شاہ جی 90 (20-03-10)
پرانا 20-03-10, 09:44 PM   #13
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,901
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان میں علما نے اجتماعی طور پر فتویٰ دیا تھا کہ سٹل فوٹو حلال اور مووی حرام ہے ، اور اپنی جہالت کا مزاق اڑوایا تھا
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 20-03-10, 10:49 PM   #14
Senior Member
مقبول
 
مجیب انڑ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: خیرپور۔کراچی۔سندھ
عمر: 29
مراسلات: 183
کمائي: 2,847
شکریہ: 134
121 مراسلہ میں 257 بارشکریہ ادا کیا گیا
مجیب انڑ کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مجیب انڑ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ تعالی احسن الجزاء عادل بھائی
نہایت ایمان پرور باتیں ہیں
آج امت کی ذلت اور پستی کا ایک اہم سبب فلموں ،گانوں،میوزک اور موسیقی کی بدمعاشی بھی ہے
آج ہماری نسل تباہ اور برباد ہورہی ہے
دینی ہمیت کا جنازہ نکلتاجارہاہے،ماں بھن کی بھی تمیز نہیں رہی
یہی وجہ ہے کہ میوزک وموسیقی اور فلم انڈستری میں مصروف لوگ اکثر بحرانوں اور سینکڑوں پریشانیوں میں ہمہ وقت الجھے رہتے ہیں،سکون برباد ہوجاتاہے
اللہ ان مسلمانوں کو نماز اور دین واصلاح کی طرف آنے کی توفیق دے تاکہ ہماری
نسل بدمعاشی سے بچ کر شرافت کا مظہر بن جائے
آمین
__________________
مجیب منصورکا بلاگ
http://itsmujeeb.blogspot.com/
مجیب انڑ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مجیب انڑ کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-03-10), شاہ جی 90 (21-03-10), عادل سہیل (20-03-10), عبداللہ حیدر (20-03-10)
پرانا 20-03-10, 11:09 PM   #15
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,970
کمائي: 276,803
شکریہ: 33,218
12,658 مراسلہ میں 37,006 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی علماء کے بارے میں بات کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے
یہ بات ضرور ہے کے کچھ علماء یا خود ساختہ علماء کا کردار نامناسب ہے لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کے ہم سب کو ایک ہی کیٹگری میں شمار کرنے لگیں
ایسا تو زیادتی میں شمار ہوگا
دیگر یہ کے علماء جب کسی چیز کے بارے میں کوئی اجتہاد کرتے ہیں تو اس کی کوئی نا کوئی وجہ یا دلیل ضرور ہوتی ہے
کیا بہتر نا ہوگا کے ہم پہلے اس دلیل پر غور کرلیں پھر کوئی کمنٹ جاری کریں ؟
امید ہے چھوٹے بھائی کی بات کا برا نہیں محسوس کریں گے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
شاہ جی 90 (21-03-10), عادل سہیل (20-03-10), عبداللہ آدم (21-03-10), عبداللہ حیدر (20-03-10)
جواب

Tags
فیصد, ہوتا, ہے۔, ہا, کھا, کثرت, ڈاکٹر, وجہ, لیکن, چیزوں, نائیک, آگے, آئیں, اگے, استعمال, بھائی, بنا, برائیوں, تمام, جاتا, حشر, خیال, ذاکر, ذریعہ, رکھا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری ڈاکٹرنور گپ شپ 35 01-01-11 12:05 PM
ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال جاویداسد خبریں 1 20-12-10 07:51 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 24-12-07 12:01 AM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) چاچا کمال خبریں 0 04-12-07 12:50 PM
نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 10:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:59 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger