| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
جمعے کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دوروں پر روانگی سے پہلے چکلالہ ایر بیس پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر جنرل پرویز مشرف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستانی افواج القاعدہ کے جنگ جوؤں سے نبٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی ملک کو پاکستان کی حدود کے اندر فوجی کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صدر مشرف نے یہ بیان امریکی حکام کی طرف سے دیے گئے اُن دھمکی آمیز بیانات کے جواب میں دیا ہے جِن میں القاعدہ اور طالبان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کے اندر امریکی فوجی کارروائی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اِن بیانات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صدر مشرف نے کہا کہ وہ پاکستانی علاقے میں سرحد پار سے حملوں کو رد کرتے ہیں: ’یہ بات بالکل واضح ہے کہ ہمارے علاقے میں صرف پاکستانی افواج کارروائی کریں گی۔ اِس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئیے ۔ یہی بندوبست ہے اور ہم اِس قابل ہیں کہ اپنے علاقے میں اپنے دفاع کے لیے ۔کوئی اور فورس ہمیں نہیں چاہئیے ہماری مدد کے لیے۔ اور ہم جو کچھ کرتے ہیں اپنے قومی مفاد میں کرتے ہیں اور اِس کے مطابق ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں ہیں، لیکن کسی اور کی مدد ہمیں نہیں چاہئیے۔ ‘ خیال رہے کہ امریکہ کے خفیہ اداروں کی تیار کردہ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق القاعدہ اور طالبان نے پاکستان کے قبائلی علاقوں خصوصاً شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی اپنی تربیت گاہوں کو از سرِ نو منظم کیا ہے اور صدر بش نے گذشتہ ہفتے قوم سے خطاب میں اس صورتِ حال پر سخت تشویش اور پریشانی کا اظہار کیاتھا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس میں ایک ایسی قانون سازی بھی کیے جانے کا امکان ہے جِس کے بعد پاکستان کو دی جانے والی مالی امداد کو القاعدہ کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ساتھ مشروط کر دیا جائے گا۔
__________________
جاؤں صدقے سوہنے کلمے والے توں سوہنے نبی امت دے رکھوالے توں
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
آئندہ چند دنوں میں واضح ہو جائےگا
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
کیا ایسا ہی ہوگا، کاش یہ سچ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستانی, امریکہ, جواب, خلاف, طالبان, صلاحیت, صحافیوں, صدر, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی | گلاب خان | خبریں | 0 | 28-02-11 06:13 AM |
| وزیراعظم نے کلیئرنس کے بغیر امریکیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی | گلاب خان | خبریں | 0 | 02-02-11 04:55 AM |
| فلم انمول گھڑی کی پاکستان میں نمائش کی اجازت | جاویداسد | فلمی دنیا | 0 | 16-11-10 05:13 PM |
| پاکستان سے بھی غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت ہونی چاہیے،بھارت | ابو کاشان | خبریں | 0 | 14-01-08 01:08 PM |
| ::: چین کادفاعی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے پر غور ::: | ابو کاشان | خبریں | 0 | 26-12-07 05:03 PM |