واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


عزم بلند

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-06-09, 11:14 PM   #1
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,035
کمائي: 21,465
شکریہ: 3,240
791 مراسلہ میں 2,313 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default عزم بلند

عزم بلند

قرآن پاک میںارشاد ہے ’’اور سست نہ ہو جائو اور غم نہ کھائو (بلکہ ہمت بلند رکھو) اور (یقین رکھو کہ) تم ہی غالب رہو گے اگر تم صاحب ایمان ہو‘‘ (3-139) ۔ عوام کا حوصلہ اور جذبہ بلند الہ دین کے چراغ سے زیاہ فوری نتائج پیدا کر سکتا ہے۔ بشرطیکہ اس کی قدر کی جائے۔ 1947ء میں قیام پاکستان کے موقع پر عوام میں یہ جذبہ پیدا ہوا تھا وہ کہتے تھے، اسلامی ملک بن چکا ہے اب یہاں بد دیانتی نہیں کرنی چاہئے۔ مہاجر ٹرین سے اترے، سٹیشن پر کوئی ٹکٹ چیک کرنے والا نہیں تھا۔ بعض نے از خود ٹکٹ کے پیسے ٹکٹ بابو کی کھڑکی کے سامنے رکھ دئیے مہاجرین کی آمد پر ایک گائوں میں ہندوئوں کا متروکہ مال اکٹھا کیا جا رہا تھا۔ ایک مزدور نے چھ یا آٹھ آنے لا کر رکھ دئیے کہنے لگا۔ ایک ہندو کے گھر سے تھوڑا سا آٹا لیا تھا، یہ اس کی قیمت ہے ۔ (سستا زمانہ تھا) مگر اس جذبہ سے کسی نے فائدہ نہ اٹھایا۔ سرکاری افسر اور سیاسی لیڈر اپنے آپ کو نہ بدل سکے۔ انہوں نے وہ لوٹ مچائی اور جور کا وہ بازار گرم کیا کہ عوام کا سارا جذبہ سرد پڑ گیا۔
1948ء میں جہاد کشمیر نے عوام کے اندر پھر وہی لہر پیدا کر دی، مگر حکومت نے عین اس وقت جب ہم نے فتح حاصل کر لی تھی جنگ بندی کر کے عوام کے سارے جذبے پر پانی پھیر دیا۔ کئی برس تک ہمیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے کھلونوں سے بہلایا گیا۔ بالاخر وہ سب ایک ایک کر کے ٹوٹ گئے۔ اور ساتھ ہی ہماری ساری امیدیں بھی 1965ء میں جب صدر ایوب نے کہا کہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے بزدل دشمن پر ٹوٹ پڑو تو قوم کا عزم پھر جوان ہو گیا ساری قوم اٹھ کھڑی ہوئی۔ جرائم پیشہ لوگوں نے برائی چھوڑ دی۔
کراچی سے پشاور تک ریلوے کی حفاظت لوگوں نے از خود رضاکارانہ طور پر کی۔ ہر محاذ پر دیگیں پکوا کر بھیجیں۔ راتوں کو اٹھ اٹھ کر پہرے دئیے۔ مگر ایک بار پھر بے محل جنگ بندی نے اس سارے جذبے کو کچل دیا۔ بعد میں تاشقند کے نامنصفانہ سمجھوتے نے اسی جذبے کو غیض و غضب میں بدل دیا اور اس کا رخ خود ایوب خاں کی طرف موڑ دیا۔ 1971ء میں سقوط ڈھاکہ کے المیہ نے قوم کے اندر انتقام کا جذبہ پیدا کیا لیکن اسے جان بوجھ کر سرد کیا گیا۔ ہمارے قیدی بھارت سے رہا ہو کر آئے تو ان کے دلوں میں انتقام کی آگ بھڑک رہی تھی مگر کسی نے اس سے فائدہ نہ اٹھایا۔ انکے ذریعہ سول اور فوج کے اندر محنت، دیانتداری اور فرض شناسی کے جذبات پیدا کر کے ساری قوم کو سیسہ پلائی دیوار بنایا جا سکتا تھا مگر اس وقت وہی شخص برسر حکومت تھا جس نے اپنے اقتدار کے لئے یہ سارا کھیل کھیلا تھا۔ اس نے اس جذبہ کو رنگ رلیاں منانے کی طرف لگا دیا۔
آج پھر ساری قوم عزم بلند سے اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ کیاموجودہ حکمران قوم کے اس جذبہ سے فائدہ اٹھائیں گے یا اسے بھی ضائع کر دیں گے؟
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز
ابن آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-08-09), حسنین ایوب (03-09-09), سحر (27-08-09)
پرانا 03-09-09, 01:39 AM   #2
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,057
کمائي: 18,769
شکریہ: 1,693
618 مراسلہ میں 1,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھا لکھا ہے،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
حسنین ایوب آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فرض, پاک, پاکستان, قرآن, موقع, ایمان, اقوام متحدہ, اسلامی, زمانہ, شخص, غم, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ملک کی تقدیر سنوارنے کیلئے ایک نئے عزم کی ضرورت ہے جاویداسد خبریں 5 11-11-10 06:42 PM
عزم ۔۔۔۔!! ARHAM شعر و شاعری 4 10-02-10 06:31 PM
آہنی عزم ابن آدم عمومی بحث 4 28-05-09 01:12 PM
عزم ، مسلسل محنت اور منزل پاکستانی اپکے کالم 4 17-03-09 09:11 PM
عزم ، مسلسل محنت اور منزل سیپ پاک۔نیٹ پراجیکٹس 2 21-01-09 09:20 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger