واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


شاباش ڈی ایس پی عمران بابر جمیل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-03-10, 03:16 AM   #1
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 3,666
کمائي: 80,762
شکریہ: 918
2,435 مراسلہ میں 6,912 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default شاباش ڈی ایس پی عمران بابر جمیل

شاباش ڈی ایس پی عمران بابر جمیل

لاہور (نمائندہ جنگ) آئی جی پولس طارق سلیم ڈوگر نے ڈکیتی کے ملزم چھڑوانے کیلئے دباؤ ڈالنے کا اعلیٰ افسروں پر الزامات کی خبر میڈیا میں نشر کرانے پر ڈی ایس پی رنگ محل عمران بابر جمیل تبدیل کرکے دو سینئر پولیس افسران پر مشتمل ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی عمران بابر جمیل نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ایک ملزم کامل خان کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جس کی نشاندہی پر ایک اور ملزم انور زیب کو گرفتار کر لیا گیا تو ایس پی سی آئی اے اور ایس پی سٹی کی جانب سے ڈکیتی کے ملزم چھوڑنے کا حکم ملا لیکن میں ڈکیتی کے ملزم کیسے چھوڑ سکتا تھا جس پر مجھے تبادلے برطرفی اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ یہاں تک کہا گیا کہ آپ کی وردی اُتروا دی جائیگی۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ اگر سی آئی اے کا محکمہ ختم کر دیا جائے تو آدھے جرائم ختم ہو سکتے ہیں کیونکہ جرائم میں سی آئی اے پولیس ملوث ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سفارش کرنے والے افسروں کو چاہئے کہ پہلے ملزم کے بارے میں حقائق جانے جائیں پھر سفارش کی جائے۔ ڈی ایس پی نے وزیراعلیٰ سے بھی اپیل کی کہ سی آئی اے کو ختم کر دیا جائے۔ ملزم چھوڑنے کی سفارش کرنے کے بارے میں جب ایس پی سی آئی اے عمر ورک سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے ملزموں کو چھڑانے کیلئے سفارش کرنے کی تردید اور کہا کہ میں تو اس ڈی ایس پی کو جانتا تک نہیں اِس سے سفارش کیسے کر سکتا ہوں، ہم تو خود ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہیں اور سب سے زیادہ برآمدگی ہم نے کی ہے۔ مجھے الزامات کی خبر ٹی وی کے ذریعے ملی۔ آئی جی پولیس طارق سلیم ڈوگر نے اس خبر پر ڈی ایس پی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل آئی جی ویجیلنس اور ڈی آئی جی پر مشتمل ایک کمیٹی بنا دی ہے جو 24 گھنٹوں میں اس واقعہ کی انکوائری مکمل کرکے آئی جی کو پیش کرے گی۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ اگر پولیس افسران نے ملزمان کی سفارش کی تھی تو وہ غلط ہے سی سی پی او نے اس ڈی ایس پی کے بارے میں ایک رپورٹ بھجوائی تھی جس میں اس پر بہت سے الزامات ہیں اسے تبدیل کر دیا گیا تو اس نے میڈیا میں بیان بازی شروع کر دی اس کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے اگر اسے ڈاکوؤں کو چھوڑنے کی سفارش کی گئی تھی تو اسکی شکایت اعلیٰ پولیس ا فسران کو کرتے تاہم انکوائری کمیٹی کی تفتیش کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی۔
(روزنامہ جنگ)
Attached Images
 
__________________

اَلسَّلامُ عَلیکَ اَیُّھَاالنَّبِیُّ وَرَحمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَتُہ
گلاب خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
کنعان (15-03-10), پاکستانی (15-03-10), نیلم خان (16-03-10), نورالدین (16-03-10), منتظمین (15-03-10), مزمل فاروق (16-03-10), شاہ جی 90 (16-03-10), عبداللہ آدم (15-03-10), عبداللہ حیدر (16-03-10), عدنان دانی (19-03-10)
کمائي نے گلاب خان کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
15-03-10 کنعان اللہ ایسے بندوں کی مدد فرمائے آمین 50
پرانا 15-03-10, 01:17 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,194
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں اور کوشش کریں کہ اگر اج ہی لگ سکے تو مناسب ہو گا۔
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (16-03-10), نورالدین (16-03-10), شاہ جی 90 (16-03-10), عدنان دانی (19-03-10)
پرانا 15-03-10, 10:45 PM   #3
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,081
کمائي: 110,108
شکریہ: 12,555
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

یہ خبر میں نے کل کی نکالی ہوئی تھی مگر یہاں کا موسم بدلنے سے طبعیت کچھ ٹھیک نہیں تھی اور پوسٹ نہیں کر سکا، آپ نے اچھا کیا جو یہ خبر لگائی شکریہ۔

کل ان کا اے۔ری ٹی۔وی پر لائو انٹرویو دیکھا تھا، سر جی نے فرمایا کہ 1947 سے اب تک پولیس فورس میں‌ کوئی بھی مجھ سے زیادہ تعلیم یافتہ نہیں، سر جی نے ہائر ایجوکیشن پر سکالر شپ حاصل کیا اور اس پر پی۔ایچ۔ڈی کی ہوئی ھے، اور کچھ دن پہلے پرموٹ گئے گئے تھے، اور بڑے بڑے ایوارڈ یافتہ ہیں، پہلے حکومت نے انہیں ٹرانسفر کرنے کے آرڈر کئے پھر جب ان کا بیان ٹی وی پر آیا تو انہیں معطل کر گیا۔
سر جی فرما رہے تھے کہ عوام میرے ساتھ ھے میں یہ تھانہ کورٹ میں پیشی تک نہیں چھوڑوں گا۔

میرے اندازے سے جو بندے پکڑے گئے ہیں وہ ڈاکو نہیں بلکہ بمبار ہونگے کیونکہ گورنمنٹ ڈاکوؤں پر کسی ڈی ایس پی کو معطل نہیں کرتی، ابھی بھی اے۔ری ٹی وہ پر عاصمہ جہانگیر اور وزیر قانون کے ساتھ یہ گفتگو کر رہے ہیں اور وزیر قانون کے پاس ان کی کسی بھی بات کا کوئی جواب نہیں۔ اور جھوٹ پہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

اگر ایسے بندوں کو کام کرنے دیا جائے تو پاکستان کے حالات ٹھیک ہو سکتے ہیں مگر کیا کہیں گورنمنٹ کی قرتوتیں سب کے سامنے ہیں۔ اللہ پاکستان اور پاکستان میں بسنے والوں کو حفاظت میں رکھے آمین۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
گلاب خان (19-03-10), نیلم خان (16-03-10), نورالدین (16-03-10), شاہ جی 90 (16-03-10)
پرانا 16-03-10, 01:49 AM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 557,281
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 38,049 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میری طرف سے بھی شاباش ۔
نیلم خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-03-10), شاہ جی 90 (16-03-10)
پرانا 16-03-10, 10:33 PM   #5
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,906
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایسے ہی لوگوں سے جرائم کسی نہ کسی حد تک کمی کا شکار ہوتے ہیں ورنہ تو جنگل کا قانون ہر طرف چلتا ہے
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
کنعان (16-03-10), نیلم خان (19-03-10)
پرانا 19-03-10, 02:24 AM   #6
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 3,666
کمائي: 80,762
شکریہ: 918
2,435 مراسلہ میں 6,912 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
ہماری سپریم اور ہائیکورٹ کے ججوں کا آج کل بڑا چرچہ ہے لیکن اس مرد مجاہد کی ابھی تک کہیں‌ شنوائی نہیں‌ ہورہی حتی کہ جناب خادم پنجاب اعلٰی میاں‌ محمد شہباز شریف نے بھی اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔ تف ہے ایسے حکمرانوں‌ پر۔ یااللہ ہمیں معاف فرما۔
گلاب خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (19-03-10), شاہ جی 90 (19-03-10)
پرانا 19-03-10, 12:53 PM   #7
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 557,281
شکریہ: 25,087
10,217 مراسلہ میں 38,049 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معظم شاہ جی کی بات سے متفق ہوں
نیلم خان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (19-03-10)
جواب

Tags
color, ہوتا, ہے۔, کار, کرے, کرتے, پہلے, پولیس, وردی, مکمل, میڈیا, مطابق, اعلیٰ, بازی, جانے, جائیں, جائے, حکم, خود, خان, خبر, رنگ, شروع, عمران, غلط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پی ٹی سی ایل: ای وی ڈ ی او وائرلیس براڈ بینڈ متعارف جاویداسد خبریں 5 15-08-10 08:57 PM
کوئٹہ میں‌مسلح افراد کی فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار جاں بحق ابن جلال خبریں 4 14-01-09 04:16 PM
سابق چیئرمین این ڈی ایف سی بینک فراڈ کے 5ویں کیس میں بھی بری کراچی (اسٹاف عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 08:43 AM
آئی پی ایل میں‌شمولیت راولپنڈی ایکسپریس کو گرین سگنل مل گیا محمدعدنان کرکٹ 1 12-05-08 01:31 PM
شعیب سڈل آئی جی پولیس سندھ ،طارق لودھی ڈی جی آئی بی ہو نگے عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 08:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:23 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger