واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


دہشت گردکون …؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-01-09, 11:30 PM   #1
Senior Member
 
چیتا چالباز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 778
کمائي: 15,183
شکریہ: 1,393
483 مراسلہ میں 1,125 بارشکریہ ادا کیا گیا
Post دہشت گردکون …؟

دہشت گردکون …؟

دین اسلام امن اور سلامتی والا دین ہے جو اپنے پیروکاروں کو سلامتی کا حکم دیتاہے ۔ پوری دنیا بالخصوص عالم کفر میں پروپیگنڈہ ہے کہ مسلم شدت پسند ہیں دہشت گرد ہیں ۔ حالانکہ دین اسلام کے ماننے والے امن پسند ہیں اور امن کے خواہاں ہیں ۔ 9/11کے بعد ہرمسلم کو عجیب نگاہ سے دیکھا جاتاہے ۔ دہشت گرد ی کے ہر واقعہ میں کوئی نہ کوئی کڑی مسلم سے ضرور ملائی جاتی ہے۔ آج جو دین اسلام پر عمل کرے وہ دہشت گر د ، جو پنجگانہ نماز ادا کرے وہ دہشت گرد ، جو اپنے سر پرٹوپی رکھے وہ دہشت گرد ، جو مخلوط محفلوں میں جانے سے گریز کرے وہ دہشت گرد ، جو کسی مظلوم کی حمایت میں نعرہ حق بلند کرے وہ دہشت گرد ، جو حکمرانوں کی مغرب سے لائی ہوئی پالیسیا ں مسترد کرے وہ دہشت گرد ، جو ہندوؤں کا تہوار بسنت منانے پر احتجاج کرے وہ دہشت گرد ، حتی کہ کفار نے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دہشت گرد کہا اور ہمارے حکمران ان کے اصولوں کو اپنا تے ہوئے ہر کلمہ گو کو دہشت گرد سمجھتے ہیں ۔

دہشت گرد تو وہ ہے جو ہزاروں میل کافاصلہ طے کرکے افغانستان کے پہاڑوں پر بمباری کررہا ہے بے گناہ افغانیوں کا قتل عام کررہے ہیں دہشت گرد تو وہ ہے ۔ جو عراق کوفہ وبغداد کے اندر امت مسلمہ کے جگر گو شوںکو چھلنی کر رہا ہے دہشت گرد تو وہ ہے جو بیت المقدس کو گرا رہا ہے دہشت گرد تو وہ ہے جو بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنارہا ہے دہشت گرد تو وہ ہے جو سینکڑوں مسلمانوں کو کیوبا کے پنجرہ نما جیل خانوں میں نا حق پابند سلاسل کرچکا ہے دہشت گرد تو وہ ہے جو امت مسلمہ کی بیٹیوں کی عصمتوں کو تارتار کررہا ہے دہشت گرد تو وہ ہے جو حدود اللہ میں ترامیم کررہا ہے دہشت گرد تو وہ ہے جو امت مسلمہ کے علاقوں پر قابض ہے دہشت گرد تو وہ ہے جو انسانیت کو کھنڈرات اور قبرستان میں تبدیل کررہا ہے دہشت گرد تو وہ ہے جو معصوم بچوں کا قتل عام کررہا ہے دہشت گرد تو وہ ہے جو لاکھوں افراد کو بمباری کے ذریعے ہمیشہ کے لئے معذور کررہا ہے دہشت گرد تو وہ ہے جو مدارس پر بمباری کرکے علوم دینیہ کے طلباء کو شہید کررہاہے لیکن آج انہیں کوئی دہشت گرد نہیں کہتا بلکہ دین اسلام کے پیروکاروں پر انگلی اٹھا ئی جاتی ہے۔

دین اسلام کفار دشمنوں کے بھی جان ومال کی حفاظت کا درس دیتا ہے نبی مکرم ۖ نے اپنے دشمنوں کو معاف کردینے کی اعلیٰ مثال قائم کی جب مکہ فتح ہوا اور اس وقت کے سب دہشت گرد سرجھکائے اپنی گردنوں پر تلوار چلنے کے منتظر تھے اگر آپ ۖچاہتے تو اس وقت ان لوگوں سے جنہوں نے آپ ۖپر کوڑا کرکٹ پھینکا تھا، جن لوگوں نے آپۖکو طائف کے میدان میں پتھر مار مار کر لہو لہان کردیاتھا جنہوں نے آپ کے چچا سید الشہداء امیر حمزہ کی لاش کا مثلہ کیا تھا ۔جنہوں نے بلال حبشی کو گرم ریت پر لٹا کر سینے پر بھاری پتھر رکھے تھے ،جنہوںنے حضر ت سمیہکے دو ٹکڑے کیے تھے جنہوں نے حضرت خباب کو تپتے انگاروں پر لٹایا تھا جنہوںنے سجدے کی حالت میں آپ ۖ پر اونٹ کی اوجھڑی رکھی تھی ان سب دہشت گردوں سے انتقام لے سکتے تھے ۔ اس وقت بڑے بڑے رؤسا،سردار سکتے کے عالم میں تھے معلوم نہیں آج ہمارے ساتھ ساتھ کیا سلوک ہوگا…؟

ہم نے محمد ۖ اور اس کے ساتھیوں پر جو مظالم کیے آج ہمارے ساتھ بھی وہی برتاؤ ہو گا مگر نبی مکرم ۖ نے عام معافی کا اعلان کرکے اس بات کا ثبوت دیا کہ دین اسلام کے ماننے والے دہشت گرد نہیں اگر وہ دہشت گرد ہوتے توآج تمام کفر یہ طاقتوں کی انتہا ہو جاتی ۔ آج ہمارے دعوے بڑے بلند وبالا ہیں ہماری سوچیں وسیع ہیں ہماری نگاہیں دور تک پہنچتی ہیں کہ ہم دنیامیں امن کے خواہاں ہیں دہشت گردی کو ختم کرنا چاہتے ہیں انتہا پسندی کو جڑ سے اکھیڑ نا چاہتے ہیں مگر بنیاد پر ست دہشت گردی کی تربیت دیتے ہیں کیا قرآن وحدیث کی تعلیم بھی دہشت گردی ہے ؟ کیا قرآن پر عمل کرتے ہوئے مظلوم کی مدد کرنا بھی دہشت گردی ہے ؟ کیا غریبوں ،بیواؤں ،یتیموں کو دووقت کی روٹی فراہم کرنا بھی دہشت گردی ہے ؟ کیا متاثر ین زلزلہ زدگان کی مدد کرنا بھی دہشت گردی ہے ؟ ایمرجنسی حادثات کیلئے فری ایمبولینس سروس قائم کرنا بھی دہشت گردی ہےِ ؟ کیا معزوروں کو بیساکھیا ں اور وہیل چیئرز مہیا کرنا بھی دہشت گردی ہے ؟ تو امن کیا ہے… ؟ لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کرنے والا جو خود دہشت گردی کا ارتکاب کررہا ہے ۔ بھلا وہ کیسے امن کا خواہاں ہو سکتاہے ۔عالمی دنیا کو امن کی ترغیب دینے والوں کو کشمیر کے اندر لٹتی عصمتیں نظر نہیں آتیں ۔ افغانستان کے اندر تڑپتے لاشے نظر نہیں آئے ۔ عراق کے اندر بہتی خون کی ندیاں نظر نہیں آتیں ۔فلسطین کے اندر مسلمانوں کا قتل عام نظر نہیں آتا ۔؟

دہشت گردکون ہے انتخاب کیجئے… ؟ امریکہ اور اسکے حواری مسلمانوں کا قتل عام کرتے ہیں الرشید اور الاختر ٹرسٹ مسلمانوں کی مدد کرتے ہیں وہ بچوں کو یتیم کرتے ہیں یہ ان یتیم بچوں کا سہارا بنتے ہیں۔وہ بمباری کرکے لاشوں کے ڈھیر لگاتے ہیں یہ کفن ودفن کا بندوبست کرتے ہیں وہ اپنی ہوس پوری کرنے کیلئے امت مسلمہ کی بیٹیوں کی عصمت کو داغدار کرتے ہیں جبکہ یہ اپنی بہنوں کو چادریں مہیا کرتے ہیں ۔ وہ امت کے نوجوانوں کو معذوری تحفہ میں دیتے ہیں مگر یہ وہیل چیئرز فراہم کرتے ہیں وہ مساجد ومدارس کو گرارہے ہیں اور یہ اللہ کے گھروں کی تعمیر کررہے ہیں ۔ وہ بے حیائی فحاشی وعریانی کے خواہاں ہیں یہ اسلامی نظام کے طلب گار ہیں ۔ یہ فحاشی عریانی کو رد کرتے ہیں ۔ وہ عورتوں کو میرا تھن ، بسنت کے ذریعے ان سے چادریں چھنیناچاہتے ہیں ۔ وہ نوجوان نسل کو سینما تک لے جانے کے خواہاں ہیں یہ مسجد کی طرف رہنمائی کرتے ہیں یہی الرشید والاختر ٹرسٹ کی دہشت گردانہ کاروائیاں ہیں جن کی بنا پر ان رفاہی اداروں پر پابندی لگائی گئی ۔

اگر واقعی امن کے نعرے لگانے والے اپنے دعوؤں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں تو انہیں نبی مکرم ۖ کی سیرت کو اپنا ہوگا کہ اپنے تو اپنے رہے بیگانوں کو بھی معاف کرنا ہو گا چہ جائیکہ بے گناہوں کا خون بہایا جائے ماؤں سے ان کے لخت جگر چھین کر ٹکڑے ٹکڑے کیے جائیں معصوم بچوں کو یتیم کیا جائے ۔
چیتا چالباز آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے چیتا چالباز کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (20-01-09), فیصل ناصر (20-01-09), شاہد جمیل حفیظ (20-01-09)
جواب

Tags
فری, پسند, قرآن, نماز, نظر, مکہ, مخلوط, مسجد, معلوم, آج, اللہ, امیر, امریکہ, احتجاج, اسلام, اسلامی, اعلیٰ, بچوں, تعلیم, جیل, حکم, حواری, خون, زلزلہ, عالم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:22 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger