واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


دھماکے دار خبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور حکومتی کارنامہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-03-10, 02:55 AM   #1
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 3,666
کمائي: 80,788
شکریہ: 918
2,435 مراسلہ میں 6,912 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دھماکے دار خبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور حکومتی کارنامہ

دھماکے دار خبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اور حکومتی کارنامہ

اسلام آباد (انصار عباسی) وفاقی شریعت کورٹ کے چیف جسٹس آغا رفیق احمد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے شریعت کورٹ میں نئے مقرر کئے گئے ججوں سے حلف لینے سے انکار کردیا ہے جس کے نتیجے میں ایک سنجیدہ نوعیت کا عدالتی بحران اسلام آباد سے ٹکرا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپنی سفارشات نظرانداز ہونے پر جسٹس آغا نے حکومت کو سخت الفاظ میں ایک نوٹ لکھا تھا جس میں انہوں نے سفارشات نظر انداز کئے جانے کو عدلیہ کی آزادی کے منافی قرار دیا تھا۔ ایک مصدقہ ذریعے نے دی نیوز کو بتایا کہ جسٹس آغا نے وزارت قانون کو نوٹ لکھ کر کہا تھا کہ ججوں کے تقرر کے متعلق ان کی سفارشات کا احترام کیا جانا چاہئے تھا لیکن حکومت نے انہیں تبدیل کردیا اور چیف جسٹس شریعت کورٹ کے علم میں لائے بغیر اپنی پسند کے افراد کو جج لگادیا۔ ذریعے کے مطابق جسٹس آغا اپنی سفارشات کے برعکس مقرر ہونے والوں سے حلف لینے سے ہچکچا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل جسٹس آغا صدر زرداری کے رفقاء میں سے ایک تصور کئے جاتے تھے لیکن انہوں نے جس رد عمل کا اظہار کیا ہے اس نے کئی حکومتی لوگوں کو حیران کردیا ہے۔ اپنی سفارشات میں جسٹس آغا نے حبیب اللہ شاکر، روشن علی عیسانی اور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ ارشد کے نام بطور جج مقرر کرنے کیلئے پیش کئے تھے۔ تاہم صدر نے وزیراعظم گیلانی کی ایڈوائس پر آخری دو نام ختم کرکے ان کی جگہ اسمٰعیل بھٹو اور ممتاز محفوظ کے نام شامل کرائے اور ان کے ناموں کی منظوری دیدی۔ حبیب اللہ شاکر کا تعلق ملتان سے ہے اور وہ پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن ہیں اور مبینہ طور پر وزیراعظم انہیں ذاتی حیثیت میں جانتے ہیں۔ جسٹس ڈوگر نے انہیں لاہور ہائی کورٹ میں جج لگایا تھا لیکن 31/ جولائی 2009ء کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد انہیں ہٹادیا گیا تھا۔ اسمٰعیل بھٹو کا تعلق سندھ سے ہے، جسٹس ڈوگر نے انہیں سندھ ہائی کورٹ میں جج لگایا تھا لیکن وہ بھی 31 جولائی کے فیصلے کے بعد ہٹا دیئے گئے۔ کچھ عرصہ قبل تک وہ حکومت میں لاء آفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ صدر مملکت کی جانب سے مقرر کردہ تیسرے جج ممتاز محفوظ کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔ ماضی میں وہ پیپلز پارٹی کی طرف سے سینیٹر رہ چکے ہیں۔ وکلاء برادری کی رائے ہے کہ ججوں کے تقرر کا یہ نیا واقعہ عدلیہ کے ادارے کو سیاست زدہ بنانے کی کوشش ہے۔ وکلاء برادری سے تعلق رکھنے والوں کو آئینی اصلاحات کے معاملے میں بھی دال میں کالا محسوس ہو رہا ہے۔
روزنامہ جنگ کی خبر
__________________

اَلسَّلامُ عَلیکَ اَیُّھَاالنَّبِیُّ وَرَحمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَتُہ
گلاب خان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-03-10), فرحان دانش (19-03-10), محمدمبشرعلی (19-03-10), راجہ اکرام (19-03-10), عبداللہ آدم (19-03-10)
پرانا 19-03-10, 07:00 AM   #2
Senior Member
 
محمدمبشرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: اسلام آباد
عمر: 23
مراسلات: 1,401
کمائي: 20,634
شکریہ: 2,607
975 مراسلہ میں 2,112 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدمبشرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدمبشرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

رقیبوں نے رپٹ لکھائی ہے جا جا کے تھانے میں
کہ اکبر نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں!!!
__________________
سارےسنم مسمارکر، بس اک خداسےپیاکر
رکھ کرنبی کو سامنے، آرائش کردار کر
محمدمبشرعلی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 19-03-10, 09:56 AM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,265
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا

یا تو عدلیہ مکمل آزاد ہو جائے گی اور انصاف کا بول بالا ہوگا ۔ یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کوئٹہ, کورٹ, کوشش, پسند, وزیراعظم, نیوز, نام, مطابق, آزادی, اللہ, اسلام, خبر, زرداری, سپریم, سیاست, عیسانی, علی, علم, عباسی, عدلیہ, عدالتی, عرصہ, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی فنکاروں سے کام نہ لیں ورنہ سختی سے نمٹیں گے، شیوسینا کی بھارتی چینلز اور پروڈیوسرز کو دھمکی گلاب خان خبریں 0 21-02-11 07:52 AM
Swine Flu سوائن فلو‘‘ آخر ہے کیا؟ یہ بیماری کہاں سے آتی ہے اور کیسے پھیلتی ہے؟ Real_Light شعبہ طب 3 03-05-09 01:52 PM
سڈنی ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام،تاریخ بدلنے کے بھارتی کے بھارتی دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 07-01-08 09:30 AM
واضح شکست دیکھ کر بینظیر پھرن لیگ کی کشتی میں سوار ہونا چاہتی ہیں،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 09:46 AM
جنرل پرویز ڈوبتی کشتی میں سوار ہیں، جسٹس وجیہہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 09:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger