واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


رائے شماری کا نتیجہ دیکھیں: Hum in hatyaron k ehel ban kar dikhayen ge ?
yes 4 100.00%
No 0 0%
ووٹ دینے والے: 4. آپ شائد اس میں ووٹ نہیں ڈال سکتے

دو طاقتور ہتھیار ۔۔۔!!

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-02-10, 11:27 PM   #1
Senior Member
 
ARHAM's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
کمائي: 32,294
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,162 بارشکریہ ادا کیا گیا
Thumbs up دو طاقتور ہتھیار ۔۔۔!!

دو طاقتور ہتھیار ۔۔۔!!

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


السلام علیکم



فرشتوں سے افضل ہے انسان ہونا
مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ

اللہ نے قرآن میں ایک جگہ فرمایا

خلق الانسان - علمہ الابیان ۔۔
یعنی

اسی (اللہ) نے انسان کو پیدا کیا - اور اسے بولنا سکھایا ۔

ایک اور جگہ ارشاد ہوا ۔

ن- والقلم وما یسطرون -
یعنی
ن - قسم ہے قلم کی اور اس چیز کی جسے لکھنے والے لکھ رہے ہیں ۔

اسلام ایک ایسا مذہب ہے کہ جس میں زبان اور قلم کی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ چودہ سو سال پہلے اللہ نے قرآن میں اس کو واضح کر دیا ۔اور قلم کی تو قسم بھی کھائی گئی -
زبان اور قلم مسلمانوں کے لیے ہتھیار کی حیثیت رکھتے ہیں -
حدیث کا مفہوم ہے کہ

اے عائشہ رضی اللہ عنھا زبان کا خیال رکھنا یہ اوپر بھی لے جاتی ہے اور نیچے بھی ۔ یعنی جنت بھی ہے اور دوزخ بھی
۔

اور قلم اللہ کی امانت ہے مومن کا ہتھیار ہے ۔

اسی لیے جہاد باللسنان اور

جہاد فی القلم کا حکم ملا ۔۔

اچھی شخصیت کا گہرا تعلق زبان سے ہے ۔۔۔۔ غیر ضروری اور فضول و بے مقصد گفتگو انسان کے غیر مہذب اور غیر شائستہ ہونے کا پتا دیتی ہے ۔۔
اور اس کا اثر بھی لوگوں پر اچھا نہیں پڑتا ۔۔۔۔
قلم اور زبان ایک ایسا نشتر ہے کہ جو قوم کے صالح لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو معاشرے کو پروان چڑھائے گا اور اگر غلط لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو بے حیائی اور فحاشی پھیلائے گا ۔۔۔


۔۔۔ قلم ملعون رشدی اور ملعون تسلیمہ نسرین کے پاس بھی ہے اور قلم ہمارے ہاتھوں میں بھی ۔۔۔
اج ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا میں مغرب اور کفاربالخصوص یہودیوں نے میڈیا پر کنٹرول کا منصوبہ بنایا اور ان دونوں ہتھیاروں کا ایسا استعمال کیا کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر حاوی ہو گیا ۔۔۔۔
یہی وجہ ہے کہ۔۔۔۔۔ ممبئی واقعے کی جھوٹی پلاننگ کو جس میں بچہ بھی جھول نکال سکتا ہے پوری دنیا میں پھیلایا گیا۔ ورلڈ اکنامک کانفرنس میں خبیث اسرائیلی صدر نے پوری دنیا کے سامنے فلسطین پر حملے کو جائز اور اسرائیل کی بقا کی جنگ قرار دیا ۔۔
ڈاکٹر عافیہ کو جرم ثابت ہوئے بغیر ۔۔ خطرناک مجرموں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ۔

اس پر بھی ہماری زبانیں گنگ اور قلم خاموش ہیں ۔۔۔
ایسا نہیں کہ ہمیں ان ہتھیاروں کا معلوم ہی نہیں ۔۔۔۔۔ نہیں ۔۔۔
ہماری زبانیں بھی خوب چلتی ہیں اور قلم بھی ۔۔۔ لیکن
فرق صرف اتنا ہے کہ ۔۔۔۔

استعمال کا طریقہ ٹھیک نہیں ۔۔۔۔ ہم سوچتے تو ہیں سمجھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔۔۔ لیکن ہماری صلاحیتوں کو باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملتا اور سب کچھ دماغ میں ہی گڈ مڈ ہو کر رہ جاتا ہے ۔۔۔۔
ہمیں اپنے گھوڑے/اسلحہ تیار رکھنے کا حکم ملا ہے ۔۔۔۔
تو قلم ۔۔۔۔ انٹر نیٹ ۔۔۔۔ موبائل ۔۔۔ پرنٹ میڈیا سب ہمارے اسلحہ ہیں ۔۔ ان کا صحیح استعمال ۔۔۔۔ دشمنوں پر ہیبت طاری کردے گا ۔۔۔

ورنہ یا تو ۔۔۔ غلط کاموں میں چلے گا ۔۔ یا اسے زنگ لگ جائے گا ۔۔۔۔
ان دونوں صورتوں میں وقت کا زیاں ہے ۔۔۔۔۔ اور
قبر میں اس کڑے سوال سے گزرنا پڑے گا کہ
وقت کن کاموں میں گزارا ؟؟؟

دنیا کی بدلتی ہوئی صورت حال کو دیکھیں تو دل تڑپ جاتا ہے اور اندازہ ہوتا ہے کہ ۔۔
ایک پل ایسا نہیں ہمارے پاس کہ جسے ضایع کیا جائے ۔۔۔
اسی لیے ۔۔
آپ سب سے پرزور اپیل ہے کہ قلم سے جہاد اور ۔۔۔ زبان سے تبلیغ کا حق ادا کریں کہ ۔۔

وقت فرصت ہے کہاں کام ابھی باقی ہے
نور توحید کا اتمام ابھی باقی ہے

اللہ ہم سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔۔۔ آمین ثم آمین ۔۔۔

( ویسے ماشاء اللہ یہاں تو اکثریت اہل قلم اور سنجیدہ فکر رکھنے والوں کی ہے )
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔
ARHAM آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (11-02-10), ھارون اعظم (10-02-10), یاسر عمران مرزا (11-02-10), محمدمبشرعلی (11-01-11), راجہ اکرام (11-02-10), سحر (11-02-10)
پرانا 10-02-10, 11:33 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,428
شکریہ: 14,667
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی تحریر ہے۔ سرورق کے لئے اچھا رہے گا۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (11-02-10)
پرانا 11-02-10, 12:48 AM   #3
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,588
کمائي: 157,695
شکریہ: 8,069
5,022 مراسلہ میں 19,304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارحم جزاک اللہ
آج ہمیں اسی جذبہ کی ضرورت ہے ۔ زبان اور قلم سے جہاد فرض ہے ہم پر ۔ ہمیں لوگوں کی سوچ بدلنی ہے ۔
آج کے دور میں نا حکومت اتنی طاقتور ہے نا فوج جتنا طاقتور میڈیا ہے ۔ آج مغربی میڈیا سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ کرکے پیش کررہا ہے ۔ اور تمام حکومتیں اس میڈیا کے سامنے بے بس ہیں ۔ ہم مغربی میڈیا کو روک نہیں سکتے لیکن اپنے لوگوں کے سامنے سچ کھول کر رکھ سکتے ہیں ۔
شکریہ ارحم اتنی اچھی تحریر کا ۔ لکھتی رہیں ۔ آپ کی مزید تحریروں کا انتظار رہے گا ۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (11-02-10), راجہ اکرام (11-02-10)
پرانا 11-02-10, 03:02 AM   #4
Member
اجنبی
 
حرب بن شداد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 36
کمائي: 817
شکریہ: 1
24 مراسلہ میں 75 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔

میں کچھ زیادہ تو نہیں کہوں‌گا ۔۔۔ بس پروفیسر میکس مُلر کے الفاظ پیش کرنا چاہوں گا۔۔ بقول ان کے اسلام دراصل ایک تبلیغی مذہب ہے جس نے اپنے آپ کو تبلیغ کی بنیادوں پر قائم کیا اُسی کی قوت سے ترقی کی اور اُسی پر اُس کی زندگی کا انحصآر ہے اسلامی تعلیمات پر اگر غور کریں تو پتہ چلتا ہے کے اسلام اگر کسی چیز کا نام ہے تو وہ صرف دعوت حق ہے اور مسلمان کی زندگی کا اگر کوئی مقصد ہے تو وہ صرف امر بالمعروف ونہی عن المنکر کیونکہ قرآن میں مسلمان کا مقصد حیات یہی بیان کیا گیا ہے

ہم سب بہت اچھی طرح جانتے ہیں یہ کوئی بتانے والی بات نہیں ہے کے جب تک مسلمانوں میں قرآن اور اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ان تعلیمات کا اثر باقی تھا اس وقت تک ہر مسلمان کی زندگی ایک مبلغ اور داعی کی زندگی رہی حقیقتا اسلام دنیا میں بسنے والے تمام مسلمانوں کے لئے بہترین نعمت ہے اور ہر مسلمان کا یہ فرض ہے اس نعمت کو دوسروں تک پہنچائے۔ جو شخص جس حال میں ہو مثلا اگر مسافروں ہے تو اپنے سفر کے دوران، ملازم ہے تو دوران ملازمت۔ کوشش لازمی ہے واللہ اعلم

جزاک اللہ خیر بہت فکرآمیز مراسلہ پیش کیا ہے

والسلام علیک ورحمہ وبرکاتہ
حرب بن شداد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حرب بن شداد کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (11-02-10), محمدمبشرعلی (11-01-11), راجہ اکرام (11-02-10), سحر (11-02-10)
پرانا 11-02-10, 03:02 AM   #5
Member
اجنبی
 
حرب بن شداد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 36
کمائي: 817
شکریہ: 1
24 مراسلہ میں 75 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔

میں کچھ زیادہ تو نہیں کہوں‌گا ۔۔۔ بس پروفیسر میکس مُلر کے الفاظ پیش کرنا چاہوں گا۔۔ بقول ان کے اسلام دراصل ایک تبلیغی مذہب ہے جس نے اپنے آپ کو تبلیغ کی بنیادوں پر قائم کیا اُسی کی قوت سے ترقی کی اور اُسی پر اُس کی زندگی کا انحصآر ہے اسلامی تعلیمات پر اگر غور کریں تو پتہ چلتا ہے کے اسلام اگر کسی چیز کا نام ہے تو وہ صرف دعوت حق ہے اور مسلمان کی زندگی کا اگر کوئی مقصد ہے تو وہ صرف امر بالمعروف ونہی عن المنکر کیونکہ قرآن میں مسلمان کا مقصد حیات یہی بیان کیا گیا ہے

ہم سب بہت اچھی طرح جانتے ہیں یہ کوئی بتانے والی بات نہیں ہے کے جب تک مسلمانوں میں قرآن اور اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ان تعلیمات کا اثر باقی تھا اس وقت تک ہر مسلمان کی زندگی ایک مبلغ اور داعی کی زندگی رہی حقیقتا اسلام دنیا میں بسنے والے تمام مسلمانوں کے لئے بہترین نعمت ہے اور ہر مسلمان کا یہ فرض ہے اس نعمت کو دوسروں تک پہنچائے۔ جو شخص جس حال میں ہو مثلا اگر مسافروں ہے تو اپنے سفر کے دوران، ملازم ہے تو دوران ملازمت۔ کوشش لازمی ہے واللہ اعلم

جزاک اللہ خیر بہت فکرآمیز مراسلہ پیش کیا ہے

والسلام علیک ورحمہ وبرکاتہ
حرب بن شداد آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
color, green, کنٹرول, قرآن, موبائل, منصوبہ, مجرموں, معلوم, اللہ, انسان, توحید, جرم, حکم, حال, راستہ, سال, طاقتور, عائشہ, غلط, صلاحیت, صلاحیتوں, صالح, صحیح, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈرونز ہمارا سب سے بڑا ہتھیار:جان مکین راجہ اکرام خبریں 5 29-01-11 11:15 PM
ایک مشکل کشا ہتھیار ڈاکٹرنور گپ شپ 13 13-01-11 12:07 PM
سب سے طاقتور ہتھیار میاں شاہد دلچسپ اور عجیب 4 30-04-10 11:32 AM
تیرے عشق نچایا کرکے تھیا تھیا فرحان دانش گانے 2 30-11-09 05:20 PM
دنیا کے خطرناک ہتھیار شیراز احمد گپ شپ 8 21-01-09 08:24 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:24 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger