| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
دیوارِ چین، روم کا کالاسیم، پیرو کا ماچو پیچو، اردن کا پیٹرا اور اسی طرح کے 16 دوسرے عجائبات میں سے دنیا کے سات عجائبات منتخب کرانے کے لیے ایک بین الاقوامی سروے کرایا جا رہا ہے جس میں اب تک نو کروڑ لوگ ووٹ ڈال چکے ہیں۔
سروے میں حصہ لینے کی آخری تاریخ جمعے کے شام آٹھ بجے ہے، جس میں حصہ لے کر شرکا 21 منتخب مقامات میں سے کسی کے حق میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ ہفتے کے دن پرتگال کے شہر لزبن میں سروے کا نتائج کا اعلان کیا جائے گا اور یوں دنیا کے سات نئے عجائبات کا فیصلہ ہو جائے گا۔ فی الحال جن دس عجائبات کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں ان میں یونان کا ایکروپولس، میکسیکو کا چیچن ایتزا ہرم، پیرس کا ایفل ٹاور، چلی کے قریب ایسٹر آئی لینڈ، ریوڈی جنیرو میں عیسی علیہ السلام کا مجسمہ اور بھارت میں تاج محل شامل ہیں۔ دنیا کے اصل سات عجائبات کی فہرست صدون شہرکے رہنے والے اینٹی پیٹر نے دوسری صدی قبل مسیح میں تیار کی تھی۔ ان عجوبوں میں سے اس وقت صرف بڑا ہرمِ مصر ہی باقی بچا ہے۔ دوسرے عجوبوں میں بابل کے معلق باغات، اولمپیا میں زیوس کا مجسمہ،ایفی سس میں آرٹیمس کا معبد، ہیلی کارنے سس کا مقبرہ، روڈز کا بت اور سکندریہ کا منارہٴ نور شامل ہیں۔ اہرامِ مصر کو اس مقابلے میں شامل نہیں کیا گیا کیوں کہ مصری حکام نے کہا تھا کہ بات توہین کے مترادف ہے کہ ہرمِ مصر جیسے عجوبے کو بھی مقابلے میں حصہ لینا پڑے۔ چناں چہ منتظمین نے ہرم کو بلا مقابلہ ہی منتخب کر لیاہے۔ مقابلے کے منتظمین نے کل دو سو عجائبات کی فہرست پر غور و غوض کیا تھا جن میں سے 20 کو حتمی مقابلے میں شامل کیا گیا ہے۔ شرکا انٹرنیٹ پر www.new7wonders.com پر اور فون کے ذریعے مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اس مقابلے کا اہتمام سوئٹزر لینڈ کی کمپنی برنارڈ ویبر نے کیا ہے۔
__________________
جاؤں صدقے سوہنے کلمے والے توں سوہنے نبی امت دے رکھوالے توں
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
بہت زبردست معلومات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ اب کافی پرانی خبر ہو چکی ہے۔ ابھی اس پر ووٹنگ بھی بند ہو چکی ہے اور عجائبات منتخب کر لیے گئے ہیں۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() |
ہاں جی اس میں تاج محل بھی شامل کر دیا گیا ہے
|
|
|
|