واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


دنیا کی عارضی زندگی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-05-09, 11:28 AM   #1
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,592
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,625 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default دنیا کی عارضی زندگی

دنیا کی عارضی زندگی

ہر ایک نفس کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے (قرآن پاک)
دنیا میں اس طرح زندگی بسر کرو کہ گویا تم مسافر ہو(حدیث)
اپنے نفس کو اہل قبور میں شمار کرو
ایک فاقہ کش مزدور جھونپڑی کی بھی صبح،دوپہر شام ہوتی ہے اور ایک ائیر کنڈیشنڈ مکان والے کی بھی صبح ،دوپہر شام ہوتی ہے یہ دن اور رات سب کے کٹ جاتے ہیں البتہ فرق ضرور ہے کہ کسی کے یہ اوقات اپنے‌کالق و مالک کی فرمانبرداری میں گذرتے ہیں اور کسی کے اپنے مالک و خالق کی نافرمانی میں گزرتے ہپیں
ایک اور‌حدیث پاک میں سرکار کائنات فخر موجودات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ،موت کو اکثر یاد کرو جو تمہارے دنیوی عیش و آرام اور لذت کو ختم کر دیتا ہےاللہ تبارک تعالی نے بنی نوع انسان کو اپنی عبادات کےلئے پیدا کیا ہے اور بنی نوع برحق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدس کو بطور نمونہ مبعوث فرمایا ہے لیکن مقصد رب العلمین اور نمونہ رحمتہ اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آج کل ہم مسلمانوں کا کیا حال ہے ہمیں اس پر غور کرنا چاہیئے آج کل ہماری یہ حالت ہے کہ گویا ہم صرف دنیاوی زندگی اور یہاں عیش و آرام کےلئے پیدا کئے گئے ہیں
اب ہمیں مرنا ہی نہین ہے
قبر کی زندگی،میدان حشر کی زندگی اور جنت کی زندگی کو فرام،وش کر ڈالا ہے حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کے‌کاص کمرے کے سامنے یہ اشعار لکھے ہوئے تھے
رہ کے دنیا میں بشر کو نہیں زیبا غفلت
موت کا دھیان بھی لازم ہے کہ ہر آن رہے
جو بشر آتا ہے دنیا میں کہتی ہے قضا
میں بھی پیچھے چلی آتی ہوں زرا دھیان رہے
بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو اسکے دائیں کان مین ازان پرھی جاتی ہے اور بائیں کان میں تکبیر گویا اسی وقت اسکو یہ پیگان دیا جاتا ہے کہ اذان ہوئی تکبیر ہوئی اب نماز جنازہ کےلئے تیار رہو کسی نے کیا خوب کہا ہے
یہی ہے فصل مرنے اور جینے کا میرے یارو
ازان اس دم ہوئی نماز اس دم پڑھاتے ہیں
ُِ
دنیا کمانے سے منع کای گیا عزت کے ساتھ حلال طریقوں سے دنیا کمانا اور آرام کے ساتھ اپنے اہل و عیال کی زندگی گزارنا مغضوب نہیں بلکہ مطلوب ہے اور اسکےلئے سعی وتلاش واجب ہے

ہمارے ملک میں بے نمازی،بے‌ھیائی اور بے پردگی کا کیا‌ حال ہے؟
ہم نے اپنے پیارے حبیب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اسو حسنہ ،اسلامی معاشرت ،اسلامی آداب کو چھوڑ دیا ہے اور دشمنان اسلام اور مغربی تہزیب و تمدن کے ذہنی غلام بنے ہوئے ہیں
ہمیں اپنے پیارے مشفق نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تاکیدا ارشاد فرامایا ہے حدیث شریف کا ترجمہ ہے” تب تک تم صیح اور پکے مسلمان نہیں بن سکتے جب تک کہ تمہاری ہر ہر خواہش اسکی تابع نہ ہوگی جو کچھ میں لایا ہوں“
یعنی قرآن پاک اور سنت رسول(ص) لیکن ہم آج کل کہاں بھٹک رہے ہیں ان کے احکامات کو چھوڑ کر کن دشمنان اسلام کی‌کواہشات پر عمل کرتے ہیں ہم نے اخلاقی زوال کیی خطرناک رفتار پکڑی ہے ہم سوئے ہوئے ہیں اسلامی اعزاز ہم سے چھینا جا رہا ہے اور ہم خاموشی سے اس کو قبول کئے جا رہے ہیں گھر میں مقیم بزرگوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے اہل و عیال کو حسب ارشاد رب ذوالجلال اور حسب فرمان نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موجودہ مغربی تہزیب و تمدن کے تاریک اور قبیح مستقبل سے آگاہ کر کے اسلامی تہزیب اور طور طریقوں کو رائج کرائیں اور گھروں میں اسلامی کتب اور رسالے پڑھنے پڑھانے شروع کریں اساتذہ کرام سے بھی انتہائی ّاجزی کے ساتھ عرض ہے کہ وہ کالجوں اور سکولوں میں موجودہ بے راہ روہ،بے حیائی اور بے پردگی کے مضمرات کو طالب علموں کو سمجھائیں اور دینی و دنیوی نقصانات سے آگاہ کریں اور اس طوفان بدتمیزی کو روکنے کی کوشش کریں
اللہ ہم کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

دوستوں مذکورہ تحریر میری لکھی ہوئی نہیں ہے کسی محترم نے بذریعہ داک ارسال کی تھی اور اپنا نام و مقام نہیں لکھا تھا صرف اتنا لکھا تھا کہ یہ تحریر روزنامہ خبریں میں شائع ہو چکی ہے
میں سید انجم شاہ یہ نہین جانتا کہ مذکورہ بالا تحریر روزنامہ خبریں میں کب شائع ہوئی اور کن صاحب نے لکھی ہوئی ہے تاہم
بشکریہ روزنامہ‌خبریں کرتا ہوں

Last edited by ایس اے نقوی; 26-05-09 at 11:41 AM.
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-05-09), ام غزل (26-05-09), رضی (26-05-09), عرفان حیدر (26-05-09)
پرانا 26-05-09, 11:36 AM   #2
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,592
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,625 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

دوستوں مذکورہ تحریر پر آپ کے خیالاے کا منتظر رہوں گا علاوہ ازیں مذکورہ بالا تحریر میری لکھی ہوئی نہ ہے
شکریہ

Last edited by ایس اے نقوی; 26-05-09 at 11:48 AM.
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (26-05-09), رضی (08-06-09)
پرانا 26-05-09, 12:50 PM   #3
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,503
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی تھوڑی دیر بعد آتا ہو ابھی ذرا ایک کام سے جا رہا ہوں۔
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 26-05-09, 03:15 PM   #4
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,606
کمائي: 40,503
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,766 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اسلامی اعزاز ہم سے چھینا جا رہا ہے اور ہم خاموشی سے اس کو قبول کئے جا رہے ہیں
انجم بھائی آپکا بھی شکریہ اور جن صاحب نیں تحریر لکھی ہے انکا بھی شکریہ، بہت اچھا موضوع چنا ہے موت ہی تو ہمیں بھول گئی ہے ۔اور اوپر بتائی گئی لائن سے میں متفق نہیں ۔ ہم کبھی اسلامی تھے ہی نہیں ہم تو مسلمان ہیں مُسلے ہیں اسلامی نہیں۔

جسے آپ بے راہ روی سمجھتے ہیں لوگوں کی نظر میں میں سٹائل آف لائف ہے

"اللہ ہم کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین"
__________________

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (26-05-09), ام غزل (26-05-09)
پرانا 26-05-09, 04:09 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انجم بھائی بہت ہی صاف اور واضح طور پر اس موضوع میں کہا گیا ہے کہ ہم دنیا کی روشنیوں اور آسائشوں‌میں اتنا کھو چکے ہیں کہ ہمیں اس دائمی زندگی میں ہی اپنی آخرت یاد نہیں رہی ، ہم یکسر نظر انداز کرچکے ہیں کہ !
’’دنیا آخرت کی کھیتی ہے ‘‘
یہاں جو بوئے گا آخرت میں وہی کاٹے گا ، آج انسان دنیا کی عیش و عشرت اور مال و دولت میں اتنا گم ہوچکا ہے کہ موت کی حقیقت اور آخرت کے دن کی سچائی پر شائد ہی اس کو کبھی ایک جُھر جھری بھی آئی ہو ،ہم سب جانتے ہیں کہ موت برحق ہے اور جس دن موت آئے گی اور ہم مرجائیں گے ، یہ مال و دولت یہ عیش و عشرت ، سب یہیں‌دنیا میں رہ جائیں‌گے ، کچھ اگر ہمارے ساتھ جائے گا تو وہ ہیں ہمارے اعمال ، پھر بھی ہم مال ودو لت کو اکٹھا کرنے میں ابدی زندگی کو کیوں برباد کرتے ہیں ، یعنی ہم جانتے بوجھتے اپنی حقیقت سے نظریں چُراتے ہیں کیوں ؟؟؟؟؟
ام غزل آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-05-09), ایس اے نقوی (26-05-09), رضی (26-05-09)
پرانا 26-05-09, 06:11 PM   #6
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,592
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,625 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ غزل اور رازی آپ کا اور ان احباب کو جنہوں نے صرف پڑھا ہے کچھ کہا نہیں یا ہو سکتا ہے کہ لکھتے وقت میں بات سمجھا نہیں پایا ان صاحبان کو
تاہم تمام ممبران کا شکریہ مزید دوستوں کا منتظر ہوں
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (27-05-09), رضی (27-05-09)
پرانا 26-05-09, 06:21 PM   #7
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,878
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی بہت اچھی تحریر شئر کرنے پر شکریہ
ام غزل کی بات بالکل ٹھیک ہے "دنیا آخرت کی کھیتی ہے "

ہمیں اس دنیا میں ایک بات ہر وقت ذہن میں رکھنا ضروری ہے
امر بالمعروف و نہی عن المنکر

اور شاہ جی حضرت فرماتے ہیں تم میں سے کون جانتا ہے موت کب آئے گی ؟؟ جواب ظاہر ہے ایک پل کا پتہ نہیں ہے
تو بھائی اس سفر کی ہمہ وقت تیاری رکھو
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (26-05-09), ام غزل (27-05-09), رضی (27-05-09)
جواب

Tags
color, پیارے, پاک, قرآن, نماز, نظر, موت, موجودہ, آج, اللہ, انسان, اشعار, بھائی, تحریر, جواب, حال, حدیث, رفتار, رات, زندگی, سفر, شام, عزت, غزل, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:56 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger