| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,625
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آج کل کے سکول و کالج مغرب کی اندھی تقلید کے قائل ہیں۔ انکے نزدیک جو کچھ مغربب میں پڑھایا جا رہا ہے، سمجھایا جا رہا ہے وہ پاکستان کے لیے بھی اکسیر ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ معاشرے میں کالے انگریزوں کی ایک کھیپ پیدا ہوتی جا رہی ہے جو معاشرے کے لیے سود مند ہونے کے بجائے تقسم در تقسیم کا سبب بنتے جا رہے ہیں۔اور اندھی تقلید میں وہ حماقتیں کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں انکا بودہ پن سامنے آ جاتا ہے۔
اس کی ایک تازہ مثال کراچی کا داؤد پبلک سکول ہے جہاں کے نصاب میں جنسی تعلیم کے مضامین شامل کیے گئے جو طالبات کو پڑھائے جا رہے تھے۔ اس سکول میں اسلامیات کے نام پر تھامسن کی کتاب پڑھائی جا رہی تھی جس میںسیکس و حمل گرائے جانے کے حوالے سے بحث کی گئی تھی۔اس میں بتایا گیا تھا کہ حمل کو کس وقت اور کس طرح گرایا جا سکتا ہے اور اس کے طبی و قدرتی طریقے بیان کیے گئے۔ اس کے علاوہ مانع حمل گولیوں اور اسی سلسلہ کے دیگر طریقوں کو بتایا گیا۔ سکول کی انتظامیہ نے نہ صرف جنسی تعلیم پر مشتمل کتب متعارف کروائی بلکہ سکول کا لباس تک تبدیل کر دیا۔ یونیفارم میں کلاس 2 تک سکرٹ بلاؤز اور اس سے اوپر کی کلاسز میں شلوار قمیص کے بجائے شرٹ اور ٹراؤزر لازمی کر دیا گیا۔ نیز دوپٹے اور سکارف پر پابندی لگا دی گئی۔ اس کے علاوہ گٹار بجانے کی تربیت اور خریدنے کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ساتویں کلاس کے لیے ایسی کتاب لاگو کی گئی جس میں برتھ کنٹرول، اسقاط حمل، مانع حمل گولیوں، اور مانع حمل اشیا کے علاوہ محفوظ جنسی تعلق، انسانی تولیدی عمل اوراسی طرح کے دیگر موضوعات شامل ہیں جو باتصویر ہیں۔ جب چار بچوں کے والدین نے احتجاج کیا تو سکول کی پرنسپل نے ان کو گارڈز کی مدد سے دھکے دے کر باہر نکلوا دیا اور طلبا کو معطل کر دیا۔ جب میڈیا میں خبر آئی تو سکول کو بند کر دیا گیا۔ سکول انتظامیہ کا موقف ہے کہ اس قسم کے مضامین دیگر سکولوں میں بھی پڑھائے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ وہی سکول ہے جس نے پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا مظاہرہ کروایا تھا جس میں طالبات نے ۔ ۔ ۔ طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کی حمایت میں واک کی تھی۔ ان کا نعرہ تھا کہ خواتین کی حفاظت کرو اور انسانیت کا احترام کرو۔ یہ کیا ہوا اور کیوں ہوا؟ کیا یہ سب اچانک ہواِ؟ اسکو سمجھنے کے لیے مشرف دور میں حکومتی سرپرستی میں انے والی ایک اہم رپورٹ "پر اسرار بغاوت" کا مطالعہ مفید ہوگا۔ا س رپورٹ پم ہم پہلے ہی سیر حاصل تبصرہ کر چکے ہیں ۔اس رپورٹ کا مدعہ یہ تھا کہ ضیا الحق کے دور میں نصاب میں بلا وجہ کی اسلامئزیشن کی گئی اور اسلامی جنگجؤؤں اور جنگوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا گیا، نفرت کو ترویج دیا گیا وغیرہ چناچہ اس رپورٹ کی اشاعت کے بعد نصاب میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ خصوصاََ پرائویٹ سکولوں میں سیکولر رویہ رکھنے والے مصنفوں کی کتب لگائی گئیں جن میں سے "فہمیدا ریاض" کا نام خاص ہے/ ان کتب میں ایک خاص بات یہ ہے کہ اللہ اور رسول کا تذکرہ تو ہے مگر واجبی سا۔اور ایسے صحابہ کرام یا مجاہد جو جنگوں کے حوالے سے مشہور ہیں جیسے ابن قاسم، صلاح الدین ایوبی، طارق بن زیاد، وغیرہ کا تذکرہ بالکل بھی نہیں ہے کیونکہ اس سے جہادی ازم پھیلتا ہے۔ تعلیم کہ جس کو باقاعدہ طور پر اسلامی نظریاتی بنیادوں پر قائم ہونا چاہیے تھا ۔ ۔ ۔ بد قسمتی سے روشن خیالی کے چکر میں اس کو مغرب کے گورک دھندہ میں پھنسا دیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ایسے واقعات ہوں تو اچھنبے کی کوئی بات نہیں ہوگی۔ یہ تو ایک سکول کا واقعہ سامنے ا گیا ۔ ۔ ۔ باقی مغربی تعلیمی اداروں اور مشنری سکولوں میں کیا کچھ ہو رہا ہوگا ۔ ۔ ۔ کچھھ معلوم نہیں۔ تاہم ان سکولوں کے طلبا کے افعال سے ان کی ہونے والی تربیت کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے مثلا ََ کلفٹن اور ڈیفنس کے سکولوں میں کس قسم کی تربیت دی جا رہی ہے اس کا عملی مظاہرہ ان علاقوں کے شاپنگ مالزاور ریسٹورینٹس میں 12 سے 2 بجے کے درمیاں جا کر کوئی بھی دیکھ لے۔ سب کچھ سمجھ میں آ جائے گا۔ ایسے والدین کی خدمت میں' کہ جو بغیر کسی تحقیق و خوف کے مغربی و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں اپنی اولاد کو داخل کروا دیتے ہیں ۔ ۔ ۔' علامہ اقبال کے کچھ شعر' ہدیہ کرنا چاہتا ہوں ۔ شاید کہ کچھ سوچین سمجھیں ااور یہ اہــل کـلـــــــیسا کا نــظــــام تــعلیـــم اک سازش ہے فقط دین و مروت کے خلاف اسکی تقدیر میں محکومی و مظلومی ہــــے قوم جو نہ کر سکی اپنی خودی سے انصاف فطرت افراد سے اغماض بھی کر لیتی ہــے (اغماض کا مطلب نظر انداز) کبھی کرتی نہیں ملت کے گناہوں کو مــعاف بشکریہ اور تلخیص از کاشف حفیظ صدیقی : روزنامہ امت کراچی |
|
|
|
| 16 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | arshad khan (11-09-09), shafresha (08-09-09), محمدخلیل (08-09-09), مرزا محمد فاروق (08-09-09), مسافر (10-09-09), معظم (14-09-09), ایس اے نقوی (08-09-09), ام طلحہ (08-09-09), اخترحسین (08-09-09), باسط (24-09-09), راجہ اکرام (08-09-09), رضی (15-09-09), سحر (08-09-09), شاہ جی 90 (08-09-09), طاھر (08-09-09), عبداللہ حیدر (08-09-09) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,625
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مندرجہ بالا تو شرم کا مقام تھا۔ تاہم فخر کا مقام یہ ہے کہ سلام ہے ان چند والدین کو جنہوں نے برائی ہوتے دیکھی تو اس کے سامنے اپنے مفادات کو قربان کرتے ہوئے، ڈٹ گئے۔ انہوں نے مسئلہ کہ گیرائی کو سمجھا اور اس پر احتجاج کیا۔ رسک لینا آسان نہیں تھا کیونکہ اس طرح وہ اپنے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا رہے تھے مگر بڑے مقصد کے لیے کسی کو تو قربانی دینی پڑتی ہے۔انہوں نے قربانی دی اور سول سوسائٹی ، معاشرہ اور میڈیا انکی پشت پر کھڑا ہو گیا ۔اس طرح ایک کارواں بن گیا ۔ یہ ایک بڑی کامیابی ہے جس کی شاید ابتدا میں ان کو امید بھی نہ ہوگی۔ مگر اللہ کی نصرت نے مدد کی اور شیطان کا منہ کالا ہوا۔ سوچنے کا مقام ہے باقی ان ہزاروں والدین کے لیے جو اس طرح کی بے غیرتی منہ چھپا کر برداشت کرتے رہتے ہیں اور یہ بھی سوچنے کا مقام ہے ان لوگوں کے لیے کہ کس طرح محض 4 والدین نے ایک بہت بڑی شیطانی قوت کو شکست دے دی۔
میں تنہا ہی چلا جانب منزل فقط لوگ ملتے گئے کاورواں بنتا گیا |
|
|
|
| 13 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (08-09-09), فیصل ناصر (08-09-09), مرزا محمد فاروق (08-09-09), مسافر (10-09-09), ایس اے نقوی (08-09-09), ام طلحہ (08-09-09), اخترحسین (08-09-09), حسنین ایوب (15-09-09), راجہ اکرام (08-09-09), سحر (08-09-09), شاہ جی 90 (08-09-09), طاھر (08-09-09), عبداللہ حیدر (08-09-09) |
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,625
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ سب کو بھی سوچنے اور عمل کی دعوت ہے
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | مرزا محمد فاروق (08-09-09), مسافر (10-09-09), اخترحسین (08-09-09), راجہ اکرام (08-09-09), شاہ جی 90 (08-09-09) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بدر بھائی سلام
یہ مغرب کے گورکھہ دھندے میں الجھنے کی بات نہیں یہ تو ایک مکمل اور جامع سازش ہے جس کے زریعے ہزاروں قومیں اور ملک تباہ کئیے جا چکے ہیں اللہ تعالی ہم سب کو ایسی سازشوں سے محفوظ رکھے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی توفیق دے آمین |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا | shafresha (08-09-09), مرزا محمد فاروق (08-09-09), ایس اے نقوی (08-09-09), ام طلحہ (08-09-09), اخترحسین (08-09-09), حیدر (08-09-09), راجہ اکرام (08-09-09) |
|
|
#5 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
سلام،
اسکول فیلڈ سے وابستگی کی بنیاد پر میں یہ کہہ سکتا ہوں کے ڈیفنس اور کلفٹن کے اسکولز (میری معلومات کے مطابق) میں اسلام کے منافی تعلیمات نہیں دے جا رہیں۔ (یاد رہے کے میں خود ایک بہت بڑے انگلش اسکول کی انتظامیہ سے وابستہ ہوں اس لیئے دیگر اسکولز کے تعلیمی نصاب سے عام والدین کی بنسبت ذیادہ واقف ہوں) انگلش اسکول میں اُردو اور اسلامیات جیسے مضامین پڑھانے کے لیئے ہمارے اور کے جیسے ہی اساتذہ اپائنٹ کیئے جاتے ہیں اور اس معاشرے سے وابستگی کی بنا پر ہم بھی وہی جذبات/عقائد رکھتے جو عام لوگ رکھتے ہیں۔ بعض پرائیویٹ انگلش اسکولز میں تو باقاعدہ دارلعلوم سے فارغ علماء دینیات کی تعلیم دیتے ہیں۔ میری بڑی بیٹی نے ابتدائی سورتیں اسکول ہی میں یاد کی ہیں۔ وہ میکڈونلڈ اور کی ایف سی کے کھانے پسند نہیں کرتی کیوں کے اُس کے خیال میں یہ یہودیوں کے ادارے ہیں۔ یقینا یہ تعلیمات اُسے اُس کی ٹیچر کی ہی جانب سے دی گئی ہیں۔ نوٹ؛ میں داؤد پبلک اسکولز کی انتطامیہ کی حمایت نہیں کررہا ہوں۔ میرا موقف صرف یہ ہے کے اُن کا موقف جانے بنا اور مذکورہ قابل ضبط مواد دیکھے بنا کوئی فیصلہ یا رائے دینا صحیح نہیں۔ کاش روزنامہ امت کراچی کے کاشف حفیظ صدیقی مذکورہ کتب کے حوالے بھی دے دیتے تو ہمارے سمجھنے میںآسانی ہوجاتی۔
Last edited by shafresha; 08-09-09 at 02:57 AM. |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | فاروق سرورخان (16-09-09), مرزا محمد فاروق (08-09-09), مسافر (10-09-09), ایس اے نقوی (08-09-09), اخترحسین (08-09-09), حیدر (08-09-09), شاہ جی 90 (08-09-09), عبداللہ حیدر (08-09-09) |
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,907
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,791 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شافریشہ بھائی آپ نے اچھی توجہ دلائی شکریہ
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,903
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یہ اسکینڈل تو خاصا مشہور ہوا تھا پھر اچانک اس پر مٹی بیٹھ گئی
کچھ کتابیں بھی دکھائی گئی تھیں بعد میں ایک بیان بھی آیا کے مذکورہ کتاب کے قابل اعتراض حصے پھاڑ دئے گئے ہیں سوال یہ کے اتنے بڑے ادارے قابل اعتراض مواد لوگوں کی توجہ دلانے پر پھاڑتے ہیں ؟ جس وقت یہ کتاب نصاب شامل کی تو کیا اسکا جائزہ نہیں لیا گیا تھا ویسے یہ داؤد پبلک اسکول کے مالکان کون ہیں ؟ ذرا روزنامہ جنگ کی ان دو خبروں پر نظر ڈالیں قابل اعتراض مواد پر مشتمل صفحات پھاڑدئیے اب یہ ایشو نہیں ،ایڈ منسٹریٹر داؤد اسکول صوبائی محکمہ تعلیم کی اے اور او لیول اسکولز کو نصاب کا جائزہ لینے کی ہدایت
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (08-09-09), مرزا محمد فاروق (08-09-09), ایس اے نقوی (08-09-09), اخترحسین (08-09-09), حیدر (08-09-09), عبداللہ حیدر (08-09-09) |
|
|
#8 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,625
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سنا ہے کہ کراچی کے کوئی مشہور صنعت کار حسین داؤد اس کے مالک ہیں اور اس سکول کو انکی صاحبزادی سبرینہ داؤد چلا رہی ہیں جنہوں نے یونیورسٹی کالج لندن سے پڑھا ہے اور لندن سکول آف اکنامکس سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔
|
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (08-09-09), مرزا محمد فاروق (08-09-09), مسافر (10-09-09), ایس اے نقوی (08-09-09), اخترحسین (08-09-09), شاہ جی 90 (09-09-09), عبداللہ حیدر (08-09-09) |
|
|
#9 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,625
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
کاشف حفیظ صدیقی نے تو کتب کے نام، انکے مصنفین کے نام اور صفحات بھی بتائے تھے لیکن چونکہ میں نے انکا مکمل آرٹیکل پوسٹ نہیں کیا بلکہ اسکا خلاصہ پیش کیا تھا تو کافی غیر ضروری تفصیلات کو نکال دیا ورنہ پوسٹ کافی لمبی ہو جاتی۔ میرے ہر تخلیص شدہ مضمون کے ساتھ یہی یاد رکھا جائے کہ میں اس میں سے کافی ڈیٹیل نکال دیا کرتا ہوں۔ تاہم فیصل ناصر بھائی نے ان کتب کے حوالے دئیے ہیں۔ |
|
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (08-09-09), فیصل ناصر (08-09-09), مرزا محمد فاروق (08-09-09), اخترحسین (08-09-09), راجہ اکرام (08-09-09), شاہ جی 90 (09-09-09), عبداللہ حیدر (08-09-09) |
|
|
#10 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,625
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,028 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
1۔ انسانی کردار کی تشکیل پر ماحول کا سب سے زیادہ اثر ہوتا ہے۔ مخلوط ماحول میں ۔ ۔ ۔ "اکثریت" کے بگڑ جانے کے چانسز ہوتے ہیں۔ جو بچ جاتے ہیں ان پر تو اللہ کی رحمت ہوتی ہے یا ماں باپ کی کوئی نیکیاں۔ ہمارا شہر ایک چھوٹا (تقریبا 5 لاکھ کی آبادی(سا شہر ہے۔ چند سال قبل تک سرکاری کالجز تھے۔ اس لیے ایک دوسرے کے لیے بہت شرم و حیا تھی اور اخلاق سے گرے ہوئے مناظر نظر نہیں آتے تھے۔ لڑکے لڑکیاں۔ ۔ ۔خواہ وہ بہن بھائی کیوں نہ ہوں ۔ ۔ ۔ باہر محتاط رہا کرتے تھے۔ لیکن گزشتہ چند سال میں بہت سے مخلوط تعلیمی ماحول رکھنے والے اداروں کی آمد کے بعد سے اداروں تو اداروں ۔ ۔ ۔ شہر کے ماحول میں کسی بڑی تبدیلی کے آثار نظر آ رہے ہیں ۔ اللہ بچائے۔ "حالانکہ ان اداروں میں قطعا ََ بھی کوئی قابل اعتراض تعلیمی مواد شامل نہیںمگر پھر بھی "بہت کچھ تبدیل ہو چکا ہے" ۔لڑکے لڑکیاں کھلے اکھٹے پھر رہے ہوتے ہیں، باغات کے گوشوں میں جوڑے بیٹھے ہوتے ہیں۔ ہم اپنی اولاد کو کیچڑ کے جوہڑ میں بھیج کر یہ توقع نہیں کر سکتے کہ وہ کیچڑ لگنے سے محفوظ بھی رہیں گے۔ 2۔ آپ نے خود ٹیچر کی اہمیت کا اعتراف کیا کہ آپکی بیٹی انکی وجہ سے غیر ملکی پراڈکٹ کا بائیکاٹ کرتی ہے ۔ لیکن آپ تصور کریں کہ ماحول کے ساتھ ساتھ اگر ٹیچر بھی آزاد خیال مل جائے تو کیا حشر ہو گا قوم کاِ؟ کیا ہر کوئی اسی طرح خوش قسمت ہوگا؟ ایسے خوش قسمت تو مغربی اداروں میں سے، باوجود اس کے مکمل فحش ماحول کے، بھی نکل آتے ہیں 3۔ میرا دوست بھی بیکن ہاؤس سکول میں ایڈمنسٹریٹر ہے۔ اس کی زبانی جب ہم اکثر اوقات ہونے والے کنسرٹس کے ظاہری و خفیہ کہانیاں سنتے ہیں تو تسلیم کرنے کو دل ہمارا بھی نہیں کرتا کہ ہمارے شہر میں ایسا ہو سکتا ہے ۔ لیکن پارکس ، ہوٹلز و دیگر مقامات پر ہونے والی ایکٹیویٹیز سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ دال میں کچھ نہ کچھ کالا ضرور ہے۔ ورنہ مخلوط تعلیم و دیگر عوامل کے آتے ہی شہر کے ماھول میں تبدیلی کیوں محسوس ہونے لگی۔ میں نے کراچی بہت عرصہ قبل دیکھا تھا۔ ۔ ۔ ۔لیکن لاہور کچھ عرصہ قبل دیکھا ہے۔۔۔۔اور میرا تجذیہ یہی ہے کہ مخلوط تعلیم ہم کو تباہ کر دے گی۔ (پارکس اور دیگر مقامات کے مناظر دیکھنے کے بعد یہی احساس ہوا) 4۔ کتب ،ماحول، استاد کی مثال دے کر اپنی بات کا اختتام کرتا ہوں "نبئی پاک ایک استاد تھے، انکی کتاب قرآن تھی، اور معاشرہ مدینہ کا متبرک ماحول والا تھا۔ جب سبھی عوامل یک جاں ہوئے تو صحابہ جیسی عظیم جماعت نے جنم لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت کے بعد ۔ ۔ ۔ ۔ کتاب تو وہی قرآن ہی ہے۔ استاد کی صورت میں نبئی پاک کے اخلاق حسنہ بھی موجود ہیں۔ ۔ ۔ ۔ مگر ماحول نہ ہونے کی وجہ سے اکثریت بگڑتی چلی جا رہی ہے۔ ہم کتاب کو روزانہ پڑھتے بھی ہیں۔ ۔ ۔ دل میں عہد بھی کرتے ہیں کہ اپنے اندر تبدیلی لائیں گے ۔ ۔۔ ۔ مگر جیسے ہی باہر آتے ہیں۔ ۔ ۔ وہ عہد بھولنے لگتا ہے۔ہم ماحؤل کی رنگینیوں میں کھونے لگتے ہیں۔ اسی وجہ سے ہمارے معاشرے میں بہت کم لوگ دین کے حوالے سے اپنا مقام بنا سکے ہیں۔ اور نیک لوگوں کی شرح بہ نسبت آگاز کے کم سے کم ہی ہوتی جا رہی ہیے'' باقی اللہ بہتر جانتا ہے کہ کیا سچ ہے کیا جھوٹ ۔ ہم کو تو خبر کے متن کے مطابق بات کرنی ہوتی ہے |
|
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (08-09-09), مرزا محمد فاروق (08-09-09), مسافر (10-09-09), ام طلحہ (08-09-09), اخترحسین (08-09-09), راجہ اکرام (08-09-09), سحر (09-09-09), شاہ جی 90 (09-09-09) |
|
|
#11 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,234
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سرورق کے لیے اپلائی کریں ۔ اور سحر جی سے درخواست ہے کہ اس کو جلد جگہ دے دیں۔
والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | فیصل ناصر (08-09-09), محمدخلیل (08-09-09), مرزا محمد فاروق (08-09-09), ام طلحہ (08-09-09), اخترحسین (08-09-09), راجہ اکرام (08-09-09), سحر (08-09-09), شاہ جی 90 (09-09-09) |
|
|
#12 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
میں کہتی ہوں میری بچی پیچھے ہی بھلی مگر ایسا اعتماد مجھے اپنی بیٹی کیلئے نہیں چاہئے۔ اور آج جو بچہ استاد کی بے عزتی کر سکتا ہے وہ کل ماں باپ کے سامنے بھی سینہ تان کے کھڑا ہو سکتا ہے۔
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین |
|
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا | arshad khan (11-09-09), فیصل ناصر (08-09-09), مرزا محمد فاروق (08-09-09), اخترحسین (08-09-09), باسط (24-09-09), حیدر (10-09-09), راجہ اکرام (10-09-09), شاہ جی 90 (09-09-09) |
|
|
#13 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,589
کمائي: 157,728
شکریہ: 8,078
5,023 مراسلہ میں 19,305 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جہاں تک مخلوط تعلیمی نطام کا تعلق ہے ، یاد رہے میں مخللوط تعلیمی نطام کی حامی نہیں
لیکن میں دونوں طرح کے ماحول میں تعلیم حاصل کی ہے یعنی مخلوط بھی اور گرلز کالج میں بھی لیکن مجھے گرلز کالج کا ماحول مخلوط کالج سے ذیادہ خراب محسوس ہوا گرلز کا لج کی لڑکیاں بہت آرام سے لڑکوں کے ساتھ گھومنے جاتی ہیں اور گھر میں ان پر کوئی نظر یہ سوچ کر نہیں رکھتا کیوں کہ سب کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ گرلز کالج میں پڑھتی ہیں میں نے مخلوط میڈیکل کالج میں تعلیم حاصل کی ہے یہاں پر لڑکیاں پہلے دن سے ہی محتاط ہوتی ہیں ۔ جن کو بگڑنا ہوتا ہے ان کی میں بات نہیں کررہی ہوں ۔ لیکن اکثریت بدنامی سے ڈرتی ہیں اورلڑکوں سے دور رہتی ہیں جہاں تک اسکول کا تعلق ہے اس میں میں سراسر قصور والدین کو سمجھتی ہوں اسکول میں بچے ایسے نہیں ہوتے کہ اپنا اچھا یا بُرا سمجھ سکیں والدین کو ہر طرح سے دیکھ بھال کر کے اسکول میں داخل کرانا چاہیے اور پورے وقت اپنے بچے کا دیھان رکھنا چاہیے اگر کوئی ماں یہ کہتی ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ میرا بچہ اسکول مین کیا کرتا ہے تو مین یہ بات نہین مانتی ہوں مجھے اپنے بیٹے کی آنکھوں سے پتا چل جاتا ہے کہ وہ اس وقت کیا سوچ رہا ہے ۔ |
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (08-09-09), فیصل ناصر (09-09-09), مرزا محمد فاروق (08-09-09), مسافر (10-09-09), ام طلحہ (08-09-09), اخترحسین (08-09-09), باسط (24-09-09), حیدر (10-09-09), راجہ اکرام (10-09-09), شاہ جی 90 (09-09-09) |
| کمائي نے سحر کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 09-09-09 | شاہ جی 90 | مجھے اپنے بیٹے کی آنکھوں سے پتا چل جاتا ہے کہ وہ اس وقت کیا سوچ رہا ہے ۔ | 10 |
|
|
#14 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
ایک اور درخواست کروں گا والدین سے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور یہ بات ذہین سے نکال دیں کہ آپ کے بچے کو کچھ نہیں پتہ۔
حال میں میں نے ایک واقعہ کا انکشاف کیا تھا جس میں ایک محلے میں واقع سکول کے بچوں کو سکول واش روم میں غیر اخلاقی سرگرمیاں کرتے ہوئے پایا گیا۔ وہاں ٹیچرز کے اور اور طالبِ علم کے لئے الگ الگ واش روم تھے اور بچوں کی سائڈ پر کوئی نہیں آتا جاتا تھا ۔ اور آپ یقین نہیں کریں گے مجھے یہ بات ایک تیسری جماعت کے بچے سے معلوم ہوئی جس کے بعد میں نے لاہور سے بذریعہ دھمکی آمیزہ خط انتظامیہ کو مطلع کیا۔
__________________
جاؤں صدقے سوہنے کلمے والے توں سوہنے نبی امت دے رکھوالے توں
Last edited by پاکستانی; 08-09-09 at 04:32 PM. |
|
|
|
|
|
#15 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
سلام دوستوں،
مجھے افسوس ہے کے بہن اُم طلحہ اور عزیزی بدر الزماں طلباء کی بے راہروی کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک خاص اسکول کو اپنی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ناجانے بہن اُم طلحہ نے کس سن میں بیکن ہاؤس کوئٹہ میںجاب کی تھی؟ اگر یہ وہاں کی اُس زمانے کی ہیڈ مسٹریس/پرنسپل یا برانچ سیکریٹری کا نام بتا دیںتو ان کی بات کی تصدیق ہوجائے گی۔ بدرالزماں بھائی کی بھی ساری معلومات محض چند اخباری تراشوں اور ایک دوست کی گواہی پر ٹکی ہے۔ یہ وہی میڈیا و اخبارات ہیںنا جنہیں ہم اپنے ایک پچھلے تھریڈ میں تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ اس تھریڈ کو پڑھنے والے کتنے افراد نے مذکورہ کتاب (پانچویں کلاس کی سائنس(5 اے) کو دیکھنے کی بھی زحمت کی ہے؟ افسوس یہ ہے کے میڈیا بشمول انٹرنیٹ و موبائل کے ذریعے پھیلنے والی بے حیائی کا ذمہ دار مخلوط تعلیمی اداروں کو ٹہرایا جا رہا ہے۔ میں دن میںتقریبا 9 گھنٹے اسکول کے تعلیمی ماحول میںگذارتا ہوں۔ بڑی کلاسز کے بچوں کے موبائل میںپائی جانے والی فحش موویز اور ایس ایم ایس کی ذمہ دار اسکول انتظامیہ کیسے ہوسکتی ہے۔ ہمارے اسکول میںبچوں کا موبائل لانا ممنوع ہے اس بارے میں سرکلر کے ذریعے والدین کو منع کردیا گیا ہے۔ پھر بھی بچے N 70, N90 جیسے موبائل چھپا کر لاتے ہیں آپ بتائیے اسکول کا کیا قصور ہے؟ اکثر بچوںکو گھر میںورلڈ ڈش جیسی سہولتیں میسر ہیں وہ ناجانے اُس پر کیا کچھ نہیں دیکھ پاتے ہوں گے؟ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, کلفٹن, کالج, کراچی, پاکستان, واقعات, نفرت, متعارف, معلوم, آپریشن, آج, اللہ, انتظامیہ, احتجاج, بچوں, تعلیم, خواتین, خلاف, خبر, شعر, طالبان, صلاح, صحابہ, صدیقی, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|