| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات |
درجہ بندی:
|
ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,969
کمائي: 276,796
شکریہ: 33,206
12,658 مراسلہ میں 37,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
صحافت کی نصابی کتابوں میں درج تشریح کے مطابق خبر اس اطلاع کو کہتے ہیں جس سے آپ کی معلومات میں کچھ نہ کچھ اضافہ ہو اور ان معلومات میں حیرت کا بھی تھوڑا بہت عنصر شامل ہو۔
مثلاً یہ کوئی خبر نہیں کہ کتے نے آدمی کو کاٹ لیا۔ خبر یہ ہے کہ ایک آدمی نے کتے کو کاٹ لیا۔ پاکستان اب تک جن المئیوں سے گزرا ہے یا گزر رہا ہے ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ذرائع ابلاغ تو زندہ ہیں مگر خبر بے جان ہو چکی ہے۔ لوگ اگر اب بھی اخبار پڑھ رہے ہیں یا چینل دیکھ رہے ہیں تو اس لیے نہیں کہ انہیں کسی نئی اطلاع یا متحئیر ہونے کی توقع ہے۔ وہ بس عادتاً پڑھ اور دیکھ رہے ہیں۔ کوئی بھی عمل اگر تواتر کی سرحد میں داخل ہوجائے تو خبر کے دائرے سے رفتہ رفتہ نکل جاتا ہے۔ جب لیاقت علی خان قتل ہوئے تو لوگوں کی سمجھ میں یہ بات بالکل نہیں آرہی تھی کہ کسی وزیرِ اعظم کو دن دھاڑے مجمع کے سامنے کیسے مارا جاسکتا ہے۔ جب پہلا مارشل لا لگا تو ذرائع ابلاغ کو یہ بات بھی پلے نہیں پڑ رہی تھی کہ حکومت تو سیاستداں چلاتے ہیں فوج کیسے حکومت چلائے گی۔ لیکن دو ہزار دس میں یہ جملہ تواتر کے ساتھ ابلاغی گفتگو کا حصہ ہے کہ اگر کسی سیاستداں نے زیادہ پھرتیاں دکھائیں کی تو وہ عہدے یا جان سے فارغ بھی ہوسکتا ہے۔ جب ایوب حکومت پر الزام لگا کہ صنعتی ترقی کے عمل میں محض چند بڑے خاندانوں کی سرپرستی ہورہی ہے جس میں انکا اپنا خاندان بھی شامل ہے تو یہ ایک بڑا سکینڈل تھا۔لیکن آج اقربا پروری اور دوست نوازی کوئی خبر نہیں۔ خبر یہ ہے کہ فلاں آدمی اتنی بڑی پوزیشن پر ہونے کے باوجود لوگوں کے ’ کام‘ کیوں نہیں کررہا۔ جب انیس سو اڑسٹھ میں چینی ایک روپے سے سوا روپے سیر ہوئی تھی تو کروڑوں لوگوں کے لیے یہ ایک بہت بڑی خبر تھی۔ لیکن آج چینی چوبیس روپے سے چھلانگ لگا کر ستر روپے فی کیلو ہونے کے باوجود وقتی غصے کا سبب ضرور ہے مگر خبر نہیں ہے جب سن اسی کی افغان جنگ کے دوران پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں بم دھماکوں کی لہر آئی تو اداریوں اور مضامین میں یہ ضرور پوچھا جاتا تھا کہ ملک کدھر جارہا ہے؟ آج اگر خودکش حملوں میں ایک ہفتے کا وقفہ آجائے تو حیرت ہوتی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ بم دھماکے کے بعد کیا ہونا ہے۔ سیاستداں معمول کا افسوس ظاہر کریں گے۔ وزیرِ داخلہ رپورٹ طلب کرلیں گے۔ قاتلوں کے خاکے بن جائیں گے۔ مرنے والوں کے ورثا کے لئے کچھ معاوضے کا اعلان ہوجائے گا۔ ایک چھوٹا سا مذمتی اداریہ ہوگا۔اور پھر اگلی واردات کے بعد یہی مشق ہو گی۔ اکتا دینے والے اس ابلاغی روٹین میں خبر کہاں ہے؟ پہلے اگر کوئی شخص پراسرار طور پر لاپتہ ہوجاتا تھا تو خبر بھلےشائع ہو نہ ہو۔اسکی تصویر کے ساتھ تلاشِ گمشدہ کا اشتہار ضرور چھپتا تھا۔اب کسی کا یوں غائب ہوجانا اسکے ورثا کے لئے خبر ہو تو ہو ہمارے لیے خبر نہیں ۔خبر محض یہ ہے کہ غائب آدمی واپس آگیا۔ اتنا ضرور ہوا کہ جو مثبت انسانی پہلو معمول کی سماجی اقدار کا حصہ ہونے چاہئیں اب وہ خبر ہیں۔ مثلاً رکشہ والے نے ایک بٹوا جس میں پچاس ہزار روپے تھے اصل مالک کو ڈھونڈ کر لوٹا دیئے۔ فلاں وڈیرہ یا صنعت کار پانچ سو سیلاب زدگان کو دو وقت کا کھانا دے رہا ہے ۔ پولیس والے نے دباؤ میں آ کر جھوٹا پرچہ کاٹنے سے انکار کردیا۔ کرکٹ ٹیم نے سٹے بازوں کی ترغیب کے باوجود سری لنکا سے میچ نہیں ہارا۔ ایک غریب بیوہ جائیداد پر قبضہ کرنے والوں سے مقدمہ جیت گئی۔ عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد ہوگیا وغیرہ وغیرہ۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ جیسا سماج ویسی خبر۔ لیکن اس سماج کو تالاب میں کس نے دھکا دیا!!!! اس سوال کا جواب آدھے سچ کے ایجنڈا زدہ کلچر میں ملنا بہت مشکل ہے۔۔۔۔ وسعت اللہ خان
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں |
|
|
|
| 12 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
وسعت اللہ خان ہمیشہ لاجواب لکھتے ہیں
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, کوئٹہ, کتابوں, کراچی, پولیس, لیاقت علی خان, لوگ, چینل, مکمل, آج, آدمی, اللہ, الزام, تصویر, جیت, جواب, خودکش, خان, خبر, دوست, سیر, سری لنکا, شخص, علی, صحافت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پښتو لیكلو كښے ګرانی؟ - پشتو لکھنے میں دشواری؟ | محبوب عالم | پشتو فورمز | 2 | 07-01-12 07:07 PM |
| اسلام آباد یا امریکی چھاؤنی؟ | اخترحسین | خبریں | 17 | 18-09-09 10:15 AM |
| اسلام آباد یا امریکی چھاؤنی؟ | اخترحسین | خبریں | 0 | 09-09-09 10:00 AM |
| خوشبو آئی؟ | یحیٰی | دلچسپ اور عجیب | 2 | 23-08-08 11:43 PM |
| قومی راہنما کون بنےگا ؟ میاں نواز شریف یا زرداری؟ زبیر احمد | ZUBAIR | خبریں | 2 | 11-06-08 02:03 AM |