واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


جو اللہ کے نور سے دیکھتے ہیں....ناتمام…ہارون الرشید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-02-10, 10:14 AM   #1
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جو اللہ کے نور سے دیکھتے ہیں....ناتمام…ہارون الرشید

جو اللہ کے نور سے دیکھتے ہیں....ناتمام…ہارون الرشید

السلام علیکم دوستوں،
آج مورخہ 19 فروری کو روزنامہ جنگ میں‌جناب ہارون رشید صاحب کا یہ کالم پڑھا، اس کے بعض‌مندرجات سے کچھ لوگ اختلاف کرسکتے ہیں مگر مجموعی طور پر یہ ایک اچھا کالم ہے۔
میں اسے آپ لوگوں سے شئیر کرنے کی جسارت کررہا ہوں، (جنگ سے پیشگی معذرت)
================================================== =======================

ہر شام ، تقریباً ہر شام میں اس ندّی کے پانیوں کو نظر سے چومتا ہوا گزرتا ہوں، ایک شب جس کے کنارے پر محمد اعظم نے سرکارﷺ کو پورے قد سے فروزاں پایا تھا۔ اللہ اللہ خطاکاروں کی بستی کے یہ نصیب۔
ایک اصول کتاب میں لکھا ہوتا ہے اور ایک وہ ،میدانِ جنگ میں بصیرت جسے تراشتی ہے۔ گیلانی چیف جسٹس ملاقات پر جن کو اعتراض ہے، وہ کتابی اصول پر کھڑے ہیں ۔ چیف جسٹس اگر انا کے اسیر ہوتے تو ڈٹے رہتے لیکن وہ اوپر اٹھے اور پاکستانی عوام کے لیے ایک عظیم فتح حاصل کی، تاریخ میں جس کا تذکرہ انشا ء اللہ مارچ 2007ء کے ساتھ ہو گا۔ اللہ بڑا بے نیاز ہے اور اس کے لشکروں کو کوئی نہیں جانتا۔جس مقدّس کتاب میں کوئی شک نہیں، وہ یہ کہتی ہے: آدمی کو اللہ نے اس کے ماتھے سے تھام رکھا ہے، Fore brain۔ اس کرّہ خاک پہ، جہاں لگ بھگ بیس ہزار برس پہلے سیدنا آدم علیہ السّلام نے قدم رکھا تھا، وہ قادر مطلق اور حیّ قیوم خیال کے ذریعے حکومت کرتا ہے۔قرآن کہتا ہے : کتنے زمانے گزرے کہ انسان کوئی قابل ذکر چیز ہی نہ تھا۔شاید کروڑوں برس۔ کب وہ مسجودِ ملائک ہوا؟ جب 1300سی سی کی بجائے اسے 3500سی سی کا دماغ عطا ہوا۔ سائنسدان کہتے ہیں کہ کاسہء سر میں دماغ پھیلنے لگا۔۔۔خودبخود، مگر قرآن کریم مطلع کرتا ہے کہ بہشتِ بریں میں یہ آدم کے ظہور کا لمحہ تھا۔
ابلیس آدمی کو جانتا تھا اور لاکھوں برس سے جانتا تھا، فرشتے بھی جانتے تھے۔ اسی لیے انہوں نے یہ کہا تھا کہ وہ خوں ریزی اور فساد کا مرتکب ہوگا۔ اس کی 22بنیادی جبلتوں کے تعامل (Interaction of instincts)کا فطری تقاضا یہی تھا۔ اسی لیے ابلیس نے برتری کا دعویٰ کیا اور جتلایا کہ وہ اسے گمراہ کرنے پہ قادر ہے۔ شیطان نے کہا کہ وہ آدم زاد کو اس کی خواہشات کے جنگل میں للچا اور بھٹکا کر مارڈالے گا۔ کہکشائیں اور آلوچے کے شگوفے کھلانے والے رب نے تردیدنہ کی اور یہ ارشاد کیا :مگر میرے مخلص بندے گمراہ نہ ہوں گے۔ ابدلآباد تک کے لیے اس دن یہ قرار پا گیا کہ اپنی کرتوں اور کارناموں کے طفیل ہر شخص برباد ہو سکتا ہے مگر صاحب اخلاص نہیں۔ شجاعت اور ذہانت، علم اور ریاضت، حکمت اور قوّت، اللہ کی بارگاہ میں سارے سکّے جھوٹے ہیں۔۔۔ اخلاص کے بغیر۔ آسمانوں او رزمینوں،دلوں اور دماغوں ، ستاروں اور کوہساروں پر جس کی حکومت ہے وہ بے نیاز ہے مگر ان سے نہیں جو اپنی خامیوں اور خطاؤں پر غور کرتے ہیں۔وہ ان سے بے نیاز نہیں، ادنیٰ ذاتی کامیابیوں کی بجائے، جو خدا اور اس کے بندوں سے محبت کرتے ہیں۔ایثار ان کی نشانی ہوتی ہے ۔ جبلّی تقاضوں کو شکست دے کر ظفر مندی کا علم لہرا دینے والی سخاوت۔ مخلص آدمی کی حکمت، محض حکمت نہیں بلکہ علم سے جلا پا کر فراست ہو جاتی ہے۔ فرمایا: مومن اللہ کے نور سے دیکھتا ہے۔۔۔ وہ جو اللہ کے نور سے دیکھتے ہیں، ان میں سے بعض کے قدموں میں بیٹھنے کا شرف اس خطاکار کو حاصل ہوا۔ ایک لمحہ بھی ایسا نہیں آتا، جب یقین مجروح ہو کہ 27رمضان المبارک کو تخلیق پانے والے پاکستان کا مستقبل محفوظ ہی نہیں بلکہ منور ہے ۔ ایک بش نے امریکہ کو برباد کیا اور ایک گورباچوف نے سویت یونین کو توڑ ڈالا۔ پاکستان نے کتنے بش اور گوربا چوف پالے اور اب بھی پال رہا ہے۔
محض حکمران نہیں، پورا حکمران طبقہ۔ ہر سال 3700 ارب روپے ٹیکس ہضم کرجانے والے زردار، ٹھگوں سے تین تین کروڑ روپے فیس وصول کرنے والے وکیل ۔ کاسہ لیس، جن میں سے بعض دانشور کہلاتے ہیں۔ جاگیردار جو جیتے جاگتے لہو پر جیتے ہیں ۔ انصاف کی کرسیوں پر بیٹھے جج جو کلرکوں سے کم تر تھے۔ نجات کے علم لہراتے رہنما، دراصل راہزن ۔ اپنی شمشیروں کی چمک سے میدانوں کو بھر دینے والے کتنے سپاہی شمشیر فروش تھے۔ پاکستان زخمی ہے مگر ان کے باوجود زندہ ہے۔ اس لیے کہ وہ رحمٰن کی تخلیق ہے ۔۔۔ ایک شیطان کی تخلیق بھی ہے،اسرائیل !
کیا بھارت، اسرائیل اور امریکہ پاکستان کا خاتمہ کر سکتے ہیں؟ تیرہ برس ہوتے ہیں،کسی نے میرا دروازہ کھٹکٹایا۔ ایک دن، دوسرے دن اور تیسرے دن۔ خواب میں اس نے سرکارﷺ کو دیکھا تھا ۔ یہاں اس ندی کے کنارے ، جس کے ایک سرے پر کہوٹہ لیبارٹریز ہے اور دوسرے پر یہ چھوٹی سی بستی، جہاں وہ میرا پڑوسی تھا، جہاں پاکستانی سائنس دانوں کی سب سے بڑی تعداد رہائش پذیر ہے ۔محمد اعظم نے بتایا "کہوٹہ سے یورینیم چرا کر بھاگتے گوروں کے تعاقب میں، جب میں ندی کے بل پر پہنچا تو یہاں سرکارﷺ کھڑے تھے، دائیں بائیں عمر ابن خطاب اور علی ابن ابی طالب ۔ فرمایا: غزوہ ہند کی نگرانی ہم خود کریں گے اور خالد بن ولیدسالار ہوں گے۔ ہموار، سادہ اور سچّی آواز والے محمد اعظم نے کہا: میں نے جسارت کی: یا رسول اللہﷺعمر ابن خطاب کیوں نہیں؟ فرمایا: وہ میرے مشیر ہوں گے۔ عرض کیا: سرکار ﷺعلی ابن ابی طالب کرّم اللہ وجہہ کیوں نہیں۔ ارشاد ہوا۔ وہ خالد بن ولید کے رہبر ہوں گے۔
فتنوں کا زمانہ شروع ہو چکا۔کتاب میں لکھا ہے کہ ایک تہائی دجّال سے جا ملیں گے۔ ایک تہائی (فاسق مگر بظاہر مومن) لڑیں گے اور برباد ہوں گے، پھر ایک تہائی اٹھیں گے اور غالب آئیں گے۔ ملحدوں، مسخروں اور مولویوں سے خدا امّت محفوظ رکھے۔ میرے پاس کچھ مستند معلومات ہیں لیکن ابھی اظہار کا وقت نہیں آیا۔ اس خدا کی قسم ، جس کے قبضہء قدرت میں انسانوں کی جان اور آبرو ہے، بھارت پاکستان کو شکست دینے کا خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔
کون زرداری، کون نواز شریف، کون الطاف حسین، کون اسفند یار اور کون فضل الرحمٰن؟ ۔۔۔بساط تو کسی اور کے لیے بچھ رہی ہے ۔ ان کے لیے جو اپنے آپ سے اوپر اٹھیں گے۔ بڑے میاں کے ٹرنک میں غزوہ ہند پر لکھے 8000صفحات تھے اور انہوں نے مجھے حکم دیا کہ میں انہیں مرتب کروں لیکن وہ پھر چلے گئے۔ یہ 2جولائی 1999ء کی صبح تھی۔ رسان سے انہوں نے کہا: کوئی دن میں مارشل لاء لگے گا۔ عمران خان میرے ساتھ کی کرسی پر بیٹھے تھے جب بچوں کے سے بھولپن سے بابا جی نے افغان سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری فوزی کو بتایا: طالبان نہ رہیں گے، حضرت عمر نے کل شب جھنڈا کسی اور کو تھما دیا ۔ اس نے گھبرا کر کہا:ہارون صاحب ، کیا میں کشمیر چلا جاؤں؟
بندوں کے اپنے منصوبے ہیں اور خدا کے اپنے ، الملک القدوس السلام المومن المھیمن العزیز الجبار المتکبر۔ کل شب پیپلز پارٹی کا لیڈر چلّایا ۔" خلقِ خدا کا فیصلہ خدا کا فیصلہ ہے"عرض کیا :خلقت کہاں، اب تو صرف خد اہے۔ مقدرات غالب آچکے۔ طنابیں ٹوٹ گئیں اور تاریخی قوتیں بے لگام ہوچکیں۔
ہر روز میں اس ندی کو نظروں سے چومتا ہوا گزرتا ہوں، ایک شب جس کے پانیوں پر محمد اعظم نے سرکارﷺ کو پورے قد سے فروزاں پایا تھا۔ محمدا عظم تم کہاں ہو؟ آؤ مجھے بتاؤ کہ سرکار ﷺ کہاں کھڑے تھے کہ خاک پہ اپنا سر رکھ دوں ۔۔۔ اسے چوم لوں اور کہوٹہ سے بہہ کر آنے والی ندّی کے پانیوں سے پوچھوں: کیا 27رمضان المبارک کے دن پیدا ہونے والا پاکستان اتنا بے وقعت ہے کہ ایک نوسرباز اسے لے اڑے؟

Last edited by shafresha; 19-02-10 at 11:58 AM. وجہ: چند الفاظ کی تصیح
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
arshad khan (21-02-10), sahj (19-02-10), ھارون اعظم (20-02-10)
پرانا 20-02-10, 12:21 AM   #2
Senior Member
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 5,769
کمائي: 95,741
شکریہ: 22,625
4,761 مراسلہ میں 13,857 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کنفیوز سی تحریر لگی ہے مجھے۔اپنے اور سرکار کے غیبی قصوں اور پہیلیوں کی بجائے کھل کر بات کرتے تو شاید بیتر ہوتا
عبداللہ آدم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 20-02-10, 12:30 AM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,218
شکریہ: 51,152
7,458 مراسلہ میں 21,729 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
کنفیوز سی تحریر لگی ہے مجھے۔اپنے اور سرکار کے غیبی قصوں اور پہیلیوں کی بجائے کھل کر بات کرتے تو شاید بیتر ہوتا
ایک مرتبہ دوبارہ پڑھیئے جناب!
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستانی, قدم, لوگ, نظر, محبت, آدمی, اللہ, المبارک, انسان, انشا, امریکہ, بچوں, خان, خدا, رمضان, زمانہ, سال, شام, شخص, طالبان, عمران, عمران خان, صفحات, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا آپ جو کچھ دیکھتے ہیں اسپر یقین کرتے ہیں یا پھر جو یقین رکھتے ہیں اسی کی طرح دیکھتے ہیں؟ Nasiwise عمومی سائنس 111 06-10-11 04:36 PM
اگر آپ اپنا نام رکھتے تو کوں سا رکھتے پیاسا گپ شپ 46 28-05-11 10:58 PM
فرازؔ اب ذرا لہجہ بدل کے دیکھتے ہیں میاں شاہد احمد فراز 8 07-02-09 04:21 AM
سُنا ہے لوگ اُسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں میاں شاہد احمد فراز 3 07-04-08 06:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger