واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث

عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے

جدید سہولیات اور ہم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-07-09, 04:14 PM   #1
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,605
کمائي: 40,474
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جدید سہولیات اور ہم

جدید سہولیات اور ہم

ہمارے ہاں جدید سہولیات کا منفی استعمال ایک عام سی بات ہے بہت سی جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ ہم انٹرنیٹ اور موبائل جیسی سہولیات سے بھی ہمکنار ہیں تقریباً ہر شہر میں آپکو کمپیوٹر ٹرینگ سنٹر اور انٹر نیٹ کلب جا بجا نظر آئیں گے جو بظاہر ایک خوش آئند بات ہے۔ آپکو ہر انٹرنیٹ کلب پر نوجوانوں کا ایک جم غفیر نظر آئے گا جو کمپیوٹر کیبن میں گھسنے کے لیئے اپنی باری کے انتظارمیں بڑے بے تاب نظر آئیں گے ان کلبوں کے شیشوں کے باہر سے دیکھنے والوں پر یہ منظر ایک خوشگوار تاثر چھوڑتا ہے کہ ماشاءاللہ ہماری نوجون نسل خود کو جدید تعلیم کے سانچے میں ڈھال رہی ہے اور کمپیوٹر سیکھنے کا رجحان ان میں تیزی سے فروغ پارہا ہے مگر سکرین پر جب اسکی نظر پڑتی ہے تو اسکی عقل میں ساری بات آجاتی ہے کہ ہمارے نوجوان ان سہولیات سے کتنا فائدہ اٹھا رہے ہیں انڈین اداکاراؤں کے نازو ادا تو ایک طرف اخلاق سوز مناظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں خدا کی پناہ۔ بے ساختہ رونا آتا ہے اپنی قوم کی قسمت پر کہ پر کیسا کفران نعمت کر رہی ہے۔اور یہی حال موبائل کا ہے ۔ پاکستان موبائل کے استعمال میں کافی ممالک سے آگے ہے ۔ جن میں میرا خیال ہے صرف 10 فیصد ہی لوگ ایسے ہوں گے جن کو واقعی اس کی ضرورت ہو ۔ موبائل کے نام پر پورا کا پورا ڈیک جیب میں رکھا ہوتا ہے اور بہت سے ایسے بھی ہیں جو صرف موبائل میں رنگ ٹونز اور والپیپرزکر کے خوش ھو رہے ہوتے ہیں اور والپیپرز بھی کون سے یہ ہم سب جانتے ہیں۔
کیا یہی اسلام کا شیوہ ہے۔
ایک طرف امریکہ جو انٹرنیٹ پر منفی سرگرمیاں روکنے کے لیئے مربوط لائحہ عمل تیار کر رہا ہےاور ایک طرف ہم جو دنیا میں اسلام کے علمبردار ھونے کا دعوٰی کرتے ہیں اور دوسری طرف اخلاق سوز سرگرمیوں میں مشغول ہیں ۔ نام نہاد انٹرنیٹ کلبوں کے ذریعے نوجوان نسل کے ذہنوں میں جو زہر بھرا جارہا ہے اس کے بہت بھیانک نتائج مرتب ھوں گے لہذا ایسے انٹرنیٹ کلبوں کے خلاف ہر حال میں کاروائی ھونی چاہیئے ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 95 فیصد لوگ جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے انٹرنیٹ کو اس قسم کی منفی سرگرمیوں کے لیئے استعمال کرتے ہیں جبکہ صرف 5 فیصد لوگ ہی اس کو مثبت کاروباری یا تعلیمی سرگرمیوں کے لیئے استعمال کرتے ہیں اس پر ستم یہ کہ انٹرنیٹ کا منفی استعمال کرنے والوں میں پاکستان سر فہرست ہے۔
اور یاد رہے گورنمنٹ انٹرنیٹ کلبوں پر تو پابندی لگا سکتی ہے ہمارے ذہنوں پر نہیں اس لیئے ہمیں اپنے اندر ایک مثبت سوچ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے
__________________

اپنی ملت پر قیاس اقوام مغرب سے نہ تر
خاص ہے ترکیب میں قوم رسول ہاشمی
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
wajee (03-07-09), شاہ جی 90 (28-07-09), عبداللہ حیدر (27-07-09)
پرانا 03-07-09, 04:24 PM   #2
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,605
کمائي: 40,474
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default انٹرنیٹ کلب

میں جب میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہوا تھا تو چھٹیوں میں انٹرنیٹ سیکھنے کا شوق پیدا ہوا سکول میں کمپیوٹر تو استعمال کرتے ہی تھے لیکن گھر میں کمپیوٹر نا ھونے کی وجہ سے انٹرنیٹ کیفے کا رخ کیا اور کیفے کے مالک سے کہا کہ مجھے انٹرنیٹ سیکھنا ہے اس نے پہلے دن مجھے یاہو کا میل اکاؤنٹ بنانا سیکھایا اور پھر تین دن میں اس کے پاس جاتا رہا چھوٹی موٹی باتوں کے سوا اس نے مجھے کچھ خاص نا سیکھایا مجھے محسوس ھوا کہ یہ بس اپنے پیسے بنانے کے چکروں میں ہے ۔ غالباً تیسرا دن تھا جب انٹرنیٹ پر کچھ خاص کرنے کو نا تھا میں نے اس کمپیوٹر کی فوئلوں کو دیکھنا شروع کر دیا اور کچھ فولڈرز میں پڑا ہوا مواد دیکھ کر میرے تو ہوش اڑ گئے وہ دن جائے میں نے انٹرنیٹ کلب کا رخ نا کیا پھر بھائی نےاپنے آفس کے کام کو نپٹانے کے لیئے کمپیوٹر خرید لیا اور میں گھر میں ہی انٹرنیٹ استعمال کرنے لگا سوائے انتہائی ضرورت کے میں نے انٹرنیت کیفے کا رخ کرنا چھوڑ دیا۔
ایک دن ایک دوست نے بتایا کہ لاہور کے انٹرنیٹ کلب میں 25 روپے میں فلم دیکھائے جاتی ہے اور فلم بھی کونسی آپ سوچ سکتے ہیں
دو دن پہلے ایک دوست نے اپنا کالم مجھے میل کیا جس کو پڑھ کر مجھے یہ واقعات یاد آگئے اور میں نے اس پر لکھ ڈالا۔ اس دوست کا کالم بھی یہاں اٹیچ کر رہا ہوں وہ دوست کوئی اجنبی نہیں ہم سبکا دوست ہے۔ آپ انکا کالم بھی پڑھ سکتے ہیں
 
Attached Thumbnails
picture-001-jpg  
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے رضی کا شکریہ ادا کیا
wajee (03-07-09), خرم شہزاد خرم (03-07-09), شاہ جی 90 (28-07-09)
پرانا 03-07-09, 04:39 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,407
کمائي: 85,598
شکریہ: 4,982
4,949 مراسلہ میں 11,249 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بالکل پورے پاکستان کا ایک جیسا ہی حال ہے بہت اہم نقطہ اُٹھایہ ہے حکومت وقت کو اس پر کچھ کرنا چاہیے

انجم بھائی نے بہت خوب لکھا ہے
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
رضی (03-07-09), شاہ جی 90 (28-07-09)
پرانا 26-07-09, 07:19 PM   #4
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,605
کمائي: 40,474
شکریہ: 25,317
4,018 مراسلہ میں 10,765 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
انجم بھائی نے بہت خوب لکھا ہے
انجم بھائی سے درخواست کروں کہ وقاص پ بھی کچھ لکھیں ۔
رضی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (28-07-09)
پرانا 26-07-09, 08:19 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,262
شکریہ: 0
370 مراسلہ میں 826 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : waqas ali مراسلہ دیکھیں
بالکل پورے پاکستان کا ایک جیسا ہی حال ہے بہت اہم نقطہ اُٹھایہ ہے حکومت وقت کو اس پر کچھ کرنا چاہیے

انجم بھائی نے بہت خوب لکھا ہے
حکومت پہلے کونسا کچھ عوام کیلئے کر رہی ہے جو اب کرے گی؟!
arifkarim آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
arifkarim کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (28-07-09)
پرانا 26-07-09, 08:21 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,262
شکریہ: 0
370 مراسلہ میں 826 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Razi مراسلہ دیکھیں
ہمارے ہاں جدید سہولیات کا منفی استعمال ایک عام سی بات ہے بہت سی جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ ہم انٹرنیٹ اور موبائل جیسی سہولیات سے بھی ہمکنار ہیں تقریباً ہر شہر میں آپکو کمپیوٹر ٹرینگ سنٹر اور انٹر نیٹ کلب جا بجا نظر آئیں گے جو بظاہر ایک خوش آئند بات ہے۔ آپکو ہر انٹرنیٹ کلب پر نوجوانوں کا ایک جم غفیر نظر آئے گا جو کمپیوٹر کیبن میں گھسنے کے لیئے اپنی باری کے انتظارمیں بڑے بے تاب نظر آئیں گے ان کلبوں کے شیشوں کے باہر سے دیکھنے والوں پر یہ منظر ایک خوشگوار تاثر چھوڑتا ہے کہ ماشاءاللہ ہماری نوجون نسل خود کو جدید تعلیم کے سانچے میں ڈھال رہی ہے اور کمپیوٹر سیکھنے کا رجحان ان میں تیزی سے فروغ پارہا ہے مگر سکرین پر جب اسکی نظر پڑتی ہے تو اسکی عقل میں ساری بات آجاتی ہے کہ ہمارے نوجوان ان سہولیات سے کتنا فائدہ اٹھا رہے ہیں انڈین اداکاراؤں کے نازو ادا تو ایک طرف اخلاق سوز مناظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں خدا کی پناہ۔ بے ساختہ رونا آتا ہے اپنی قوم کی قسمت پر کہ پر کیسا کفران نعمت کر رہی ہے۔اور یہی حال موبائل کا ہے ۔ پاکستان موبائل کے استعمال میں کافی ممالک سے آگے ہے ۔ جن میں میرا خیال ہے صرف 10 فیصد ہی لوگ ایسے ہوں گے جن کو واقعی اس کی ضرورت ہو ۔ موبائل کے نام پر پورا کا پورا ڈیک جیب میں رکھا ہوتا ہے اور بہت سے ایسے بھی ہیں جو صرف موبائل میں رنگ ٹونز اور والپیپرزکر کے خوش ھو رہے ہوتے ہیں اور والپیپرز بھی کون سے یہ ہم سب جانتے ہیں۔
کیا یہی اسلام کا شیوہ ہے۔
ایک طرف امریکہ جو انٹرنیٹ پر منفی سرگرمیاں روکنے کے لیئے مربوط لائحہ عمل تیار کر رہا ہےاور ایک طرف ہم جو دنیا میں اسلام کے علمبردار ھونے کا دعوٰی کرتے ہیں اور دوسری طرف اخلاق سوز سرگرمیوں میں مشغول ہیں ۔ نام نہاد انٹرنیٹ کلبوں کے ذریعے نوجوان نسل کے ذہنوں میں جو زہر بھرا جارہا ہے اس کے بہت بھیانک نتائج مرتب ھوں گے لہذا ایسے انٹرنیٹ کلبوں کے خلاف ہر حال میں کاروائی ھونی چاہیئے ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 95 فیصد لوگ جن میں اکثریت نوجوانوں کی ہے انٹرنیٹ کو اس قسم کی منفی سرگرمیوں کے لیئے استعمال کرتے ہیں جبکہ صرف 5 فیصد لوگ ہی اس کو مثبت کاروباری یا تعلیمی سرگرمیوں کے لیئے استعمال کرتے ہیں اس پر ستم یہ کہ انٹرنیٹ کا منفی استعمال کرنے والوں میں پاکستان سر فہرست ہے۔
اور یاد رہے گورنمنٹ انٹرنیٹ کلبوں پر تو پابندی لگا سکتی ہے ہمارے ذہنوں پر نہیں اس لیئے ہمیں اپنے اندر ایک مثبت سوچ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے
یہاں یورپ میں بھی ہر نئی ٹیکنالوجی کا خوب منفی استعمال ہوتا ہے۔
Digital Bullies کا رواج یہاں کافی عام ہو گیا ہے اور گورنمنٹ کچھ بھی نہیں کر سکتی، سوائے پابندیاں لگانے!
arifkarim آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے arifkarim کا شکریہ ادا کیا
رضی (26-07-09), شاہ جی 90 (28-07-09)
پرانا 27-07-09, 04:05 AM   #7
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,167
کمائي: 167,049
شکریہ: 9,671
7,363 مراسلہ میں 22,041 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
رضی (29-07-09), شاہ جی 90 (28-07-09)
پرانا 28-07-09, 01:12 PM   #8
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 97,900
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,790 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

رضی ، ان چیزوں پر موشن ایکٹ‌اور غالباً تعزیرات پاکستان کی دفعہ 296 کے تحت پرچہ دیا جاتا ہے
ایک بار ایک نیٹ کلب پر چھاپا مارا گیا ، اور سر عام قابل اعتراض فلمیں دیکھتے ہوے 5 نوجوانوں اور کلب کے ملازم کو گرفتار کر لیا گیا ، کلب کا مالک وہاںموجود نہیں تھا ۔ ریڈنگ پارٹی میں ایک کمپیوٹر آپریٹر بھی شامل تھا ، اسی کے کہنے سے مین سرور قبضے میں لیا گیا لیکن پولیس جب اس سسٹم کو لے کر تھانے پہنچی تو پتا چلا کہ سسٹم میں ایک بھی گندی فلم نہیں ہے ، کلب کے ملازم نے تھوڑی سی انٹیرو گیشن کے بعد بتایا کہ اصل ہارڈ ڈسک تو قالین کے نیچے ایک خانے میں پڑی ہے ۔ جب ریڈنگ پارٹی دوبارہ وہاں پہنچی تو کلب کا مالک وہاں سے وہ ہارڈ ڈسک جو کہ 300 جی بی کی تھی نکال کر لے جا رہا تھا ، جسے ہارڈ ڈسک سمیت گرفتار کیا گیا اور تھانے میں جب وہ اوپن کی گئی تو ایسی ہی فلموں سے بھری پڑی تھی
شاہ جی 90 آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (29-07-09)
پرانا 31-08-09, 03:03 AM   #9
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,057
کمائي: 18,769
شکریہ: 1,693
618 مراسلہ میں 1,240 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہر کیفے میں یہی ہو رہا ہے
حسنین ایوب آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (01-09-09)
جواب

Tags
color, کمپیوٹر, پولیس, پاکستان, یاہو, واقعات, لوگ, نظر, موبائل, انٹرنیٹ, امریکہ, اجنبی, اسلام, بھائی, تعلیم, حال, خوش, خلاف, خدا, دوست, درخواست, شہر, عقل, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger