واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


جان کب جائے گی، بلی جان جاتی ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 4.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 02-08-07, 06:31 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,802
کمائي: 2,339,089
شکریہ: 17,793
12,252 مراسلہ میں 28,471 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جان کب جائے گی، بلی جان جاتی ہے

جان کب جائے گی، بلی جان جاتی ہے

امریکہ میں ڈاکٹرز اس بات پر حیران ہیں کہ کس طرح ایک نرسنگ ہوم میں رہنے والی ایک بلی یہ محسوس کر لیتی ہے کہ وہاں موجود مریضوں میں سے کون مرنے والا ہے۔

آسکر نامی بلی روڈھ آئی لینڈ میں پروویڈنس کے مقام پر واقع ایک نرسنگ ہوم میں ہر اس مریض کے پاس جا کر بیٹھ جاتی ہے جو مرنے کے قریب ہوتا ہے۔

دو سالہ آسکر کی یہ حس ابتک 25 مرتبہ درست ثابت ہوئی ہے اور جب بھی وہ کسی مریض کے پاس جا کر بیٹھ جاتی ہے تو نرسنگ ہوم کا عملہ اس کے رشتہ داروں کو فون کر دیتا ہے۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کے تازہ شمارے میں اس بلی کے متعلق بات کی گئی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق بلی جب کسی کے پاس بیٹھ جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس مرد یا عورت کے پاس زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے رہ گئے ہیں۔

براؤن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ براؤن نے، جنہوں نے یہ تحقیق کی ہے، بتایا کہ ’بلی کوئی غلطی نہیں کرتی۔ ایسا لگتا ہے کہ اسے پتہ چل جاتا ہے کہ کب کوئی مریض مرنے والا ہے۔‘

سٹیر ہاؤس نرسنگ ہوم اینڈ ریہبیلیٹیشن سینٹر میں آسکر کو چھوٹے بلی کے بچے کے طور پر لایا گیا تھا اور تب سے یہ یہیں رہ رہی ہے
بلی اسی طرح ہی نرسنگ ہوم کے وارڈز کا دورہ کرتی ہے جس طرح ڈاکٹرز یا نرسز کرتی ہیں۔ تاہم وہ مریضوں سے اتنی بے تکلف نہیں ہوتی۔

اگرچہ مریضوں کے زیادہ تر رشتہ دار آسکر کے خبردار کرنے سے اس کے مشکور ہوتے ہیں لیکن کچھ رشتہ دار یہ بھی کہتے کہ بلی کو یہاں سے لے جایا جائے تاکہ وہ اپنے رشتہ دار کو آخری الوداع کہہ سکیں۔

جب آسکر کو کمرے سے باہر نکلا دیا جاتا ہے تو وہ ادھر ادھر مضطرب چلتی پھرتی میاؤں میاؤں کرتی رہتی ہے۔

الینوئس یونیورسٹی میں پالتو جانوروں کے ماہر تھامس گریوز نے بی بی سی کو بتایا کہ ’بلیاں اکثر محسوس کر لیتی ہیں کہ کب ان کے مالک یا دوسرے جانور بیمار ہوتے ہیں۔‘

’وہ یہ بھی محسوس کر لیتی ہیں کہ کب موسم بدلے گا، وہ اس بات پر بھی مشہور ہیں کہ وہ آنے والے زلزلے کو محسوس کر سکتی ہیں۔‘

نرسنگ ہوم میں مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس کی شاید کوئی بائیوکیمیکل وجہ ہو سکتی ہے نا کہ یہ کہنا کہ بلی غیب کا علم جانتی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-08-07, 02:22 PM   #2
Senior Member
 
پاکستانی لڑکی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
عمر: 23
مراسلات: 1,945
کمائي: 19,464
شکریہ: 1,422
1,131 مراسلہ میں 2,401 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جان کب جائے گی، بلی جان جاتی ہے

پاکستانی لڑکی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 03-08-07, 04:10 PM   #3
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 24
مراسلات: 4,508
کمائي: 53,788
شکریہ: 8,636
2,598 مراسلہ میں 6,419 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جان کب جائے گی، بلی جان جاتی ہے

ارے بھائی پہلے بلیوں سے کم ڈر لگتا ہے اور ابھی یہ خبر
پاکستانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 18-09-07, 12:00 AM   #4
Senior Member
 
ایم اے راجا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: Mirpurkhas, Sindh
عمر: 38
مراسلات: 391
کمائي: 700
شکریہ: 25
121 مراسلہ میں 166 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایم اے راجا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایم اے راجا کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بلیاں کتے اور کچھ پرندے آنے والی آفتوں کے بارے میں کچھ دیر پہلے جان جاتے ہیں اللہ نے انھیں ایسی حس عطا کی ہے، لیکن انکے اس جاننے کو سمجھنے کے لیئے بھی ایک حس چاہئیے، جب پاکستان میں زلزلہ آیا تھا( اللہ دوبارہ اس سے محفوظ رکھے) تو زلزلہ سے کچھ پہلے پرندوں اور کچھ جگہوں پر جانوروں کو بے اضطرابی سے ادھر ادھر بھاگتے ہوئے پایا گیا تھا اور یہ خبریں اخباروں میں بھی آئی تھیں۔اس بارے میں بہت کچھ لکھا اور تحقیق کیا گیا ہے۔
ایم اے راجا آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
com, pakistani, پاکستان, اللہ, امریکہ, بھائی, جواب, خبر, زلزلہ, عورت, علاج


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومتی رابطہ اور کوششیں، متحدہ نئی کابینہ میں شامل ہوجائے گی، سرکاری ذرائع گلاب خان خبریں 0 06-02-11 06:43 AM
خودمختاری، نہیں آزادی، کشمیریوں نے بھارتی پیش کش ٹھکرا دی جاویداسد خبریں 1 14-08-10 11:41 PM
حکومت کی اخلاقی حمایت جاری رہے گی، صدارتی امیدوار عبدالقدوس خبریں 0 29-08-08 11:48 AM
کراچی میں بھارتی قونصل خانہ کھلوانے کی کوشش کی جائیگی، قائم علی شاہ عبدالقدوس خبریں 0 18-04-08 07:54 AM
میڈیا پر پابندی، نیا صدارتی حکم زبیر گپ شپ 6 06-09-07 03:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:50 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger