| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,589
کمائي: 157,728
شکریہ: 8,078
5,023 مراسلہ میں 19,305 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
حیا انسان کی فطرت میں شامل ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو فطرت کی تمام اچھائیوں کے ساتھ پیدا کیا ۔ ہے ۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ ایمان کی ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں ۔ اور حیا بھی ایمان کی ایک شاخ ہے ۔ اسلام دین فطرت ہے ۔ اور ایمان کے بغیر مسلمان ، مسلمان نہیں رہتا ، اور حیا ایمان کا حصہ ہے ۔ حیا اگر انسان کی فطرت میں شامل ہے تو بے حیائی ایک غیر فطری عمل ۔ تو کیوں دنیا بھر میں ایک غیر فطری عمل اتنا عام ہوگیا ہے ۔ جب انسان کی بات ہوتی ہے تو اس میں مسلمان اورغیر مسلم دونوں شامل ہیں غیر مسلم میں بھی بہت سے سلیم الفطرت انسان ہوتے ہیں جو باحیا ہوتے ہیں اور بے حیائی کے کاموں سے دور رہتے ہیں ۔ غیر مسلموں میں بےحیائی کی سب سے بڑی وجہ ، شراب نوشی ، سور کا گوشت کھانا اور غیر ذبیحہ گوشت یا حرام گوشت کھانا ۔ ہے ۔ مغربی دنیا میں بھی خواتین کا شراب پینا آج بھی برا سمجھا جاتا ہے اور غیر مسلموں میں بھی بہت سی خواتین ہوتی ہیں جو بہت حیا دار ہوتی ہیں ، اپنے پورے جسم کو ڈھا نپ کر رکھتی ہیں اور اپنے شوہر کی وفادار ہوتی ہیں ۔ اس کی بنیادی وجہ ان کا شراب نہ پینا اور ان کا سبزی خور ہونا ہے میں بہت سی نومسلم خواتین کو جانتی ہوں جو اسلام قبول کرنے سے پہلے بھی کسی بے حیائی کے کاموں مشغول نہ تھیں ۔ اور نہ شراب پیتی تھی نہ گوشت کھاتی تھیں ایسی خواتین اسلام کی طرف بہت جلد آجاتی ہیں اور اسلام قبول کرلیتیں ہیں ۔ اس لیے انسان کی فطرت ، دین اسلام کی طرف ہی کھنچتی ہے ۔ اب سوچنے کی بات ہے کہ پاکستان میں نہ تو یہان لوگ شراب پیتے ہیں ، نہ سور کا گوشت کھا یا جاتا ہے اور جانور بھی اللہ کے نام پر ذبحہ کرکے حلال طریقے سے کھایا جاتا ہے ۔ پہر کیوں پاکستان میں مسلمان بے حیائی کے کاموں میں مشغول ہوگئے ہیں کیوں فطرت اور دین فطرت کے قریب ہوتے ہوئے غیر فطری عمل کرتے ہیں ۔ عورت کا پورا جسم ڈھانپنا اور مردوں کی نظروں میں حیا کا ہونا اللہ تعالیٰ نے ان کی فطرت میں ڈالا ہے تو کیوں یہ دونوں اپنی فطرت سے منحرف ہوگئے ہیں ۔ اس کا جواب بہت آسان ہے ۔ حرام روزی کا کھانا ہم حکومتی طور پر سودی نظام میں جکڑیں ہوئے ہیں رشوت عام ہے ، اور حرام روزی کو برا نہیں سمجھا جاتا ہے ۔ اگر امیر ہے تو اپنی دولت کسی بھی طریقے سے بڑھانے کی فکر میں حلال و حرام کو بالائے طاق رکھ دیتا ہے اگر غریب ہے تو دوسرے کا حق مارنا ، ناجائز منافعہ لینا اپنا حق سمجھتا ہے اور جو مڈل کلاس ہیں وہ اپنی جمع پونجی فکس ڈپازٹ میں رکھ کر سود کھانے کو برا نہیں سمجھتے ہیں اور دیکھنے میں آیا ہے کہ جو انسان حلال رزق پر پلا بڑھا ہوتا ہے وہ گناہ اور بے حیائی کی باتوں میں دلچسپی نہیں لیتا ہے ، اور اگر غلط ماحول کی وجہ سے گناہوں میں پڑ بھی جائے تو جلد توبہ کی طرف آجاتا ہے ۔ اور جو حرام رزق سے پروان چڑھا ہو وہ گناہوں اور بے حیائی میں ذیادہ دلچسپی لیتا ہے اور گناہوں میں جلد مبتلا ہوجاتا ہے ۔ اس لیے اپنے لیے نہیں تو اپنی اولاد کے لیے ہی سہی ہم کو حلال رزق کمانا چاہیے تاکہ ہماری اولاد دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکے ۔
__________________
اے اللہ میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے |
|
|
|
| 9 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا | sahj (18-11-09), کنعان (18-11-09), مرزا عامر (05-10-10), yousafdummar (18-11-09), ام طلحہ (19-11-09), احمدنواز (18-11-09), حسنین ایوب (18-11-09), راجہ اکرام (18-11-09), طاھر (18-11-09) |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 862
کمائي: 13,859
شکریہ: 1,235
602 مراسلہ میں 1,498 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آپ نے مرض کی بالکل صحیح تشخیص کی ہے ۔
بے حیا ئی کی بنیا دی وجہ حرام خوری ہے وہ چاہے سور کے گوشت اور شراب کی صورت میں ہو یا سود کے ذریعے حاصل ہو نے والی آمدنی سے استفادے کی صورت میں ہو ۔دونوں صورتوں میں اللہ تعالی کی نا فرمانی کا ارتکاب ہو تا ہے وہ چاہے مسلمان کرے یا کافر ، دونوں اسکے اثرات بد سے بچ نہیں سکتے ۔ بلکہ مسلمان اسکی لپیٹ میں زیا دہ آتا ہے اس لئے کہ وہ اسکی قبا حت سے پوری طرح آگاہ ہو تا ہے۔ اللہ تعالی ہمیں حرام کی تمام صورتوں کا ادراک کرنے اور ان سے بچنے کی توفیق دے۔ امین ۔ سحر بہنا اللہ آپکو جزائے خیر دے ۔
__________________
کی محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم بھی تیرے ہیں احمد نوازعباسی Last edited by احمدنواز; 18-11-09 at 03:22 PM. |
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے احمدنواز کا شکریہ ادا کیا | sahj (18-11-09), راجہ اکرام (18-11-09) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
اگر فطرت مین اچھا پیدا کیا ہے تو پھر۔۔۔
جنگلوں میں رہنے والے برے زہن کے ہوتے ہیں کیوں؟؟؟ اس کے لیے آپ فلم یا ناول پڑھیں Heart of darkness اور پھر رسولوں کی بیجھنے کی کیا ضرورت ہے؟ میں خیال سے انسان بیسیکالی برا ہے
__________________
جب تک میری انفریکشن ختم نہیں ہوگی میں فورم میں نہیں آونگا۔ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,262
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
بہت خوب سحر بہنا آپ کی طرف سے ہمیشہ ایسے معاشرتی مسائل پر توجہ دلانے والی تحریر آتی ہے جن مسائل کو ہم اکثر و بیشتر قابل اعتناء ہی نہیں سمجھتے۔ بے حیائی ایک ایسی برائی ہے جو تقریبا تمام ہی مذاہب اور تہذیبوں میں قابل نفرت اور قابل مذمت ہے۔ بطور خاص اسلام جو کہ عین فطرت ہے اس میں تو اس کی مذمت ہی نہیں ممانعت ہے اور شدید ممانعت ہے۔ اور جو لوگ برائی اور بے حیائی کی اشاعت و تشہیر میں ملوث ہوں ان کے لئے سخت وعید ہے۔ اور اس کے مقابلے میں حیا کی اتنی اہمیت ہے کہ اسے ایمان کے شعبوں میں سے ایک شعبہ قرار دیا گیا ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس کے بغیر تکمیل ایمان کا دعوای ایک خوشفہمی کے سوا کچھ نہیں۔ سوال یہ ہے کہ بے حیائی کیوں آتی ہے اور اس کے اسباب کیا ہیں۔؟ اس کا جواب مذکورہ بالا تحریر میں نہایت ہی جامع انداز میں دے دیا گیا ہے۔ حرام خوری وہ بنیادی عنصر ہے جو براہ راست انسان کی فطرت پر اثر انداز ہوتا ہے، پھر اس کے نتیجے میں رویوں اور نظریات میں ایک تبدیلی آنا شروع ہو جاتی ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھے انسان کی تمام سلیم الفطرتی ناپید ہو جاتی ہے اور پھر بے حیائی اور فحاشی کے وہ مظاہر دیکھنے کو ملتے ہیں کہ الامان و الحفیظ۔ اور اس سے بچنے کا ایک مؤثر ترین ذریعہ رزق حلال ہے۔ اگرچہ حلال کے ساتھ زندگی گزارنا بہت مشکل ہے لیکن اس کی بدولت اللہ کی رحمتیں اور برکتیں بے شمار ہوتی ہیں۔ حلال اور حرام میں ایک بنیادی فلسفہ اطاعت اور نافرمانی کا بھی ہے ۔ حلال رزق کھانے سے انسان فطرت پر رہتا ہے اور اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے۔ اور حرام خوری سے انسان دن بدن رب سے دور ہوتا جاتا ہے۔ ما شاء اللہ بہت ہی بہترین انداز میں سحر بہنا نے ایک اہم معاشرتی مسئلے کی جانب توجہ دلائی ۔۔ اللہ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے ۔۔آمین انکی صلاحیتوں اور علم و عمل میں برکت عطا فرمائے ۔۔ آمین اللہ ہمیں برائی اور بے حیائی سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,081
کمائي: 110,123
شکریہ: 12,555
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
ڈئر سسٹر ایک درخواست ھے آپ سے کہ آپ جو اپنا تجربہ ھے اس سے کوئی مضمون لکھتی ہیں تو دوسرے بھی اپنے تجربہ سے اس پر روشنی ڈالتے ہیں اس لئے جذبات میں نہ آیا کریں کیونکہ آپ نے جو کام کرنا تھا وہ آپ نے کر دیا اب دوسرں کی رائے بھی دیکھا کریں۔ شکریہ۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ غیر مسلم میں بہت سی فیملیاں بہت شریف وفادار ہوتی ہیں شراب نہیں پیتیں، وغیرہ وغیرہ جو دوسری بات ھے کہ مسلمانوں میں جو کوئی اللیگل کام کرتے ہیں تو اس وجہ سے بے حیائی ھے تو اس پر کچھ نہیں کہا جا سکتا، کیونکہ اگر کوئی مولوی یا عالم فاضل ھے تو ان کی ساری اولاد اپنے والد کے نقش قدم پر نہیں چلتی، کچھ ان کی بدنامی کا سبب بھی بنتے ہیں۔ اسی طرح اگر کوئی بدنام زمانہ بھی ہو تو اس کی اولاد اتنی قابل ہوتی ھے کہ اس سے وہ اپنے والد کے عیب دھو ڈالتی ھے۔ یہ قدرت کا کام ھے۔ جب سوائن فلو کی بیماری شروع ہوئی تھی تو سب نے اتنے لمبے لمبے مضمون لکھے تھے کہ عیسائی سور کھاتے ہیں اسی لئے ان کے ملک میں یہ بیماری کا عذاب نازل ہو گیا، اب یہاں پر تو ایسی کوئی بات نہیں ہوئی انہوں نے فوراً اس پر حفاظتی انتظامات کر لئے مگر ہوا کیا کہ سعودی عرب میں سوائن فلو پر بہت سی موت کی اطلاع ملیں جس کی وجہ سے انہیں ماسک پہننا لازمی کیا۔ اب سعودی عرب میں کونسا سور کا گوشت بکتا ھے۔ اس پر ایک شعر ھے تیرے رنگ رنگ تیرے رنگ رنگ میں جہاں بھی جاؤں دنیا میں تیرے جلوے میرے سنگ سنگ والسلام
__________________
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,589
کمائي: 157,728
شکریہ: 8,078
5,023 مراسلہ میں 19,305 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
خلیل بھائی
حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے تو اسکے والدین اسے یہودی یا نصرانی یا مجوسی بنادیتے ہیں۔ بخاری |
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| heart, کلاس, پاکستان, قدم, لوگ, نفرت, موت, مسائل, آج, ایمان, اللہ, انسان, امیر, اسلام, بہترین, تحریر, جواب, جلد, خواتین, درخواست, زندگی, شوہر, غلط, غریب, صحیح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|