واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


بھونرے ڈائنو سارز کے’ساتھی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-12-07, 09:17 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,153
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default بھونرے ڈائنو سارز کے’ساتھی

بھونرے ڈائنو سارز کے’ساتھی

ایک تحقیق کے مطابق موجودہ زمانے میں پائے جانے والے بھونروں کی اقسام میں سے کچھ اس زمانے میں بھی موجود تھیں جب کرہِ ارض پر ڈائنوسار پائے جاتے تھے۔
پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ بھونرے زمین پر پھول دار پودوں کے ساتھ قریباً ایک سو چالیس ملین سال پہلے نمودار ہوئے تھے۔تاہم اب سائنس نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بھونروں کی سو سے زائد اقسام زمین پر پھول دار پودوں کے پیدا ہونے سے قبل موجود تھیں۔

اس رپورٹ کے مطابق بھونرے زمین پر ایک سو چالیس ملین سال سے نہیں بلکہ ڈھائی سو ملین سال سے موجود ہیں اور یہ وہ زمانہ تھا جب ڈائنوسار بھی زمین پر موجود تھے۔

رپورٹ تیار کرنے والی ٹیم کے رکن اور امپیریئل کالج لندن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جوہانس برجسٹن کا کہنا ہے کہ’ہمیں پانچ ایسے خاندانوں کا پتہ چلا جن کی نسل ڈھائی سو ملین برس پہلے سے چلی آ رہی ہے‘۔

رپورٹ کے مرکزی مصنف پروفیسر والگر کا کہنا ہے کہ ’ناپید ہو جانے والے ڈائنوسارز کے برعکس بھونرے اپنے ماحولیاتی تنوع اور کسی بھی قسم کے حالات مسے مطابقت رکھنے کی صلاحیت کی وجہ سے ختم ہونے سے بچے رہے‘۔

زمین پر بھونروں کی تین لاکھ سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں جو کہ تمام جانداروں کا قریباً ایک چوتھائی بنتا ہے۔ بھونروں کی اتنی بڑی تعداد میں اقسام کے حوالے سے کئی برس سے بحث جاری ہے اور تاحال اس کی وجہ معلوم نہیں کی جا سکی ہے۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کالج, پھول, لندن, موجودہ, معلوم, زمانہ, سال, سائنس, صلاحیت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تجھے چاہنا میری بھول تھی سیپ میری ڈائری 17 02-11-11 06:23 PM
وہ مجھ سے پوچھتی تھی شیراز احمد شاعری اور مصوری 6 12-01-11 11:59 PM
وہ بھانڈے دھونے آتی تھی ابن آدم پنجابی چوپال 4 17-10-10 01:43 PM
ایک دعفہ استانی جی بچوں سے پوچھ رہی تھی The Great قہقہے ہی قہقے 0 16-09-09 04:41 PM
جھوم رہی تھی خوشبو رقصاں پھول گلاب کے تھے خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 01-07-08 06:24 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger