| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() |
ایسی ہستی کے بارے میں جو احترام و ادب،محبت و عشق اور جنوں کی حدوں کو پہنچی ہو اسکے بارے میں کچھ لکھنے کےلئے الفاظ ڈھونڈنا اور پھر استعمال کرنا بہت مشکل کام ہے
ماں کے لئے لکھنے بیٹھا تو بہت دیر تلک ایک جملہ ہی نہ بن پایا یہی سوچتا رہا کہ کہاں سے شروع کروں اور کہاں ختم پھر جو ذہن میں آتا گیا اسے تحریر کرتا چلا گیا دل بہت بوجھل ہو گیا اور آنکھ بھر آئی کیونکہ ماں ہی وہ ٹھنڈی چھاں ہے جس کے شفیق اور مہربان سائے تلے آکر اسیا لگتا ہے جیسے تپتی دوپہر میں سایہ مل گیا ہو اور ماں کی دعائیں ہی انسان کو کامیاب بناتی ہیں سب مائیں ایک جیسی ہوتی ہیں اور ان کی دعائیں بھی ایک جیسی ہوتی ہیں گھر کی دہلیز کے ادنر قدم رکھتے ہوئے ٹھنڈک اور طمانیت کا احساس ماں کے وجود سے ہی ہوتا ہے اسی لئے ماں سے توٹ کر محبت کرنے والے کہتے ہیں کہ ”ماں کی دعا ،جنت کی ہوا“ ہر انسان کی کامرانیوں کے پیچھے انکی ماں کی طاقتور دعائیں ہوتی ہیں کیونکہ ماں کی گود اور اس کا فیضان و طمانیت کی بانہوں میں سمیٹے رکھتا ہے ، ماں کی شان کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ دو جہانوں کے رب نے ماں کو اس معراج تک پہنچایا کہ جنت اس کے قدموں تلے رکھ دیاور نبی کریم(ص) نے فرمایا کہ ”ماں باپ کے چہرے پر ایک نگاہ ڈالنا ایک حج اکبر کے برابر ہے،جتنی بار ماں باپ کے چہرے کی جانب دیکھو سمجھو تم نے اتنی بار حج ادا کیا“ شیخ سعدی فرماتے ہیں کہ ”ماں کیکوشنودی دنیا میں باعث دولت اور آخرت میں باعث نجات ہے“ ماں ایک ایسا پختہ مقدس اور دائمی رشتہ ہے جس سے بڑا تعلق پوری دنیا میں نہیں کیونکہ ماں شفقتوں،محبتوں،ٹھنڈکوں،بہا روں،خوشبوئوں،اور راحتوں کا استعمارہ ،راہنمائی و روشنی کی علامت ہے چند روز قبل عالمی یوم ماں نہایت جذباتی انداز میں منایا گیا تھا ہر گھر چونکہ ماں کی محبت و شفقت بے پایاں سے معمور ہوتا ہے اس لئے تقریبا ہر گھر میں اولاد اپنی والدہ ماجدہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہے اور جن کیمائیں اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں ان مسلمانوں کےلئے اللہ تعالی نے یہ عظیم نعمت عطا فرمائی ہے کہ وہ اپنے آگے گئے ہوئے پیاروں کی بخشش و مغفرت کےلئے ایصال ثواب کر کے ان پر جنت الفردوس کے دروازے کھل جانے کا سبب بن سکتے ہیں ،کہتے ہیں مسلمان نیک اولاد اسی لئے مانگتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی میں وفات پا جانے والے والدین اور دیگر پیاروں کی بخشش و مغفرت کےلئے دعا کر سکیں یہ احساس ہی اولاد کو کرب میں مبتلا کر دیتا ہے کہ اس کےلئے شب و روز دعائیں مانگنے والی ہستی خاک نشین ہو چکی ہے اس کی آمد کی منتظر نگاہیں ہمیشہ ہمیشہ کےلئے بندہو چکی ہیں (دوستوں یہاں میں اپنے ایک دوست کے الفاظ ایڈ کرتا ہوں جو اخبار فروش یونین کا جزل سیکرٹری ہے جس کی والدہ محترمہ کی آج صبح پہلی سالانہ برسی تھی) جب بھی کسی ماں کی دنیا سے رخصت ہونے کی خبر سنتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے کیونکہ رحمتوں ،برکتوں اور دعائوں کی یہ آغوش ایک سال قبل ہم سے چھن گئی تھی ماں جی کے دنیا سے منہ موڑ جانے کے بعدمجھے اپنا دل و دماغ ہی نہیں بلکہ اپنا وجود بھی ریزہ ریزہ پوتا محسوس ہوا ایسا لگا کہ دنیا ختم ہو گئی ہے وہ ایسے وقت رخصت ہوئی جب میں پوری طرح اپنے پیروں پر کھڑا بھی نہیں ہوا اور نہ ہی اس قابل تھا کہ ان کی خدمت کر سکوں،کوئی سوچ سمجھ ہی نہیں تھی لیکن ان کے جانے کے بعد احساس ہوا کہ جس گھر میں ماں نہیں ہوتی وہ گھر گھر نہیں صرف مکان ہوتا ہے کیونکہ گھر رشتوں سے بنتے ہیں اور رشتوں کی لڑی اس وقت تک ہی جڑی رہتی ہے جب تک سارے رشتوں کو جوڑنے والی ڈور سلامت رہی سارے رشتوں کا اس وقت ہی اندازہ ہوا جب وہ ہم میں نہین تھی وہ بظاہر تو ہم سے دور چلی گئی لیکن ان کی دعائوں کا سلسلہ اسی طرح میرے ساتھ رہا بس یہی افسوس ہے کہ ہم ان کی خدمت نہیں کر سکے ( دوستوں گفتگو اس دوست کی ہے مگر الفاظ کا انتخاب میرا ہے) دوستوں بہت اچھا لگتا ہے جب ہم کسی کو اپنی ماں کو”ماں جی“والدہ“یا امی جان کہہ کر بلاتے ہیں یا دیکھتے ہیں اور خدمت کرتے ہوئے دیکھں تو دل باغ باغ ہو جاتا ہے کیونکہ ان الفاظ میں جو مٹھاس اور خوبصورتی ہے وہ دوسرے لفظوں میں نہیں لیکن دوسری طرف کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اپنے والدین کی بہت خدمت کی ہے جبکہ میرے نزدیک ماں کی خدمت کرنے،خیال رکھنے اور اسے ہر طرح کا سکون و اطمنیان بہم پہنچانے کا دعوی کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا کیونکہ بلا شبہ”ہم اپنی ماں کی ایک رات کی خدمت کا قرض ہی نہیں چکا سکتے جب وہ خود گیلے بستر پر سوتی ہے اور ہمیں خشک جگہ پر سلاتی ہے دوستوں آئو عہد کریں کہ وہ تمام لوگجن کی ٹھنڈی چھائین موجود ہیں وہ اسکی ٹھنڈک کو اپنی روحوں میں اتاریں اور جن کی مائیں آسودہ خاک ہیں وہ ان سے روحانی فیض حاصل کریں اور یہ دعا کریں کہ آسمان ان کی لحد پہ شبنم اشفانی کرے کیونکہ افراتفری اور انتشار کے عالم میں اگر کہیں پناہ ملتی ہے تو وہخدا کی بارگاہ ہے یا ماں کی دعا ہے یہ ماں ہی ہے جس کے دل سے نکلی ہوئی دعا کبھی در نہیں ہوتی اور عرش بریں کو ہلا کر رکھ دیتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ماں سے محبت کا اظہار کرنے کےلئے صرف ایک دن کو ہی مخصوص نہیں ہونا چاہیئے بلکہ وقتا فوقتا اس عمل کو جاری رکھنا ہم سب کا فرض ہے کیونکہ ماں جیسی ہستی دوبارہ نہیں ملتی اللہ تعالی سے دعا ہے کہ جن کی مائیں زندہ ہیں وہ انہیں ان کی خدمت اور احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور وہ جو اس ہستی سے محروم ہو چکے ہیں انہیں صبر و جمیل عطا فرماتے ہوئے انہیں اپنے نیک اعمال کے ذریعے ثواب پہنچانے کی ہمت فرمائے آمین ثم آمین نوٹ: دوستوں مذکورہ تحریر میں میرے استاد محترم جناب محمد عظیم اقبال نے میری حوصلہ افزائی فرمائی اور چند ایک مقامات ہر الفاظ کی درستگی کی اور مذکورہ تحریر ایک دوست کی والدہ ماجدہ کی پہلی سالانہ برسی پر لکھی تھی جب وہ ماں کو یاد کر کے راقم کے گلے لگ کر رویا تھا اور دوستوں میں گناہ گار بندہ ہوں اور اللہ کا خاص کرم ہے کہ جب بھی رخصت پر گھر جاتا ہوں اپنی امی کے قدموں تلے دونوں ہاتھ رکھ کر لیٹ جاتا ہوں اور گفتگو شروع کرتا ہوں اور میں اپنی ماں کا لاڈلا بیٹا ہوں اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ میں سید انجم شاہ اپنی ماں بنا کچھ بھی نہیں ہوں کچھ بھی نہیں ہوں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی میری ماں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین ثم آمین Last edited by ایس اے نقوی; 02-12-09 at 12:36 PM. |
|
|
|
| 15 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا | shafresha (09-05-09), ڈاکٹرنور (25-07-09), مرزا محمد فاروق (04-06-09), مزمل فاروق (08-05-09), wajee (25-07-09), ام غزل (09-05-09), اخترحسین (06-09-09), حسنین ایوب (05-09-09), خرم شہزاد خرم (09-05-09), رانا امر (13-05-09), رضی (11-05-09), شاہ جی 90 (01-12-09), طارق راحیل (05-12-09), علی....Ali (04-06-09), عدنان دانی (01-12-09) |
| کمائي نے ایس اے نقوی کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 01-12-09 | شاہ جی 90 | ماں کے بارے میں اتنی پیاری تحریر پر ہماری جانب سے | 150 |
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() |
بہت ہی اچھے بھائی الفاظ کا چناو بہت اعلی ہے۔
|
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا | مرزا محمد فاروق (04-06-09), ایس اے نقوی (08-05-09), ام غزل (09-05-09), اخترحسین (06-09-09), حسینیت زندہ باد (24-07-09), حسنین ایوب (05-09-09), رضی (04-06-09), شاہ جی 90 (01-12-09) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
دوستوں میں نہیں جانتا کہ میں نے کیا لکھا ہے اور کیوں لکھا ہے مگریہ ضرور جانتا ہوں کہ لکھتے ہوئے کئی مقامات پر میری آنکھوں میں آنسو ضرور آئے ہیں کئی بار آنکھیں نم ہوئی ہیں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی میری ماں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور مجھے ان کی خدمت کرنے کا موقع عطا فرمائے آمین ثم آمین
|
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا | shafresha (09-05-09), مرزا محمد فاروق (04-06-09), ام غزل (09-05-09), اخترحسین (06-09-09), حسینیت زندہ باد (24-07-09), خرم شہزاد خرم (04-06-09), رانا امر (13-05-09), رضی (04-06-09), شاہ جی 90 (01-12-09), علی....Ali (04-06-09) |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,702
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں یہ سب کچھ پڑھ کر بالکل ایسے
ہوگئی ہوں کہ الفاظ جیسے گم ہو گے ہوں اور ابھی کچھ بھی لکھنے کی نہ ہمت ہے ۔اور نا ہی لکھ پاوں گی ۔ میں نہایت ہی معذرت کے ساتھ جب لفظ ماں آتا ہے میرے سامنے تو میں کہیں کہیں گھنٹے بیٹھی یہی سوچتی رہتی ہوں کہ میری ماں کیوں چلی گئی ، اس لیے بڑا مشکل ہو جاتا ہے کچھ لکھنا ، اس لیے بس اس دعا کے ساتھ اللہ پاک سب کی ماوں کو سلامت رکھے ۔ آمین Last edited by ایس اے نقوی; 01-12-09 at 06:13 PM. |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا | مرزا محمد فاروق (04-06-09), ایس اے نقوی (09-05-09), ام غزل (09-05-09), اخترحسین (06-09-09), حسینیت زندہ باد (24-07-09), رانا امر (13-05-09), رضی (04-06-09), شاہ جی 90 (01-12-09) |
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
لفظ ماں ! کہنے اور ادا کرنے کو
صرف ایک لفظ ہے مگر اس ایک حرف میں دنیا اور آخرت دونوں جہان پائے جاتے ہیں ، یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتی ہوں کہ میری ماں نے نہ صرف ایک ماں ہونے کا حق ادا کیا بلکہ وہ بہت اچھی بیوی اور نہائت ہی فر مانبردار بہو بھی رہیں بہت کم ایسی ہستیاں ہوتی ہیں جن سے ان کے آباؤ اجداد خوش اور مطمعین ہوتے ہیں ، میری ماں کی والدہ یعنی میری نانی ، میری ماں کو بچپن میں ہی چھوڑ کر چلی گئیں ، اور والد تو ان سے بھی پہلے وفات پاچکے تھے ، ایسے میں ان سب بہن بھائیوںکو میرے بڑے ماموں نے پالا پوسا اور میری امی کی شادی بھی کی ، میری امی اپنے اس بھائی کو اب بھی ماں کہتی ہیں ، کیونکہ انہوں نے ایک ماں کی طرح اپنے سب بہن بھایئوںکو نہ صرف اچھی تربیت دی بلکہ اس قابل بھی کیا کہ وہ دنیا میں اپنے ماں باپ کا نام روشن کرسکیں ۔جب ہم چھوٹے تھے تو ان سے کہتے کہ سب کی نانی ہوتی ہے ہماری کیوں نہیں ہے ، تو وہ کہتیں کہ تمھارے بڑے ماموں ہی تمھاری نانی ہیں ، پس اب وہ ہمارے ماموں بھی ہیں اور نانی بھی ۔ اللہ سب ماؤں کو سلامت رکھے ، کیونکہ ماں کے بنا زندگی کیا ہوتی ہے یہ میں اپنی ماں سے جان چکی ہوں اور ان کے وہ خاموش آنسو آج بھی تبصرہ کرتے ہوئے میری آنکھوں میں رواں ہیں ۔ انجم بھائی بہت ہی اچھا اور نا ختم ہونے والا موضوع ، اور ایک نایاب تحریر پر میری طرف سے بہت بہت شکریہ اور میری طرف سے مبارکباد کے ساتھ 100 پوائنٹس ۔ Last edited by ایس اے نقوی; 01-12-09 at 06:42 PM. |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا | shafresha (09-05-09), ایس اے نقوی (09-05-09), حسینیت زندہ باد (24-07-09), رانا امر (13-05-09), رضی (04-06-09), شاہ جی 90 (01-12-09) |
|
|
#6 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شاہ جی و دیگر میں نے پہلے بھی
کہا تھا جب سے ماں نہیں رہی اس موضوع پر کچھ لکھنا اور بولنا اب مجھے اچھا نہیں لگتا اللہ میری ماں کے درجات بلند کرے اور ان کی دانستہ نادانستہ خطاؤں کو معاف کرے اور ہم( ساری اولاد ) کو یہ توفیق دے کے ہم ان کے لئے صدقہ جاریہ بن سکیں اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں Last edited by ایس اے نقوی; 01-12-09 at 06:14 PM. |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا | مرزا محمد فاروق (04-06-09), ایس اے نقوی (09-05-09), ام غزل (09-05-09), اخترحسین (06-09-09), حسینیت زندہ باد (24-07-09), رضی (04-06-09), سحر (09-05-09), شاہ جی 90 (01-12-09) |
|
|
#7 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,590
کمائي: 157,739
شکریہ: 8,078
5,024 مراسلہ میں 19,307 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہم خواتین کو زندگی میں ہی اپنی ماؤں سے جدا کردیا جاتا ہے ۔ اور کہا جاتا ہے کہ یہ معاشرے کا قانون ہے کہ بیٹیاں ماؤں کے ساتھ نہیں رہ سکتی ہیں۔ میں امی سے لڑتی تھی کہ آپ کو تو میرا خیال ہی نہیں آپ ہر وقت مجھ کو ڈانٹتی ہیں ۔ تو امی کا ایک ہی جواب ہوتا کہ جب تم دوسرے گھر جاؤ گی تو تم کو پتہ چلے گا کہ میں تمھارا کتنا خیال رکھتی ہوں ۔ واقعی شادی کے بعد ایک ایک لمحہ اس بات کا احساس ہوا کہ امی میرا کتنا خیال رکھتی تھی۔
|
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا | مرزا محمد فاروق (04-06-09), ایس اے نقوی (09-05-09), ام غزل (09-05-09), اخترحسین (06-09-09), حسینیت زندہ باد (24-07-09), رضی (04-06-09), شاہ جی 90 (01-12-09) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
کمائي: 30,702
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,045 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ام غزل اللہ پاک آپ کی والدہ صاحبہ کو صحت کے ساتھ زندگی عطا فرمائے۔حقیت ہے ماں کہنے کو تو ایک لفظ ہے لیکن اس کے اردگرد گلستان ہے کون کون سا روپ ماں کا پیش کیا جائے ۔ میری ماں کو جدا ہوئے ایک سال سے زیادہ ہو گیا لیکن مجھے یہی لگتا ہے جیسے وہ میرے آس پاس ہیں مجھ سے باتیں کرتی ہیں مجھے حوصلہ دیتی ہیں ۔نا ہو کر بھی وہ میرے ساتھ ہیں
|
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا | مرزا محمد فاروق (04-06-09), ایس اے نقوی (09-05-09), ام غزل (09-05-09), اخترحسین (06-09-09), حسینیت زندہ باد (24-07-09), رضی (04-06-09), شاہ جی 90 (01-12-09) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() |
یا اللہ تجھے
نبی(ص) کی نبوت کا واسطہ یا رب تجھے علی کی ولادت کا واسطہ یارب تجھےبتول کی عصمت کا واسطہ یا رب تجھے حسن کی امامت کا واسطہ یا رب تجھے مظلوم کربلا کی شہادت کا واسطہ یا رب تجھے بہمار کربلا کا واسطہ یا رب تجھے علی اصغر کی معصومیت کا واسطہ یا رب تجھے پاک بیبیوں کی چادر کا واسطہ پاک نیٹ کے وہ تمام ممبران جن کی مائیں دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں ان کے کردہ نا کردہ گناہوں کی بخشش فرما آمین ثم آمین ان کی قبروں کو کشادہ فرما آمین ثم آمین ان پر اپنا رحم فرما آمین ثم آمین ان پر اپنا کرم فرما آمین ثم آمین ان پر اپنی رحمتوں کی بارش برسا آمین ثم آمین انکو جنت کے اعلی مقام میں جگہ عطا فرما آمین ثم آمین یا اللہ تو غفور ہے یا للہ تو رحیم ہے یا اللہ تو کریم ہے یا اللہ تو رحمان ہے یا اللہ تجھے اپنے واسطہ ہے تیرے پیاروں کا مرحومین کو جنت میں اعلی مقام عطا فرما اور پاک نیٹ کے ممران جن کی مائیں جو وفات پا چکی ہیں اور انکے اہل خانہ تیری رضا پر راضی ہیں یا اللہ انکو صبر و جمیل عطا فرما آمین ثم آمین |
|
|
|
| 9 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا | shafresha (09-05-09), ڈاکٹرنور (25-07-09), مرزا محمد فاروق (04-06-09), ام غزل (09-05-09), اخترحسین (06-09-09), حسینیت زندہ باد (24-07-09), خرم شہزاد خرم (04-06-09), رضی (04-06-09), شاہ جی 90 (01-12-09) |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() |
اسلام و علیکم! دوستوں پاک نیٹ کی سنئیر ممبر محترمہ حنا صاحبہ ماں کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں کرتی ہیں
ماں کی محبت ابّا جی مجھے مارتے تھے تو امّی بچا لیتی تھیں ۔ ایک دن سوچا امّی پٹائی کریں گی تو ابّا جی کیا کریں گے ۔۔۔۔۔۔ اور یہ دیکھنے کے لئے کہ کیا ہوتا ہے میں نے امّی کا کہا نہ مانا ۔ انہوں نے کہا بازار سے دہی لا دو میں نہ لایا ، انہوں نے سالن کم دیا میں نے زیادہ پر اصرار کیا ، انہوں نے پیڑھی پر بیٹھ کر روٹی کھاؤ میں نے زمین پر دری بچھائی اور بیٹھ گیا ۔ کپڑے بھی میلے کر لئے ، لحجہ بھی گستاخانہ تھا ، مجھے پوری توقع تھی کہ امّی آج ضرور ، مارے گی ، مگر انہوں نے سینے سے لگا کر کہا "کیوں دلاور پتر ! ۔۔۔۔۔ میں صدقے ، تو بیمار تو نہیں ہے ؟" مصنّف : مرزا ادیب کتاب : مٹی کا دیا ماں کے نام یہ کامیابیاں عزت یہ نام تم سے ہے خدا نے جو بھی دیا ہے مقام تم سے ہے تمھارے دم سے ہیں مرے لہو میں کھلتے گلاب مرے وجود کا سارا نظام تم سے ہے کہاں بساطِ جہاں اور میں کم سن و ناداں یہ میری جیت کا سب اہتمام تم سے ہے جہاں جہاں ہے میری دشمنی سبب میں ہوں جہاں جہاں ہے مِرا احترام تم سے ہے |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا | مرزا محمد فاروق (04-06-09), ام غزل (11-05-09), اخترحسین (06-09-09), حسینیت زندہ باد (24-07-09), خرم شہزاد خرم (04-06-09), رضی (04-06-09), شاہ جی 90 (01-12-09) |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() |
ماں تجھ پر کئی انجم شاہ قربان اللہ میری ماں کو صحت عطا فرمائے آمین ثم آمین
|
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا | مرزا محمد فاروق (04-06-09), ام غزل (11-05-09), اخترحسین (06-09-09), حسینیت زندہ باد (24-07-09), خرم شہزاد خرم (04-06-09), رضی (04-06-09), شاہ جی 90 (01-12-09) |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میری ماںاور دنیا کی سب ماؤں کیلئے ۔۔۔۔۔۔۔!
YouTube - maa ki shan YouTube - Rahat Fateh Ali Khan - Maa part 1 YouTube - Rahat Fateh Ali Khan - Maa part 2 Last edited by ام غزل; 13-05-09 at 07:12 AM. |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا | مرزا محمد فاروق (04-06-09), ایس اے نقوی (13-05-09), اخترحسین (06-09-09), حسینیت زندہ باد (24-07-09), رضی (04-06-09), شاہ جی 90 (01-12-09) |
|
|
#13 |
|
Administrator
![]() |
انتہائی اچھی تحریر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے زبیر کا شکریہ ادا کیا | ایس اے نقوی (13-05-09), ام غزل (13-05-09), اخترحسین (06-09-09), حسینیت زندہ باد (24-07-09), رضی (05-06-09) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,378
شکریہ: 10,920
1,994 مراسلہ میں 4,847 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
زبیر آپ کا بہت بہت شکریہ ، کم ہی آتے ہو کیوں؟؟؟؟؟
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#15 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سر ورق کے لیے پیش کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا | مرزا محمد فاروق (04-06-09), ایس اے نقوی (04-06-09), اخترحسین (06-09-09), حسینیت زندہ باد (24-07-09), رضی (04-06-09) |
![]() |
| Tags |
| فرض, پیاروں, پاک, قدم, لوگ, ماں, معذرت, معراج, آج, اللہ, بھائی, تحریر, جواب, خواتین, خوش, دیکھو, دعا, زندگی, سال, عشق, غم, غزل, صاحبہ, صحت, صدقہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| حضرت نوح کی کشتی میں 16 ہزار اقسام کے جانوروں کا ایک ایک جوڑا سوار تھا | وجدان | دلچسپ اور عجیب | 26 | 21-09-11 01:25 PM |
| زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا | عروج | شاعر مشرق علامہ اقبال | 9 | 15-05-11 01:07 PM |
| پرسنل کمپیوٹر ٹیکنالوجیز میں جدید ترین تھرڈ جنریشن کا انٹل وی پرو سوئیٹ متعارف | ابن جلال | کمپیوٹر کی باتیں | 2 | 25-09-08 12:10 AM |
| نیشنل کمانڈ اتھارٹی میں غیر ملکی کی شمولیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،دفتر | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 17-04-08 08:19 AM |