| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایس ایم ایس نے عید کارڈزکی قدرختم کردی
اسلام آباد: عیدالفطر کی آمد آمد کے باوجود ماضی کی طرح اپنے پیاروں کو مبارک باد کے پیغامات بھجوانے کا روایتی طریقہ عید کارڈ اس سال صرف دکانوں اور اسٹالز کی زینت بننے سے آگے نہ بڑھ سکا جبکہ اس کی جگہ سستے اور فوری ایس ایم ایس نے لے لی ہے ۔موبائل فون کمپنیوں نے بھی اس حوالے سے اپنے استعمال کنندگان کو سہولیات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ایک سروے کے مطابق رواں سال عید کے موقع پر بازاروں اور اسٹالز پرعید کارڈ خریدنے والوں کا عنقا رہا جبکہ اکثر پرنٹنگ پریس مالکان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انہوں نے اب عید کارڈ چھاپنا چھوڑ دیا ہے۔ چند سال قبل تک عید کے نزدیک جہاں دیگر کاروبار اپنے عروج پر ہوتے تھے وہیں عید کارڈز کی خرید و فروخت بھی عروج پر پہنچ جاتی تھی لیکن موبائل فون کے ارزاں نرخوں پر ایس ایم ایس اور کمپنیوں کی طرف سے نت نئے عید مبارک کے پیغامات متعارف کرانے کے بعد اس کاروبار کو سانپ سونگھ گیا ہے اور اب دکانداروں نے یہ کام چھوڑ دیا ہے۔ پریس مالکان کے مطابق اب صرف سرکاری کارپوریٹ اداروں کی طرف سے آرڈر پر عید کارڈ تیار کئے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے جب پوسٹ آفس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ عید کارڈ بھیجنے کے رجحان میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ رواں سال پوسٹ آفس میں اس کام کا بہت فقدان رہا اور صرف چند ہی افراد نے اپنے احباب کو ہمارے ذریعے عید کارڈ ارسال کئے ہیں۔ اسی حوالے سے مختلف افراد سے جب آراء لی گئی تو انہوں نے کہاکہ عید پر مبارک باد کا پیغام دینا مقصود ہوتا ہے اور موبائل فون پر سستے ترین ایس ایم ایس سے یہ کام بخوبی انجام پا جاتا ہے جبکہ مارکیٹ میں ایک اچھے کارڈ کی قیمت کسی طور پر پچاس روپے سے کم نہیں ہے۔ عوام کی ایک بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ معاشرے میں تیز رفتاری کی وجہ سے موبائل سے مبارک باد کا پیغام دینا آسان ترین اور وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ پیسے کی بھی بچت کا ذریعہ ہے اس لئے ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ اس حوالے سے موبائل فون کمپنیوں کا موقف ہے کہ ہر سال صرف چاند رات پر کروڑوں ایس ایم ایس کئے جاتے ہیں۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| فروخت, پیاروں, پوسٹ, موقع, منصوبہ, متعارف, ایس ایم ایس, جواب, رات, سال, عید, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| نشئی بیوروکریٹ نے پولیس کو جوتے مار کر ایس ایس پی سندھ بدر کرا دیا | جاویداسد | خبریں | 0 | 28-11-10 06:41 PM |
| پولیس کا لاٹھی” عید گفٹ“ بیس سیلاب متاثرین زخمی کر دیئے | جاویداسد | خبریں | 0 | 10-09-10 02:31 PM |
| حکومت نے ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا۔ | فرحان دانش | موبائلز معلومات اور جائزہ | 0 | 23-06-09 11:19 AM |
| عید کے ایس ایم ایس | خرم شہزاد خرم | شعر و شاعری | 11 | 10-10-07 01:40 PM |