واپس چلیں   پاکستان کی آواز > عمومی بحث و مباحثہ > عمومی بحث



عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے


اگر طالبان حکومت میں آ جائیں تو؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-12-09, 03:14 PM   #1
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,564
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,021 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اگر طالبان حکومت میں آ جائیں تو؟

اگر طالبان حکومت میں آ جائیں تو؟

جب کبھی ملک کے جاری حالات سے صرف نظر کر کے ماضی کو بھی دیکھیں کہ جب طالبان نہیں تھے تو بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ "مسٹر تین پرسنٹ ہر معاہدے پر کمیشن کھا رہے ہیں اور سوس اکاونٹس بھر رہے ہیں"۔ "مسٹر کلین شریف سپریم کورٹ پر حملہ کروا رہے ہیں"۔ "محترمہ بھارتیوں کے ساتھ محبت کی پنگیں بڑھا رہی ہیں" "مسٹر کلیم شریف 2 ماورائے عدالت قتل کروا رہے ہیں" کم و بیش 40 ارب ڈالر کی دولت لوٹ کر سوس اکاونٹس میں بھر لی جاتی ہے۔الغرض 88 سے 99 تک کا عرصہ لوٹ مار، کرپشن، قتل، الزامات، مقدموں کا عرصہ ہے۔
بلوچستان میں جاری آرمی ایکشن ہو یا 92 کا آرمی ایکشن کراچی میں۔ 88 سے 92 تک کے کراچی کے روح فرسا واقعات ہوں یا بلوچستان کے آغاز سے اب تک کے سانحات، سبھی میں ہلاکتیں عوام کی ہی ہوئی ہیں۔ سوائے لیاقت علی خان کے کسی بھی حکمران کے کسی مجرم کے ہاتھوں ہلاکت کی خبر نہیں ملی۔ لیکن اسی عرصے میں لا تعداد تو نہیں لاکھوں معصوم افراد ضرور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اس کے بعد مشرف کا دور آتا ہے۔ امریکہ سے محبت سے قبل ہر چیز اچھی چل رہی ہوتی ہے کہ یکایک 9/11کا سانحہ ہوتا ہے۔ کشت و خون کا سیلاب آ جاتا ہے۔ ملک میں دولت کی فروانی تو ہوتی ہے لیکن ہمارے اثاثے اونے پونے داموں بیچ دئیے جاتے ہیں ، بلوچستان میں بوڑھے کو مار دیا جاتا ہے جس سے پورے بلوچستان میں پاکستان کے خلاف نفرت کی آگ بھڑک اٹھتی ہے، لال مسجد کا سانحہ ہوتا ہے جس میں سیکڑوں معصوم جانوں کا زیاں ہوتا ہے۔سپریم کورٹ کو انصاف کی فراہمی سے روک دیا جاتا ہے۔ دنیا کی جدید تاریخ میں پہلی بار تمام اعلیٰ ججوں کو قید کر دیا جاتا ہے۔
88 سے 2008 تک کے تمام حکمرانوں (اس سے قبل ہم ایام طفل میں تھے تو کچھ کہہ نہیں سکتے )کا ایک مشترک وطیرہ رہا وہ یہ کہ اپنی حفاظت کے لیے تو ہر ممکن تدابیر کرتے رہے لیکن عوام کی جان و مال کے تحفظ کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں گیا۔ اپنے لیے توان لوگوں نے بلٹ پروٍف گاڑیاں ، جیمرز، سکینرز منگوائے لیکن عوام کے لیے جو ایلیٹ فورس بنائی تھی وہ بھی اپنے گرد جمع کر لی۔
18 فروری کے انتخابات سے ایک امید پیدا ہوئی تھی کہ شاید دونوں پارٹیاں مل کر اب اس ملک کی بگڑی ناؤ کو سدھارنے کی کوشش کریں گی۔لیکن انہوں نے بھی حکومت کرنے کی اک نئی ریت نکال لی۔کرپشن میں پاکستان ترقی کرتا ہوا 42 نمبر پر آ گیا۔من چاہے نا اہل لوگوں کو ملازمت سے نوازا جانے لگا، ہر وہ قانون جو انکی کرپشن کی راہ میں رکاوٹ تھا ختم کیا جانے لگا۔ آٹا، چینی، بجلی کے بحرانوں کو گزشتہ دو سالوں میں حل کرنا تو کُجا کمی تک نہ لائی سکی۔ابھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔شنید یہ ہے کہ اس بار چینی کا بحران شدت اختیار کر جائے گا۔گزشتہ دو سالوں میں لگ بھگ 12 ارب ڈالرز سے زائد قرضے لیے جا چُکے ہیں اور مزید کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ عوام الناس کی جتنی ہلاکتیں اس دور میں ہوئیں اس نے تمام گزشتہ ادوار کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اہلیان حکومت کی غیر سنجیدگی کا اظہار اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ ان لوگوں نے آپریشن زدہ علاقوں کا دورہ کرنا بھی گوارہ نہ کیا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سوات میں آج بھی لگ بھگ 16 لاکھ کے قریب افراد دن میں محض ایک وقت کی روٹی حاصل کر پا رہے ہیں۔پاکستان آرمی کی بحالی کی کوششیں بجا لیکن ہمارے سیاسی حکمران کیا کر رہے ہیں؟کیا یہ انکی ذمہ داریاں نہیں؟
امید تھی کہ سپریم کورٹ تھکے ماندے عوام کو انصاف مہیا کرے گی۔لیکن اس سپریم کورٹ کو خود انصاف کون فراہم کرے؟ جس کے فیصلے ہواؤں میں اڑا دئیے جا رہے ہیں۔ کرپشن کرنے والے غُرا غُرا کر سپریم کورٹ کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ صوبائی منافرت کو ہوا دی جا رہی ہے۔

ایسے حالات میں کبھی کبھی یہ سوچ آ جاتی ہے کہ کیوں نہ کبھی طالبان کو بھی آزما کر دیکھ لیں۔ بے شک ان میں برائیاں ہیں لیکن یہ حکمران تو برائیوں کا مرقع ہیں۔ ہم کبھی پیپلز پارٹی کو آزماتے ہیں تو کبھی نواز لیگ کو۔ کیوں نہ کبھی طالبان کو آزما لیں تاکہ دل میں حسرت نہ رہے۔
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (23-12-09), فیصل ناصر (23-12-09), ابو عمار (23-12-09), راجہ اکرام (23-12-09), عبداللہ حیدر (23-12-09)
پرانا 23-12-09, 09:32 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,194
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,062 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تالی بانوں کو آزمانے کے بعد مزید آزمانے کی گنجائش باقی نہیں بچے گی، کیوں کہ اکثر کے گلے کاٹے جا چکے ہوں گے۔ کچھ کے گردن کے پیچھے سے اور خوش نصیب وہ ہوں گے جن کے گلے سامنے سے کاٹے گئے ہوں گے۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 23-12-09, 09:47 PM   #3
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,918
کمائي: 351,587
شکریہ: 20,498
4,944 مراسلہ میں 14,624 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

منتظمین کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے
اور جب گلے کٹ چکے ہوں گے تو نہ ہم آگے کے رہیں گے نہ پیچھے کے
بدر بھائی کے اس سلسلے پر ووٹنگ ہونی چاہیئے کہ
کیا طالبان کو حکومت میں آنا چاہیئے
جواب:
ہاں
نہیں
پتہ نہیں
ایس اے نقوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 23-12-09, 10:12 PM   #4
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,843
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,012 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

منتظمین جن کی بات کررہے ہیں وہ اور ہیں
اور
بدر بھائی جن کا ذکر کررہے ہیں و دیگر لوگ ہیں

اسلئے پہلے یہ کلیئر کرلیں یہاں طالبان سے مراد کیا ہے ؟
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (24-12-09)
پرانا 23-12-09, 10:55 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 14,060
کمائي: 75,564
شکریہ: 50,033
10,123 مراسلہ میں 32,021 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دیکھیں فی الوقت اس لڑائی (یعنی افواج پاکستان بمقابلہ طالبان نامی گروہ) کو اب چارسال کا عرصہ ہونے کو آ گیا ہے۔ گزشتہ ایک سال سے شدید جنگ بھی چل رہی ہے۔ اس تمام عرصے میں مجھے تو کبھی یہ شبہ بھی نہیں گزرا کہ پاکستانی افواج ان طالبان کے خلاف لڑ رہی ہیں جو پاکستان میں کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ میرا تو ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ وہ طالبان کہ جو افغانستان میں جہاد سمجھتے ہیں وہ پاکستان میں ایسا نہیں سمجھتے۔اور پاکستان میں کاروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔
چناچہ میں جن طالبان کی بات کر رہا ہوں وہ، وہ طالبان ہیں جو پاکستان میں کاروائیوں میں ملوث نہیں ہیں لیکن پھٹے پرانے کپڑے، ٹوٹی پھُوٹی اردو، سر پر بڑے سے پٹکے (دستار)، دیکھنے میں احمق، سوات کا شرعی نظام بحال کرنے کا مطالبہ کرتے(نظام عدل نہیں)، نظر آتے ہیں۔ (کبھی مجھے اپنی رائے کے مخالف مضبوط دلائل ملے تو مجھے اپنی رائے سے رجوع کرنے میں کوئی تامل بھی نہیں ہوگا)

یاد رہے میں کسی قسم کی ووٹنگ یا سروے نہیں کرنا چاہ رہا۔ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ لوگوں کی کیا رائے ہے۔جس کی کوالٹی ووٹنگ سے نہیں معلوم ہوگی۔
حیدر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (24-12-09), مزمل فاروق (24-12-09), ابو عمار (24-12-09)
پرانا 23-12-09, 11:16 PM   #6
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 5,588
کمائي: 157,696
شکریہ: 8,078
5,022 مراسلہ میں 19,304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پہلے ہم کو یہ معلوم کرنا ہوگا کہ
اصل طالبان کون ہیں ۔ اصل طالبان افغان طالبان ہیں ، جن کے دور حکومت میں افغانستان میں امن قائم ہوا ۔ اس حکومت کے گورنر وغیرہ اپنی حکومت سے کوئی تنخواہ نہیں لیتے تھے ، اور اپنا گزر بسر خود مزدوری کرکے کرتے تھے ۔ جن کو حکومت کی طرف سے کوئی مراعات نہیں ملتی تھیں ۔
ان کا عورتوں کے ساتھ معاملہ ایسا تھا کہ ان کی قید میں رہنے والی برطانوی صحافی نے اسلام قبول کرلیا ۔
افغان طالبان کا تحریک طالبان پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ۔ اور افغان طالبان ہی اصل طالبان ہیں اور انہوں نے پاکستان کے خلاف کبھی کوئی کاروائی نہیں کی ۔
شکریہ
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
مزمل فاروق (24-12-09), ابو عمار (24-12-09), عبداللہ حیدر (23-12-09)
پرانا 24-12-09, 12:26 AM   #7
ناظم اعلی

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,974
کمائي: 276,843
شکریہ: 33,221
12,661 مراسلہ میں 37,012 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ !
اس سوال نے ایک بہت اہم نکتے کو اجاگر کیا
دراصل پاکستان میں ایک بڑا طبقہ طالبان کی حمایت کرتا ہے یہ وہی طالبان ہیں جنکا ذکر بدر بھائی اور سحر بہن نے کیا
لیکن اگر بات خودکش حملے اور دہشت گردی کرنے والوں کی ہے تو یہ لوگ طالبان کے بھیس میں مذموم مقاصد کی تکمیل کرتے ہیں اور یہ بات بھی اب بڑی حد تک واضح ہوچکی ہے ان گروہوں کی پشت پر بھارت اسرائیل اور دیگر ممالک کا ہاتھ ہے دیگر ممالک میں امریکہ کا نام بھی آتا ہے لیکن سرکاری طور پر بھائی لوگ یہ نام لینے سے گریزاں ہی رہتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مزمل فاروق (24-12-09), ایس اے نقوی (24-12-09), ابو عمار (24-12-09), حیدر (26-12-09), سحر (24-12-09)
جواب

Tags
کورٹ, کراچی, پاکستان, واقعات, قید, لیاقت علی خان, نفرت, نظر, ممکن, محبت, مسجد, معلوم, آپریشن, آج, اقوام متحدہ, امریکہ, اعلیٰ, حل, خون, خلاف, خان, خبر, طالبان, علی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اگرکی بورڈحرکت کرسکتے تو؟ زارا گپ شپ 3 22-02-11 01:50 PM
اگرپٹرولیم کی قیمتیں بڑھتی رہیں تو؟ زارا گپ شپ 2 04-02-11 05:19 PM
اگر امریکہ ایران پر حملہ کرتا ہے تو؟ عرفان حیدر سیاست 2 20-07-08 04:00 AM
اگر امریکہ ایران پر حملہ کرتا ہے تو؟ سوال نمبر 2 عرفان حیدر سیاست 3 20-07-08 03:55 AM
نو منتخب ارکان اسمبلی تنخواہ نہ لیں تو؟ شیخ ہمدان سیاست 10 29-03-08 06:39 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:34 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger