| عمومی بحث روز مرہ کی بحث کے لئے یہ سکشن الگ کیا گیا ہے اس میں آپ کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں جس کا کوئی سکشن نہیں ہے |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 443
کمائي: 13,850
شکریہ: 339
363 مراسلہ میں 1,166 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
تحریر: محمد الطاف گوہر
مایوسی کی چار دیواری میں ، نفرتوں کی چادر سی تنی ہوئی تھی اور ہجر کے آنگن میں سایہ تو درکنار تپتی دھوپ میں حسرتوں کی شاخوں سے چپکے زرد پتے بھی ہلکی سی ہوا چلے تو سیٹیاں بجاتے جسے کسی ناگہانی کی آمد آمد ہے مگر لمحے اپنی موج میں مگن کسی انجانے سرور میں غرق بے پرواہی کی روش پر چل رہے تھے۔ مشقتوں کی کالی گھٹائیں چھائی ہوئی تھیں اور صبر کے طوفان چل رہے تھے مگر لمحوں کو امید کی برسات کے پہلے قطرے کا شدت سے انتظار تھا ۔ من کی عمیق گہرائیوں میں برداشت کے مد و جزر اٹھتے تو اتھاہ گہرائیوں سے تسلی کے موتی اور اطمینان کے لال برآمد ہوتے جبکہ لمحے بے خودی کے جھروکے سے جھانک کر مسرت کے موتی بکھرتے، مگر وقت کا پیمانہ لبریز ہوتا تو لمحوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر انکو پچھاڑنے کی کوشش کرتا مگر اسے ہر بار بے بسی کا منہ دیکھنا پڑتا اور اسی کش مکش میں لمحوں کی لازوال موج انہیں لذتِ آشنائی میں غرق رکھتی۔ اچانک ابر نے آگے بڑھ کر مایوسی کی زمیں کو لپک کر بوسہ دیا اور امید کا ایک قطرہ اسکی نظر کیا ، پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف جل تھل ہوگئی ، مایوسی کی زمیں اب خوش قسمتی کا زرخیز میدان بن گئی جبکہ حسرتوں کی شاخوں پر زرد پتے پھر سے ہرے ہونے لگے، اپنی موج میں مگن لمحوں نے میدان عمل کو بغور دیکھا تو اس پتھریلی زمیں سے کامرانی کا چشمہ ابل پڑا جبکہ الفتوں کی فاختائیں اور پیار کی تتلیاں نہ جانے کہاں سے امڈ آئیں ۔مایوسیوں کی زمین اب بہار کی رتوں میں تبدیل ہوگئی جبکہ ہر طرف شادمانی کا چرچا ہوا اور لمحوں نے انگڑائی لی تو باد صبا محو رقص ہوئی اور وصل کی چھاوں، ہجر کی دھوپ کے سامنے سینہ سپر ہو گئی ، اور ہر طرف پرندے محبت کے ترانے گانے لگے۔ انسانی زندگی اس وقت اک گرداب میں دھنس جاتی ہے جب وہ مایوسی کا شکار ہوتی ہے، افراد اگر امید کے چراغ جلائے رکھیں تو کچھ بعید نہیں کہ اندھیری راہیں روشن ہوں اور منزل آساں ہو جائے ۔ البتہ یہ ضروری نہیں کہ ہر راہ کامیابی پہ جا کر ختم ہو ، بعض اوقات غلط راہ کے مسافر اپنی منزل کھو دیتے ہیں مگر وہ الٹے پاوں واپسی اختیار کریں تو یہی راہیں انکے لئیے تجربہ کی شمعیں بن جاتی ہیں کہ وہ منزل کا نشان کھو نہیں پاتے بلکہ اپنا سفر کامیابی کی راہوں پر ڈال دیتے ہیں اور آخر اپنی منزل پا لیتے ہیں۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,664
کمائي: 555,070
شکریہ: 25,087
10,148 مراسلہ میں 37,607 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بہت خوب گوہر بھائ ۔
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
بھت اوکھا لکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بھرحال اچھا ہے
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, ہوتے, ہوتا, ہے،, کوشش, گانے, پہلے, وقت, لمحوں, نظر, محبت, بے, بار, تحریر, جائے, خوش, دیکھا, روشن, رقص, زندگی, سفر, غلط, غرق, صبا, صبر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری | ڈاکٹرنور | گپ شپ | 35 | 01-01-11 12:05 PM |
| ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال | جاویداسد | خبریں | 1 | 20-12-10 07:51 PM |
| ::: محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: | ابو کاشان | خبریں | 0 | 24-12-07 12:01 AM |
| نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) | چاچا کمال | خبریں | 0 | 04-12-07 12:50 PM |
| نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 04-12-07 10:12 AM |